Baaghi TV

Blog

  • ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش بڑی کامیابی، علی امین گنڈا پور

    ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرثالثی کی پیشکش بڑی کامیابی، علی امین گنڈا پور

    وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ جس طرح موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ایسی مثال ماضی میں کم ملتی ہے اور ہرآنے والے دن کے ساتھ اس مسئلہ پر عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

    کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

    علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حکومت کی ایک سال کی مسلسل کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ امریکی صدر بھی اس دیرینہ مسئلہ پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے خواہشمند نظر آ رہے ہیں۔یہ مقبوضہ کشمیر کے غیور کشمیریوں کی جرات، لازوال قربانیوں اور پاکستان کی سفارت کاری کا ہی نتیجہ ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نرنیدر مودی نے خود امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کےلئے درخواست کی .

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر ہیں، انہوں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

  • رفاہ ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کی آمد

    رفاہ ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کی آمد

    سرگودھا۔23جولائی(اے پی پی) رفاہ ہسپتال سرگودھا کو محکمہ سوشل ویلفیئر نے بہترین قرار دیدیا ہے جہاں پر 5 روپے کی پرچی پر 2 دن کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔رفاہ ہسپتال کے صدر حاجی محمد دین نے بتایا کہ ہسپتال میں سرجیکل‘ فزیشن‘ سرجیکل سپیشلسٹ‘ چائلڈ سپیشلسٹ‘ گائنی سپیشلسٹ‘ آئی سپیشلسٹ‘ الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ سمیت دیگر امراض کے ماہر ڈاکٹرز صبح سے شام تک خدمات انجام دے رہے ہیں ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 مریض آتے ہیں،جبکہ گائنی کیلئے ہسپتال میں 24 گھنٹے کی سہولت فراہم ہے۔حاجی محمد دین نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے ہسپتال میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جبکہ رفاہ سوسائٹی کے زیر انتظام 10 روپے میں بلا تفریق تمام لوگوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جاتا۔ اس دستر خوان پر روزانہ 150 سے 200 کے قریب افراد کھانا کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کا انتظام ممبران اور عوام کی مدد سے چل رہا ہے اور علاقہ کے لوگوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں

  • میرواعظ عمر فاروق اور دیگر کشمیری قیادت کا ٹرمپ کے کشمیر متعلقہ بیان کا خیر مقدم

    میرواعظ عمر فاروق اور دیگر کشمیری قیادت کا ٹرمپ کے کشمیر متعلقہ بیان کا خیر مقدم

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
    ٹرمپ کے اعلان نے بھارت کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مودی امریکہ کب جائیں گے؟ اہم خبر

    دیگر رہنماﺅں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، امتیاز احمد رشی محمد یوسف نقشہ گلام نبیل وسیم اور گلام نبی جنگ نے اپنے بیانات میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹمپ کے تاریخی بریفنگ کی تعریف کی۔

    پیپلز پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین انجنیئر ہلال احمد جنگ نے امریکی صدر کی تشویش کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بھارت، پاکستان اور کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک اچھا کام ہے۔
    ٹرمپ نے بھارت پر کشمیر بم پھینک دیا، ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام

    جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا کہ عالمی طاقتیں کشمیریوں کے مسلسل بہنے والے خون اور مصیبت کے لیے خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔
    جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔

  • افغانستان کے بارے میں ٹرمپ ذرا زبان سنبھال کر بات کریں، افغانستان دنیا کے نقشے پر ہے اور رہے گا. افغان حکومت کا سخت ردعمل

    افغانستان کے بارے میں ٹرمپ ذرا زبان سنبھال کر بات کریں، افغانستان دنیا کے نقشے پر ہے اور رہے گا. افغان حکومت کا سخت ردعمل

    کابل:افغانستان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی نے افغانوں کو للکار دیا ۔افغانستان حکومت اور قوم امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔افغانستان کو ختم کرنے والے خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ،افغانستا ن آج بھی قائم دائم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز جملوں پر افغانستان حکومت اور عوام کی طرف سے سخت ردعمل آگیا ہے۔


