Baaghi TV

Blog

  • ارباز خان نے ملا ئکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتا دی ..

    ارباز خان نے ملا ئکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتا دی ..

    نامور بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے ملائکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ کام ہم سے ایسے ہوئے جو ہمیں نہیں‌کرنے چاہیے تھے جس کے بعد ہم نے علیحدہ ہونا ہی بہتر سمجھا –

    نامور بالی ووڈ اداکارارباز خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کئی سال ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور بہت سے ایسے خوشگوار لمحات ہیں جو اچھی یادوں کی طرح آج بھی ہمیں‌یاد ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم ایک بچے کے والدین ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی ایک دسرے کی عزت کرتے ہیں –

    ارباز خان کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتے میں کچھ کام ایسے ہوگئے تھے جو ہمیں نہیں کرنے چاہیے تھے تو اس کے حل کیلئے ہم نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا ہی بہتر سمجھا. اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں‌ہے کہ ہم ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے-
    طلاق کے بعد دونوں‌اداکار ان دنوں اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہیں.ملائکہ اروڑا ان دنوں‌میں ارجن کپور کے ساتھ نظرآتیں‌ہیں اور دونوں کا شادی کا بھی ارادہ ہے .ارباز خان نے اپنے لیے ایک طالوی ماڈل جارجیا انڈریانہ کا انتخاب کیا ہے —

  • سات سالہ بچے کے ہاتھوں دادا قتل

    سات سالہ بچے کے ہاتھوں دادا قتل

    لاہور میں سات سالہ بچے نے دادا کو قتل کر دیا

    لڑکی کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ہوا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سات سالہ بچے نے دادا کو قتل کر دیا،لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے ایک گھر میں بچے بیڈ پر کھیل رہے تھے، بیڈ پر ہی پستول پڑا ہوا تھا، بچے کا پاوں پستول پر آنے کی وجہ سے گولی چل گئی جو بچے کے دادا کو لگی، گولی لگنے سے دادا کی فوری موت ہو گئی .

    ساہیوال سے دولہا بن کر آنیوالے کو ایف آئی اے نے کیا گرفتار

    اسلام پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کھیلتے ہوئے بچے سے حادثاتی طور پر گولی چلی. پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا.

    تلہ گنگ،چائلڈ پورن گرافی کیس، ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا

  • امریکا میں وزیراعظم کا خطاب سننے کیلئے کتنے ہزارلوگوں نے رجسٹریشن کروائی؟ اہم خبر

    امریکا میں وزیراعظم کا خطاب سننے کیلئے کتنے ہزارلوگوں نے رجسٹریشن کروائی؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے، عمران خان کا خطاب سننے کے لئے 19 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے

    وزیراعظم عسکری قیادت کے ہمراہ امریکہ روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان’’کیپٹل ون ارینا‘‘اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے 21 جولائی کو خطاب کرینگے،عمران خان کو گراؤنڈ میں سننے کیلیےاب تک 19ہزارافراد نے رجسڑیشن کرا لی ،کیپٹل ون ارینا‘میں 20ہزارسے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ،امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا اتنا بڑا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا.

    دورہ امریکا، پاک فوج کے سپہ سالار بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا میں پاکستان کامقدمہ لڑیں گے ،ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں،امن و استحکام کی بات کر رہے ہیں ،جنوبی ایشیا میں ترقی کا راستہ کھولنے کیلیے ہم ہرسطح پرکوشش کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاک چائنا تک محدود نہیں،یورپی ممالک،امریکا کوبھی پارٹنر بناسکتے ہیں،بھارت افغانستان کا پڑوسی نہیں البتہ بھارت نےافغانستان میں سرمایہ کاری کی ہے،واہگہ بارڈر پر بھارت سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے .

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا

  • نئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

    نئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)نئے ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوگجرات توصیف حیدرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔ڈی پی اوتوصیف حیدر کے ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی نے ڈی پی اوآفس کی برانچوں کے انچارجزکے ہمراہ نئے ڈی پی اوگجرات کا استقبال کیا ۔ جس کے بعدانہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او،انچارج چوکیات اورہیڈ آف برانچز کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی جس میں ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے اولین فرائض میںشامل ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں ۔ ٹیم ورک کے ساتھ ضلع گجرات کو پر امن اور مثالی ضلع بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے ماڈل چیک پوسٹ چناب پل کا اچانک وزٹ کیا اورچیک پوسٹ پر تعینات ملازمین کو ناکہ سے گزرنے والی مشکوک گاڑیوں اور افراد کی کڑ ی نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔

  • چین، گیس پلانٹ میں دھماکہ،10افراد ہلاک

    چین، گیس پلانٹ میں دھماکہ،10افراد ہلاک

    چین کے صوبہ ہینن میں گیس پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 10 افرادکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، دھماکے میں 19افراد زخمی جبکہ 5افراد لاپتہ ہیں۔
    دھماکہ جمعہ کی شام کو پونے نو بجے ہوا لیکن مقامی انتظامیہ اس کی اطلاع ہفتہ کو دی۔ دھماکے میں زخمیوں طبی امداد کے لیے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • چوروں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

    چوروں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

    چناب نگر
    زمیندار ہو جائیں ہوشیار۔چوروں نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ ٹیوب ویلز چلانے کے لئے لگائیں 32 سولر پلیٹیں چوری کر لیں۔

    نئے پاکستان میں چوروں نے طریقہ واردات بھی بدل لیا
    تھانہ چناب کے علاقہ گلشن رضا پٹرولنگ پوسٹ کے سامنے چوروں نے رات کو ہست کیھوہ کے رہاشی سید انجم علی امیر کی موٹر کی 32 سولر پلیٹیں اتار لیں۔ 32 سولر پلیٹوں کی مالیت تقریباً ساڑھے 6لاکھ روپے بٹائی جاتی ہے۔اب زمیندار حضرات کو سولر پلیٹوں پر بھی پہرہ دینا پڑے گا۔واقعہ کی اطلاع پولیس جو دیدی گئی۔

  • کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم ، پی سی بی  نے  فیصلہ کرلیا

    کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم ، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

    کراچی : کراچی کرکٹ کو کرپشن اور بدعنوانی سے بچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں انٹی کرپشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ترجمان پی سی بی کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی کرکٹ کے باعث سیکورٹی مینجر تعینات کیا جا رہا ہے، سیکورٹی مینجر کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مستقبل میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انٹرنیشنل میچز ہونے کا امکان ہے، انٹرنیشنل میچز کے باعث کراچی میں بھی اے سی یو بنایا جا رہا ہے اس سے قبل فکسنگ یا سیکورٹی سے متعلق معاملات کے حل کے لیے پی سی بی کو لاہور سے ٹیم بھیجنی پڑتی تھی۔

  • گجرات میں پرائس کنٹرول کمیٹی غائب، گوشت،سبزی اور فروٹ کے من مانے ریٹ

    گجرات میں پرائس کنٹرول کمیٹی غائب، گوشت،سبزی اور فروٹ کے من مانے ریٹ

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات میں بیف اور مٹن گوشت، فروٹ اور سبزی کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ دکاندار منہ مانگے ریٹ وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کئے گئے ریٹس کے مطابق کوئی دکاندار فروٹ، سبزی دینے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے ریٹ کے مطابق ہم گجرات میں فروٹ فروخت نہیں کر سکتے کیونکہ ہمیں فروٹ منڈی سے ہی فروٹ مہنگا مل رہا ہے۔ دوسری طرف قصاب بھی گوشت مقرر کردہ نرخوں س زیادہ فروخت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گجرات میں بکرا عید کی وجہ سے جانور مہنگے ہو چکے ہیں۔ سروے کے مطابق آم، آڑو، کیلے اور دیگر فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ ریٹ سے 50 روپے زیادہ وصول کئے جا رہے ہیں۔ عوام الناس نے ڈی سی گجرات،اے سی گجرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ریٹ لسٹوں کے مطابق گوشت، فروٹ ، سبزی کی فروخت کو یقینی بنائیں اور عوام کو ریلیف لے کر دیں۔

