Baaghi TV

Blog

  • لاہور:13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ‎

    لاہور:13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ‎

    لاہور:بالآخر این جی اوز کی من مانیاں ختم ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں 13 ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے غیر فعال، غیرقانونی اور غیر ضروری سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 13 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ ان میں سے کئی ایک غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائی گئی تھیں،

    لاہور سے ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اور تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان این جی او کو کام کرنے سے روک دیں کیونکہ حکومت پنجاب ان این جی اوز کو بند کر چکی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب بھی 8 ہزار این جی اوز کام کر رہی ہیں، حکومت نے ان تمام این جی او کی فنڈنگ اور سرگرمیوں کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہے۔

  • عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی ہے،

    عمران خان دوبارہ پھر امریکہ آئیں گے، کہاں کریں‌ گے جلسہ عام؟ نعیم الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

    ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستان ہاؤس میں ہوئی ہے، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اورپاکستان کےسفیربھی ملاقات میں شریک ہوئے،

    وزیر اعظم عمران خان اور مائیک پومپیو کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک امریکاتعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،

  • عمران خان کی قیادت میں ملک جلد معاشی بحران سے نکل جائیگا، علی خان جدون

    عمران خان کی قیادت میں ملک جلد معاشی بحران سے نکل جائیگا، علی خان جدون

    عمران خان کی قیادت میں ملک جلد معاشی بحران سے نکل جائیگا، علی خان جدون
    ایبٹ آباد 23 جولائی (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک جلد معاشی بحران سے نکل جائے گا اور ہر طرف ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا، انشاء اللہ عمران خان کرپٹ سابق حکمرانوں سے اس ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے۔ وہ سوموار کو کھولیاں بالا میں ایک لاکھ 32 ہزار کلو واٹ گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ علی خان جدون نے کہا کہ حلقہ این اے 16 اور پی کے38- کے حقوق کیلئے وہ اور حاجی قلندر خان لودھی موجود ہیں، بعض لوگ کہتے ہیں یہاں بہت مسائل ہیں، آپ اپنے حلقہ این اے 15- کے مسائل کے حل کیلئے پریشان ہیں اور ان پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنے حلقہ کی ہر گلی میں جائیں گے اور اپنے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ علی خان جدون نے کہا کہ وہ یونین کونسل چمبہ اور جھگڑا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کا آج بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا، انشاء اللہ ایک ہفتہ تک مکول فیڈرز کا بھی کام مکمل ہو جائے گا اور اس کا بھی افتتاح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے پول لگانے میں جہاں جہاں واپڈا کے اہلکاروں کو مسائل پیش آرہے ہیں لوکل لوگ ان کی مدد کریں، لیہ شریف کیلئے ڈیڑھ کلو میٹر گیس پائپ لائن ڈال دی گئی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ انہوں نے جنازہ گاہ کا بھی مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا

  • عمران خان دوبارہ پھر امریکہ آئیں گے، کہاں کریں‌ گے جلسہ عام؟ نعیم الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

    عمران خان دوبارہ پھر امریکہ آئیں گے، کہاں کریں‌ گے جلسہ عام؟ نعیم الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے بعد نیو یارک میں بھی بڑے جلسہ کا پروگرام بنا لیا گیا ہے،

    ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پرنیویارک میں بھی جلسہ کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں نےوزیراعظم عمران خان کوزبردست رسپانس دیا ہے، وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں نیویارک میں بھی بڑاجلسہ کریں گے،

    نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم اورڈونلڈٹرمپ کےدرمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو مبصرین نے بہت کامیاب قرار دیا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ٹرمپ کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر حکام سے بھی ملاقات ہوئی ہے،

  • ایبٹ آباد درجہ چہارم سابق تمام درخواستیں منسوخ کر دی گئیں

    ایبٹ آباد درجہ چہارم سابق تمام درخواستیں منسوخ کر دی گئیں

    ایبٹ آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ایبٹ آباد دفتر میں درجہ چہارم کی 50 سے زائد آسامیوں کیلئے جمع کرائی جانے والی سابق تمام درخواستیں منسوخ کر کے مکمل کوائف کے ہمراہ نئی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈی سیز کوٹہ، سنز کوٹہ، اقلیتی کوٹہ اور معذور کوٹہ سمیت تمام آسامیوں پر امیدواروں سے درخواست وصولی کیلئے 16 اگست حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں جمع کرنے والے امیدواروں کو پذیرائی نہیں ملے گی۔ انتظامیہ کے مطابق قبل ازیں مشتہر کردہ آسامیوں کے جواب میں جمع کروائی گئی درخواستوں میں ضروری کوائف اندراجات میں نقائص کے علاوہ خالی آسامیوں کی نشاندہی بھی نہیں کی گئی تھی جس کے باعث ان درخواستوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ نوکریوں کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسل میں واقع سکولوں میں موجود آسامیوں کی تصدیق کے بعد متعلقہ آسامی کیلئے مکمل کوائف کے ساتھ درخواست جمع کروائیں، نامکمل کوائف اور جن یونین کونسلوں میں آسامیاں موجود نہیں ان کے رہائشی امیدواروں سے بھی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ امیدواروں کو سختی سے انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ 16 اگست سے قبل دفتر ڈی ای او (زنانہ) میں درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد کسی امیدوار سے درخواست نہ تو وصول کی جائے گی اور نہ ہی اس کا نام لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

