Baaghi TV

Blog

  • ٹھٹھہ:گھارو میں لینڈ مافیا بے لگام، سرکاری زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں تیار

    ٹھٹھہ:گھارو میں لینڈ مافیا بے لگام، سرکاری زمینوں پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں تیار

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی/ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی جانب سے سرکاری زمینوں اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے باوجود گھارو میں لینڈ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہو سکی، جس کے باعث سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں چلانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق گھارو کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ اسکیموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں محض کاغذی حد تک محدود نظر آتی ہیں۔ محکمہ ریونیو نے حالیہ کارروائی کے دوران غیرقانونی بلڈرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے “ماڈرن سٹی” نامی ہاؤسنگ اسکیم کو غیرقانونی قرار دیا ہے اور اسکیم سے متعلق تقریباً 100 ایکڑ زمین کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس کے بعد کارروائی کی تیاری جاری تھی، تاہم مبینہ طور پر بلڈرز نے سیاسی اور انتظامی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کارروائی عارضی طور پر رکوا دی۔ اس حوالے سے محکمہ ریونیو کا مؤقف ہے کہ کسی بھی وقت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے اور سرکاری زمین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    دوسری جانب شہری حلقوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت، این او سی اور زمین کے ریکارڈ کی مکمل تصدیق ضرور کریں، تاکہ مستقبل میں مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ متاثرہ افراد اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری زمینوں پر جاری تمام غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیاں فوری بند کرائی جائیں اور لینڈ گریبرز کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

  • کراچی میں واٹر ٹینکر حادثہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی میں واٹر ٹینکر حادثہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

    ‎کراچی میں ایک افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا۔
حادثے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاشیں نکالیں اور متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق واٹر ٹینکر تیز رفتاری سے چل رہا تھا۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید ٹریفک جام بھی دیکھنے میں آیا۔

  • پاکستان کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست

    پاکستان کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست

    
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی۔
    ‎آسٹریلیا نے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 146 رنز بنائے، جس میں کیمرون گرین سب سے زیادہ 36 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    ‎پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ صائم ایوب نے 40 اور سلمان آغا نے 39 رنز کی شراکت کی۔ بابراعظم 24، عثمان خان 18 اور فخر زمان 10 رنز بنا سکے

  • ننکانہ صاحب: شرحِ سود 11 فیصد سے کم اور صنعت کے لیے بجلی سستی کی جائے، میاں ندیم

    ننکانہ صاحب: شرحِ سود 11 فیصد سے کم اور صنعت کے لیے بجلی سستی کی جائے، میاں ندیم

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی،نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ندیم جالندھر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوری 2026 کی مانیٹری پالیسی میں شرحِ سود کو فوری طور پر 11 فیصد سے کم کیا جائے تاکہ صنعتی پہیہ گردش کر سکے۔ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دسمبر 2025 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) محض 2.7 فیصد رہا ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں شرحِ سود پاکستان کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے، لہٰذا صنعتوں کی بقا کے لیے سود کی شرح میں بڑی کمی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرے اور لائف لائن صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ صنعت پر ڈالنے کے بجائے اسے حکومتی بجٹ سے پورا کیا جائے، کیونکہ کراس سبسڈی ایک بالواسطہ ٹیکس ہے جسے صنعت اب مزید برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

    صدر چیمبر آف کامرس نے برآمدات میں اضافے کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم کی بحالی، 1.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے خاتمے اور کمپنیوں پر عائد 39 فیصد ٹیکس کو کم کر کے 20 فیصد تک لانے کا مطالبہ بھی کیا۔ میاں ندیم جالندھر کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 15 فیصد مقرر کی جائے اور صنعت کے لیے گیس کی قیمت 2300 روپے فی MMBTU فکس کی جائے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کم از کم 10 سالہ طویل المدتی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے، جس میں ٹیکسوں اور توانائی کی قیمتوں کا پہلے سے تعین ہو تاکہ صنعت کار اعتماد کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دے سکیں اور ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

  • اوکاڑہ: ‘ستھرا پنجاب’ ویژن کے تحت زیرو ویسٹ آپریشن جاری، شہر بھر میں صفائی کی مہم تیز

    اوکاڑہ: ‘ستھرا پنجاب’ ویژن کے تحت زیرو ویسٹ آپریشن جاری، شہر بھر میں صفائی کی مہم تیز

    اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب” ویژن کے ثمرات تحصیل اوکاڑہ میں نمایاں طور پر نظر آنے لگے ہیں جہاں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی خصوصی ہدایات پر صفائی ستھرائی کے نظام کو مثالی بنانے کے لیے انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ شہر کا نقشہ بدلنے کے لیے جاری اس زیرو ویسٹ آپریشن کی قیادت ڈائریکٹر ملک زین اشفاق، مینجنگ ڈائریکٹر محمد حسن اور ڈسٹرکٹ مینیجر راؤ فیصل جبار کر رہے ہیں، جن کی زیرِ نگرانی تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ فیلڈ میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، پروجیکٹ مینیجر وسیم اشرف اور تحصیل مینیجر نعمان راشد خود صفائی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہر کے چوک چوراہوں اور گلی محلوں کو کوڑا کرکٹ سے پاک کیا جا سکے۔

    اس خصوصی مہم کے دوران سینٹری ورکرز کی بھاری نفری نہ صرف کوڑے کے پرانے ڈھیروں کا خاتمہ کر رہی ہے بلکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نالیوں کی بھل صفائی بھی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انتظامی حکام نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے لیے محکمے میں کوئی جگہ نہیں، جبکہ محنتی ورکرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ شہریوں نے انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس مہم کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ اوکاڑہ پنجاب کا صاف ستھرا ترین شہر بن کر ابھر سکے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون اور ٹیم ورک کے ذریعے ہی شہر کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار، اسرائیل کی جواب دہی پر زور

    پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار، اسرائیل کی جواب دہی پر زور

    کی فراہمی میں رکاوٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جواب دہی ناگزیر ہے۔
    پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کے حالات پر بحث کے دوران کہا کہ غزہ میں نازک صورتِ حال مسلسل دباؤ میں ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بلا تعطل جاری ہیں، جس سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں پر بڑھتا ہوا دباؤ، رجسٹریشن کی منسوخی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیاں غیر محفوظ افراد کے لیے امداد اور تحفظ میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
    ‎پاکستانی مندوب نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام نے دہائیوں تک غیر قانونی قبضے، گھروں سے بے دخلی، وحشیانہ جبر اور حق خود ارادیت کے ساتھ ساتھ ان کے ناقابلِ تنسیخ حقوق سے انکار کا سامنا کیا ہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں غزہ میں یہ تکالیف غیر معمولی سطح تک پہنچ گئیں، جس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر اموات، بڑے پیمانے پر نقل مکانی، بنیادی ڈھانچے کی تقریباً مکمل تباہی اور شدید انسانی محرومی دیکھنے میں آئی۔
    ‎عاصم افتخار نے عالمی برادری کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات، بالخصوص ’غزہ بورڈ آف پیس‘ اور ’نیشنل کمیٹی فار ایڈمنسٹریشن آف غزہ‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے جنگ بندی کے استحکام، مستقل جارحیت کے خاتمے، بحالی، تعمیرِ نو، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی حق خود ارادیت کے لیے پائیدار سیاسی عمل کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔

  • اوکاڑہ: منشیات فروشوں کو کڑی سزائیں دلوانے کے لیے پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ: منشیات فروشوں کو کڑی سزائیں دلوانے کے لیے پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈی پی او راشد ہدایت کی خصوصی ہدایت پر منشیات ایکٹ 1997 اور ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کا معیار بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی لائزون ہال میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ میں ضلع بھر کے تمام انچارج انویسٹی گیشن اور محرران نے شرکت کی، جس کا بنیادی مقصد منشیات فروشوں کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کرنا اور مضبوط تفتیش کے ذریعے انہیں عدالتوں سے کڑی سزائیں دلوانا ہے۔ تربیتی سیشن کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر زاہد الحسن ناصر، ڈی ایس پی لیگل کلیم اللہ اور سب انسپکٹر محمد اکرم نے شرکاء کو منشیات قوانین، تفتیشی طریقہ کار میں جدت اور مقدمات کی مؤثر مسل رائیٹنگ کے حوالے سے تفصیلی لیکچرز دیے۔

    ڈی ایس پی لیگل کلیم اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد پولیس افسران کی استعداد کار میں بہتری لانا ہے تاکہ منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو قانونی تقاضوں کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تفتیش کے دوران معمولی سی کوتاہی بھی ملزم کو فائدہ پہنچا سکتی ہے، اس لیے تمام تفتیشی افسران جدید خطوط پر تفتیش مکمل کریں تاکہ معاشرے کو ناسور کی طرح چاٹنے والے منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہ رہ سکیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایسی ورکشاپس کے انعقاد سے نہ صرف تفتیش کا معیار بلند ہوگا بلکہ ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کو بھی مزید تقویت ملے گی۔

