Baaghi TV

Blog

  • لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک

    لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ اور جہلم میں بارش متوقع ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہےاس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، دیر اور سوات میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہےگلگت بلتستان میں بھی بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا ہے ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 423 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وحدت روڈ کے علاقے میں 348 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 324 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔

  • قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور
    پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مذید چار اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے
    لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں اب رجسٹرڈ مینوفیکچررز پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے لیکن صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز کے ذریعے فروخت کی اجازت ہوگی
    یہ فیصلہ پنجاب کابینہ نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے محفوظ انتظامات کے لئے کیا ہے
    اس فیصلے پر عوام میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا
    کچھ شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں میں مصروفیت بڑھے گی تاہم اکثر لوگوں نے اس اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ پتنگ بازی کے دوران حادثات اور بچوں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے لہٰذا اس فعل کو محدود اور سخت نگرانی کے ساتھ ہونا چاہیے
    کابینہ کی جانب سے پابندیاں واضح کی گئی ہیں کہ سامان صرف رجسٹرڈ افراد ہی تیار اور فروخت کر سکیں گے اور بسنت کے مقررہ دنوں تک ہی استعمال کی اجازت ہوگی
    واضع رہے کہ لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں بسنت منانے کی اجازت نہیں ہے بلکہ اُن اضلاع میں صرف پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے جو بعد میں لاہور میں بسنت کے لیے استعمال ہو گا لہذہ ان شہروں کی عوام محتاط رہے

  • 
پنجاب میں بسنت: شہریوں سے ذمہ داری کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل

    
پنجاب میں بسنت: شہریوں سے ذمہ داری کے ساتھ تہوار منانے کی اپیل

    
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بسنت کے تہوار کو ذمہ داری کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
    عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت نے بسنت کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کر دیے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے 10 لاکھ سیفٹی راڈز موٹرسائیکلوں پر مفت نصب کیے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہیں۔ ڈور کے پنے، ہر پتنگ اور گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں، جبکہ پتنگیں فروخت کرنے والے اور خریدنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جائے گا۔
    ‎بسنت کے تین دن شہریوں کو الیکٹرک بسیں، رکشے اور ٹیکسیوں کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 25 سال بعد عوام کو بسنت جیسے ثقافتی تہوار کو محفوظ انداز میں منانے کا موقع فراہم کیا ہے اور پنجاب کی ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔

  • 
شمالی کیرولینا میں بم سائیکلون کے سبب شدید سردی، طوفانی ہواؤں اور برفباری

    
شمالی کیرولینا میں بم سائیکلون کے سبب شدید سردی، طوفانی ہواؤں اور برفباری

    
امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں بم سائیکلون کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی۔ اس طوفان نے خلیج میکسیکو سے نیو انگلینڈ تک وسیع علاقے متاثر کیے ہیں، جبکہ مشرقی امریکا میں تقریباً 15 کروڑ افراد کو سردی سے متعلق انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
    نارتھ کیرولینا میں طوفان کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے اور ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ شہر شارلٹ اور گردونواح میں تقریباً ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) برف پڑی، جو شہر کے بڑے برفانی واقعات میں شمار کی جا رہی ہے۔
    ‎امریکی میڈیا کے مطابق طوفان سے 13 سے 15 بلین ڈالر سے زائد کے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ سڑکوں پر بلیک آئس کے خطرے کی وجہ سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایات دی گئی ہیں۔
    ‎ماہرین موسمیات کے مطابق بم سائیکلون ایک طاقتور اور تیز رفتار موسمی نظام ہے، جس سے شدید سردی، تیز ہوائیں اور بھاری برفباری ہوتی ہے۔ جنوبی فلوریڈا میں 1989 کے بعد سرد ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ میامی میں 2010 کے بعد سرد ترین صبح دیکھی گئی۔
    ‎شدید موسم کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہوا، ہفتے کو 2800 اور اتوار کو 1800 پروازیں منسوخ کی گئیں، جن میں بڑی تعداد شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تھی۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور سرد موسم میں محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

  • ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی،راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب تعینات

    ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی،راؤ عبدالکریم آئی جی پنجاب تعینات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کرکے نئے آئی جی کو تعینات کردیا گیا ہے، جس کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب کے عہدے کے لیے تین نام وفاق کو بھجوا ئے تھے، جن میں وسیم سیال، بلال کمیانہ اور راؤ عبدالکریم شامل تھے۔ راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا
    ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ان کی منظوری دی۔
    خیال رہے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال کے نام بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا گیا۔
    ‎ایڈیشنل آئی جی راو عبدالکریم کا تعلق پنجاب پولیس کے 24 ویں کامن سے ہے، انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس کو جوائن گیا۔
    ‎
راؤ عبدالکریم ڈی پی او جھنگ ، ڈی پی او میانوالی اور ڈی پی او قصور تعینات رہ چکے ہیں جب کہ آر پی او گوجرانوالہ بھی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • 
مودی کا امریکا، بھارت تجارتی معاہدے کا خیرمقدم، ٹیرف میں کمی پر ٹرمپ کا شکریہ

