سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر باضابطہ اعلان کروں گا، فیملی مصروفیات کے باعث پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا۔ سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو جلد ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ صدر سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے اور گزشتہ دنوں جام کمال سمیت کئی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کیا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

لاہور پولو کلب میں رے منٹ 61 کے تعاون سے جاری پولو کپ میں پولو کے دلچسپ مقابلہ
پولو کلب کے زیراہتمام پولو کپ 2023ء کے دوسرے روز میچ کھیلا گیا جس میں ٹوٹل نیوٹریشن نے گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو 6.5-3 گول سے ہرا دیا۔ لاہور پولو کلب میں رے منٹ 61 کے تعاون سے جاری پولو کپ میں پولو کے دلچسپ مقابلے کھیلے گئے جن کو دیکھنے کیلئے لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، فیملیز اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گزشتہ روز ایک ہی میچ کھیلا گیاجس میں ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیم نے گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی ٹیم کو 6.5-3 گول سے ہرایا۔ ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے سیف نون نے تین، محمد وحید نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ گارڈ گروپ /لوٹو کارپٹس کی طرف سے عمران عابد میر، تیمور مواز اور تیمور علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات پونے دو بجے پہلا میچ ریمنگٹن /نیوایج کیبلز اور اولمپیاء کے درمیان جبکہ پونے تین بجے دوسرا میچ زیڈ ایس پولو اور ٹوٹل نیوٹریشن کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-

حسن علی ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ سیسزن 9 کے لئے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے
حسن علی ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ سیسزن 9 کے لئے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹریڈ کے تحت حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہو گئے، اس ٹریڈ میں سلور راؤنڈ کی ایک پِک بھی شامل ہے۔ تاہم کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اس ٹریڈ کے تحت اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ 2020 میں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل عماد وسیم کی کپتانی میں جیتا تھا۔ اس موقع پرسلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز مینیجمنٹ عماد وسیم کی ٹیم کے لئے خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ حسن علی کی اسکواڈ میں شمولیت سے فاسٹ بالنگ کے شعبہ کو تقویت ملے گی۔ 94 وکٹوں کے ساتھ حسن علی پاکستان سوپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بالر ہیں۔ سلمان اقبال نے مزید کہا کہ
کنگز اسکواڈ ایک ری بلڈنگ پراسیس سےگزر رہا ہے اور یہ ٹریڈ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، اس بار کراچی کنگز فینز کو ٹیم ایک نئے روپ اور نئی توانائیوں کے ساتھ نظر آئے گی،انہوں نے بتایا کہ عماد وسیم کی کراچی کنگز کے لئے بے شمار خدمات ہیں جن کو یہ فرینچائز نا صرف سراہتی ہے بلکہ ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور
حسن علی کی شکل میں کراچی کنگز کو ایک تجربہ کار فاسٹ بالر میسر ہوگا جو کہ جاری ری اسٹارٹ اور ری بلڈنگ پراسیس میں اہم کردار ثابت ہوں گا. -

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا نواز شریف کے بریت پر تشکر کا اظہار
شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا، بے گناہ محمد نوازشریف نے معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو ہر الزام سے بری کیا، الحمدللہ! قوم کو قائد محمد نواز شریف کی بریت مبارک ہو۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیٹی مریم نوازشریف کو مبارک دیتا ہوں جس نے ہمت، صبر اور بے مثال جرات و بہادری سے حالات کے جبر کا مقابلہ کیا، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہیں نے ہمیشہ اپنے قائد کی بے گناہی کا یقین کیا، پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جس بہادری سے اپنے قائد کا ساتھ دیا اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہو،
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ قید خانے، بے بنیاد مقدمات، چادر اور چار دیواری کی پامالی، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے سچائی واضح کر دی، الحمدللہ! اپنے قائد محمد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے سچائی واضح کردی۔شہازشریف نے کہا کہ اپنے بہادر قائد کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے زندگی کے تلخ ترین لمحوں میں بھی کبھی ہمت نہیں ہاری، قائد نوازشریف کے اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے، عدلیہ کا شکریہ جس نے انصاف کیا۔ -