  • اوکاڑہ: اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر نور محمد

    اوکاڑہ: اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر نور محمد

    اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن نور محمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل، خصوصاً جائیدادوں کے تنازعات کے حل کے لیے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جہاں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف شکایات پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے کہ ان کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، کیونکہ وہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر نور محمد نے افسران کو تاکید کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جان و مال اور جائیدادوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے جائیداد کے تنازعات کے حوالے سے تواتر کے ساتھ پیروی کریں اور اپنی پیش رفت رپورٹس باقاعدگی سے کمیٹی کو پیش کریں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔

  • سائنسدانوں نے انسانی رہائش کے امکانات رکھنے والا نیا سیارہ دریافت کر لیا

    سائنسدانوں نے انسانی رہائش کے امکانات رکھنے والا نیا سیارہ دریافت کر لیا

    ‎سائنسدانوں نے زمین کے حجم کے قریب ایک ایسے سیارے کی دریافت کا اعلان کیا ہے جس پر انسانی رہائش کے امکانات موجود ہو سکتے ہیں۔ یہ سیارہ زمین سے تقریباً 146 نوری برس کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کا ماحول مریخ سے ملتا جلتا بتایا جا رہا ہے۔
    ‎اس سیارے کو ایچ ڈی 137010 بی کا نام دیا گیا ہے جو ایک سورج جیسے ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ محققین کے مطابق یہ سیارہ زمین کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد بڑا ہے، جبکہ اپنے ستارے کے گرد اس کی گردش کا دورانیہ 355 دن ہے، جو زمین کے سال سے خاصا مشابہ ہے۔
    ‎یہ دریافت آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا اور ڈنمارک کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے کی۔ تحقیق کے لیے ناسا کی کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل کردہ ڈیٹا استعمال کیا گیا، جو 2017 میں جمع کیا گیا تھا۔
    ‎سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ اپنے ستارے کے گرد ایسے خطے میں موجود ہے جسے قابلِ رہائش زون قرار دیا جاتا ہے۔ محققین کے مطابق تقریباً 50 فیصد امکان ہے کہ وہاں انسانی زندگی کے لیے سازگار ماحول موجود ہو سکتا ہے۔
    ‎تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سیارہ اس وقت سامنے آیا جب وہ مختصر مدت کے لیے اپنے ستارے کے سامنے سے گزرا، جس کے باعث روشنی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ سگنل نو آموز سائنسدانوں نے نوٹ کیا، جس کے بعد اس پر تفصیلی سائنسی تحقیق کی گئی۔
    ‎ماہرین کے مطابق یہ ستارہ ہمارے سورج کے مقابلے میں نسبتاً ٹھنڈا اور کم روشن ہے، جس کے باعث ایچ ڈی 137010 بی کی سطح کا درجہ حرارت مریخ سے مشابہ ہو سکتا ہے اور بعض اوقات منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
    ‎سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سیارہ فلکیاتی پیمانے پر نسبتاً قریب ہے، تاہم موجودہ ٹیکنالوجی کے ساتھ وہاں تک پہنچنے میں ہزاروں سال لگ سکتے ہیں۔

  • اوکاڑہ: انسانی جانوں سے کھیلنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف گھیرا تنگ، متعدد کیسز ڈرگ کورٹ منتقل

    اوکاڑہ: انسانی جانوں سے کھیلنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف گھیرا تنگ، متعدد کیسز ڈرگ کورٹ منتقل

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران اور بورڈ ممبران نے شرکت کی، جہاں ضلع بھر کے مختلف میڈیکل سٹورز پر ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں سے متعلق متعدد کیسز پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے والوں، ممنوعہ اور زائد المیعاد (ایکسپائرڈ) ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی رعایت کے بغیر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    چوہدری عبدالجبار گجر کے احکامات پر کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے ڈرگ کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا، جبکہ معمولی نوعیت کی کوتاہیوں پر بعض مالکان کو آخری وارننگ جاری کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی یا غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت قانوناً جرم ہے اور انتظامیہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مارکیٹ میں ادویات کی کوالٹی پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جا سکے۔