Baaghi TV

Blog

  • 
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھماکا خیز فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

    
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دھماکا خیز فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

    ‎وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں پابندی کے باوجود دھماکا خیز فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے ایکسپلوسو ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات کے باوجود 28 سی این جی اسٹیشنز پر یہ گیس غیر قانونی طور پر بیچی جا رہی ہے۔
    ‎اوگرا کے قوانین کے مطابق فلئیر گیس صرف بھٹوں اور صنعتی اداروں کو فراہم کی جا سکتی ہے، کیونکہ یہ انتہائی دھماکا خیز ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی تقریباً 1200 اسٹیشنز پر فلئیر گیس کی غیر قانونی فروخت کی جا رہی ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق فلئیر گیس کے غیر قانونی استعمال سے نہ صرف خطرناک دھماکے کا خدشہ ہوتا ہے بلکہ یہ گاڑیوں کے انجن اور ماحول کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ڈائریکٹر ایکسپلوسو کے مطابق متعدد اسٹیشنز کے لائسنس کینسل کر دیے گئے تھے، تاہم عدالت سے حاصل کردہ سٹے آرڈرز کے تحت وہ اب بھی کام کر رہے ہیں۔

  • یورپی یونین اور مسلم ممالک کی اسرائیلی اقدامات کی مذمت

    یورپی یونین اور مسلم ممالک کی اسرائیلی اقدامات کی مذمت

    ‎مقبوضہ مغربی کنارے میں کنٹرول بڑھانے اور مزید غیر قانونی بستیوں کی راہ ہموار کرنے کے لیے اسرائیل کے حالیہ اقدامات پر یورپی یونین اور متعدد مسلم ممالک نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
    ‎یورپی یونین کے ترجمان انوار الانونی نے صحافیوں کو بتایا کہ "مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول بڑھانے کے لیے سیکیورٹی کابینہ کے حالیہ فیصلے غیر قانونی اور غلط سمت میں ایک اور قدم ہیں۔”
    ‎اسی طرح سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکی نے بھی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی بستیوں کے قیام اور کنٹرول بڑھانے کی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
    ‎سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ "یہ ممالک اسرائیل کے غیر قانونی فیصلوں اور مقبوضہ سرزمین پر خودمختاری نافذ کرنے کے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔”
    ‎بین الاقوامی قوانین کے تحت یہ اقدامات غیر قانونی قرار دیے جاتے ہیں اور عالمی سطح پر فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت کے حوالے سے تشویش بڑھا رہے ہیں۔

  • بسنت،ن لیگ کی عوامی مقبولیت،مبشر لقمان کا مرتضیٰ وہاب کو چیلنج

    بسنت،ن لیگ کی عوامی مقبولیت،مبشر لقمان کا مرتضیٰ وہاب کو چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کی بڑی ہی فنی سٹیٹمنٹ سامنے آئی ہے کہ ہم کراچی میں لاہور سے بڑی بسنت منائیں گے، اس سٹیٹمنٹ کی وجہ نواز لیگ کو جو پنجاب میں ،عوام میں پذیرائی ملی، بہت زیادہ ان کو سپورٹ ملی، لوگ کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں جو ن لیگ کی حکومت ہے جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز ہے یہ حکومت مشکل اور سخت فیصلے کرتی ہے، ایسی ہی حکومت کی ہمیں ضرورت ہے جو سخت فیصلے کر سکے اور جن میں حوصلہ ہو،اور یہ وہی حکومت کر سکتی ہے جس کو پتہ ہو کہ عوام اس کے ساتھ کھڑی ہے،

    مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ جب جنرل ر پرویز مشرف کا دور تھا میں انکے قریب تھا اس وقت سارے کہتے تھے کالا باغ ڈیم بنانا ہے،پرویز مشرف اس وقت مقبول تھے لیکن عوام کو انگیج کرنے کی کوئی چیز نہیں تھی جس پر وہ فیصلہ نہ کرسکے، الیکٹڈ حکومت سخت سے سخت فیصلہ کر سکتی ہے، کیونکہ عوام اسکی تائید کرتی ہے، اب مرتضیٰ وہاب نے یہ بیان دے دیا، مرتضیٰ وہاب نے زندگی میں گڈی اڑائی نہیں یا پتہ نہیں، یا سیاسی بیان دے دیا، پہلی بات وہ یہ کہیں کہ پنجاب ویلڈن، ملک جب دہشتگردی کا شکار ہے تم نے ملک کو فیسٹول دے دیا، امیر ہو، غریب ہو،کوئی بھی ہو، اس میں شریک ہو سکا، آمدنی کا ایک ذریعہ دے دیا، بچوں کے ساتھ انٹرٹیمنٹ کا ذریعہ دے دیا،ہماری فیملی انٹرٹینمنٹ ہے ہی نہیں، بچوں کے ساتھ باہر جانا ہو کہاں جائیں سوائے کھانا کھانے کے، بچوں ، رشتے داروں کے ساتھ نکلتے ہیں تو ماحول چاہئے ہوتا ہے لاہور نے یہ کر دکھایا اور اب پنجاب کے باقی شہروں میں ہو گی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب میرا خیال ہے کہ آپ لاہور آئیں، میرے مہمان بنیں، لاہور کی بسنت اٹینڈ کریں میں دکھاؤں گا بسنت ہوتی کیا ہے، گڈی اڑانے کا مطلب نہیں ہوتا، کوئی چمپو بھی ہوا میں کر لے گا جتنی تیز ہوا ہوتی ہے، میں بتاؤں جب بسنت منائیں گے تو گلوز کا کاروبار شروع کر دیں، کیونکہ تیز ہوا میں پھر انگلیاں ہی کٹیں گی،وہاں پر ایسے حالات نہیں، کلائمنٹ پنجاب کا سوٹ کرتا ہے اسکو کیونکہ یہ پنجاب کے سیزن کے ساتھ منسلک ہے، جاڑے کا جانا،موسم کا بدلنا ،یہ بسنت ہے ہی اس کا نام، بسنت تہوار ہی موسم کی تبدیلی کا ہے اور خزاں کا ختم ہونا ،اس کے بعد دیکھیے گا لاہور پھولوں سے بھر جائے گا،پورا پنجاب یہ موسم کی تبدیلی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں میں سیاسی موت آئی ہے کہ ن لیگ بہت بڑا پوائنٹ سکورنگ کر گئی ہے،حالت یہ ہے کہ کل پی ٹی آئی کا ایک ورکر بھی نہیں نکلا کل خود چھتوں پر کھڑے ہوئے تھے، عمران خان کے بھانجے بھی ،آخری بسنت 18 برس قبل ہوئی تھی،کہتے ہیں یہ تین سال پرانی ہے تو مطلب اس وقت قانون توڑا، جھوٹ بول رہے، اس بسنت میں کچھ کمیاں رہ گئی ہیں، پتنگ اڑانے والوں‌کے دل کی بات کر رہا ہوں ،میں حکومت پر تنقید نہیں کر رہا، وقت بڑا تھوڑا تھا اتنے سال ہو گئے اس کام کو بند ہوئے، جو لوگ ،کاریگر ان کاموں سے منسلک تھے انہوں نے شاید کوئی اور کام شروع کر دیا، اب میں دیکھ رہا ہوں جین زی نے اس میں شرکت کی لیکن پتنگ بازی کا کچھ پتہ نہیں ،یہ نہیں پتہ کہ گڈی پر کنی کیسے باندھنی ہے،چیپی نہیں لگاتا تو اوپر جا کر پھٹ جائے گی،کس ہوا میں کیسے رکھنا ہے،ٹیکنیکل چیزیں سالہا سال پتنگ بازی کے بعد آتی ہیں،جو ڈوروں کی، پتنگوں کی کوالٹی تھی شاید وہ اتنی اچھی نہیں تھی لیکن خیر، جب یہ کام شروع ہو گا ،لوگوں کو روزگار نظر آئے تو اچھے بنانے والے بھی آئیں گے، کچھ جگہوں پر قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے جہاں لوگ کیمکل ڈور کے ساتھ اڑاتے رہے،ہم نے بھی مزنگ میں نشاندہی کی اور دھمکی دی کہ نہ اتاری تو میں خود رپورٹ کروں گا، کل منصور علی خان نے مجھے بتایا کہ کچھ جگہوں پر لوگ کیمکل ڈور سے اڑا رہے تھے،منصور کی خبریں صحیح ہوتی ہیں،اس کا نام شہیدوں میں آ گیا کیونکہ اسکی انگلیوں پر کٹ لگے تھے، کل بڑا سماں تھا جب سارے جمع ہوئے، حکومتی افراد اس بات پر ریلیف میں تھے کہ تین دن کا فیسیٹول بغیر کسی مسئلے کے گزر گیا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تین دن لاہور میں کرائم رپورٹ نہیں ہوا،تھانے میں دیکھ لیں زیادہ شکایتیں نہیں ملیں گی، حادثوں کے واقعات ہوئے لیکن کرائم نہیں ،کیا مرتضیٰ وہاب یہ کریں گے کہ وہ کراچی میں بسنت کریں گے تو کرائم نہیں ہو گا، میں مرتضیٰ وہاب کو چیلنج کرتا ہوں‌وہ بسنت نہیں کر سکتے، بسنت کا مطلب گڈی اڑانا نہیں بلکہ ایک تہوار ہے ہماری چھتوں پر جہاں ہم نے بسنت کا فنکشن کیا وہاں خواتین بسنتی جوڑوں میں آئے، ہم نے کھانے بھی وہی بنوائے،جن کے رنگ ملتے ہیں،اسی طرح میوزک بھی بسنت کے اعتبار سے تھا،جو فیسیٹول تھا اس کو ہم نے فیسٹو فیسٹول بنایا ہوا تھا، ہزاروں جگہ بسنت منائی جا رہی تھی ہر جگہ ایسا ہوا، سب سے کمزور پروگرام وہ والے تھے جن کی حکومت کی پشت پناہی تھی،نیم سرکاری جہاں لوگ حاضریاں دینے گئے تھے ، عوامی سطح پر جو ہوا یہ پذیرائی آپ کی سوچ سے باہر ہے، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں لاہور سے بڑی بسنت کر کے دکھاؤں گا،آپ نے مریم نواز کا مقابلہ کرنا ہے تو لاہور کی سڑکوں کا کریں، کراچی کی سڑکوں کا کریں،وہاں پانی مل رہا ہے یا نہیں، کرائم کم ہو رہے یا نہیں، تجاوزات ختم کر رہے یا نہیں، ریسکیو چل رہی ہے یا نہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کیسی چل رہی، مریم نواز سے تو ان باتوں کا مقابلہ کریں، کراچی کے لوگ بھی کل میری بسنت پر آئے تھے وہ دانتوں میں انگلیاں دبا کر پھر رہے تھے کہ یہ لاہور ہے،؟ آپ نے جو حال وہاں کا کیا…..

