کوہستان میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی کے قتل میں ملوث چچا گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او مختیار تنولی کے مطابق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کیا گیا تھا، لہذا بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔نمختیار تنولی کے مطابق ملزم کو بشام میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، مجسٹریٹ نے ملزم کو چار روز کے لئے پولیس کی تحویل میں دیا ہے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتولہ کا والد پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، لڑکی کو خاندان کے افراد کی مشاورت پر قتل کیا گیا تھا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے، سائبر کرائم ویڈیو اپ لوڈنگ پر بدستور تفتیش کر رہا ہے، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا میں کوہستان کے ضلع کولئی پالس میں ایک اور حوا کی بیٹی انا کی بھینٹ چڑھ گئی تھی، سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر تصاویر وائرل ہونے پر جرگے کے فیصلے پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ نگراں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی تھی۔خیال رہے کہ کولئی پالس کے علاقے شریال میں قتل کی گئی ریا بی بی اور ایک دوسری لڑکی کی ویڈیو اور تصاویر ایک لڑکے کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس پر مقامی لوگوں نے لڑکی کے ورثاء کی مشاورت سے فیصلہ کرکے ریا بی بی کو قتل کر دیا تھا۔
Author: صدف ابرار
-

کوہستان بھتیجی کے قتل میں ملوث چچا گرفتار
-

حارث رؤف نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا
فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا شوکاز نوٹس موصول ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے لیے غیر مشروط طور پر دستیاب ہونا چاہیے تاہم حارث رؤف نے تینوں میچز کے لیے عدم دستیابی کا عندیہ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق حارث نے دستبرداری کی وجہ کمر پر ریڈ بال پریکٹس نہ ہونا بتائی ہے۔ واضح رہے کہ نو تعینات چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 20 نومبر کو پریس کانفرنس کی تھی جہاں انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور طویل فارمیٹ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر بھی تنقید کی تھی۔ 30 سالہ نوجوان جس نے ابھی چار سال قبل اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا، ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان ہے،
تیز گیند باز ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ذہنی، جسمانی اور فارم کے لحاظ سے بہترین حالت میں ہونا چاہتا تھا۔ وہاب ریاض نے کہا تھا کہ حارث آسٹریلیا سیریز میں شرکت کے لیے تیار ہیں لیکن انہوں نے اتوار (19 نومبر) کی رات اپنا ارادہ بدل لیا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ہم نے دو روز قبل اس دورے کے بارے میں حارث رؤف سے بات کی تھی اور انہوں نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی تھی تاہم انہوں نے کل رات اپنا ارادہ بدل لیا اور وہ آسٹریلیا کی اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔ حارث رؤف فٹنس کے مسائل اور کام کے بوجھ سے پریشان تھا۔ ہم نے اسے یقین دہانی کرائی کہ ہم اسے سہولت فراہم کریں گے اور کسی بھی ممکنہ ناکامی کو قبول کریں گے۔ ہمارے فزیو نے کہا کہ انہیں چوٹ کی کوئی فکر نہیں ہے۔ وہ تھکا ہوا ہے، لیکن ہم اسے اچھی طرح سے سنبھال سکتے تھے۔ تاہم، انہوں نے باہر نکالا اور اس دورے کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ میرے خیال میں اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
دریں اثنا، حارث کو پی سی بی سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 13 کے پانچ میچوں میں شرکت کے لیے این او سی مل چکے ہیں۔ اسی طرح اسامہ میر (میلبورن اسٹارز) اور زمان خان (سڈنی تھنڈرز) کو بالترتیب پانچ اور چار میچوں کے لیے این او سی مل چکے ہیں۔
ان کی شرکت اور قومی وابستگیوں میں توازن پیدا کرنے کے لیے، یہ این او سی ایک مخصوص مدت کے اندر مختص کیے گئے ہیں۔ قومی کرکٹرز کو 7 دسمبر سے 28 دسمبر کے درمیان آسٹریلیا کے پریمیئر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ -

