ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے ،حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین سڑک سے اتر کر ایک تیز رفتار کار سے ٹکرا کر بابوسر ٹاپ کے قریب کھائی میں گر گئی۔یہ المناک حادثہ ضلع دیامیر کے خوبصورت گیتی داس سیاحتی مقام پر پیش آیا ،.حادثے کا شکار وین راولپنڈی کی طرف جارہی تھی کہ آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔تصادم کے باعث وین کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے اُلٹ کر گہری کھائی میں جاگری۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے افراد تھے جن کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔باقی 10 زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد کے لیے چلاس منتقل کر دیا گیا۔
مقتولین کی لاشوں ناران اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Author: صدف ابرار

بابو سر ٹاپ پر پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

او آئی سی نے قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی پر بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے
اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC) نے 31 جولائی کو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے لیے ایک غیر معمولی ورچوئل اجلاس منعقد کرے گی جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی اور جلانے کے بار بار ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ اجلاس سعودی عرب،اور جمہوریہ عراق کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔وزراء کا یہ ہنگامی اجلاس رواں سال 02 جولائی کو جدہ میں او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جاری کردہ حتمی بیان کے جواب میں بلایا گیا ہے۔بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے پر توجہ دلائی گئی اور ضرورت پڑنے پر اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جاری کردہ حتمی بیان پر عمل درآمد کے حوالے سے رکن ممالک کے ساتھ مشاورت پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بار بار کی جانے والی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے جو جان بوجھ کر مذہبی منافرت اور عدم برداشت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
واضح رہے انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے پیر کو ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ایک شخص قرآن پاک کی بے حرمتی اور جلاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
جس پر مسلم دنیا میں غم و غصہ کو مزید ابھارہ گیا ہے۔ سعودی عرب، نے بھی سویڈن میں مقیم ایک عراقی پناہ گزین کے احتجاج کی مذمت کی ہے جس نے گزشتہ ماہ اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت
وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے مختصر دورہ پر ہے ،وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی،وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دےواضح رہے کہ وزیراعظم جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظبی پہنچے تھے،