پی آئی اے ایک بار پھر مشکل کا شکار،اکاونٹس منجمد
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے اکاونٹس کو عدم آدئیگی کی وجہ سے ایف بی آر نے ملک بھر میں منجمد کر دیئے ۔ پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4ارب کی ادائیگی کرنی ہے ، پی آئی اے نے فروری سے لیکر اب تک ریٹرن بھی فائل نہیں کی ہے، فوری طور پر دو ارب ستر کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے ،ادائیگی نہ ہونے پر اکاؤنٹس منجمند کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب قومی ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے پی آئی اے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل دورے پر کاروائی سمجھ سے بالا تر ہے ،ایف بی آر عموما مہینے کے آخری دنوں میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کی کاروائی کرتا ہے ،دورے کے موقع پر اکاؤنٹس منجمند کرنا ملکی مفادات کے منافی ہے ۔
-

ایم کیو ایم اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا آغاز
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات 2 گھنٹے تک جاری رہے، مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس احسن اقبال کی رہائش گاہ پر شروع ہوا، جس میں ن لیگ کی جانب سے احسن اقبال، ایاز صادق، خواجہ سعدرفیق زاہد حامد اور بشیر میمن شریک ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، مصطفی کمال، امین الحق اور جاوید حنیف شریک تھے ذرائع اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا.
مزاکراتی ٹیم نے ملاقات کے بعد رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کاکہنا ہے کہ آج ایم کیو ایم کا وفد ملاقات کیلئے آیا ہے ،ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومت سے متعلق مجوزہ بل پیش کیا ۔مسلم لیگ ن بھی بلدیاتی نظام پر یقین رکھتی ہے ۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے لوکل گورنمنٹ سے بہتر پلیٹ فارم نہیں ہے۔ یقین دلاتے ہیں لوکل گورنمنٹ بل منظور کرینگے۔احسن اقبال کاکہنا تھاکہ ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔ مہنگائی اور دیگر مسائل کیلئے مل کر کام کرینگے۔ انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون سے زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے کنوینئر فارو ق ستار کاکہنا تھاکہ قومی اتفاق رائے کا اقدام ایم کیو ایم اور ن لیگ نے اٹھایا ہے۔ ہم نے ہوم ورک کیا اور گزشتہ روز سب سے اہم مسئلہ بلدیاتی سطح پر مضبوط ضلع اور مضبوط مقامی حکومت ہی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہیں۔اجلاس میں بلدیاتی نظام اور ایم کیو ایم کی مجوزہ قانون سازی کے امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے اتحاد اور سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی جاری ہے۔ -

پشاور ہائیکورٹ:پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت
پی ٹی آئی جلسوں کیلئے دائر توہین عدالت کیس پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انوار اور جسٹس ایس ایم عقیق شاہ نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی ) اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 10دسمبر کو ہم پشاور میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ابھی تک اجازت نہیں دی گئی، دیگر پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا رہی۔جسٹس اعجاز انور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو درخواست موصول ہوئی ہے، اے ڈی سی نے بیان دیا کہ جی ہمیں درخواست موصول ہوئی اسے قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔عدالت نے کہا کہ جلسوں کی اجازات کیلئے آپ کس سے رپورٹ لیتے ہیں، اے ڈی سی نے کہا کہ پولیس اور اسپیشل برانچ سے رپورٹ کے بعد جلسے کی اجازت کا فیصلہ ہوتا ہے، فاضل جج نے کہا کہ کسی اور جگہ سے بھی رپورٹ لیتے ہیں یا صرف پولیس سے۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے جلسہ کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا لیتے ہیں۔ ایسے ماحول میں الیکشن کیسے ممکن ہو سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔ -

ایم این ایز ایوان میں جانے کے بعد لینڈ کروزر، بنگلوں کے مالک بن جاتے ہیں،سراج الحق
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزارارب سے زائد کرپشن ہوتی ہے، ریلوے، واپڈا سمیت ہر ادارہ خسارے میں ہے، اداروں کے خسارے کی بڑی وجہ قیادت کرپٹ ہے، ایم این ایز ایوان میں جانے کے بعد لینڈ کروزر، بنگلوں کے مالک بن جاتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر قوم کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے تو الیکشن میں لیٹروں، چوروں کے بجائے دیانت دار لوگوں کو موقع دیں، آج ملک میں غربت، مہنگائی چاروں طرف ناچ رہی ہے، پاکستان پر کسی نے ایٹم بم کا حملہ نہیں کیا ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟ اژدھوں،آستین کے سانپوں نے معصوم عوام کو بار بار ڈسا ،
سراج الحق نے کہا کہ ہر سال اشرافیہ 7 ارب ڈالر کھا جاتی ہے، جب صدر، وزیراعظم، چیف سیکرٹری، آئی جی چور ہوگا تو بازار کا چوکیدار چور کیوں نہیں ہوگا؟ بڑے لوگ ٹھیک ہوں گے تو معاشرے میں دیانت داری عام ہوگی، پانامہ لیکس، پنڈوراباکس میں غریبوں کا نہیں حکمرانوں کا نام ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں 13 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کے بچوں کے پاس دودھ اور پانی نہیں ہے، غزہ میں ماؤں کے بچے شہید ہو رہے ہیں، غزہ میں چاروں اطراف بمباری اور بارود کی آگ ہے، غزہ میں 37 دن بعد معصوم زندہ نکل آیا، معصوم نے باہر نکل کر بتا دیا زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری حکومت نےایک ایسا بیان نہیں دیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، نگران وزیراعظم نے دو ریاستی حل کا بیان دیا، ہماری نگران حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، او آئی سی نے کچھ نہیں کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کو چاول، بسکٹ نہیں اسلحے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی نے فلسطینیوں کے لئے ایک جلسہ نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں امن و امان، قانون کی حکمرانی نہیں ہے، 76سالوں سے انگریز کے بوٹ پالش کرنے والے مسلط ہیں۔ -

آصف زرداری اور بلاول کوئٹہ پہنچ گئے
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے ، صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے استقبال کی، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سردار ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ ودیگر نے استقبال کیا، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا علی مدد جتک، صابر بلوچ، چوہدری یاسین، سردار عمر گورگیج ودیگر نے استقبال کیا، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن و دیگر موجود تھے،
سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات کریں گے. -

آسٹریلیابالر اسپنر ٹوڈ مرفی بابر اعظم کے بیٹنگ کے لئے بے تاب
آ سٹریلیا اسپنر ٹوڈ مرفی نے آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمینز کے لئے بولنگ کے لئے بے تابی سے انتظار کر رہے ہے ،پی ایم الیون کے ممبر کی حیثیت سے ، مرفی کینبرا میں 6-9 دسمبر سے طے شدہ چار روزہ ٹور میچ میں پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ٹوڈ مرفی نے اعتراف کیا ، "پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو باؤلنگ ایک چیلنج ہوگا۔بابر اعظم ایک بہت اچھے کھلاڑی ہیں ، اور پاکستان کا ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کو زبردست کلاس کے حامل پر فخر کرتا ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ آیا بابر اعظم وزیر اعظم الیون کے خلاف کھیل رہا ہے ، لیکن اس کے خلاف بولنگ کرنا حیرت انگیز ہوگا۔ موقع حاصل کرنا ہمیشہ بہت اچھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ٹیسٹ کھیلنے والی قوم کے خلاف خود کو آزمائیں۔ پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے منتظر ،ٹوڈ مرفی نےاس موقع کی اہمیت پر زور دیا ، اور اسے کرکیٹنگ گرمیوں کو شروع کرنے کا ایک بہترین طریقہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا ، "کہ دوستوں اور مداحوں کے سامنے کھیلنے کا یہ ہمیشہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔ ماحول اور مدد اس کو ایک خاص تجربہ بناتی ہے۔ مرفی نے ناتھن لیون کی قیمتی بصیرت پر بھی روشنی ڈالی اور اس کے ساتھ کھیلنے سے حاصل ہونے والے سیکھنے کے تجربے پر اظہار تشکر کیا۔انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ، "ناتھن لیون ایک اعلی درجے کا کھلاڑی ہے۔ وہ ہمیشہ بہت زیادہ حکمت مہیا کرتا ہے ، اور اس کے ساتھ کھیلنا ایک بہت بڑا سیکھنے کا تجربہ ہے۔
