ہاکی لیجنڈ شہباز شیخ نے ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے لیے لگے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا نوجوان کھلاڑیوں کو ٹِپس دیں ۔بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست تک ہونے والی ہاکی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری ہے ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر نے اولمپیئن وقاص اکبر کے ہمراہ دورہ کیا،کوچز اولمپیئن ریحان بٹ,اولمپیئن محمد ثقلین ,اولمپیئن دلاور حسین, اولمپیئن حسیم خان,گول کیپر کوچز عبدالغفور اور امجد علی نے کھلاڑیوں سے ملوایا،مہمان سابق کپتان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں ٹپس بھرا لیکچر دیا،
Author: صدف ابرار

ایمرجنگ ایشاء کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا
کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا دفاعی چیمپئن پاکستان کا ناقابل شکست بھارت سے مقابلہ ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شیڈول ہے، پہلے سیمی فائنل میں میزبان آئی لینڈرز کو ساٹھ رنز سے ہرانے پر حارث الیون کی قومی ٹیسٹ ٹیم سے ملاقات ہوئی ، بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں نے جیت کے لیے قیمتی ٹِپس دیں اور پانچ وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے ارشد اقبال سمیت سب کی حوصلہ افزائی کی، شاندار فتح کا کیک بھی کاٹا گروپ مرحلے میں بھارت اے نے روایتی حریف پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی قومی کھلاڑیوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے کے لیے جیت پر نظریں جما لیں ،

پشاور،شوکت یوسفزئی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق شوکت یوسف زئی کے لیے کارروائی بشام اور پشاور میں کی گئی جہاں گھروں پر چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے.پولیس نے چھاپوں کے دوران گھر پر موجود چھوٹے بھائی سے شوکت یوسف زئی کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایکسائز نے غیر قانونی چھاپے مارے ہیں، چھاپے کے دوران پولیس گھر پر موجود میرے بچوں کی گاڑی بھی ساتھ لے گئی ہے۔

ضلع مردان کے عوام غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ سے خوار
ضلع مردان میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بے حال،مردان کے مختلف علاقوں میں پایچ پانچ گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،جبکہ دوسری جانب عوام کو بھاری بل بھی موصول ہو رہے ہے،شدید گرمی اور حبس کے موسم میں غٰیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے
طویل لوڈشیڈنگ سے گھروں اور مساجد میں ضروری استعمال کےلیے پانی نایاب ہو گیا ،مردان کے شہریوں کا موقف ہے کہ واپڈا اہلکار اور ضلعی انتظامیہ عوام کی خون چوس کر بڑی بڑی تنخواہیں تو لیتی ہیں۔لیکن اس بد ترین لود شیڈنگ کا کوئی حل نہیں نکال سکتے .شدید لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں خواتین اور بچوں کی حالت بگڑنے لگی،
شہریوں کا واپڈا حکام سے پر زور مطالبہ ہے کہ جلد از جلد مردان میں ہونے والے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیدنگ کا نوٹس لے کے عوام کو بجلی فراہم کی جائے ورنہ نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کیا جائے گا اور احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک ضلع مردان میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیدنگ ختم نہیں کیا جاتا،
واضح رہے کہ ضلع مردان میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے آئے روز عوام شکایات درج کرا رہے ہے لیکن واپڈا حکام کی جانب سے کوئی بھی تعاون ہوتی نظر نہیں ارہی،جس کی وجہ سے ضلع مردان کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،اور انکی طرف سے شدید احتجاج کی کال دی گئی ہے،
ایمر جنگ ایشاء کپ میں سری لنکا کو پاکستان کے ہاتھوں شکست
پاکستان اے کی ٹیم سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیکر ایمرجنگ ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان اے نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو جیتنے کے لئے 323رنزکا ہدف دے دیاپاکستان اے نے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اے نے 50 اوورز میں 322 رنز بنائےسری لنکا اے مقررہ اوورز میں ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی ،پاکستان کی طرف سے ارشد اقبال نے5،مبصر خان اور سفیان مقیم نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیاعماد بٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
سری لنکا اے کی جانب سے سب سے زیادہ اسکورسہان آراچینگے اورآویشکا فرنانڈو نے 97 97رنز بنائےپاکستان کی طرف سے عمیر بن یوسف نے شاندار 88 رنز کی اننگز کھیلی ،عمیر بن یوسف نے دس چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز بنائے،کپتان محمد حارث نے 43 گیندوں پر 52 رنز بنائےمبصر خان نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔پاکستان اے بنگلہ دیش اور بھارت اے کے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے ساتھ 23 جولائی کو فائنل کھیلے گا۔
خیبر پختونخوا میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا ایک اورسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، جس کے پیش نظر ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے
گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کے لئے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے،پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق
بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے ،جس کے لئے تمام اقدامات مکمل کر کے ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،ڈی آئی خان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔اور طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ اور تما حفاظتی پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں،اورحساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ کے مطابق متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔اسکے علاوہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اور کسی بھی ہنگامی سورتحال کے دوران پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.
پشاور،بھتہ وصول کرنے اور سنگین دھمکیاں دینےوالا ملزم گرفتار
پشاورڈی ایس پی ریگی فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی جاوید اختر خان کی اہم کاروائی، شہریوں کو فون کے زریعے بھتہ دینے کے لئے دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،اسکے ساتھ منشیات فروشوں کو بھی گرفت میں لے لیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرایم میں ملوث ہو نے کا اعتراف کر لیا ہے کاروائیوں کے دوران بھتہ خور کے قبضے سے موٹر سائیکل، موبائل فون جبکہ منشیات فروشوں کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی گئی ہےجن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئ چند دن پہلے ایک شہری کی جانب سے تھانہ ریگی پولیس کو نامعلوم ملزمان کے خلاف کال موصول ہو کر بھتہ وصولی کیلیے فون پر ڈرانے دھمکانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی رپورٹ موصول ہوئیں تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
ڈی ایس پی ریگی فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی جاوید اختر اور تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سی ڈی آر اور موبائل ڈیٹا کے زریعے ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز اہم کاروائی کے دوران بھتہ خور وقاص خان ولد پرویز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعترا ف کر لیا ،جس کے قبضے سے موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی برآمد کرلی گئی ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے
ادھر ایس ایچ او تھانہ ریگی جاوید اختر نے دیگر کاروائیوں کے دوران آئس فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گر فتار کرلیا ،جن کا تعلق سفید سنگ،ملازئی اور ریگی سے ہے، ملزمان کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی گئی ہے ،گرفتار ملزمان نے ابتدا ئی تفتیش کے دوران منشیا ت کے مکروہ دھندے میں ملوث ہو نے کا اعتراف کرلیا ہے،جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
پشاور،شہر میں محرم الحرام کے لئے غیر معمولی انتظامات
پشاور ًٰ دو محرم الحرام کے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات میں خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہوئے،
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے شہر کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی،پشاور کے ایس پی سکیورٹی عتیق شاہ، ایس پی سٹی عبدالسلام خالد، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران اور اہلکاروں نے سکیورٹی پلان کے مطابق اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دییے ماتمی جلوس کے تمام روٹس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے کی گئی، جس میں ڈرون کیمرہ، سرویلنس کیمرہ موبائل کو استعمال کیا گیا،
پشاور اندرون شہر ماتمی جلوس والے تمام روٹس پر روف ٹاپ، گن پوائنٹ ، اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری انٹری پوانٹس کو سیل کیا گیا تھا،ایس پی اپریشن ہارون الرشید کے مطابق دو محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے زریعے سویپنگ کی گئی جبکہ ماتمی جلوسوں کے عزدارداروں کو کےلیے تھری لئیر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،

بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 12اگست کے بعد قائم ہونے والی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کے بعد مضبوط حکومت کا قیام ملک کی ضرورت ہے، قوم دہائیوں سے کرپشن، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اندھیروں میں رہ رہی ہے، فرسودہ نظام اور سودی معیشت سے جان چھڑانے کے لیے آزمائے ہوئے مُہروں کو خیرباد کہنا ہو گا۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مسلط رہیں تو خوشحالی اور ترقی نہیں آئے گی، بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پوری قوم کی بہتری جب کہ حکمران جماعتوں کے سربرہان کو صرف اپنی اولادوں کی فکر ہے، کوئی اپنے بیٹے تو کوئی بیٹی وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے، حقیقی جمہوریت جمہوری جماعت ہی لا سکتی ہے۔ 75برسوں سے سٹیٹس کو قائم ہے، اسے توڑنا ہو گا، پارلیمنٹ میں کسان کی نمائندگی کسان اورمزدور کی مزدور کرے گا تو ہی ملک کے کروڑوں کسانوں اور مزدوروں کے حقوق محفوظ ہوں گے، ایوانوں میں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار بیٹھے ہیں جو سودی نظام کا تسلسل چاہتے ہیں، سود اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے، آئین پاکستان اور اسلامی نظریاتی کونسل نے سودی معیشت کے خاتمے کی بات کی ہے، سود سے ملک کے کروڑوں باسی متاثر ہیں، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سود کی وجہ سے ہے۔ ۔ سراج الحق نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اسلامی نظام معیشت کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کو اقتدار میں لائے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے بطور سابق وزیرخزانہ خیبرپختونخوا سودی بنکاری کا خاتمہ کیا، صوبہ کو سود اور قرض فری بنایا، آج کے پی ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں سے کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، قرضوں سے بہتر آتی تو پاکستان چین اور جاپان سے آگے نکل چکا ہوتا۔ قومی ادارے فروخت کیے جا رہے ہیں، ریلوے، پی آئی اے، سٹیل ملز اربوں کے خسارے میں ہیں، ائیرپورٹس کے سودے ہو رہے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دن ایٹمی ہتھیار فروخت کرنے کا بھی پریشر آ جائے گا۔
پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کے لئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،بیر سٹر سیف
پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 184 دن ہوگئے خیبرپختونخوا پر غیر قانونی اور غیر آئینی حکومت نافذ ہے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس جرم میں شامل لوگوں کا احتساب ہوگا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراساں کیا جارہا ہے۔ اور ہمارے سابقہ وزیر ڈاکٹر امجد کے 14 سالہ بچے کو سوات میں پولیس نے غیر قانونی حراست میں رکھا۔ بیرسٹر سیف نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ شانگلہ میں شوکت یوسفزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اور تحریک انصاف سے جڑے لوگوں کے کاروبار بند اور خاندانوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ پرویز خٹک کو سپورٹ کرنے کیلئے لوگوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس نے کہا کہ عوام کا اعتبار عدالتوں اور قانونی نظام سے اٹھ گیا ہے۔ بیر سٹر سیف نے مزید بتایا کہ محظ وقتی فائدے اور اقتدار کے لیے ظلم کرنے والوں کا بہت جلد احتساب ہوگا۔