الیکشن کمیشن پاکستان نے سندھ میں تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی منظوری دے کر ڈپٹی سیکرٹری سروسز حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔خط میں الیکشن کمیشن نے سندھ میں تعینات 17 افسران کے تبادلوں کی اجازت دے دی، جبکہ دو افسران کے تبادلوں کی درخواست مسترد کر دی، اور گریڈ 20 کے افسر احمد بخش ناریجو کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ای سی پی نے گریڈ 20 کے افسران میں سے ابوبکر احمد کو سیکریٹری اطلاعات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، زبیر پرویز احمد کو ایم ڈی سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، خالد چاچڑ کو سیکریٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی منظوری دی۔الیکشن کمیشن نے انجم اقبال کو ڈی جی سندھ کوسٹل، روبینہ آصف کو ڈی جی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، محمد شریف شیخ کو ڈی جی گورکھ ہلز اور گھنور علی لغاری کو سیکریٹری ہیومن سیٹلمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
ای سی پی نے اطہر حسین میرانی کو ڈی جی لیاری ڈیولپمنٹ،فیاض حسین عباسی کی کمشنر سکھر، سمیع الدی صدیقی کی سیکریٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ تعیناتی کی منظوری دی۔الیکشن کمیشن نے اختر حسین بگٹی کو ڈی جی صوبائی محتسب اور جلال الدین مہر کو اسپیشل سیکریٹری پریزن تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔گریڈ 20 کے افسر طاہر حسین کو سیکرٹری معدنیات، گریڈ 20 کے افسر احمد سلطان کھوسو کو سیکرٹری اقلیتی امور اور گریڈ 20 کے افسر ابو بکر احمد کو سیکرٹری اطلاعات و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسر زبیر پرویز احمد کو مینجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور گریڈ 20 کے ہی افسر شالد چاچڑ کو سیکرٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔ -

لاہور : آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات کی ہیں، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید اور پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گِل نے ملاقات کی ،
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات
لاہور: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید اور پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گِل نے ملاقات کی
لاہور: صدر آصف زرداری سے پی پی پی وسطی… pic.twitter.com/prJeIAXmZk
— PPP (@MediaCellPPP) December 4, 2023
صدر آصف زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب میں شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، نواب شہزاد علی خان اور سفیان گھرکی نے بھی ملاقات کی صدر آصف زرداری اور پی پی پی کے رہنماؤں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، الیکشن تیاری پر غور کیا گیا، -

پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ،نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سائفر کیس کی سماعت، ملکی سیاسی صورت حال سمیت پارٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیے کے مطابق کورکمیٹی نے نومنتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ان کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ اراکین نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے جماعت کے ایک قابل اور وفاشعار کارکن کو نامزد کرکے ملک میں دہائیوں سے جاری موروثی سیاست پر کاری ضرب لگائی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورکمیٹی پہلے ہی تاحیات چیئرمین کا منصب بانی چیئرمین عمران خان کیلئے مختص کر چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ملک بھر میں پرامن سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی ورکرز کنونشن کے انعقاد کی منظوری دی اور کنونشن کے انعقاد کا سلسلہ جلد شروع کرنے کیلئے تنظیمی ذمہ داران کو منصوبہ بندی و تیاریوں کی ہدایات جاری کردی۔کورکمیٹی نے قومی انتخابات کیلئے فنڈز کے عدم اجرا کے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور نگران حکومت سے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے بغیر پس و پیش فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
-

عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت،الیکشن کمیشن کا خط
الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا جس میں پاک فوج کی اگلے الیکشنز میں پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کےلیے درخواست کی گئی،خط میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے لکھا ہے کہ الیکشنز کے انعقاد کے لیے اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، اس لیے فوج اور سول آرمڈ فورسز اسٹیٹک اور بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جائے۔ الیکشن کمیشن کے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تعیناتی کو سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کیلئے یقینی بنایا جائے اور 7 دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو اس کے متعلق کنفرمیشن دی جائے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر ایسا کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے مراسلہ کے مراسلے کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 9 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔الیکشن کمیشن کے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت ساڑھے 4 ہزار اہلکاروں کی کمی ہے۔ 1500 ایف سی، 1500رینجرز اور 1500 آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ مراسلہ کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں اس وقت ایک لاکھ 8 ہزار 5 سو پولیس اہلکار دستیاب ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مراسلہ کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار 110 اہلکاروں کی کمی ہے۔ اسکے علاوہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 77 اہلکاروں کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے پاس اس وقت 92 ہزار 360 اہلکار موجود ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کو 56 ہزار 717 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
جاری مراسلے کے مطابق سندھ میں اس وقت ایک لاکھ 23 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، سندھ کے پاس اس وقت ایک لاکھ 5 ہزار پولیس اہلکار موجود ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت 33 ہزار 462 اہلکاروں کی کمی ہے۔اسی طرح بلوچستان میں اس وقت 31 ہزار 919 اہلکاروں کی ضرورت ہے،، بلوچستان میں 18 ہزار 150 اہلکار دستیاب ہیں جبکہ بلوچستان میں اس وقت 13 ہزار 769 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اہلکاروں کی کمی کو پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ذریعے پورا کیا جائے، ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کو پولنگ اسٹیشن پر اسٹیٹک موڈ تعیناتی کے لیے ریکوزیشن کیا جائے۔ -