  • آم پھلوں کا باشاہ کے حیران کن فوائد

    آم پھلوں کا باشاہ کے حیران کن فوائد

    پاکستان متعددپھلوں کی طرح آم کی پیداوار میں بھی دنیا بھر میں مشہور ہے دنیا بھر کے زرعی سائنسدانوں کے مطابق آم جیسا ذائقہ اور مٹھاس پورے کرہ ارض پر کہیں نہیں پائی جاتی پاستانی آم اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں پسند کیا جاتا ہے فرانسیسی مورخ ڈی کنڈوے کی مطابق برصغیرمیں آم چار ہزار سال قبل بھی کاشت کیا جاتا تھا برصغیر کو آموں کا گھر بھی کہا جاتا ہے آم گرمیوں کی پیداوار ہے پاکستان میں آم کی سب سے زیادہ پیداوار پنجاب اور سندھ میں ہوتی ہے

    آم کو ہرکوئی شوق سے کھاتا ہے اور ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے اسکے خوش کن ذائقے اور لذت کی وجہ سے اسےپھلوں کابادشاہ بھی کہا جاتا ہے آم کی بہت سی اقسام ہیں جن میں چونسہ دسہری الماس سندھڑی لنگڑا انوررٹول الفانسو وغیرو ہیں

    آم کامزاج گرم تر ہوتاہے اسمیں مختلف وٹامنز اورمنرلزپائے جاتے ہیں وٹامن ای جلد کو تروتازہ بنانےمیں مدد دیتاہے اور انسان کو چاق و چوبند رک ھتا ہے وٹامن اے بینائی کے لئے مفید ہے وٹامن سی خون میں کولیسٹرول لیول نارمل رکھتا ہے اسمیں موجود کیلشئم ہڈیوں کومضبوط بناتا ہے آم قبض کشاء بھی ہے آم کے استعمال سے چہرے پرکیل مہاسے نہیں نکلتے اور چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی مفید ہے جن کےبال گر رہے ہوں وہ آم کازیادہ استعمال کریں کیونکہ آم بالوں کو مضبوط بناتے ہیں

    موٹے زیادہ وزن والے افراد آم کم استعمال کریں کیونکہ آم وزن بڑھاتا ہے کمزور یا دبلے پتلےافرد وزن بڑ ھانا چاہتے ہوں تووہ آموں کا استعمال باقاعدگی سے کریں آم مثانے کوبھی تقویت دیتا ہے اور آم کھانے والےافراددمے کا شکار بھی نہیں ہوتے اور جن کےمعدو میں گرمی ہووہ ساتھ کچی لسی کا استعمال ضرور کریں

    آم میں موجوداینٹی آکسیڈنٹ گلے اور خون کے کینسر سےمحفوظ رکھتے ہیں آم نزلہ زکام سے بھی محفوظ رکھتا ہے اسمیں موجود فائبرز آنتوں کی صفائی کرتے ہیں اورنظام انہضام کو درست رکھتے ہیں آم کا استعمال چربی کاباعث بننے والےخلیات کوختم کرتا ہےاور ٹیکساس اے ایم یونیورسٹی کی رپورٹ کےمطابق آم میٹا بولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے موٹاپے اوراس سے متعلقہ امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے

    آم آئرن اور کیلشئم کی کمی کو پورا کرتے ہیں خصوصا آم کا استعمال ۵٠ سال سے زائد خواتین جن کی ماہواری ختم ہو گئ انھیں زیادہ کرنا چاہیے کیونکہ آم کیلشئم کی کمی کوپورا کرتے ہیں اورآم میں موجودپوٹاشئم اور فائبرز دک کےمریضعں کے کئے انتہائی مفیدہیں اورشوگر کےمریضوں کے لئے بھی آموں کی قدرتی مٹھاس نقصان دہ نہیں لیکن اسکے اوجود وہ آم کا استعمال کم کریں۔

  • 13سالہ بھارتی طالب علم چرن نے خود کشی کیوں کی؟ وجہ جانئے

    13سالہ بھارتی طالب علم چرن نے خود کشی کیوں کی؟ وجہ جانئے

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے آٹھویں جماعت کے 13سالہ طالب علم نے خود کشی کر لی۔
    مقتول کی پہچان چرن کے طور پر کی گئی ہے اور وہ رامنپٹ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

    مقتول گذشتہ تین دن سے سکول میں کلاس مانیٹر کا الیکشن ہارنے کے بعد بہت پریشان تھا۔ وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور تین دن پہلے اس کی جماعت میں مانیٹر کا الیکشن ہوا جو اس نے ایک لڑکی کے خلاف لڑا لیکن ہار گیا۔
    وہ جمعرات کی شام سے لاپتہ تھا۔ مقتول کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