Baaghi TV

Blog

  • حکومت کو عوام پر ترس آگیا ، ٹیکس کم کر کے عوام کو ریلیف دیدیا

    حکومت کو عوام پر ترس آگیا ، ٹیکس کم کر کے عوام کو ریلیف دیدیا

    اسلام آباد: حکومت کو عوام پر ترس آہی گیا ،حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس ختم اور بعض پر کم کردیا. وفاقی حکومت نےچوکر،میدےپرٹیکس ختم جبکہ گھی اورآئل پرٹیکس 7 سےکم کرکے2فیصدکردیا مگراوپن مارکیٹ میں گھی،آئل اورآٹےکی پرانی قیمتیں بحال نہ ہوسکیں۔چینی بھی سرکاری نرخنامےکےبرعکس پندرہ روپےمہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نےگھی اورآئل پرٹیکس 7سےکم کرکےدوفیصدکیاہےمگراوپن مارکیٹ میں گراں فروش مافیاشہریوں کوبخشنےکیلئےتیارنہیں ۔ ٹیکس کم ہونےکےباوجودگھی اورآئل کی پرانی قیمتیں بحال نہیں ہوسکیں۔درجہ دوم کاگھی145کی بجائے170 روپےمیں فروخت ہورہاہےاوردرجہ اول کا گھی ایک ستر کی بجائے 185میں بیچاجارہاہے۔

    حکومت نے چوکر اور میدے پر ٹیکس ختم کرنے کے بعد بیس کلو آٹے کاتھیلا760 روپےمیں فراہم کرنےکاوعدہ کیامگرحکومتی دعوےکےبرعکس بیس کلوآٹےکاتھیلابدستور790 سے810 روپےمیں فروخت ہورہاہے ۔ اسی طرح چینی بھی سرکاری قیمت کےبرعکس 15 روپےاضافی قیمت کیساتھ75 روپےفی کلوگرام کےحساب سے بک رہی ہے۔

    دوسری طرف شہریوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ساتھ یہ بھ کہا کہ حکومت نے اشیائے ضروریہ پر ٹیکس کم توکیامگرپرانی قیمتیں بحال نہ ہونےکیوجہ عام آدمی کوکوئی فائدہ نہیں مل سکا ۔ حکومت خواب خرگوش کےمزےلینےوالےافسران کوٹھنڈےکمروں سےفیلڈمیں نکالےتاکہ ریلیف عام شہری تک پہنچ سکے ۔

  • پنجاب پولیس کے افسران کی جانب سے نیب تفتیشی حکام کو واٹس ایپ پر دھمکیاں

    پنجاب پولیس کے افسران کی جانب سے نیب تفتیشی حکام کو واٹس ایپ پر دھمکیاں

    پنجاب پولیس کے افسران کی جانب سے نیب تفتیشی حکام کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور پنجاب پولیس کیخلاف گجرات، ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز میں حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق صرف گجرات پولیس میں 70 کروڑ کی مبینہ کرپشن ہوئی جس پر سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز سمیت کامران ممتاز گرفتار ہوئے جبکہ سابق ڈی پی او رائے ضمیر تاحال مفرور اور سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ بیرون ملک روپوش ہو چکے ہیں۔ملزمان ملی بھگت سے پٹرول، تفتیشی لاگت، تنخواہوں اور یوٹیلٹی اخراجات کی مد میں حکومتی خزانہ لوٹتے رہے۔ سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نیب کی جانب سے بارہا طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے بلکہ چیئرمین نیب کو افسران کیخلاف شکایتی پروانہ ارسال کر دیا۔ذرائع کے مطابق سہیل ظفر چٹھہ کا پنجاب پولیس میں اپنے موجود قریبی ساتھی افسران کی مدد سے دباو¿ ڈلوانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس افسران نیب کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کٹوانے اور اثرورسوخ کے استعمال کی دھمکیاں دیتے رہے۔یاد رہے ملزم سہیل ظفر چٹھہ 1 سال چھٹی پر بیرون ملک گئے تاہم چٹھی منسوخی کے باوجود واپسی سے گریزاں ہیں۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹس کے باوجود سہیل ظفر چٹھہ نے اپنے خلاف اثرورسوخ کے استعمال سے مبینہ طور پر انکوائری رکوا لی ہے۔شیخوپورہ ریجن کے پولیس فنڈز میں 45 کروڑ کیش کی صورت میں نکلوایا گیا جس کے خلاف نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ سابق ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ شیخوپورہ ریجن میں بھی بطور ڈی پی او تعینات رہے۔ساہیوال ریجن میں ڈی پی اوز اور اکاو¿نٹنٹ کی ملی بھگت سے شہدا فیملیز کی رقوم میں بھی مبینہ کروڑوں کی خورد برد کی گئی۔ ملوث ملزمان کی جانب سے نیب کے نوٹس لینے کے بعد ماہانہ 10 ہزار کی اقساط میں شہدا فنڈز کی رقوم کی واپسی جاری ہے۔نیب افسران پر مذکورہ کیسز کی تحقیقات رکوانے کیلئے مختلف ذرائع سے دباو¿ ڈلوانے کا بھی انکشاف ہوا جسے نیب افسران کی جانب سے خاطر میں نہ لایا گیا۔

