Baaghi TV

Blog

  • تیراہ میں نقل مکانی ہر سال ہوتی ہے، پی ٹی آئی غلط صورتحال پیش کر رہی ہے, خواجہ آصف

    تیراہ میں نقل مکانی ہر سال ہوتی ہے، پی ٹی آئی غلط صورتحال پیش کر رہی ہے, خواجہ آصف

    ‎وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برفباری کے باعث پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں ہر سال نقل مکانی کا عمل ہوتا ہے اور تیراہ میں بھی یہی معمول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کی تقریباً 65 فیصد آبادی ہر سال اس دوران منتقل ہوتی ہے، یہ کوئی نئی یا غیر معمولی بات نہیں۔
    ‎اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ 11 دسمبر کو تیراہ میں ایک جرگہ ہوا تھا جس میں صوبائی حکومت اور عمائدین کے درمیان کامیاب مذاکرات کیے گئے اور اس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے چار ارب روپے فنڈ مختص کیے ہیں۔
    ‎خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جرگے میں یہ بھی طے پایا کہ علاقے میں اسکول اور تھانے قائم کیے جائیں گے اور جرگے کے ارکان دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے پاس بھی گئے تھے۔
    ‎وزیر دفاع نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہی اور اپنی ناکامی کا الزام اداروں پر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے گی اور ہر صورت دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔
    ‎انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے کئی برسوں میں کے پی میں دہشت گردوں کی حمایت کی گئی ہے یا نہیں۔

  • پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے 90 سال پرانے پولیس میڈیکل رولز پر نظرثانی کی ہدایت دے دی ہے۔

    سٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،اور دوران سماعت فرحان کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر سماعت کے بعد تحریری حکمنامہ جاری کیا،وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ پولیس رولز 1934 کے تحت بھرتی کے وقت طبی معائنہ سخت ہونا ضروری ہے، تاہم جدید طبی سائنس اور ٹیکنالوجی کی روشنی میں بالخصوص بینائی سے متعلق قوانین میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے۔

    وفاقی آئینی عدالت نے ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو امیدوار کی بینائی کا دوبارہ معائنہ معذور افراد کے اسسمنٹ بورڈ سے کرانے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی کہ امیدوار کو معذوری کوٹے یا دفتری نوعیت کے کام کے لیے ایڈجسٹ کرنے پر غور کیا جائے- پولیس جیسے حساس اور مسلح ادارے میں خدمات انجام دینے کے لئے سخت طبی معیار ناگزیر ہیں درخواست گزار کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ بعض حاضر سروس پولیس اہلکار جسمانی معذوری کے باوجود دفتری فرائض انجام دے رہے ہیں اس لئے انہیں بھرتی کیا جائے، یہ دلیل درست نہیں-

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ کون؟

    عدالت نے کہا کہ پولیس فورس میں فیلڈ ڈیوٹی کے لیے طبی موزونیت اور فٹنس لازمی شرط ہے، تاہم اداروں کو انسانی ہمدردی اور جدید طبی معیار کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے عدالت نے بینائی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے امیدوار کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

    فیصلے میں عدالت نے پولیس کانسٹیبل کے طور پر تقرری سے انکار کو قانونی قرار دیا لیکن معذور کوٹہ کے تحت درخواست گزار کے کیس پر قانون کے مطابق غور کرنے کا راستہ کھلا چھوڑ دیاعدالت نے سابقہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معذوری کسی امیدوار کو ملازمت سے مکمل محروم نہیں کر سکتی بشرطیکہ متعلقہ قانون اور ضوابط کے تحت امیدوار اہل ہو۔

    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ محمد فرحان نے ضلع اٹک میں پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے اوپن میرٹ پر درخواست دی تھی ابتدائی طور پر وہ بھرتی بورڈ کی جانب سے عارضی طور پر منتخب امیدواروں میں شامل تھے تاہم طبی معائنے کے دوران ان کی ایک آنکھ کی بینائی مقررہ معیار سے کم پائی گئی، بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر امراضِ چشم نے متفقہ طور پر انہیں طبی طور پر نااہل قرار دے دیا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ  کون؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ کون؟

    پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونکی کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے-

    سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ بن گئے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ اعلان کیا،لیوک رونکی بطور پلیئر اور کوچ پہلے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    علی نقوی نے کہا "لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ساتھ ایک حقیقی شیرو ہیں وہ اس لیگ کے اب تک کے سب سے مشہور اور متاثر کن غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ان کا رشتہ منفرد ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ایک بار شیرو ہمیشہ شیرو ہوتا ہے۔”