قوم کو ملک کے فرسودہ نظام کے خلاف اٹھنا پڑے گا، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ملوکیت کو چیلنج کیا، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، یہاں ملوکیت قائم ہے۔لاہور میں محرم کے موقع پر اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت آج بھی برسرِ پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں یزید کا ساتھی جنت میں حسینؓ کا ہمراہی نہیں ہوگا، حق کا ساتھ دینا اور اس پر ڈٹے رہنا اصل کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ ہمارے آئیڈیل ہیں، ان کی قربانی، قربانیوں کی معراج ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے فرمایا جو شخص ظالم کا ساتھ دے اس کا امت سے کوئی واسطہ نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ کربلا کا سبق یہ نہیں کہ مردہ یزید پر لعن طعن، زندہ یزید کا جھنڈا اٹھا رکھا ہو۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا محرم کے حوالے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے تھانہ خان رازق شہید میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے،آئی جی پی نے نویں محرم الحرام کے موقع پر پشاور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سی سی پی او پشاورسید اشفاق انور اور ایس پی سٹی نے نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی پی کو نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس عوام کی وابستہ توقعات پر پورا اُترتے ہوئے پرامن عاشورہ محرم کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح الرٹ اور تیار ہے۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور پولیس کے مابین ہم آہنگی اور موثر رابطہ قائم ہے۔ صوبے میں دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے فرقہ ورانہ ہم آہنگی، مذہبی بھائی چارے کے قیام اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائیں۔
ایشین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ٹیم یکم اگست کو روانہ ہو گی
ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی ،قومی ٹیم کے تین آفیشلز کو ویزوں کا تاحال انتظار ہے، ہیڈکوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزہ ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی، اور عمر بھٹہ کی قیادت میں براستہ امرتسر چنائے جائے گی۔بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں ہے۔
ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہوگا، روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا-
میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ،شبر زیدی کا ردعمل
سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا نجی چینل کو دئیے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے ،شبر زیدی کے مطابق اس نے سسٹم پر تنقید کی تھی پارٹی پر نہیں ،شبر زیدی
نے کہا نجی چینل پر جو نشر کیا جا رہا ہے اس کی بنیاد پر تبصرے نہ کیے جائیں، مزید شبر زیدی نے کہا کہ میرا مکمل انٹرو دیکھا جائے ، میں یقینی بناوں گا غیر ضرورت ایڈیٹنگ نہ ہو، میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ، شبر زیدی نے کہا کہ مافیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اکنامک پالیسی چلنے نہیں دی ، واضح رہے کہ شبر زیدی نے جیو نیوز کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے حوالے سے انکشافات کئے ہے پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے، کہتے ہیں ان سے ن لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں، شہزاد اکبر ایک صوفے پر بیٹھ جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی انہيں بلاتے تھے اور کہتے تھے کہ شہزاد یہ کہہ رہا ہے ، بتاؤ کیا کرنا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی خراب معیشت کا بتایا ، مشورے دیے لیکن وہ کچھ سننے کے موڈ میں نہيں تھے۔
شبر زیدی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ملتان کے بڑے زمیندار کو نوٹس بھیجا تو شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آگئے ، تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے لگے تو اسد قیصر کے ساتھ ایم این ایز آگئے اور کہا وہ ٹیکس نہیں دے سکتے، قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین تحریک انصاف کے پاس پہنچ گئے۔
سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی،مطلوب دہشتگرد گرفتار
پشاور سی ٹی ڈی نے بڈھ بیرمیں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور، دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بڈھ بیر کےعلاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران خطرناک دہشت گرد بہرام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گرد بہرام کا تعلق افغانستان سے ہے، اور بھتہ خورگروپ کا اہم ممبر ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد بہرام بھتہ خوری اور دستی بم حملے سمیت متعدد کیسز میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

بھارت کا مزید پانی چھوڑنے کا اعلان
حویلی لکھا میں دریائےستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ چھوٹے بڑے سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں، اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر موجود کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی نذرہوگئی ہیں۔ جبکہ بھارت نے بھاکھڑا ڈیم میں مزید پانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق پاکپتن کے مقام پر بھی دریائے ستلج میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے ، کئی دیہاتوں کا نام ونشان مٹ گیا ہے، اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
اسطرح پتوکی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر ایک بار پھر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، اور دریا کے ملحقہ دیگر علاقوں میں پانی کھیتوں میں داخل ہونے کے باعث کسانوں کو چارہ کاٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
راجن پور میں فلڈ بند ٹوٹنے سے درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا ہے، اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت فلڈ بند باندھنے میں مصروف ہیں، جب کہ عارف والا میں کنڈ قابل کے مقام پر اوور فلو ہونے سے سیلابی ریلا نورا رتھ بند میں داخل ہوگیا ہے۔ اور دریائے راوی کمالیہ کے مقام پر سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب بھارت نے بھی بھاکھڑا ڈیم سے مزید پانی دریائے ستلج میں چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے پاکستان میں مزید تباہی کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد بچی تشدد کیس،مقدمے میں وحشیانہ تشدد کے نئے دفعات شامل
اسلام آباد میں سول جج کی بیوی کی جانب سے گھریلو ملازمہ بچی پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں نئی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کی جانب سےگھریلو ملازمہ بچی پر مبینہ تشدد کی ایف آئی آر میں وحشیانہ تشدد کرکے اعضا توڑنے کی دفعہ 328 اے شامل کر لی گئی ہے، اس سے پہلے ایف ائی آر میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت تھیں، دفعہ 328 اے میڈيکل رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے یہ مقدمہ صرف حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا تھا، قانونی طور پر کمزور ایف آئی آر کی وجہ سے اسلام آباد کے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی۔ واضح رہے تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔









