Baaghi TV

Blog

  • نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے،محسن نقوی

    نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے،محسن نقوی

    محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مسئلہ بنگلہ دیش کا تھا، اور ابھی آئی سی سی سے بات چیت چل رہی ہے، ہم نے بنگلہ دیش کا مؤقف سامنے نہیں آنے دیا تھا، آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھا ہے، اور اگر کوئی خود چل کر آئے تو بہت ساری چیزیں بھول جاتی ہیں بنگلہ دیش سے اطلاعات کا انتظار ہے،ایک سوال کے جواب میں کہ کیا اس معاملے پر کسی دوست ملک نے مداخلت کی، انہوں نے کہا کہ بہت سارے دوست ممالک نے ہم سے بات کی، ہم نے انہیں اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

    بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر پاکستان پر پابندی کی دھمکیوں اور بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے، اس لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

  • 
عاصم اظہر کا ہانیہ عامر سے شادی کی افواہوں کے دوران بڑا اعلان

    
عاصم اظہر کا ہانیہ عامر سے شادی کی افواہوں کے دوران بڑا اعلان

    ‎پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے شادی کی بڑھتی ہوئی افواہوں کے دوران اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے سپر ہٹ البم ‘عاصم علی’ کنسرٹ ٹور کو کینیڈا تک وسعت دے رہے ہیں۔
    ‎عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ امریکا میں کامیاب شوز کے بعد وہ 16 اپریل سے کینیڈا کے ٹورنٹو میں کنسرٹ کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ مئی میں کیلگری، وینکوور اور مونٹریال میں پرفارم کریں گے۔
    ‎گلوکار نے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ انہیں بہترین لائیو کنسرٹ کا تجربہ فراہم کریں گے، اور ان کے کینیڈا کے سفر کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
    ‎یہ اعلان ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور وہ اس سال رمضان میں شادی کرنے والے ہیں۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ میرب علی سے منگنی ختم ہونے کے بعد عاصم ایک بار پھر ہانیہ کے قریب آگئے ہیں، اگرچہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں مداحوں کے تبصروں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے، لیکن ابھی تک نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ہانیہ عامر نے شادی کی ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق یا تردید کی ہے۔

  • کاروباری کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    کاروباری کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسحاق ڈار

    وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی مضبوط بنیادوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ، اور کاروباری کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایک اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں وزیرِ تجارت، وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق باجوا، وزیر مملکت برائے فائنانس و ریلوے، وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار، وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ملک میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے، اور کاروباری حضرات و برآمد کنندگان کے مفادات کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تجارتی اور اقتصادی ترقی کے لیے چیمبرز آف کامرس کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت کی مضبوط بنیادوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ، اور کاروباری کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ اجلاس میں تجارتی پالیسیوں، برآمدات کے فروغ، اور اقتصادی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • 
حج 2026 کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع

    
حج 2026 کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع

    ‎وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج 2026 کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 17 فروری مقرر کر دی ہے۔
    ‎ترجمان کا کہنا تھا کہ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کرنے والے عازمین کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ بائیو میٹرک حج ویزا کے حصول کے لیے لازمی شرط ہے۔
    ‎عازمین گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں، یا ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز پر جا کر یہ عمل کر سکتے ہیں۔
    ‎وزارت نے ہدایت کی ہے کہ بائیو میٹرک مکمل ہونے کے بعد حاصل ہونے والی رسید یا تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر پیش کی جا سکے۔ حکام نے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل بائیو میٹرک مکمل کر کے اپنے حج ویزے کے اجرا کو یقینی بنائیں۔

  • رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا۔

    اس گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کے دوران چاند سورج کو اس طرح چھپائے گا کہ اس کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی رِنگ یا چھلا ہو مگر اس رنگ آف فائر کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہوگا مگر ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سروس کی لائیو اسٹریم میں اسے دیکھنا ممکن ہوگا،صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا البتہ جنوبی امریکا اور جنوبی افریقا کے کچھ خطوں میں جزوی سورج گرہن کو دیکھا جاسکے گا باقی دنیا میں لوگ اس نظارے سے محروم رہیں گے۔

    اس گرہن کا آغاز 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوگا اور مکمل رنگ آف فائر صرف انٹار کٹیکا میں نظر آئے گا، البتہ چلی، ارجنٹینا اور جنوبی افریقا کے کچھ حصوں میں جزوی گرہن ہوگا۔

    رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے۔چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

  • ملتان سلطانز 2 ارب  45 کروڑ روپے میں نیلام

    ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان کی نیلامی کے دوران بولی 200 کروڑ روپے کی حد سے تجاوز ،ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا۔

    ملتان کی ٹیم کی نیلامی تقریب میں بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ اس آکشن میں پانچ بڈرز شریک تھےتقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی موجود تھے پاکستان کے معروف لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس نے بھی آکشن میں شرکت کی اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور پہنچے-

    پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا،نیلامی کے اختتام پر ملتان کی ٹیم کا حصول سی ڈی وینچرز کے نام ہوا، جس کے بعد پی ایس ایل میں ٹیم کی فروخت کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

  • 
چیک ٹینس اسٹار سارا بیجلیک نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    
چیک ٹینس اسٹار سارا بیجلیک نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    ‎جمہوریہ چیک کی 20 سالہ ٹینس کھلاڑی سارا بیجلیک نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں روسی کھلاڑی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو 6-7(5-7)، 1-6 سے شکست دے کر اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔
    ‎کوالیفائنگ راؤنڈ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی بیجلیک نے اماراتی ہارڈ کورٹس پر ساتویں مسلسل فتح بھی حاصل کی۔ فائنل میچ ایک گھنٹہ 40 منٹ تک جاری رہا اور پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
    ‎اس کامیابی سے سارا بیجلیک 63 درجے ترقی کر کے عالمی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران سابق فرانسیسی اوپن چیمپئن جلینا اوسٹا پینکو اور ڈنمارک کی 16ویں رینکنگ کی کھلاڑی کلارا ٹاؤسن کو بھی شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

  • طالب علم نے کلاس میں لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    طالب علم نے کلاس میں لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    پنجاب لاء کالج میں ایک طالب علم نے کلاس میں اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی-

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبہ پنجاب کے ضلع ترن تارن میں واقع ایک لا ءکالج میں پیر کو انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فرسٹ ایئر کے ایک طالب علم نے کلاس روم کے اندر اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد اس نے خود پر بھی فائر کرکے اپنی جان لے لی،یہ واقعہ کلاس شروع ہونے سے قبل پیش آیا جس سے طلبا، اساتذہ اور مقامی افراد شدید صدمے میں مبتلا ہیں کیمپس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ پورا منظر محفوظ ہوگیا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تعلیمی ادارے کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج کی مدد سے واقعے کے محرکات اور پس منظر جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    کسی بھی قوم کی اصل طاقت جدید ہتھیاروں میں نہیں ہوتی ، ایرانی سپریم لیڈر

    رواں سال فطرانہ اور فدیہ کتنا ہوگا؟اسلامی نظریاتی کونسل نے اعلان کردیا

    ازبک سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز کو ازبکستان دورے کی دعوت

  • سابق امیر جماعت اسلامی کا رضاکاروں کو خراج تحسین

    سابق امیر جماعت اسلامی کا رضاکاروں کو خراج تحسین

    خواجہ آصف کا بیان ۔۔۔ سابق امیر جماعت اسلامی کا رضاکاروں کو خراج تحسین

  • کسی بھی قوم کی اصل طاقت جدید ہتھیاروں میں نہیں ہوتی ، ایرانی سپریم لیڈر

    کسی بھی قوم کی اصل طاقت جدید ہتھیاروں میں نہیں ہوتی ، ایرانی سپریم لیڈر

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت جدید ہتھیاروں یا فضائی صلاحیت میں نہیں بلکہ عوام کی مضبوط قوتِ ارادی اور استقامت میں ہوتی ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ایک ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ دشمن اس وقت تک ایرانی قوم کو دباؤ اور ہراسانی کا نشانہ بناتے رہیں گے جب تک وہ مایوسی کا شکار نہ ہو جائیں، قومی طاقت کا معیار میزائلوں اور طیاروں سے نہیں بلکہ قوم کے حوصلے اور ثابت قدمی سے ناپا جاتا ہے۔

    سپریم لیڈر نے اپنے پیغام میں ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ 11 فروری کو انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر بھرپور اور عظیم الشان ریلیاں نکال کر دشمنوں کو واضح پیغام دیں اور انہیں مایوس کریں۔

    واضح رہے کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جوہری مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے کچھ روز قبل امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان مسقط میں مذاکرات ہوئے، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات بہت اچھے رہے۔