    ہمیں خوشی ہے کہ رونکی اس سیزن میں دستیاب ہوئے وہ ہماری ثقافت، ہمارے معیارات اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کے حقیقی معنی کو سمجھتے ہیں۔ہم ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اس بار ان کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    لیوک رونکی نے کہا "اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے لیے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ میں اس ٹیم، مالکان، شائقین اور پورے یونائیٹڈ خاندان کے ساتھ جو بانڈ شیئر کرتا ہوں وہ حقیقی طور پر کچھ خاص ہے میں نے ہمیشہ اس تعلق کو فخر کے ساتھ نبھایا ہے "ابھی بطور ہیڈ کوچ واپسی ایک بہت بڑا اعزاز ہے اسلام آباد یونائیٹڈ نڈر کرکٹ، کردار، اور جیتنے والی ذہنیت کے لیے کھڑا ہے۔ میں اس میراث کو آگے بڑھانے اور اس عظیم ٹیم کے لیے لیڈروں اور میچ ونر کے اگلے گروپ کو تیار کرنے میں مدد کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔”

    واضح رہے کہ مائیک ہیسن کے پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ منسلک ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ کی جگہ خالی تھی۔

    عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

  • وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئےسپر ٹیکس کو درست قرار دے دیا۔

    چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،سماعت میں وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپر ٹیکس کو آئینی طور پر درست قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے سپر ٹیکس 2015 سے متعلق دائر تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں،وفاقی آئینی عدالت نے مختلف شرائط کیساتھ کیس نمٹا دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا عدالت نے کہا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں۔

    عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    عدالت نے کہا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹرز رعایت کے حصول کیلئے ٹیکس کمشنر سے رجوع کر سکتے ہیں،پارلیمنٹ کو آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی کو 2015 سے برقرار رکھنے کا حکم دیا تاہم ہائی کورٹس کے سیکشن 4 سی سے متعلق فیصلوں کو جزوی طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہےپارلیمنٹ انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار رکھتی ہے، سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب میں اپنے دلائل مکمل کیے، عدالت نے قرار دیا کہ سپر ٹیکس کے نفاذ میں کوئی آئینی سقم موجود نہیں۔

    آئی جی اسلام آباد ، آئی جی کے پی کے مجھے انصاف دلائیے

  • عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری   کرنیوالے 5 ملزمان  گرفتار

    عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    بچوں کے حقوق کے عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری ہوگیا ۔

    شادباغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سامان کی ریکوری کی اور گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس نے یونیسف کا سامان چوری کرنے والے 5ملزموں کو گرفتار کرلیاڈ،ی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے وقوعہ کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان برآمد ہوا برآمد سامان میں کمبل، صابن اور پلاسٹک کین شامل ہے بورنگ میٹریل اور دیگر اہم آلات بھی شامل ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا امدادی سامان چوری کرنے والوں سے مزید تفتیش جاری ہے ،چوری میں ملوث دیگر کردار بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    بسنت کیلئے سکولوں کی چھتیں دینے کی تیاریاں، این او سی جاری

    ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

    ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر شہزاد رائے کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

  • 
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

    
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

    ‎اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
    ‎عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام لاکھوں افراد کی زندگیوں اور روزگار کو براہِ راست خطرے میں ڈال رہا ہے، جبکہ پانی جیسے بنیادی انسانی وسیلے کو سیاسی دباؤ کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔
    ‎انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے تصور کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کا بنیادی مقصد عالمی نظام میں استحکام اور تنازعات کی روک تھام ہے۔
    ‎پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ معاہدوں کی پاسداری اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • امریکہ: شدید برفانی طوفان، 30 ہلاکتیں اور لاکھوں افراد بجلی کے محروم

    امریکہ: شدید برفانی طوفان، 30 ہلاکتیں اور لاکھوں افراد بجلی کے محروم

    ‎امریکہ کی کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں اور کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
    ‎پیر کو مزید برف باری کے بعد لاکھوں امریکیوں نے نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت میں بجلی کے بغیر رات گزاری۔ تقریباً ساڑھے چھ لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل رہی۔
    ‎جمعے سے اب تک برفانی طوفان کے باعث 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس میں گزشتہ روز 5100 اور اتوار کو 11 ہزار سے زیادہ پروازیں شامل تھیں۔
    ‎خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق امریکہ کے مختلف حصوں میں مرنے والوں میں نوعمر نوجوان، بزرگ اور خواتین شامل ہیں، اور نیویارک شہر میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
    ‎ریاست آرکنسا سے نیوانگلینڈ تک تقریباً 2100 کلومیٹر کے خطے میں کئی کئی انچ برف پڑی، کچھ علاقوں میں ایک فٹ جبکہ بعض میں ڈیڑھ فٹ تک برف جمع ہوئی۔ درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور کئی اسکول بند رہے۔
    ‎امریکی موسمیات کے محکمے نے کہا کہ سردی میں کمی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، بلکہ قطبِ شمالی کی سرد ہواؤں کا نیا سلسلہ آنے کی پیش گوئی ہے، جس سے مشرقی ساحلی علاقوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔

  • 
سندھ کابینہ کی گل پلازہ کے شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ معاوضے کی منظوری

    
سندھ کابینہ کی گل پلازہ کے شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ معاوضے کی منظوری

    ‎سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے معاوضے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
    ‎اجلاس میں سانحہ گل پلازہ کی وجوہات، ریسکیو اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ایک سب کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، جو کمشنر کراچی کی انکوائری رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے گی اور ذمہ داران کے خلاف مزید کارروائی سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
    ‎ذرائع کے مطابق قائم کی گئی سب کمیٹی میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار شامل ہوں گے۔ کمیٹی آئندہ چند روز میں اپنی سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔
    ‎کابینہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ لواحقین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ متاثرین کی مالی معاونت میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ‎واضح رہے کہ گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، جس پر صوبے بھر میں شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حکومتِ سندھ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • 
جماعت اسلامی کا یکم فروری کو “جینے دو کراچی” مارچ کا اعلان

    
جماعت اسلامی کا یکم فروری کو “جینے دو کراچی” مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی نے کراچی کے مسائل کے خلاف یکم فروری کو “جینے دو کراچی” مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سانحہ گل پلازہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گل پلازہ کا سانحہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے المناک واقعات کے بعد بھی سندھ حکومت سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے، اس لیے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ ہر بڑے حادثے کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان الزام تراشی اور نام نہاد سیاسی کشمکش شروع ہو جاتی ہے، لیکن اس کا خمیازہ ہمیشہ کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق کراچی کے مسائل کا حل نہ وفاق کے کنٹرول میں ہے اور نہ صوبائی اختیارات میں، بلکہ اس کا واحد حل ایک بااختیار اور خودمختار سٹی گورنمنٹ کا قیام ہے۔
    ‎امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے باوجود آگ بجھانے کا مؤثر انتظام موجود نہیں تھا، جو انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے کے بعد متاثرہ افراد اور شہری شدید بے بسی کا شکار ہیں، جبکہ حکمران طبقہ اپنی ذمہ داریوں سے مسلسل فرار اختیار کر رہا ہے۔
    ‎حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے عوام پر کرپٹ اور نااہل حکمران مسلط کیے گئے ہیں، جو شہر کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بھی ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ “جینے دو کراچی” مارچ کے ذریعے عوام کی آواز حکمرانوں تک پہنچائی جائے گی اور کراچی کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

  • پشین، سی ٹی ڈی کاروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    پشین، سی ٹی ڈی کاروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ پشین میں کل سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے اور سی ٹی ڈی کے 10 لوگ معمولی زخمی ہوئے۔

    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ کے سیاسی اور میڈیا امور کے معاون شاہد رند اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پشین میں کارروائی کے دوران راکٹ لانچرز، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر آپریشن بہت اچھا رہا، مزید ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ہم نے پہلے کہا تھا کہ چیزیں بہت بہتر ہوتی نظر آئیں گی تو ایسا ہو رہا ہے، پشین میں جہاں کارروائی کی گئی وہاں فتنہ الخوارج کے لوگوں کا آنا جانا تھا، ہم نے کارروائی سے پہلے وہاں سرنڈر کرنے کا پیغام پہنچایا اور سرنڈر نہ کرنے پر مقابلہ ہوا، انہوں نے سرنڈر نہیں کیا تو کارروائی کی گئی، ہم نے ثالثین بھی بھیجے، ہمیں لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں ہے،کارروائی کے بعد پشین کی عوام نکلی اور انہوں نے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کا شکریہ ادا کیا،پشین میں جو کارروائی ہوئی اس میں ثناﷲ اور اس کے ساتھے انجام کو پہنچے، جو شدت پسندی، قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے،

    اس موقع پر شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے لیے تنبیہ ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