  • لاہور اداکار محسن عباس کا اپنی بیوی پر مبینہ تشدد

    لاہور اداکار محسن عباس کا اپنی بیوی پر مبینہ تشدد

    لاہور اداکار محسن عباس کا اپنی بیوی پر مبینہ تشدد، فاطمہ سہیل بیان ریکارڈ کروانے ایس پی کینٹ کے دفتر پہنچ گئیں۔

    اداکار محسن عباس اور بیوی فاطمہ سہیل ایس پی کینٹ کے سامنے پیش ہوئے، پولیس نے دونوں میاں بیوی کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔پیشی کے بعد فاطمہ سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال کے دوران متعدد بار محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جب میں حاملہ تھی تب بھی محسن عباس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں نے محسن عباس کو کاروبار کے لئے 50 لاکھ روپے بھی دئیے، صلح کے لئے کوئی دباو¿ نہیں ہے۔دوسری جانب محسن عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوِئے کہا کہ معاملہ مل بیٹھ کر حل ہوگا، مجھے فاطمہ نے کوئی پیسے نہیں دئیے، فاطمہ ابھی غصے میں ہے اور غصے سے نقصان ہوتا ہے۔

  • میڈیکل طلبہ کی مائیگریشن ، ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، آٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی۔

    میڈیکل طلبہ کی مائیگریشن ، ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، آٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی۔

    لاہور:میڈیکل طلبا کی مائگریشن کی منظوری ،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیر صدارت میڈیکل کے طلبہ کی مائیگریشن کیلئے ہارڈشپ کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی نےمیرٹ کی بنیاد پرآٹھ طلبہ کی مائیگریشن کی منظوری دے دی۔

    لاہور میں ہونےوالے اس اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرمومن آغا، میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرزاور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نےشرکت کی ، اس موقع پر چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کےشعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کیئر پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جاسکے، یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کےبجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، ماضی میں ہیومن ڈویلپمنٹ کےشعبےکونظرانداز کیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرنے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگرعملے کی استعداد بڑھا کر بہتر نتائج حاصل کیےجا سکتے ہیں، چیف سیکرٹری نےصحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے میڈیکل یورنیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے تجاویز طلب کرلیں۔

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، پی کے 113 سے جے یو آئی کو دھچکا، آزاد امیدوار کامیاب قرار دے دیے گئے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، پی کے 113 سے جے یو آئی کو دھچکا، آزاد امیدوار کامیاب قرار دے دیے گئے

    جنوبی وزیرستان میں حالیہ الیکشن کے دوران آزاد امیدوارعبدالوحید 38 ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالوحیدنے2پولنگ اسٹیشنزپرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، اس سےقبل جے یو آئی کےامیدوارحافظ عصام الدین کامیاب قرارپائےتھے،

    جنوبی وزیرستان میں پی کے113پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ہے،

  • لوکاٹ کے ایسے حیران کن  فائدے سوچا نہیں تھا

    لوکاٹ کے ایسے حیران کن فائدے سوچا نہیں تھا

    لوکاٹ ایک مشہور پھل ہے یہ ہندوستان میں انگریز لائے تھے اسکا درخت امرود کے درخت کے برابر ہوتا ہےاور پھل گچھوں کی شکال میں لگتا ہے رنگ گہرا زرد ذائقہ ترش و شیریں ہے

    لوکاٹ موسم گرما کا مشہور پھل ہے اسکا پودا سدا بہار کہلاتا ہے پیاس بجھاتا ہے طبیعت کو فرحت بخشتا ہے گرمی دور کرتا ہے گرمی میں طبعیت نڈھال ہو جانے میں فرحت اور سکون پیدا کرتا ہے

    لوکاٹ صفرا اور خون کی گرمی کو کم کرتی ہے خونی بیماریوں میں بہت مفید ہے اسکا شربت خوش ذائقہ اور شیریں ہوتا ہے اور قدرے قابض بھی ہے

    لوکاٹ میں وافر مقدار میں فائبرز پائے جاتے ہیں جو کہ وزن کم کرنے مین مدد دیتے ہیں اور اسمیں وٹامن اے بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دانتوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے

    لوکاٹ میں میلک ایسڈ ٹارٹارک ایسڈ وٹامن اے بی سی اور بی17 کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ؤٹامن بی 17 کینسر کے بچاؤمیں مدد دیتا ہے

  • ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ‏امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش پربھارتی رویہ حیران کن ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کو ایک میز پرلانے کی کوشش کی ہے، مسئلہ کشمیرکےباعث خطہ 70 سال سے یرغمال بنا ہوا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کشمیریوں کی نسلیں روزانہ اذیت سے گزر رہی ہیں، کشمیریوں کوتکالیف سےنکالنےکیلئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، واضح‌ رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی حکومت اور میڈیا سخت بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتا ہے.