اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے نگراں وزیراعظم کو منتخب کرنے کے عمل مذاق قرار دیا ہے ، اور کہا کہ اگر غیر سیاسی آدمی آتا تو عوام کو اس سسٹم پر اعتماد ہوتا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوار الحق کاکڑ سے مسئلہ نہیں لیکن وہ ایک سیاسی شخصیت ہیں، نگراں وزیراعظم بنانے کا سارا عمل مذاق بنا دیا گیا، اگر اس عہدے پر کوئی غیر سیاسی آدمی آتا تو عوام کا سارے سسٹم پر اعتماد ہوتا۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شہباز شریف کو فیصلے کا اختیار دیا گیا، اتحادی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہر بات مانیں۔ صوبائی مختاری کو رول بیک کرنے والے کسی بھی قانون کی مخالفت کرونگا، الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں ورنہ بہت تنازعات کھڑے ہوں گے۔
Author: صدف ابرار
-

نگران وزیر اعظم غیر سیاسی ہونا چاہئے تھا،ایمل ولی خان
-

مردان،مکان کے تنازعے پر ماں اور تین بیٹے قتل
مردان معیار روڈ رشید آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور تین بیٹے جاں بحق ہو گئے، ٍفائرنگ کا واقعہ مکان کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ماں اور اس کے تین جوان بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی۔
پولیس تھانہ ہوتی کے مطابق مردان مایار روڈ رشید آباد میں ملزم فواد علی ولد گوھر علی نے اپنے پڑوسی ٹرک ڈرائیور رحیم گل سے ایک مکان خریدا تھا اور اب اس کا رہائشی مکان بھی خریدنا چاہتا تھا لیکن اس نے بیچنے سے انکار کردیا تھا جس پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔
پولیس تھانہ ہوتی کے عملے نے چوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ڈی ایس پی سٹی انعام جان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف چوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا ہے اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے کے بعد سارا علاقہ سوگوار ہے۔ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے جان بحق افراد میں زوجہ رحیم گل، عثمان نعمان اور عرفان پسران رحیم گل شامل ہیں۔ -

ضلع خیبر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان کے مطابق مہم میں 965 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ڈی سی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پولیو مہم کے دوران ضلع خیبر میں پولیس نے پولیس مہم میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث پورے ضلع میں پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر خان کے مطابق پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت حکام کی تمام ٹیمیں تیار تھی لیکن پولیس حکام کی طرف سے پولیو مہم کے لیے سکیورٹی سے بائیکاٹ کے باعث مہم عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2022 کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ -

چارسدہ،پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا جا رہا ہے
چارسدہ جشن آزادی کی رات پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،پولیس لے مطابق سرڈھیری سرکل سے 43 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار کر لئے گئے ہے،
اسکے علاوہ چارسدہ سٹی سرکل سے 25 کارکنان گرفتار کئے گئے، اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے موقف اپنایا ہے کہ کارکنان کو گاڑیوں پر پارٹی جھنڈا لگانے پر گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی مقامی قیادت نے الزام لگایا کہ آزادی کے دن ناجائر گرفتاری کھلی پولیس گردی ہے، 4 گھنٹے بعد گرفتار کارکنان کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی جبکہ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار کارکنان پر دفعہ188 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہے، -

مردان، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
مردان بالا گڑھی نرشک نہر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہو گئے،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
مردان ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔ جانبحق افراد کی شناخت 58 سالہ محمد غواث اور 40 سالہ شاہ زیب ساکنان بالا گڑھی سے ہوئی۔ تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، -

دیر بالا،ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی
دیر بالا کاروردرہ شوگیال کے مقام پر ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا،فائرنگ پر شادی کے موقع پر کی جارہی تھی ریسکیو 1122 کے مطابق ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، دیر بالا کنٹرول روم دیر بالا کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے واڑی ہسپتال منتقل کردیا۔
-

نیمار سعودی کلب الہلال کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر رضا مند
پیرس سینٹ جرمین کے فٹ بال سپر اسٹار نیمار نے مبینہ طور پر سعودی عرب کے کلب الہلال میں شامل ہونے کے لیے دو سال کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔فرانس کے معروف کھیلوں کے اخبار نے اتوار کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پی ایس جی اور برازیل کے فارورڈ کو دو سیزن میں مجموعی طور پر 160 ملین یورو ملیں گے۔ اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں کہ نیمار کے لیے ٹرانسفر فیس کتنی ہوگی، جو بارسلونا واپسی سے بھی منسلک ہیں۔نیمار جمعہ کو اکیلے تربیت کے بعد ہفتے کے روز فرانسیسی لیگ میں لورینٹ کے خلاف پی ایس جی کے سیزن کے افتتاحی 0-0 سے ڈرا سے محروم رہے، کلب کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ وائرل انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ لیکن نیمار پی ایس جی سے باہر نکلنے کی طرف گامزن ہے اور موسم گرما میں ٹرانسفر ونڈو کے دوران چھوڑ سکتا ہے۔
-

کرسٹیانو رونالڈو کا عرب کلب چیمپئینز کپ کو پہلی فتح دلانے پر شکریہ
سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتے کے روز النصر کو عرب کلب چیمپئنز کپ میں پہلی فتح دلانے کے بعد اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ رونالڈو کا کہنا تھا کہ "پہلی بار یہ اہم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی مدد کرنے پر بے حد فخر ہے!”
"کلب میں ہر ایک کا شکریہ جو اس عظیم کامیابی میں شامل تھا اور میرے خاندان اور دوستوں کا ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لئے! ہمارے مداحوں کی طرف سے لاجواب حمایت اس میں شامل ہے،النصر نے ساتھی سعودی ٹیم الہلال کے خلاف 2-1 کے اضافی وقت میں دو گول کرنے کے بعد ٹائٹل جیتا۔ -

سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کونسے کھلاڑی کتنا کماتے ہیں؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے دنیا کی مشہور شخصیات کی کمائی کرنے کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں، رونالڈو ایک پوسٹ سے 32 لاکھ 30 ہزار ڈالر کماتے ہیں۔دوسری جانب ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی ایک پوسٹ سے 25 لاکھ 60 ہزار ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انسٹا گرام کی ایک پوسٹ سے 11 کروڑ 45لاکھ روپے کماتے ہیں۔
-

مردان،والد نے تشدد کر کے بیٹی کو قتل کر دیا
مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں والد نے مبینہ طور پر جوانسال بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ تانیہ گل کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے،مقتولہ کی بہن 11 سالہ مدیحہ نے پولیس کو بتایا کہ انکے دادا کی جانب سے تانیہ کو کھانے کی کچھ چیزیں دی گئی جسکے بعد والد نے طیش میں آکر تانیہ کو لاتوں اور شدید تشدد کا نشانہ بنا کر مارنا شروع کیا جسکی وجہ سے تانیہ کی حالت بگڑ گئی تاہم اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی،پولیس کا کہنا کہ بچی کی ہلاکت کا مقدمہ ان کے والد ملزم ظہور محمد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ظہور محمد پہلے سے پریشان تھا کیونکہ ملزم کی ایک بیوی نے ان سے ناطہ توڑ کر دوسری شادی کر چکی تھی جبکہ دوسری بیوی کئی ماہ سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ مقتولہ بچی اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی۔