Baaghi TV

Author: صدف ابرار

  • شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

    شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرزکے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہےنشاہین شاہ آفریدی ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، فاسٹ باؤلر کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے۔
    شاہین نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے پُر جوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یو اے ای میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پچھلے سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے، لیگ کا دوسرا سیزن جنوری 2024 میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے دور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

  • خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 361 بم ناکارہ بنا دیئے گئے ہے،بی ڈی یو رپورٹ

    خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 361 بم ناکارہ بنا دیئے گئے ہے،بی ڈی یو رپورٹ

    خیبر پختونخوا بم ڈسپوزل یونٹ نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے،جس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں رواں سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران برآمد ہونے والے مختلف نوعیت کے 361 بم ناکارہ بنا دئے ہیں۔ بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بم مردان میں ناکارہ بنا دئے ہیں جنکی مجموعی تعداد 115 تھی جن میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرنیڈ، 2 ٹائم بم اور ایک ریموٹ کنڑول بم شامل ہے۔جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں خودکش جیکٹ سمیت 89 بم، کوہاٹ میں 55 بم، دیر میں 31 راکٹ جبکہ ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 11، 11 ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع کرم میں 6، کرک اور مہمند میں 4 ہینڈ گرنیڈ، ضلع خیبر میں 4 جبکہ لکی مروت میں 3 دستی بموں کو ڈیفیوز کیا گیا ہے۔ بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق وزیرستان، اورکزئی اور صوابی میں بھی ایک ایک ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
    اسی طرح بم ڈسپوزل ٹیم چارسدہ اور بنوں میں 9 بارودی مواد اور ہنگو میں 6 ہینڈ گرینڈ اور ایک ٹائم آئی ڈی کو ناکارہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

    گلگت کی غیر سرشدہ پہاڑی پر دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار،ایک لاپتہ

    گلگت کی غیر سر شدہ پہاڑی کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے دو جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہو گئے، ایک لاپتا ہو گیا۔الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق دونوں جاپانی کوہ پیماء تاکایاسو سیمبا اور شنجی تمورا گلگت کے علاقے خپلو کے گاؤں کاندے کی پہاڑی سر کرنے کیلئے روانہ ہوئے تھے، جیو نیوز کے مطابق دونوں کوہ پیما اب تک سر نہ ہونے والی پہاڑی سر کرنا چاہتے تھے۔الپائن کلب کے مطابق پہاڑی سر کرتے ہوئے 11 اگست کو دونوں جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوکر 70 میٹر نیچے آگرے تھے، حادثے کے وقت دونوں 5380 میٹر کی بلندی پر تھے۔الپائن کلب کے مطابق زخمی تاکایاسو سیمبا اپنی مدد آپ کے تحت واپس بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم شنجی تمورا شدید زخمی ہونے کے بعد پہاڑ میں پھنس گئے تھے۔الپائن کلب نے بتایا کہ رات گئے پہاڑ پر روشنی سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ شنجی پہاڑ پر پھنسے ہوئے ہیں تاہم ریسکیو ٹیم کو پہاڑ پر شینجی کا کلائمبنگ کا سامان ایک گہرے شگاف کے قریب ملا تھا۔الپائن کلب کے مطابق زخمی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا گیا تھا تاہم 3 دن تک تلاش کے بعد بھی شینجی کا سراغ نہ ملا جس پر ریسکیو آپریشن ختم کردیا گیا۔

  • بڑے کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان کرکٹ کے جشن کی ویڈیو ، پی سی بی پر شائقین کر کٹ کی تنقید

    بڑے کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان کرکٹ کے جشن کی ویڈیو ، پی سی بی پر شائقین کر کٹ کی تنقید

    پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک خصوصی ویڈیو جاری کی جس میں اس کرکٹ کے لیجنڈز کو دکھایا گیا جنہوں نے پاکستان کرکٹ کو دنیا کے نقشے پر متعلقہ اور مشہور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ ویڈیو ان تمام لیجنڈری کرکٹ سٹارز کے لیے دلی خراج تحسین ہے جنہوں نے کھیل کی تاریخ کو تشکیل دینے میں مدد کی۔اس ویڈیو میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، شعیب اختر، وقار یونس، شاہد آفریدی، اور بابر اعظم شامل تھے۔ اس میں پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کی یادگار جیتوں کے ٹکڑوں کو بھی شامل کیا گیا تھا، بشمول 1992 ورلڈ کپ، T20 ورلڈ کپ 2009، اور چیمپئنز ٹرافی 2017۔
    ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، "تاریخ بنانا صرف ایک دن کے بارے میں نہیں ہے؛ یہ ان لیجنڈز کے بارے میں ہے جو ہم تخلیق کرتے ہیں اور ان کہانیوں کے بارے میں جو ہم لکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم – ایک ایسا ورثہ جو وقت گزرنے کے ساتھ گونجتا ہے۔”تاہم، پی سی بی کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس میں بڑے سابق کھلاڑیوں کی کمی تھی یا اسے بمشکل دو منٹ، 21 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا – بشمول 1992 کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان، محمد یوسف اور سعید انور، بلکہ غور طلب ہے کہ ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ یوسف کے پاس ہے۔

  • موٹر وے ایم ون،بڑے مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

    موٹر وے ایم ون،بڑے مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

    موٹروے پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ائس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،موٹر وے پولیس کے مطابق رشکئی سروس ایریا کے قریب, دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا ۔جس پر ڈرائیور نے گاڑی کو دوڑانے کی کوشش کی، سیکٹر کمانڈر ایم ون نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی ہدایت جاری کی اور خود اس کا پیچھا کیا ۔موٹروے پولیس کو پیچھے اتے دیکھ کر ملزم نے گاڑی سڑک سے اتار دی اور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔ مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 15 پیکٹ ائس برامد کر دیا ،موٹروے پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ ائس کا وزن 15 کلو 600 گرام تھا عالمی مارکیٹ میں ائس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ۔
    متوقع طور پر ائس پنجاب کی جانب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کر کے گاڑی اور منشیات، تھانہ تور ضلع مردان پولیس کے حوالے ۔واضح رہے، ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک کی جانب سے مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری تھی ۔

  • پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

    پاکستان آل رآؤنڈر آغا سلمان نے کس کھلاڑی کو پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر قرار دیا؟

    پاکستان کے آل راؤنڈر، آغا سلمان، جو اپنے منفرد انداز کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جہاں انہوں نے کامیابی کے ساتھ سنچریاں بنائیں اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔منگل کو لاہور میں ایک میڈیا ٹاک کے دوران، 29 سالہ نوجوان آغا سلمان نے 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنے پسندیدہ بیٹنگ پارٹنر محمد رضوان کو قرار دیا ہے، آغا سلمان نے کہا کہ اب تک میری زیادہ تر شراکتیں محمد رضوان کے ساتھ ون ڈے میں رہی ہیں۔ مجھے اس کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ ہم دونوں ایک ہی انداز سے کھیلتے ہے ہم دونوں مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
    سلمان نے مزید کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ کا اضافی دباؤ نہیں لیں گے بلکہ اس سے بالاتر کارکردگی پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس نے کہا کہ میں پرجوش ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی چاہے وہ کوئی بھی حریف کیوں نہ ہو۔ میں چیزوں کو ہر ممکن حد تک آسان رکھنے کی کوشش کروں گا۔ میں کھیل میں کسی اضافی دباؤ کو ترجیح نہیں دوں گا، چاہے وہ ہندوستان کے خلاف ہو یا کوئی اور ٹیم،

  • پی سی بی نے بغیر این او سی کے امریکا میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    پی سی بی نے بغیر این او سی کے امریکا میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت امریکہ میں کھیلنے والے کرکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے متعدد کرکٹرز اس وقت اپنے مستقبل کے کیریئر کے لیے امید افزا راستے کے طور پر امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے کھلاڑی وہاں کھیلنے گئے ۔ پی سی بی قریب سے مشاہدہ کر رہا ہے اور اس نے کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگز میں شرکت سے قبل این او سی حاصل کرنے کی ضرورت کے ذریعے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
    تاہم، ذرائع کے مطابق، پاکستان کے 15 سے زائد کھلاڑیوں نے امریکہ میں کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پہلے پی سی بی سے باضابطہ اجازت لینے سے انکار کر دیا۔ پروٹوکول کی اس خلاف ورزی کے جواب میں بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔کچھ کھلاڑیوں نے زور دے کر کہا ہے کہ انہوں نے امریکی شہریت حاصل کر لی ہے، اس طرح نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی ضرورت کو مسترد کرتے ہیں۔
    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ حکام نے ان کی شہریت کی حیثیت کے ثبوت فراہم کرنے اور مستقبل میں قومی ٹیم یا ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے لیے ان کی عدم دستیابی کا باضابطہ اعلان فراہم کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا، تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

  • اسپین  نے سویڈن کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    اسپین نے سویڈن کو شکست دے کر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

    سپین ویمینز فٹ بال ٹیم نے منگل کو سویڈن کے خلاف آخری لمحات میں فتح کے ساتھ فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔سپین کے کپتان اولگا کارمونا نے 89ویں منٹ میں اہم گول کر کے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں اپنے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔ فائنل میں اسپین کا مقابلہ میزبان آسٹریلیا یا انگلینڈ کے درمیان کل ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
    آکلینڈ میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین اور سوئیڈن کی ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے مگر گول نہ کرسکیں۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب کی پلیئرز کے درمیان گیند کو جال میں پہنچانے کی کشمکش جاری رہی، کھیل کے آخری دس منٹوں میں کھیل میں تیزی آئی،81ویں منٹ میں سلما پیرالو نے گول کرکے اسپین کو برتری دلادی، جسے سوئیڈن کی ریبیکا نے 88ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

  • سری لنکن آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

    سری لنکن آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

    سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، لیگ بریک سے کرکٹ کی دنیا میں جادوئی پرفارمنسز دینے والے ہسارنگا نے طویل دورانیے کی کرکٹ کو گُڈ بائے کہہ دیا، چار ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے چار شکار کنے والے ہسارنگا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اپنا مستقبل بنا لیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بولنگ رینکنگ میں نمبر تین لنکن اسپنر نے فیصلے سے سب کو حیران کر دیا ، وہ اڑتالیس ون ڈے اور اٹھاون ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جس میں ان کی شاندار پرفارمنسز رہی ہیں

  • نوشہرہ،دس سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

    نوشہرہ،دس سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل

    نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ بانڈہ ملاحان میں دس سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو گھر سے اغوا کر کے کھیتوں میں لے جاکر تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول پر جنسی تشدد کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے ۔
    آصف محمود ولد طلا محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دس سالہ بیٹا حامد محمود گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں آیا۔ جس کو تلاش کیا گیا لیکن بچے کا کوئی پتہ نہ چلا ۔ پیر کی صبح اس کی لاش شاہ شاہ فیصل کے کھیتوں میں پڑی ملی۔ بچے کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو تشدد کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا ہے ۔ مقتول کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کو ملزم وسیم اللہ ، نعیم اللہ پسران ہاشم علی، روخان ولد بخاری ، حسیب ولد نسیم نے قتل کیا ہے کیونکہ ملزمان کے ساتھ چند روز قبل ہماری لڑائی ہوئی تھی۔