  • قبضہ گروپ کا غریب کے گھر پردھاواخواتین بچوں پر تشدد

    قبضہ گروپ کا غریب کے گھر پردھاواخواتین بچوں پر تشدد

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں مبینہ قبضہ گروپ کا غریب کے گھر پردھاواخواتین بچوں پر تشدد گھر کا سارا سامان توڑ دیا سارا گھر مسمار کر دیا غریب خاندان نے رات کھلے آسمان تلے گزاری وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    چنیوٹ کے علاقہ گلستان کالونی میں مبینہ قبضہ گروپ نے غریب خاندان کے گھر پر مسلح افراد کے ہمراہ دھاوا بول دیا گھر کا سارا سامان توڑ دیا جبکہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین بچوں بوڑھوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا خواتین کے کانوں سے بالیاں تک نوچ لیں جبکہ گھر کی چاردیواری اور چھتیں مسمار کردی گئیں متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے چنیوٹ میں ظلم کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ایبٹ آباد محکمہ مال انجمن پٹوارن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

    ایبٹ آباد محکمہ مال انجمن پٹوارن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

    ایبٹ آباد. محکمہ مال ایبٹ آباد میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے خلاف انجمن پٹوارن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ،دفاتر کو تالے لگانے کے بعدپٹواریوں نے تحصیل بلڈنگ میں احتجاجی کیمپ بھی لگا لیا،مالاکنڈکے جونئیر ترین پٹواری کی ایبٹ آباد میں نائب تحصیلدار کی تعیناتی اور چیف سیکرٹری کی اقر باء پروری اور رشتہ داری کی بناء پرمیرٹ کی دھجیاں بکھیرنے پر ہونے والی ہڑتال کے باعث شہریوں کوشدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑارہا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز نیو تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ کے دوران انجمن پٹواریاں وقانون گوئیاں ایبٹ آباد کے ضلعی صدرمحمد حنیف گل تحصیل صدر ذیشان جدون اور سینئرنائب صدر قاضی طاہر فاروق سمیت دیگر عہدیدارن اور پٹواریوں کی بڑی تعدادنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلدار ایبٹ آبادکی آسامی سکیل 14کی ہے اور یہ ڈویژن کے اندر سے تعیناتی کی جاتی ہے جبکہ چیف سیکرٹری نے اپنے رشتہ دارکوجوکہ ڈویژن سے ہٹ کردوسرے ڈویژن مالاکنڈسے تعلق رکھتاہے اور سکیل 9کا جونئیر پٹواری ہے اسے ایبٹ آباد تحصیل میں نائب تحصیلدار تعینات کردیا ہے جوکہ سراسر میرٹ اور قانون سے ہٹ کر ہے جب تک نائب تحصیلدار عامر شہزاد کا تبادلہ نہیں کیا جائیگا ہمارے دفاتر کی تالہ بندی اور ہڑتال جاری رہے گی پٹواریوں کی ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اورمحکمہ مال کے تمام کام زیر التواء ہے

  • پپیتا صرف پھل نہیں  بیماریوں کا قدرتی علاج بھی ہے

    پپیتا صرف پھل نہیں بیماریوں کا قدرتی علاج بھی ہے

    پپیتے کو فارسی میں پپتا اور انگلش میں پپایا کہتے ہیں یہ پاکستان اور ہندوستان سمیت دیگر گرم ملکوں میں پیدا ہوتا ہے قبل از مسیح سے ہی خواتین اپنے چہروں کو پرکشش اور نرم بنانے داغ دھبوں اور جھریوں کو دور کرنے کے لئے اسکا گودا استعمال کرتی آ رہی ہیں

    پپیتا جسم کو طاقت دیتا ہے قوت مدافعت بڑھاتا ہے وزن گھٹاتا ہے ہاضمہ بہتر کرتا ہے آرتھرائٹس سے آرام دیتا ہے موتیا سے محفوظ رکھتا ہے دل کو طاقت دیتا ہے مسلز کے ٹشوز دوبارہ بنانے میں مدد دیتا ہے اور مختلف اقسام کے کینسر سے بچاتا ہے

    یہ ڈینگی بخار کے لئے بہت مفید ہے اسمیں وٹامن اے سی اور بی کمپلیکس پایا جاتا ہے یہ بہت طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں اسمیں میگنیشئم کاپر اور پوٹاشئم بھی موجود ہوتے ہیں جو جسم کو ضروری منرلز فراہم کرتے ہیں