    کابل سے جاری ہونے والے سرکاری اعلامیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا گیا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری قسمت کا فیصلہ کرنے والے
    ۔ہمیں ان دھمکیوں پر وضاحت چاہیے ۔ افغانوں نے نہ پہلے کسی کی دھمکی برداشت کی اور نہ آئندہ کرے گا۔ کابل انتظامیہ نے سخت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہ تو بتائیں کہ دنیا کے نقشے سے افغانستان کے مٹ جانے کا کیا مطلب ہے۔ امریکہ یاد رکھے کہ جو بھی افغانستان لڑنے کے لیے آیا وہ یہاں سے سلامت واپس نہیں گیا ۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین نہیں تو پہلے جو ممالک افغانوں سے پنچہ آزمائی کرچکے ہیں ان کا حال تو دیکھ لے

    کابل انتظامیہ کی طرف سے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل کے بعد یہ بھی اطلاعات ہیں کہ افغانستا ن کے مختلف حصوں سے امریکہ ،ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دھمکی آمیز لہجے میں یہ کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کی جنگ جیتے کے لیے ایک کروڑ افغانیوں کا قتل عام کرسکتا ہے۔ افغانوں کے خلاف ایسی کارروائی کی جاسکتی ہے جس سے افغانستا ن کا دنیا کے نقشہ سے وجود مٹ جائے گا لیکن امریکہ فی الحال ایسا نہیں کرنا چاہتا ۔

  • رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلہ کے باوجود اسلام آباد مرغزار کا چارج وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ نہیں کیا گیا، اگر پرندوں اور جانوروں کو کچھ ہوا تو انتظامیہ ذمہ دار ہو گی۔ میک اپ بنانے والی 57 کمپنیوں میں 54 کی مصنوعات میں مرکری کی مضر صحت مقدارِ شامل ہے۔ وزارت نے46 فیصد اخراجات کم کئے ہیں مگر اپنے منصوبوں میں تیزی لائی ہے. 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے اس حوالہ ضلعی انتظامیہ ہمارے ساتھ آن بورڈ ہو گی .

    حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

    زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کامیاب رہا ہے، ساری دنیا کی نظریں ان کے اس دورہ پر تھیں، وہ پاکستان اور مسلمانوں کیلئے کیس لڑ رہے ہیں۔

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج کل ہماری خواتین میں رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور وہ رنگ گورا کرنے والی کریموں کا بے تحاشا استعمال کر رہی ہیں، وزارت کے سروے کے مطابق پاکستان میں 57 مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن میں 54 کمپنیوں کی مصنوعات میں مرکری کی مقدار مضر صحت حد تک ہے۔

    الیکشن کمیشن نے دیا جواب تو ن لیگ نے زرتاج گل کیخلاف اسمبلی میں دائر کیا ریفرنس

    14 اگست کو لگا رہے ہیں پابندی؟ زرتاج گل نے ایسا اعلان کیا کہ…..

    زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد مرغزار کا فیصلہ ہماری وزارت کے حق میں دیا ہے جبکہ وہاں کی انتظامیہ ہمیں چارج دینے کو تیار نہیں، میں انہیں تنبیہ کر رہی ہوں کہ اگر مرغزار میں موجود پرندوں اور جانوروں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار مرغزار انتظامیہ ہو گی۔ اسلام آباد مرغزار پر حکومت سالانہ 11 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے جبکہ اس کی آمدن صرف 4 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، اس طرح لاہور چڑیا گھر پر 13 کروڑ روپے سالانہ خرچ کئے جا رہے ہیں اور اس کی آمدن 3 کروڑ 30 لاکھ ہے۔ ہم اس مسئلہ کو پانی پت کی لڑائی نہیں بنانا چاہتے اور انتظامیہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مرغزار کا چارج وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ کر دے۔

    زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

  • سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری

    سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری

    سرگودہا،23جولائی(اے پی پی) فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے وارننگ کے مطابق مون سون کے باعث شدید بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے دریائے جہلم اور چناب میں رواں ماہ کے آخر اور آئندہ ماہ کے شروع میں سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا اور دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے یہ وارننگ سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کیلئے بھی جاری کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشیں برسانے والا سسٹم جلد بارشیں برسائے گا جس سے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

  • سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

    سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

    سرگودھا۔23جولائی(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موضع ہجن علاقہ تھانہ کوٹ مومن میں کیے گئے سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موضع ہجن علاقہ تھانہ کوٹ مومن میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی کوٹ مومن واجد حسین ملک، ڈی ایس پی بھلوا ل سرکل ملک غلام عباس، ایس ایچ او ز کوٹ مومن اور بھلوال سرکل، انچارج سیکیورٹی انسپکٹر فضل قادر، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے شرکت کی تھی۔سر چ آپریشن کے دوران ملزمان محمد اجمیر ولد عمر حیات سے کلاشنکوف اور بندوق12بور،محمد اکرم ولد محمد مرتضیٰ سے رائفل444بور، رضوان ولد محمد اکرم سے بندوق12بور اور پسٹل30بور، غلام شبیر ولد محمد امیر سے بندوق12بوراور پسٹل30بور،شہزاد ولد ایوب سے پسٹل9ایم ایم،محمد عبداللہ ولد جمشید سے پسٹل30بور، عبدالرحمن ولد جمشید علی سے پسٹل30بور، ظہور حیات ولد محمد حیات سے پسٹل30بورجبکہ ملزم عثمان غنی ولد فجر علی سے شراب80لیٹر برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ مومن میں منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • کوئٹہ صدر انجمن تاجران گرفتار۔

    کوئٹہ: ڈبل روڈ پر تجاوزات غلط پارکنگ کی وجہ سے ڈبل روڈ کوئٹہ پرضلعی انتظامیہ نے (110) ایک سو دس دکانیں سیل کردی تھی جس کے بعد انجمن تاجراننے ڈبل روڈ کو بینڈ کر کے احتجاج شرو کیا تھا اور دھرنہ دیا تھا اب آج انجمن تاجران اور احتجاج پر بیٹھے دکانداروں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور روڈ پر لگائے گئے کیمپ کو اکھاڑ دیا گیا ہے اور روڈ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سےمرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،میر یاسین مینگل سمیت متعدد تاجر گرفتار کر لئے ہیں اور اب مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ کی گرفتاری کے خلاف کل بروز بدھ 24 جولائ کو کوہیٹہ شہر میں کمشنرکوہیٹہ ڈی سی کوہیٹہ اور پولیس انتظامیہ کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دی ہے.

  • پاکستان کا عرب امارات کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کی پیشکش کا خیر مقدم

    پاکستان کا عرب امارات کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کی پیشکش کا خیر مقدم

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کہ عالمی ماحولیاتی تغیرات سے نمٹے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔پاکستان متحدہ عرب امارات کی جانب سے ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے جبکہ دوطرفہ تعاون سے مزید مثبت راہیں کھلیں گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حامد عبید ابراہیمی الزابی سے ایک ملاقات میں کیا۔ معزز سفیر نے منگل کے روز وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک حکومت پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہتا ہے ۔ پاکستان میں عمران خان کی صورت میںایسی قیادت موجود ہے جو ماحولیاتی مسائل کے تدارک کیلئے بہت سنجیدہ ہے۔ پاکستان کا ایکو سسٹم ریسٹوریشن فنڈ، کلین گرین منصوبہ اور 10 بلین ٹری سونامی قابل ستائش اقدامات ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو حکومت متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابو ظہبی میں آئندہ سال منعقد ہونے والے ہفتہ برائے ابوظہبی پائیدار ترقی اور شیخ زائدپائیدار ترقی ایوارڈ میں شرکت کی دعوت دی۔مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے معزز سفیر کو موجودہ حکومت کے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے تلور کی افزائش نسل اور مسکن کی حفاظت کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

    اس پر سفیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے مزیدمالی وتکنیکی تعاون کرنے کی یقین دہانی کر اتے ہوئے بتایا کہ ان کی حکومت مراکش اور قزاقستان میں تلور کی افزائش نسل کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔اس قسم کا تعاون وہ حکومت پاکستان کے ساتھ کرنے میں خوشی محسوس کریںگے۔تلور کی حفاظت کے منصوبے کے علاوہ انہوں نے حکومت پاکستان کو قابل تجدید توانائی اور ٹھوس فضلہ سے سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں بھی تعاون کی پیشکش کی۔ اس ضمن میں وزارت موسمیاتی تبدیلی مفاہمت کی یاداشتوں پر فوری طور پرکام شروع کر دے گیجبکہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی وزارت موسمیاتی تبدیلی کو پریزنٹیشن دے گی ۔سفیر نے کہا کہ پاکستان میںسرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور متحدہ عرب امارات کے لوگ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    محمد اویس

  • بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

    بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے

    نئے برطانوی وزیراعظم کا اعلان کردیا گیاہے۔ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے چیئرمین برینڈن لیوس نے نئے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم کا اعلان کیا۔
    یاد رہے کہ چند پشتوں پہلے بورس جانسن کا خاندان مسلمان تھا اور ان کے پڑدادا کا شمار سلطنت عثمانیہ کے آخری دور کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا۔