ایم کیو ایم اور ن لیگ کا حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، ایم کیوایم نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا، ایم کیو ایم نے حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور نواب شاہ میں دیہی آبادی کے ساتھ شہری حصےکو ملانےکے اعتراضات اٹھائے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کراچی کے علاقوں ملیر،کیماڑی، بلدیہ اور کورنگی کے حلقوں پر بھی اعتراضات سامنے رکھے۔ایم کیو ایم نے صوبائی الیکشن کمشنر پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ بھی چیف الیکشن کمشنر سےکردیا۔ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہےکہ بہت جلد اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حتمی فیصلہ کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائےگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت نے بھی سندھ میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) سندھ بشیر میمن نے کہا کہ سندھ میں حلقوں کو توڑیا گیا ہے، لگتا ہے کسی کی فرمائش پر حلقے بنائے گئے ہیں۔بشیر میمن نے صوبائی الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبول باقر انصاف پسند ہیں، خدا کے واسطے ہماری درخواست سنیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے پری پول دھاندلی شروع ہوچکی ہے، ہم چند روز میں عدالت میں جائیں گے،
-

بلوچستان ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، کراچی میں سونامی کا خطرہ؟
بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بج کر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی، جب کہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئیں، خضدار کی تحصیل وڈھ کے گاؤں باڑی میں زلزلے سے متعدد کچے مکانات گرگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔
1 -

پشاور،ناصر باغ میں اطالوی سیاح کی مبینہ خودکشی، خط بر آمد
پشاور کے علاقے مراد آباد میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سیاح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ اطالوی سیاح کی خودکشی کے حوالے سے ورازت خارجہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقہ مراد آباد میں اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کی، غیر ملکی سیاح کی شناخت جو شوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ مبینہ خودکشی کرنے والے اطالوی سیاح کا خط بھی سامنے آیا ہے، جو پولیس کو اس کے کمرے سے ملا ہے۔اطالوی سیاح کا خط میں کہنا تھا کہ میں نے تمام پیسے امریکا میں اپنی بہن کو بھجوا دیے ہیں، ابھی میرے پاس 1 لاکھ 79 ہزار 500 پاکستانی روپے ہیں، یہ رقم میری میت کی منتقلی کےلیے استعمال کی جائے، میرا ذاتی موبائل فون، عینک و دیگر چیزیں عثمان خان اپنے پاس رکھے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ میں خوشحال زندگی گزار رہا تھا، جو کچھ کر رہا ہوں 100 فیصد اپنی مرضی سے کر رہا ہوں، میں نشے کا عادی نہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا مسئلہ ہے، میں صرف گہری نیند کےلیے دوائی کھاتا ہوں۔اطالوی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا اور متوفی 18 اکتوبرکو باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پشاور میں داخل ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔
-

بلاول بھٹو کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات الیکشن کے معاملات پر تبادلہ خیال
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے بلاول ہاؤس میں سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی احسان مزاری نے ملاقات کی، اس موقع پر کشمور کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے بلاول ہاؤس میں سابق رکن قومی اسمبلی احسان مزاری نے ملاقات کی، اس موقع پر کشمور کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔@BBhuttoZardari @FaryalTalpurPk pic.twitter.com/0dVYOPzWXn
— PPP (@MediaCellPPP) December 4, 2023
اسکے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے ملاقات کی، اس موقع پر حیدرآباد کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجہ نے ملاقات کی، اس موقع پر سانگھڑ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/qPynNWU0vG
— PPP (@MediaCellPPP) December 4, 2023
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی پی پی ضلع سانگھڑ کے صدر علی حسن ہنگورجہ نے ملاقات کی، اس موقع پر سانگھڑ کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