    فائبرز کی وافر مقدار کی وجہ سے نظام انہضام کو مضبوط کرتا ہے سینے کی جلن یا چبھن میں اسکا استعمال انتہائی مفید ہے روزانہ صبح پپیتے کا استعمال خون کو پتلا رکھتا ہے اور صحت بیماریوں سے محفوط رہتی ہے اسمیں موجودوٹامن اس اور بیٹا کیروٹین کی وجہ سے جلد تروتازہ رہتی ہے اسکا استعمال مختلف کریموں اور کاسمیٹکس میں بھی عام کیا جاتا ہے وٹامن سی کی وجہ سے خون میں ذہنی تناؤ والےہارمونز میں بہتری آتی ہے جس سے تناؤ کم ہوتا ہے

  • لاہور بازیابی کیس میں 22 سالہ لڑکی کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار

    لاہور بازیابی کیس میں 22 سالہ لڑکی کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار

    لاہور بازیابی کیس میں 22 سالہ لڑکی کا والدین کے ساتھ جانے سے انکار۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں فری سٹائل لڑائی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے ایک دوسرے کی دھلائی کر ڈالی۔لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے لڑکی کے والدین اور بھائی کو حراست میں لے لیا۔ دونوں خاندانوں کی ایک دوسروں پر گھونسوں کی بارش.لیکن لڑکی کا گھر والوں کے ساتھا جانے سے ساف انکار کردیا. والدین اور بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا. اور پو لیس نے قانونی کاروائی شروع کردی.

  • کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ائیرپورٹ پرناروا سلوک

    کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ائیرپورٹ پرناروا سلوک

    لندن:سابق قومی کرکٹروسیم اکرم کیساتھ مانچسٹرائیرپورٹ پرنارواسلوک برتا گیا۔وسیم اکرم کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے کہ انہیں مانچسٹرائیرپورٹ پربہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، وہ دنیا بھرانسولین کیساتھ سفرکرتے ہیں لیکن کبھی ایسی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔


    کرکٹر وسیم اکرم نے برطانوی حکام کی طرف سے ناروا سلوک کرنے پر بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹرائیرپورٹ انتظامیہ نے انسولین پران سے بری طرح سوال وجواب کیے اورسب کے سامنے انسولین کوبیگ سے نکال کرشاپرمیں ڈالنے کاکہاگیا۔میں شوگر کا مریض ہوں لیکن ایئر پورٹ حکام نے بالکل پرواہ نہیں‌کی

  • کشتی حادثہ 23 لاپتہ افراد کا 20 روز گذرنے کے باوجود بھی کچھ پتہ نہیں

    کشتی حادثہ 23 لاپتہ افراد کا 20 روز گذرنے کے باوجود بھی کچھ پتہ نہیں

    برگ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے 23 لاپتہ افراد کا 20 روز گذرنے کے باوجود بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا
    ہری پور۔ 23 جولائی (اے پی پی) برگ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے 23 لاپتہ افراد کا 20 روز گذرنے کے باوجود بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا، لواحقین نے حکومت سے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 روز قبل تورغر سے ہری پور آنے والی کشتی برگ کے مقام پر الٹ گئی جس میں تقریباً 40 کے قریب مرد، خواتین اور بچے سوار تھے۔ حادثہ کے وقت13 افراد اپنی مددآپ کے تحت جان بچانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ بعد ازاں چار بچوں کی نعشیں اسی روز پانی سے نکال لی گئیں جس کے بعد پاک فوج اور ریسکیو اداروں اور پاک نیوی کی ٹیم نے بھی لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا لیکن 20 روز گذر جانے کے باوجود بھی کسی لاپتہ مسافر کی نعش نہیں مل سکی جس کے باعث ان کے لوا حقین شدید پریشانی اور مشکلات سے دوچار ہیں جو روزانہ حادثہ کی جگہ اور تربیلاجھیل کے مختلف حصوں میں آ کر اپنے پیاروں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ تربیلا جھیل کے زیادہ تر حصہ کو سرچ کیا جا چکا ہے لیکن کوئی نعش نہیں مل سکی جبکہ پانی میں الٹ جانے والی کشتی کو بھی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث سیدھا نہیں کیا جا سکا۔ لاپتہ افرادکے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • عمران خان کے تاریخی دورہ امریکہ سے سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی ملی، سردار عثمان بزدار

    عمران خان کے تاریخی دورہ امریکہ سے سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی ملی، سردار عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں، امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا، وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا،

    انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور ان شاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا، واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو مبصرین بہت کامیاب قرار دے رہے ہیں. دورہ کے دوران ان کی امریکی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر حکام سے بھی ملاقات ہوئی ہے،

  • چیئرمین احسان مانی  آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر

    چیئرمین احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر

    لاہور:پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور اعزاز چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے۔احسان مانی سال 1996ء میں بھی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔ احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی۔

    آئی سی سی ذرائع کے مطابق امیتابھ چودھری، کرس نین زنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈن گز اور کولن گریوزکو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ششانک منوہر اور مانو سواہنے بطور سابق عہدیدار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی۔

    دوسری جانب جنرل کونسل پی سی بی سلمان نصیر آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بن گئے، دونوں عہدیداران کی تعیناتی آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کی گئی۔ واضح رہے اس سے قبل ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور سٹار کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