Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے بیٹنگ لائن میں بہتر کون؟

    دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے بیٹنگ لائن میں بہتر کون؟

    قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بدھ کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آئندہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کی حکمت عملی کا انکشاف کیا۔ شان مسعود نے ٹیسٹ ٹیم کے استحکام پر زور دیا، خاص طور پر امام الحق اور عبداللہ شفیق کی پائیدار شراکت پر روشنی ڈالی ، ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم ایک طے شدہ یونٹ رہی ہے۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق کا اوپننگ کمبی نیشن ایک سال سے زائد عرصے سے پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے بہت پرفارمنس دی ہے۔ اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد میں نے زیادہ تر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسرے نمبر پر کھیلا ہے۔ یہ ہمارے منصوبوں میں سرفہرست تین ہیں، ٹاپ تین پوزیشنز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، شان مسعود نے بیٹنگ کی ترتیب کا خاکہ پیش کیا اور یقین دلایا کہ ٹیم بابر اعظم کی غیر معمولی صلاحیتوں کے گرد تعمیر کی جائے گی، جو چوتھے نمبر پر مضبوطی سے فائز ہیں۔ مسعود نے اعظم کو ٹیم کے اہم بلے باز کے طور پر تسلیم کیا اور اپنی بیٹنگ پوزیشن کو محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ہمارے بہترین بلے باز ہیں۔ کوئی بھی ان کی بیٹنگ پوزیشن کو پریشان نہیں کرے گا،


    اس کے علاوہ، مسعود نے صائم ایوب کے بارے میں بہت زیادہ بات کی، اسے ڈومیسٹک کرکٹ میں جارحانہ انداز کے ساتھ ایک دلچسپ امکان کے طور پر تسلیم کیا۔
    اور کہا کہ صائم ایوب ایک پرجوش کھلاڑی ہے اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کے حملہ آور انداز کا صلہ ملا ہے۔ ضرورت پڑنے پر اسے موقع ملے گا،
    آسٹریلیا ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں،

  • اسٹبلشمنٹ اور امریکہ مسلم لیگ ن کو نہیں جتوا سکتی،امیر جماعت اسلامی

    اسٹبلشمنٹ اور امریکہ مسلم لیگ ن کو نہیں جتوا سکتی،امیر جماعت اسلامی

    مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔
    تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔ دنیا بھر کی انسانیت آج غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے، آج غزہ کے مسلمانوں پر ظلم برپا ہے، غزہ کے مسلمانوں پر جہازوں سے بمباری کی جا رہی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ٹینکوں کی چڑھائی ہے، روسی صدر مسلمان نہیں لیکن انہوں نے بھی غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
    امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

  • کراچی:سفاری پارک کراچی کی پہلی زپ لائن کا افتتاح خوش ائند ہے،مرتضی وہاب

    کراچی:سفاری پارک کراچی کی پہلی زپ لائن کا افتتاح خوش ائند ہے،مرتضی وہاب

    سفاری پارک میں نئی زپ لائن کے افتتاح کے موقع پر میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’زپ لائن‘ کوعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، کراچی کی یہ پہلی فلائی زپ لائن ہے ، اس سے قبل ڈائنو سفاری پارک بنا چکے ہیں، شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔مئیرکراچی نے مزید کہا کہ شہرمیں مزید پارکس بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے، بہت سے کام مالی کمی کی بنا پرسُست روی کا شکار ہیں ، ایڈونچر پارک کو بھی بحال کرینگے ،
    مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عوام کومعیاری تفریحی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساتوں اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام جاری ہیں، سب چاہتے ہیں کراچی کی رونقیں بحال ہوں ، شہر میں بدمعاشی اور تنقید کی سیاست ختم ہوگی، کراچی والوں کو نظر آگیا کہ مسئلہ اختیار کا نہیں نیت کا تھا۔
    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری ہو رہے ہیں تو پولیس کو کاروئی کرنی چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ جتنے ڈھکن مانگیں گے میں دے دوں گا، ڈھکن کے لگانے کا مسئلہ نہیں سنبھالنے کا مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن چوری کر لیے جاتے ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان سے لوہا نکال کر اور اکثر پورے پورے ڈھکن بیچے جاتے ہیں۔

  • امام کعبہ 4 روزہ دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہوئے

    امام کعبہ 4 روزہ دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہوئے

    امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، انہوں نے فیصل مسجد اسلام آباد میں جمعہ کا خطبہ بھی دیا۔ امام کعبہ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ بن حمید نے فیصل مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ آخرت کی بہتری کیلئے خود کواچھا کریں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک دوسرے کومضبوط کرتے ہیں، آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، ساتھ ہی ہدایت دی کہ مسلمانو! فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کار بند رہو۔ امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن حمید 4 روزہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، دورے کے دوران انہوں نے صدر، آرمی چیف، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے ملاقاتیں کیں۔

  • حج پیکج کو ایک لاکھ روپےتک  کم کر دیا ہے ،نگران وفاقی وزیر انیق احمد

    حج پیکج کو ایک لاکھ روپےتک کم کر دیا ہے ،نگران وفاقی وزیر انیق احمد

    لاہور میں قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کہا کہ ہم نے حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کیا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء انبیا کے وارث ہیں، یہ ہمارے معاشرے کے رہنما ہیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں ہی ہماری کامیابی ہے، پاکستان ایک بنانا اسٹیٹ نہیں ہے، دین کیلئے جان دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ختم نبوتﷺ پر ایمان ہے، جب جڑ میں کفر نہیں تو شاخوں میں کیسے ہوسکتا ہے؟، تکفیری فتوے نہیں دیئے جانے چاہئیں، اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ نہ کرنے والے ظالم ہیں، تمام مسالک کو قومی یکجہتی کیلئے متحد ہونا ہوگا، پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔
    انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے، میں قرآن کا خادم ہوں، قرآن کی بات کرتا ہوں، ہمیں ملکر قافلے کو آگے لیکر جانا ہے، پیغام پاکستان میں ہزاروں علما کی تائید و کاوش شامل ہے، ہم اہل کتاب سے توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا اور اسکا مکالمہ ہونا چاہیے۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے قومی پیغام پاکستان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے محبت سے فروغ پاتے ہیں، محبت کی دیواروں کو نفرت کی دیواروں سے اونچا کرنا ہوگا۔ خلیل جارج کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پاک افواج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • نگران وزیر اعلی پنجاب کا سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات

    نگران وزیر اعلی پنجاب کا سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات

    بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے سکھ یاتریوں کے 39 رکنی وفد نے ایوان وزیراعلیٰ میں محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ یاتریوں کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں اور عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں گفتگو بھی کی اور یقین دلایا کہ یاتریوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر اوقاف اظفر ناصر ننکانہ صاحب جائیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری باباگرونانک جنم دن کی تقریب کیلئے ننکانہ صاحب جائیں گے۔
    وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب نے سکھ یاتریوں سے خالص پنجابی میں بات چیت کی، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں پرانا گردوارہ اور قدیمی حویلیوں کی تعمیرو بحالی کی جائے گی۔سیاحت نہیں سکھ بھائیوں کو پیار سے یہاں بلاتے ہیں۔ صوبائی وزراء عامر میر، ، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری سیاحت، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی  کی کامونکی میں جلسے کی تیاریاں جاری

    استحکام پاکستان پارٹی کی کامونکی میں جلسے کی تیاریاں جاری

    استحکام پاکستان پارٹی آج کامونکی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔کنونشن سے مرکزی قائدین جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا خصوصی خطاب ہو گا۔
    کامونکی نیو غلہ منڈی میں ورکرز کنونشن کے لئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ، آئی پی پی کے پارٹی پرچموں اور فلیکسسز سے شہر کو سجا دیا گیا، اس سلسلے میں 80 فٹ لمبا، 32 فٹ چوڑا اور تیس فٹ بلند سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ پنڈال میں پانچ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔آئی پی پی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر و سابق ایم این اے رانا نذیر احمد خان میزبانی کریں گے جبکہ کنونشن کےلیے ورکرز کو تین بجے کا ٹائم دیا گیا ہے۔


    اس حوالے سے سٹیج کے سامنے آئی پی پی کےانتخابی نشان عقاب کا بڑا فلیکس آویزاں کر دیا گیا ، ورکرز کنونشن کے مناظر دکھانے کے لئے سٹیج اور جلسہ گاہ میں بڑی سکرین آویزاں کی جارہی ہے

  • نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ  ارشد حسین شاہ کی عبدالولی خان یونیورسٹی  کا دورہ

    نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ

    نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے، یونیورسٹی میں ایم ڈی کیٹ کے لئے قائم سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا ،
    دورے کے موقع پر متعلقہ حکام کی نگران وزیر اعلیٰ کو ایم ڈی کے لیے کیے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے صاف و شفاف انعقاد کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، ایم ڈی کیٹ کے لئے مردان سنٹر میں کل 5443 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، بریفنگ کے مطابق
    امتحانی مرکز کے احاطے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ منع ہے، اسکے علاوہ امتحانی مرکز کے احاطے میں موبائل فونز اور گھڑیوں سمیت ہر قسم کی ڈیوائسز پر پابندی عائد کی گئی ہے ، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ امیدوارں اور امتحانی عملے کی مکمل باڈی سرچ کی گئی ہے ، امتحانی مراکز کے احاطے میں موبائل سگنلز بند کیے گئے ہیں ، اسکے علاوہ امتحانی سنٹر میں درکار تعداد میں نگران عملے کی تعیناتی یقینی بنائی گئی ہے، بریفنگ میں بتایا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے دوران برقی آلات اور دیگر گیجٹس کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پہلے ہی پابندی لگائی گئی ہے، واضح رہے کہ صوبے میں اس پہلے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران بڑے پیمانے پر نقل کی وجہ سے معطل کر دئے تھے تاہم اس دفعہ سخت سے سخت اقدامات کر کے امتحانات کع شفاف طریقے سے کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

  • تھر پارکر میں آسمانی بجلی قیامت بن کے گری

    تھر پارکر میں آسمانی بجلی قیامت بن کے گری

    تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ 100 سے زائد بھیڑ بکریاں بھی مر گئیں۔ گزشتہ رات مٹھی میں تھر کے مختلف علاقوں پر آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات پیش آئے، جس میں باپ بیٹا جاں بحق اور بچی زخمی ہوگئی۔
    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے باپ بیٹا گاؤں مٹھو نھڑی کے رہائشی تھے، جب کہ اس گاؤں کے سمیت دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں رات گئے 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
    اس کے علاوہ بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد میں بارش متوقع ہے۔

  • نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات  کا دورہ کریں گے ۔

    نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔

    نگران وزیر اعظم آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم تین روزہ دورے میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سیاسی، معاشی امور ،تجارت ،سرمایہ کاری بڑھانے پر بات ہو گی ۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں ثقافت، دفاع کے شعبہ میں تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر بھی بات ہو گی ، دورے میں یو اے ای سے کئی شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے ، ان میں توانائی ،بندرگاہوں پر تعاون ،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ،غذائی تحفظ کے شعبہ شامل ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم پاکستان موسمیاتی تبدیلی عالمی کانفرنس کوپ 28 میں شرکت کریں گے