Baaghi TV

Blog

  • قومی اسمبلی میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

    قومی اسمبلی میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر قرار داد متفقہ طور پر منظور

    قومی اسمبلی میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرار داد میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیاست سے بالاتر ہوکر قومی اتحاد ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردوں نے گھناؤنے اور غیر انسانی ذرائع اختیار کیے۔متن میں کہا گیا ہے کہ ریاست دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، بیرونی اور اندرونی سہولت کاروں کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف میدان میں بھی بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے، دشمن کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو دنیا میں ہوتا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد 177 لاشیں چھوڑ کر بھاگے ہیں، ہم دہشتگردی کیخلاف میدان میں بھی بھارت اور افغانستان کو شکست دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دُنیا کو معلوم ہے بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے، کلبھوشن یادیو بھارتی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمنوں کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو دُنیا میں ہوتا ہے۔

  • مائیکل جیکسن پر مبنی فلم  کا ٹریلر جاری

    مائیکل جیکسن پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

    پاپ کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن پر مبنی فلم ’مائیکل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے-

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مائیکل جیکسن کی زندگی کے مختلف پہلو دکھائے گئے ہیں، جن میں ان کا بچپن، موسیقی کے ابتدائی دن، اور سپر اسٹار بننے کا شاندار سفر شامل ہے، جسے انتہائی جاندار انداز میں پیش کیا گیا ہےہدایت کار اینٹوان فوکا نے ٹریلر میں جیکسن کی یادگار اسٹیج پرفارمنسز اور ذاتی جدوجہد دونوں کو بڑی خوبصورتی سے دکھایا، جس نے مداحوں کو شدید متاثر کیا۔

    فلم میں مرکزی کردار مائیکل جیکسن کے بھتیجے، جعفر جیکسن نے ادا کیا ہے، جنہوں نے اپنے چچا کے انداز، ڈانس اور تاثرات کو انتہائی قدرتی اور دلکش انداز میں پیش کیا ہے ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے پناہ ردعمل سامنے آیا، اور متعدد ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

  • سیالکوٹ اسٹالینز نے  آسٹریلوی کرکٹر کو سائن کر لیا

    سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی کرکٹر کو سائن کر لیا

    پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفراورمینجمنٹ دیکھ کرسیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا ،اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔

  • پیپلزپارٹی نے حکومت کو زرعی شعبے کیلئے 3 مطالبات پیش کردیئے

    پیپلزپارٹی نے حکومت کو زرعی شعبے کیلئے 3 مطالبات پیش کردیئے

    پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو زرعی شعبے کیلئے 3 مطالبات پیش کردیئے۔ فوری ریلیف پیکیج، سود کی معافی اور نئے قرضے دیئے جائیں۔

    اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں چوہدری منظور اور ندیم افضل چن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا۔پیپلزپارٹی نے زرعی شعبے کیلئے 3 مطالبات میں کہا کہ کسانوں کو فوری طور پر ریلیف پیکیج دیا جائے، پچھلا سود معاف کیا جائے اور نئے قرضے فراہم کیے جائیں۔چوہدری منظور نے کہا کہ حکومت کسانوں سے آلو کی فصل خریدے، کمرشل بینک زرعی شعبے کو قرضے نہیں دیتے، کسانوں کو ابھی تک سیلاب والی امداد نہیں ملی۔ندیم افضل چن نے کہا کہ زرعی بحران کے باعث انڈسٹری بھی سنگین مشکلات کا شکار ہے، پیپلزپارٹی سڑکوں پر بعد میں پہلے اسمبلی میں معاملہ اٹھائے گی، زرعی شعبے کا کرائسز سب سے زیادہ پنجاب میں ہے، آپ کسان کیلئے بجلی کا ریٹ بھی کم نہیں کررہے، سڑکوں پر جانے کا آپشن آخری ہے۔ملک بھر میں کسان مہنگائی، بیجوں کی قلت، پانی کی کمی اور زرعی لاگت میں اضافے جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں، مگر پیپلز پارٹی کی قیادت کسانوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کسانوں کو ریلیف، مناسب قیمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عوام اور کسان کی آواز بن کر، پیپلز پارٹی ہر مشکل میں ساتھ کھڑی ہے۔

  • پی ٹی آئی کی سکیورٹی فورسز کے خلاف ٹرولنگ والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لاتعلقی

    پی ٹی آئی کی سکیورٹی فورسز کے خلاف ٹرولنگ والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لاتعلقی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز کے خلاف ٹرولنگ اور توہین آمیز مہم میں ملوث افراد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے واضح اور دوٹوک انداز میں لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

    دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پارٹی میں کوئی ابہام نہیں اور دہشتگردی سے متعلق واقعات میں سکیورٹی فورسز کے شہدا پر تنقید کرنے والوں سے واضح طور پر لاتعلقی اختیار کی گئی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی کے مطابق فوج ان کی اپنی ہے اور پاکستان اور اس کے وجود کیلئے بے حد اہم ہے، سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کا مذاق اُڑانے یا کمزور کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔تاہم پارٹی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اس باضابطہ مؤقف کے باوجود پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے ہی سوشل میڈیا ٹرولز سے بڑھتا ہوا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔پارٹی کا سوشل میڈیا بیرون ملک سے چلایا جاتا ہے اور یہ پارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری اطلاعات حتیٰ کہ سیاسی کمیٹی کے کنٹرول میں بھی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ 3 روز قبل بھارتی سرپرستی میں کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کے 8 اضلاع میں حملے کیے جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے ناکام بنایا اور 3 روز کے دوران 177 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

    گزشتہ روز خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں میں 17 سکیورٹی اہلکار اور 33 عام شہری بھی شہید ہوئے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو گی، ریاست کی جانب سے دہشتگردوں کو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

  • بلوچستان میں دہشتگرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے منظم کیا گیا، گرپتونت سنگھ پنوں

    بلوچستان میں دہشتگرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے منظم کیا گیا، گرپتونت سنگھ پنوں

    بلوچستان میں بی ایل اے کا دہشت گرد حملہ، جو مودی کی بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، امریکی مفادات اور ٹرمپ انتظامیہ پر براہِ راست حملہ ہے

    سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گر پتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی کا حل، خالصتان لبریشن آرمی کو مسلح کیا جائے ،بلوچستان میں شہریوں پر کیا گیا حملہ کی سازش بھارت میں تیار کی گئی، یہ حملہ اجیت دوول کی قیادت میں را نے منظم کیا،بلوچستان حملہ نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان میں امریکی مفادات اور براہِ راست ٹرمپ انتظامیہ پر بھی حملہ ہے۔بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، جو امریکا کی جانب سے نامزد دہشت گرد تنظیم ہے کا یہ حملہ مودی کے بھارت کی جانب سے تیار اور استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے دو واضح مقاصد ہیں اول، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا؛ دوم پاکستان سے امریکی سرمایہ کاری کو دور بھگانا۔اسی لیے دہشت گرد حملے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر بھارتی میڈیا اور بھارت کی سرپرستی میں پالیسی ساز آوازوں نے اسے ایک “ویک اپ کال” قرار دینا شروع کر دیا ،یہ ایک مربوط اور پہلے سے تیار کردہ بیانیہ تھا جس کا مقصد سرمایہ کاری کے ماحول کو زہر آلود کرنا اور امریکی شمولیت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

    سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گر پتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوموں کے خون بہنے کو دیکھ کر میرا خون کھول رہا ہے۔پاکستان کے عوام! کیا تمہارا خون بھی کھول رہا ہے؟” ،پاکستان آرمی نے سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، تاہم اس سے بھارت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی ختم نہیں ہوگی “مودی کے بھارت کو ختم کرو”؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اب کیا ہدایت دینی چاہیے۔ “بلوچستان میں بی ایل اے بلوچستان لبریشن آرمی کے مسئلے کا پاکستان کے پاس حل یہ ہے کے ایل اے (خالصتان لبریشن آرمی) کو اسلحہ اور مالی وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ بھارتی قبضے والے پنجاب کی آزادی کے لیے جدوجہد کی جا سکے،”

    بلوچستان میں شہریوں کا قتلِ عام مودی حکومت کی پراکسی جنگ ہے، جس کا ہدف نہ صرف پاکستان بلکہ براہِ راست امریکا بھی ہے، کیونکہ یہ امریکی معاشی حکمتِ عملی کو کمزور بنانے اور ٹرمپ انتظامیہ کی علاقائی پالیسیوں کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

  • علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد،دوبارہ وارنٹ جاری

    علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد،دوبارہ وارنٹ جاری

    انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خانم کے خلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ احکامات تھانہ صادق آباد کے نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران جاری کیے گئے۔

    عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خانم کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ (معافی) کی درخواست مسترد کر دی۔ سماعت کے دوران علیمہ خانم کے وکیل فیصل ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ملزمہ کی عدم حاضری کی درخواست کی، تاہم عدالت نے اس درخواست کو تسلیم نہیں کیا۔پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خانم دانستہ طور پر مقدمے کے ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سماعت پر تفتیشی افسران، گواہان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں، مگر ملزمہ کی جانب سے مسلسل عدم حاضری عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ علیمہ خانم کی جانب سے عدالتی احکامات کی مسلسل عدم تعمیل کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