    
مودی کا امریکا، بھارت تجارتی معاہدے کا خیرمقدم، ٹیرف میں کمی پر ٹرمپ کا شکریہ

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکہ اور بھارت کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور بھارتی مصنوعات پر امریکی ٹیرف میں کمی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے، تاہم انہوں نے روسی تیل کی خریداری روکنے یا کسی مخصوص مالی وعدے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا۔
    وزیراعظم مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے بات کر کے خوشی ہوئی اور بھارتی مصنوعات پر ٹیرف کو کم کر کے 18 فیصد کرنے کے اعلان نے انہیں مسرور کیا۔ انہوں نے اس فیصلے کو بھارت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1.4 ارب بھارتی عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔
    ‎نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جب دنیا کی دو بڑی معیشتیں اور سب سے بڑی جمہوری طاقتیں مل کر کام کرتی ہیں تو اس کے فوائد براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں اور باہمی تعاون کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی قیادت کو عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن کی کوششوں میں امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
    ‎وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ قریبی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ امریکہ اور بھارت کے درمیان شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔

  • امریکہ-بھارت تجارتی معاہدہ: ٹرمپ نے مودی سے کال کے بعد ٹیرف میں کمی اور بڑے وعدوں کا اعلان کیا

    امریکہ-بھارت تجارتی معاہدہ: ٹرمپ نے مودی سے کال کے بعد ٹیرف میں کمی اور بڑے وعدوں کا اعلان کیا

    
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے فوراً بعد امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جسے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎معاہدے کے تحت امریکہ بھارتی مصنوعات پر عائد ریسی پروکل ٹیرف کو فوری طور پر 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا۔ اس کے بدلے بھارت نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے کی سمت عملی اقدامات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے امریکی برآمدات کو بھارتی منڈی میں نمایاں سہولت ملے گی۔
    ‎صدر ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم مودی نے روس سے تیل کی خریداری کم کرنے اور اس کی جگہ امریکہ اور وینزویلا سے زیادہ تیل خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس فیصلے کو یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
    ‎معاہدے کے ایک اور اہم پہلو کے تحت بھارت نے Buy American پالیسی کے تحت 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی انرجی، ٹیکنالوجی، زرعی مصنوعات، کوئلہ اور دیگر اشیا خریدنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے امریکی معیشت اور روزگار کے مواقع کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
    ‎امریکی صدر نے کہا کہ وہ اور وزیراعظم مودی ایسے رہنما ہیں جو وعدے کر کے انہیں پورا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد امریکہ اور بھارت کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

  • سعودی عرب: غیر معیاری خدمات پر 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل

    سعودی عرب: غیر معیاری خدمات پر 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل

    سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر معیاری خدمات فراہم کرنے پر 1,800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔ یہ ایجنسیز عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔
    وزارت کے مطابق یہ اقدام باقاعدہ جائزے کے بعد کیا گیا، جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیوں کا مشاہدہ ہوا۔ ترجمان غسان النعیمی نے بتایا کہ متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی شدہ خامیوں کو دور کر سکیں۔
    ‎معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا، جبکہ موجودہ ویزے متاثر نہیں ہوں گے۔

  • قصور: خطرناک ڈاکو کی گرفتاری میں جرات دکھانے والے شہری سے ڈی پی او کی ملاقات

    قصور: خطرناک ڈاکو کی گرفتاری میں جرات دکھانے والے شہری سے ڈی پی او کی ملاقات

    قصور (طارق نوید سندھوسے)قصور کے علاقے کھڈیاں میں خطرناک ڈاکو کی گرفتاری کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہری محبت علی سے ڈی پی او قصور، محمد عیسیٰ خاں نے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے شہری کی جرات کو سراہتے ہوئے اسے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

    محمد عیسیٰ خاں نے کہا کہ واردات کے دوران جان خطرے میں ڈال کر پولیس سے تعاون کرنے والا محبت علی اصل ہیرو ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت عثمان زیب، سکنہ شرقپور جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت تنویّر، سکنہ مرزا پور ننکانہ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنی شناخت چھپائی، تاہم فنگر پرنٹ اور فیس ٹریس ٹیکنالوجی سے اس کی تصدیق ہوئی۔

    عثمان زیب مختلف مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری نکلا، جن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلہ شامل ہیں۔ ملزم 2020 میں تھانہ شرقپور میں تعینات اے ایس آئی محمد بوٹا کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔ تھانہ کھڈیاں پولیس نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا

    
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ سینٹر کا افتتاح کر دیا

    ‎
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈکوارٹر اور ای وی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔
    ‎افتتاح کے موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ واشنگ پلانٹ میں آٹومیٹک نظام کے ذریعے الیکٹرک بس کو واش اور ڈرائی کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ الیکٹرک بس چارجنگ سسٹم جلد از جلد شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔
    ‎وزیراعلیٰ نے 1300 نئی بسوں کے لیے مکمل ٹائم لائن طلب کی جبکہ ای بس اسٹیشنز پر بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے خصوصی ٹک شاپس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ خواتین خود کفیل بن سکیں۔
    ‎وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے ایک ہی کارڈ سے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر سفر ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے "یو ٹونگ” کمپنی کے جدید چارجنگ اسٹیشن کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں 105 منٹ میں الیکٹرک بس مکمل چارج کی جاتی ہے۔