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بسنت پر آ جائیں مریم نواز کو چھوڑیں میرا چیلنج ہے میرے سے بڑی بسنت کر کے دکھائیں ،ویڈیو موجود ہیں، جس دن آپ بسنت منائیں گے میں پنجاب حکومت سے اجازت لے کر بسنت کا اعلان کروں گا، نہ سرکاری فنڈز لوں گا،نہ کوئی سپانسر،میں کروں گا دیکھنا وہاں ہزاروں‌لوگ کیسے آتے ہیں، لاہوریئے ہیں، دل والے ہیں، تم کرو،تمہیں تو اڑانی نہیں آتی تو تمہاری کال پر کون آئے گا.

  • 
سپریم لیڈر خامنہ ای نے 37 برس میں  پہلی بار ایئر فورس کمانڈوز سےملاقات کیوں نہ کی؟

    
سپریم لیڈر خامنہ ای نے 37 برس میں پہلی بار ایئر فورس کمانڈوز سےملاقات کیوں نہ کی؟

    ‎ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار 37 سالہ روایت توڑتے ہوئے 8 فروری کو ایئر فورس کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی سالانہ ملاقات میں شرکت نہیں کی۔
    ‎اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں خامنہ ای کی غیر موجودگی میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایئر فورس کمانڈروں سے ملاقات کی۔ یہ اجلاس ہر سال 8 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ 1979 میں فضائیہ کے افسران کی روح اللہ خمینی کے ساتھ وفاداری کی یاد تازہ کی جائے۔
    ‎سپریم لیڈر کی اس غیر معمولی غیر حاضری نے سوالات پیدا کر دیے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب تہران اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے۔

  • 
پاکستان میں پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام، اے آئی کے دور میں تاریخی پیش رفت

    
پاکستان میں پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام، اے آئی کے دور میں تاریخی پیش رفت

    ‎پاکستان میں پہلی آئی ٹی یونیورسٹی قائم کر دی گئی ہے، جسے ملکی تعلیمی اور تکنیکی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس یونیورسٹی کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں جدید تعلیم، تحقیق اور مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔
    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور شروع ہو چکا ہے اور پاکستان اس میدان میں پیچھے نہیں رہے گا۔
    ‎وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت آئی ٹی، ڈیجیٹل اکانومی اور جدت پر مبنی تعلیم کو قومی ترقی کی بنیاد بنا رہی ہے، تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں اور پاکستان عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔

  • حیدرآباد کنگزمین کی پی ایس ایل کی نئی جرسی متعارف

    حیدرآباد کنگزمین کی پی ایس ایل کی نئی جرسی متعارف

    ‎پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے اپنی ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کروادی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹیم کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی جرسی سیاہ اور گولڈن رنگ کی ہے، جو ٹیم کے نئے برانڈنگ امیج کو اجاگر کرتی ہے۔
    ‎ٹیم نے ری ٹینشن کے دوران مہنگے کھلاڑیوں پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ صائم ایوب کو 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا، جو پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ صائم ایوب کو پشاور زلمی سے ریلیز ہونے کے بعد حیدرآباد نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا، اور ان کا معاوضہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان سے بھی زیادہ ہے۔
    ‎اس کے علاوہ، جارح مزاج بلے باز عثمان خان بھی حیدرآباد کی ری ٹین لسٹ میں شامل ہیں، جنہیں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں ٹیم نے برقرار رکھا۔
    ‎ایمرجنگ کیٹیگری میں معاذ صداقت کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اور گولڈ کیٹیگری میں عاکف جاوید کو 1 کروڑ 96 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔
    ‎یہ ریٹینشنز اور نئی جرسی ٹیم کے ابتدائی برانڈنگ اور اسکواڈ کی تیاری میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جارہی ہے، جس سے پی ایس ایل 2026 میں حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی پر دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

  • پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوا لیں، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ

    پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوا لیں، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ

    پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوا لی ہیں اور اب بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر بار بار درخواست کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے ساتھ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیم 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلیں گی

    قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر درخواست کی کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ یہ میچ کھیلنا چاہیے سری لنکن صدر نے اس موقع پر یاد دلایا کہ دہشتگردی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سری لنکن کرکٹ کو بھرپور سپورٹ فراہم کی اور پاکستانی ٹیم نے بھی مشکل حالات میں سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈسانائیکے کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار کے دوران سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے کرکٹ کو جاری رکھا وزیراعظم نے حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کو بھی ایک قابل تعریف اور ناقابل فراموش اقدام قرار دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات ہوئی، جس میں اس اہم ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مؤقف پیش

    پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مؤقف پیش

    ‎پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں مؤقف پیش کر دیا
    ‎پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت برائے ثالثی (Indus Waters Arbitration) میں اپنا مؤقف جمع کروا دیا ہے۔ دی ہیگ میں جاری کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت مکمل ہوئی، جس میں پاکستان نے بھارتی ہائیڈرو پاور منصوبوں کے ڈیزائن اور دریاؤں کے پانی کے بہاؤ سے متعلق سنگین تحفظات عدالت کے سامنے رکھے۔
    ‎پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کی، جن کے ہمراہ انڈس واٹر ٹریٹی کمشنر مہر علی شاہ اور مختلف سفارتکار بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد نے عدالت کو بتایا کہ بھارت دریائے سندھ، جہلم اور چناب پر منصوبے تعمیر کرتے ہوئے معاہدے کی حدود سے تجاوز کر رہا ہے۔
    ‎پاکستان کی درخواست تھی کہ بھارت کو معاہدے کے تحت تینوں دریاؤں پر منصوبے لگانے کی اجازت اور ان کی نوعیت سے متعلق وضاحت عدالت کی نگرانی میں فراہم کرنے پر مجبور کیا جائے۔ حکام نے کہا کہ منصوبوں کی نصب شدہ صلاحیت اور متوقع پانی کے بہاؤ کا درست تعین معاہدے کی روح کے مطابق ضروری ہے تاکہ پانی کے تنازعات روایتی اصولوں کے تحت حل ہو سکیں۔
    ‎دوسری جانب بھارت نے سماعت میں شرکت کی دعوت کا جواب نہ دیا اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوا۔
    ‎ثالثی عدالت کے بینچ کی سربراہی امریکی پروفیسر شان ڈی مرفی نے کی، جبکہ دیگر بین الاقوامی ججز بھی سماعت میں شریک تھے۔ یہ عالمی عدالت 127 ممالک پر مشتمل ہے اور بین الاقوامی پانی کے تنازعات کے حل کے لیے اہم فورم کے طور پر جانی جاتی ہے۔

  • علی ڈار  کا وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    علی ڈار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    علی ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعینات کردیے گئے ہیں جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    نوٹیفیکیشن چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری کیا گیا،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی مصطفیٰ ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معاون خصوصی برائے برائے مصنوعی ذہانت مقرر کیا گیا ہے،یہ تقرری رضارکارانہ( بغیر تنخواہ کے) بنیادوں پر ہوگی اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، یہ تقرری آئین پاکستان کے آرٹیکل 130(11) اور پنجاب ایڈوائزرز (تنخواہ، الاؤنس اور مراعات) آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3 کے تحت کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ علی ڈار سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کے بیٹے ہیں-

  • ملتان سلطانز پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی

    ملتان سلطانز پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی

    پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کو آج 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جس کے بعد اس ٹیم کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا اور یہ ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی۔

    نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کی گئی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی موجود تھے اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھےملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز میں مقابلہ ہوا ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی اور یہ فرنچائز 245 کروڑ روپے میں بک گئی۔

    پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا اور اس ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ دیاملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

    اس موقع پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیلامی میں حصہ لینے والے تمام بڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش تھی کی ملتان سلطانز کو اچھی قیمت میں فروخت کریں ملتان میں کرکٹ سے بہت محبت کی جاتی ہے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ولی ٹیک کو ملتان سلطانز کی ٹیم خریدنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ راولپنڈی کے اونرز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے،ملتان ٹیم کا نام بدلنے پر دکھ ہوا۔

    پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے تھے جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی نمایاں اور مقبول فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے اور اس فرنچائز کے سابق مالک علی ترین نے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد اس فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز حیدرآباد کو 175 کروڑ جبکہ سیالکوٹ کو 185 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا تھا۔