    عدالت نے پراسیکوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے علیمہ خانم کی حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اسی کے ساتھ عدالت نے علیمہ خانم کے دو ضامنوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو حکم دیا کہ دونوں ضامنوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔مزید برآں، عدالت نے علیمہ خانم کے وارنٹِ گرفتاری پر عملدرآمد نہ کرانے پر ایس پی راول کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں وارنٹس کی فوری تعمیل کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق تھانہ صادق آباد کے نومبر احتجاج کیس کی اب تک 42 سماعتیں ہو چکی ہیں، جن میں سے علیمہ خانم صرف 14 سماعتوں پر حاضر ہوئیں، جبکہ 28 سماعتوں پر غیر حاضر رہیں۔ کیس کی سماعت گزشتہ 120 دنوں سے جاری ہے، تاہم ملزمہ کی بار بار غیر حاضری کے باعث ٹرائل متاثر ہو رہا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کیس کی آئندہ سماعت وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل اور ضامنوں کی پیشی کے بعد مقرر کی جائے گی۔

  • بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ریسٹورنٹ میں کھانوں کی  حیران کن قیمت

    بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ریسٹورنٹ میں کھانوں کی حیران کن قیمت

    معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی شہر میں ایک ایسا ریسٹورنٹ قائم ہے جہاں معیاری اور بھرپور کھانا صرف 40 روپے میں دستیاب ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت سنگھ کا یہ ریسٹورنٹ ’ہیشل‘ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیا گنج میں واقع ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ ریسٹورنٹ گلوکار کا خاندانی کاروبار ہے، جسے ان کے والد چلا رہے ہیں، اریجیت سنگھ کا ریسٹورنٹ ’ہیشل‘ اپنی نہایت کم قیمتوں اور لذیذ بھارتی کھانوں کی وسیع اقسام کے باعث خاصی شہرت رکھتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس ریسٹورنٹ میں معاشرے کے ایک مخصوص طبقے کو صرف 40 روپے میں کھانا فراہم کیا جاتا ہے، جن میں طلباء، مزدور اور بزرگ شہری شامل ہیں، یہ وہ افراد ہیں جنہیں مناسب قیمت پر قابلِ اعتماد اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اشد ضرورت ہوتی ہے، ریسٹورنٹ کے مینیو میں پنجابی اور بنگالی کھانے شامل ہیں۔ سبزیوں پر مشتمل مکمل تھالی تقریباً 40 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ طلباء کے لیے اس کی قیمت مزید کم کر کے صرف 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ایمان مزاری سے ملاقات کا  معاملہ: شیریں مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    ایمان مزاری سے ملاقات کا معاملہ: شیریں مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شیریں مزاری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے اپنی بائیومیٹرک بھی کروائی۔

    شیریں مزاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ کل بیٹی اور داماد سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئی تھیں، تاہم ملاقات کا مقررہ دن ہونے کے باوجود انہیں اجازت نہیں دی گئی جیل قانون کے مطابق ملاقاتوں کے حوالے سے جو حق حاصل ہے، اسی بنیاد پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن فائل کی ہے۔

    درخواست میں شیریں مزاری نے اپیل کی کہ بنیادی استدعا یہی ہے کہ جیل قانون کے مطابق ملاقات کا جو حق ہے وہ فراہم کیا جائےوہ ایک ماں ہیں اور بیٹی سے ملنا چاہتی ہیں، اسی طرح داماد سے ملاقات کی خواہش رکھتی ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں روکا جا رہا ہے،انہوں نے متعلقہ حکام کو اپنے قوا نین کا حوالہ دیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ پاکستان بنیادی انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے آرٹیکل ون ذہنی اور جسمانی تشدد کی تشریح کرتا ہے، جس کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے-

    شیریں مزاری کے مطابق نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ ملک کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہےبین الاقوا می قوانین کے حوالے سے پاکستان کی ساکھ ہمیشہ اچھی رہی ہے اور ہم انڈس واٹر جیسے معاملات پر بھارت کو بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ خلاف ورزی نہیں کر سکتا،پاکستان شروع سے اپنے بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کرتا آ رہا ہے اور اگر پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی ہے تو اب اسے کیوں کمزور یا تباہ کیا جا رہا ہے۔

  • راؤ عبدالکریم کا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    راؤ عبدالکریم کا آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا جب کہ ان کی جگہ راؤ عبدالکریم کو تعینات کردیا گیا،راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، راؤ عبدالکریم کا شمار انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے، راؤ عبدالکریم ان دنوں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

    راؤ عبدالکریم نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی، راؤ عبدالکریم نے اے ایس پی یو ٹی سکھر، ایس ڈی پی او سکھر سٹی، لطیف آباد حیدر آباد، چنیوٹ کے عہدوں پر فرائض سر انجام دیے،راؤ عبدالکریم نے بطور ایس پی گوجرانوالا، لاہور اور شیخوپورہ خدمات انجام دیں، راؤ عبدالکریم بطور ڈی پی او میانوالی، قصور اور جھنگ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں راؤ عبدالکریم بطور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، آر پی او گوجرانوالا، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، راؤ عبدالکریم کا تعلق نواب شاہ سے ہے۔