واشنگٹن پوسٹ نے امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کے بارے میں مزید چونکا دینے والی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے کارروائی کرے۔ اسی تناظر میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم کے برنز نے اگست میں بھارت کا دورہ کیا، ان کے ساتھ امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ایورل ہینس بھی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قتل کی سازش کے انکشاف کے بعد امریکا نے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکہ نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھارت سے یقین دہانی مانگی۔ مین ہٹن میں امریکی وفاقی استغاثہ نے اس کیس کے سلسلے میں بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ نکھل گپتا پر گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کو انجام دینے کے لیے ایک فرد کی خدمات حاصل کرنے کا الزام ہے۔اخبار نے اطلاع دی کہ گپتا، جو اس وقت امریکہ میں نہیں ہیں، مبینہ طور پر کرائے پر لیے گئے حملہ آور کو 15,000 ڈالر ایڈوانس فراہم کیے تھے۔ امریکی استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ گپتا نے بھارتی حکام سمیت کئی افراد کے ساتھ مل کر سازش کی۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔رپورٹ میں مزید روشنی ڈالی گئی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ستمبر میں جی 20 اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ صورتحال کی سنگینی پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناء بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Author: صدف ابرار
-

واشنگٹن پوسٹ کا امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے حوالے سے انکشافات
-

مردان،فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہلاک
مردان میں فائرنگ کے مختلف واقعات سامنے آئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ،پہلا واقع ضلع مردان موسم کورونہ، جبل مدرسہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،ریسکیو1122 کے مطابق گولی لگنے سے 40 سالہ ایاز نامی شخص جاں بحق ہو گیا،۔ریسکیو1122 کو اطلاع موصول ہونے پر ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسرا واقع میں مردان نبخشالی میلہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ اسد جانبحق ہو گیا ، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ -

پی ایف ایف نےساف کلب چیمپئن شپ 2024 تین ممکنہ کلبز کا اعلان کر دیا
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے افتتاحی ساف کلب چیمپئن شپ 2024 کے لیے تین نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایف ایف کو اس پریمیئر کلب فٹ بال مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے فٹبال کلب کی نامزدگی کے لیے باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ کھیلوں کی میرٹ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، صرف وہ کلب جنہوں نے ملک میں اعلیٰ سطح کے سرکاری مقابلے، پاکستان پریمیئر لیگ (پی پی ایل) میں حصہ لیا ہے،. "پی ایف ایف حکام نے ایک بیان میں کہا۔ گزشتہ 10 سالوں کے اعداد و شمار کے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد، اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ پی پی ایل کا دو مرتبہ انعقاد کیا گیا ہے۔ دونوں مواقع پر مسلسل اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے مستحق کلب میں افغان فٹ بال کلب، مسلم فٹ بال کلب، اور بلوچ نوشکی۔ فٹ بال کلب، شامل ہیں،
دریں اثنا، کھیلوں کی میرٹ کے معیار کو مزید جانچنے کے لیے، ان کلبوں کو لیگ فارمیٹ کا استعمال کرتے ہوئے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
پوائنٹس میں سرفہرست کلب کو ساف کلب چیمپئن شپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا باوقار موقع ملے گا۔ پچھلے ہفتے، ڈیپارٹمنٹل فٹ بال ٹیموں نےپی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کے محکموں کو نظر انداز کرنے اور اگلے سال ہونے والی افتتاحی ساف کلب چیمپئن شپ میں ایک کلب کو میدان میں اتارنے کے ارادے کے خلاف ایک مضبوط احتجاج شروع کرنے کے لیے ہاتھ ملایا۔ساف کلب چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت اور بنگلہ دیش سے چار چار، مالدیپ سے تین، نیپال سے دو اور پاکستان، سری لنکا اور بھوٹان کی ایک ایک ٹیم شامل ہے۔واضح رہے کہ ان کی پروفیشنل لیگز کی ٹاپ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتی ہیں لیکن پاکستان میں کوئی لیگ نہیں ہے جس کی وجہ سے صرف ایک کلب کو ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔
یہ ٹورنامنٹ چھ سے سات ماہ کے عرصے میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ -

کسی سال اتنے بچے شہید نہیں ہوئے جتنے اسرائیل نے چند ہفتوں میں کردیے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں 45 فیصد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، غزہ کی 80 فیصد آبادی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے۔ دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے وسیع پیمانے پر تباہی اور اموات ہوئیں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ آبادی پر بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے شدید تباہی ہوئی، غزہ میں اقوام متحدہ کے 111 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کسی سال اتنے بچے شہید نہیں ہوئے جتنے اسرائیل نے چند ہفتوں میں کردیے، میرے دفتر سنبھالنے کے بعد سے اب تک کسی تنازع میں اتنے بچے جان سے نہیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ یقینی ہو اور اقوام متحدہ شیلٹرز پر حملے نہیں ہونےچاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی آپریشن کے لیے ایندھن کی فراہمی ناکافی ہے اور غزہ میں امداد کی فراہمی 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کیلئے انتہائی کم ہے۔ -

پی سی بی نے پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کی تاریخ کی تصدیق کردی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلیئر ڈرافٹ 2024 کی تاریخ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ایونٹ بدھ، 13 دسمبر 2023 کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔ پی ایس ایل 9 عارضی طور پر 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول ہے۔ پلیئر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو اس ماہ کے شروع میں حتمی شکل دی گئی تھی جس کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈرافٹ کا پہلا انتخاب کرنا تھا۔ پلاٹینم زمرے کے پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹا ترتیب سے کیا گیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے آئندہ نویں ایڈیشن کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کا عمل 10 نومبر کو مکمل ہو گیا تھا جس میں نو کھلاڑیوں کے لیے کیٹیگریز کو اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو 25 اکتوبر کو کھولی گئی جس میں دنیا بھر کے کئی سرکردہ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔Mark your calendars! 🗓️
🏏 HBL PSL Player Draft 2024
📍Wednesday 13 Dec 2023 #HBLPSLDraft #HBLPSL9Read more here: https://t.co/OGflCYGKA5 pic.twitter.com/iQp9df4VL6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 29, 2023
اس سے پہلے آج کراچی کنگز نے عماد وسیم کو حسن علی کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹریڈ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے دوسرے سلور پک کے بدلے پہلے راؤنڈ میں سلور پک حاصل کیا۔اطلاعات کے مطابق محمد عامر بھی کراچی کنگز چھوڑ دیں گے اور ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔دریں اثنا، رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ کراچی کنگز نے بلے باز شان مسعود کے ساتھ تجارت پر بات چیت کے لیے ملتان سلطانز سے رابطہ کیا ہے۔
پی ایس ایل 9 میں مسعود کو کراچی کنگز کا کپتان بنائے جانے کے قوی اشارے مل رہے ہیں۔ طیب طاہر کی ٹیم کی حکمت عملی کے تحت ملتان سلطانز کو ان کے سکواڈ کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی کا حصہ بنانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔
-

مسلم لیگ ن کے صدر کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات،الیکش تیاریوں پر تبادلہ خیال
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں کی ملاقات کی ہے ، شہباز شریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحق، پارٹی راہنمائوں رانا مبشر اور طلحہ برکی کی ملاقات کی ہیں، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کےلئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا اور اس دوران رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک پیش کیا،
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی راہنمائوں کی ملاقات
شہباز شریف سے سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحق، پارٹی راہنمائوں رانا مبشر اور طلحہ برکی کی ملاقات
ملاقات میں پارٹی کے… pic.twitter.com/QeCAfbZqxu
— PMLN (@pmln_org) November 29, 2023
شہباز شریف نے نیک تمناؤں پر پارٹی راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں، پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا، الحمدللہ، شہباز شریف نے کہا کہجھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے. -

ایف بی آر کا شوگر ملز کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے بڑا قدم
ایف بی آر کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کی ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں پر تعینات کردی گئی ہیں، چینی ان نوٹیفائیڈ مصنوعات میں سے ایک ہے جس کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس ، اسٹاک اور دیگر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس اسٹیمپ لگانا لازمی ہے، ٹیکس اسٹیمپ نہ ہونے کی صورت میں مال ضبط اور ڈیفالٹر کو 3 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس کی چوری کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، چینی پر ٹیکس چوری میں ملوث مل مالکان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔
-

ویرات کوہلی کا کر کٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ
حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ویرات کوہلی، 10 دسمبر کو ڈربن میں ایک ٹی آئی 20 کے ساتھ شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے دوران ہندوستان کے سفید گیند کے میچوں میں شامل نہیں ہونگے، انڈین ایکسپریس کے مطابق، کوہلی نے اپنے بریک کے حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہندوستان کے شیڈول میں تین ٹی آئی 20 ، تین ODI اور دو ٹیسٹ میچ شامل ہیں۔اس کے باوجود کوہلی کی ٹیسٹ میچوں میں شرکت متوقع ہے۔ پہلا ٹیسٹ باکسنگ ڈے پر سینچورین میں شروع ہوگا، اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔
بھارت کے سابق آل راؤنڈر اجیت اگرکر کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی جلد ہی تینوں فارمیٹس کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔ ورلڈ کپ میں کوہلی کی شاندار کارکردگی نے انہیں 11 اننگز میں 765 رنز بنائے، جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں، انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا خطاب ملا۔کوہلی نے بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کو مطلع کیا ہے کہ انہیں وائٹ بال کرکٹ سے وقفے کی ضرورت ہے اور وہ ان سے اس بارے میں واپس جائیں گے کہ وہ اگلی وائٹ بال کرکٹ کب کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس وقت اس نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ وہ ریڈ بال کرکٹ کھیلیں گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہیں،اس وقت لندن میں چھٹیاں گزارنے والے کوہلی کئی مہینوں سے مسلسل کرکٹ میں مصروف ہیں۔ ان کا پچھلا وقفہ ستمبر میں ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے تھا جب انہیں اور کپتان روہت شرما دونوں کو آسٹریلیا کے خلاف گھر پر پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے آرام دیا گیا تھا۔
وائٹ بال کے انتخاب کے لیے روہت کی دستیابی کے بارے میں فی الحال کوئی وضاحت نہیں ہے۔ فائنل ہارنے سے پہلے ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی مسلسل 10 جیت میں قیادت کرنے والے روہت بھی ٹورنامنٹ کے بعد کے وقفے پر برطانیہ میں ہیں۔یہ سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ جلد ہی روہت اور سلیکٹرز کے چیئرمین اگرکر کے ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔ -

ہم نے فلسطین کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے،ایرانی سفیر
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے آئین میں مظلوموں کی حمایت کا قانون موجود ہے، 44 سالوں میں ایران کے خلاف ہر قسم کی سازشیں کی گئیں، ایران نے تمام سازشوں کا بہادری اور اتحاد کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکہ کی ایران سے صرف ایٹمی قوت کی وجہ سے دشمنی نہیں بلکہ فلسطین کی حمایت کی وجہ سے ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے، ہم نے اسلامی دنیا سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات ختم کریں۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور عراق وار کے پیچھے عالمی قوتیں سرگرم تھیں، ایران کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کی کوششیں کی گئیں، ایران پر لگنے والی پابندیوں کا عوام نے مقابلہ کیا اور وہ ختم ہوئیں، ایران اسلامی ممالک کی حمایت ہمیشہ کرتا ہے۔
رضا امیری نے مزید کہا کہ کوئٹہ ایران کا ہمسایہ شہر ہے اس وجہ سے کوئٹہ کو خاص اہمیت حاصل ہے، پاکستان کے ساتھ تجارتی، ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان نے فلسطین سے ہمدردی کا اظہار سڑکوں پر نکل کر کیا وہ قابل ستائش ہے۔ -

الیکشن کمیشن کا جھوٹی خبریں پھیلانے پر پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کی خبریں بالکل بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے کہا ہے، کہ انتخابات میں تاخیر کی خبریں بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ، الیکشن کمیشن ان خبروں کی پرزور تردید کرتا ہے ، انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