Baaghi TV

Blog

  • جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی قرار، فرانزک رپورٹ میں ہوا انکشاف

    جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی قرار، فرانزک رپورٹ میں ہوا انکشاف

    جج ارشد ملک کے حوالہ سے مریم نواز کی جاری ویڈیو کو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے اصلی قرار دے دیا

    ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟ مریم نواز کا سوال

    بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو فرانزک رپورٹ موصول ہو گئی ہے، پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری نے ویڈیو کو اصلی قرار دے دیا ہے.

    ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    فرانزک رپورٹ نے آڈیو ویڈیو بھی درست قرار دے دی ،رپورٹ کے مطابق آڈیو ویڈیو میں کوئی جعلسازی نہیں ہوئی، ایف آئی اے کے مطابق فرانزک میں تصاویر اور آواز کا تعین بھی کر لیا گیا.

    ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک جس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنائی تھی اس کی ویڈیو جاری کی تھی ،جج نے ویڈیو کو مسترد کیا اور پریس ریلیز جاری کی، بعد ازاں وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا دیا تھا اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون نے پریس کانفرنس بھی کی تھی.

    احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے ،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ہے ،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے اس حوالہ سے رائے طلب کر رکھی ہے.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے آفس پر ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کی ہے،طارق محمود کے دفتر کے تالے توڑکردستاویزات اورسی ڈیز قبضےمیں لے لی گئیں ،طارق محمود کے دفتر پررات تقریبا ًتین بجے کارروائی کی گئی ،چھاپا مارٹیم نے نئے تالے ڈال دیے .

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میاں طارق کوگزشتہ روزہی گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا ہے .

  • یوتھ فیسٹول کرپشن کیس، سابق ڈی جی سپورٹس کو جیل بھیج دیا گیا

    یوتھ فیسٹول کرپشن کیس، سابق ڈی جی سپورٹس کو جیل بھیج دیا گیا

    پنجاب یوتھ فیسٹول کرپشن کیس میں گرفتار سابق ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انورکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے مسترد کر دی

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے ملزم عثمان انور کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا.

    رانا مشہود کے لئے ایک اور مشکل، گینز بک آف ورلڈ بک کا جعلی نمائندہ گرفتار

    عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو 3 اگست کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ملزم کو بھی 3 اگست کو جیل سے لا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

    واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • سیف علی خان  خوش قسمت انسان ہیں ،سدھارتھ ملہوترا

    سیف علی خان خوش قسمت انسان ہیں ،سدھارتھ ملہوترا

    نامور بالی ووڈ اداکار سد ھارتھ ملہوترا نے بالی وود کے نواب سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی بیوی ملنے پرخوش قسمت قرار دےدیا.

    حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی اپنی نئی فلم ”جبریا جوڑی” کی تشہیرکے سلسلے میں ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس” میں پہنچے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا-

    سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان خوش قسمت ہیں کہ کرینہ کپور ان کی بیوی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سیف علی خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان سے بہت سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے علاہ سدھارتھ نے سیف اور کرینہ کی جوڑی کی تعریف بھی کی.
    واضع رہے کہ ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس ” سیزن 7 کی جج کرینہ کپور ہیں .اور دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی کی نئی فلم ”جبریا جوڑی ”کا شا ئقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں فلم اگلے ماہ2 اگست کو ریلیز کی جائے گی.-

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، فوج کی گاڑیوں کا گشت، ووٹرز کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، فوج کی گاڑیوں کا گشت، ووٹرز کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن کے حوالہ پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاراچنار کے پی کے 109کے مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں پولنگ کا عمل جاری ہے

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارا چنار میں تمام کاروباری مراکزبند ہیں،پولنگ اسٹیشنوں پرووٹروں کی تعداد انتہائی کم ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق 266پولنگ اسٹیشنز میں700کیمرےنصب کئے گئے ہیں،پاک فوج کے افسران نے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئےمختلف پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کیا ہے.

    پاک فوج کے دستے قبائلی اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لئے الرٹ ہیں، مختلف علاقوں میں فوج کا گشت جاری ہے. پولنگ ڈیوٹی پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر قبائلی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے، قبائلی افراد نے پاک فوج کے جوانوں پر پھول بھی نچھاور کئے.

    واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں سیکورٹی پاک فوج کے سپرد ہے، قبائلی اضلاع میں ایک ہزار 897 پولنگ اسٹیشنزقائم ہیں، قبائلی اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کیلئے لوگوں میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے، پولنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔

    فاٹا میں ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں ہیں، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور جماعت اسلامی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 202 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم فعال ہے ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کنٹرول روم میں تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ووٹرز کالزاورایس ایم سروس8300کے ذریعے آگاہی لے رہے ہیں ،

  • ادرک کے حیران کن فوائد

    ادرک کے حیران کن فوائد

    ادرک کا شمار سبزیوں میں ہوتا ہے ہر قسم کے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے کوئی بھی پکوان ایسا نہیں جس میں ادرک نہ ڈالا جائے سالن کی سجاوٹ کے لئے گارنش ادرک سالن کے اوپر ڈالا جاتا ہے اسکے علاوہ ادرک کے بےشمار طبی فوائد ہیں جیسا کہ

    متلی قے بد ہضمی یرقان اور بواسیر کے لئے تازہ پسی ہوئی آدھی ادرک میں پانی لیموں کا رس پودینے کا رس اور شہد تمام چیزیں ایک ایک چمچ ملاکر دن میں تین مرتبہ کھانے سے کافی افاقہ ہوتا ہے

    ادرک پیٹ کا درد ختم کرتا ہے اسکی پھکی ہاضمہ درست کرتی ہے کھانے کے بعد تازہ ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑاچبا لینے سے ہاضمہ درست ہوتا ہے زبان کی میل اتر جاتی ہے اور معدے کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں

    ادرک بھوک بڑھانے میں مدددیتا ہے اگربھوک کم لگے تو ادرک کا استعمال کریں ادرک انتڑیوں کی سوزش ختم کرتا ہے پیشاب آور بھی ہے

    معدے کے جملہ امراض کے لئے مفید ہے دست آور اور قبض کشاء ہے اگر ادرک کو زیادہ دیر رکھنا ہو تو کسی گملےمیں دبا دیں ہفتوں تازہ رہے گا۔

  • سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے بری ملزمان کے خلاف عدالت میں اپیل دائر

    سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے بری ملزمان کے خلاف عدالت میں اپیل دائر

    سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے اہم ملزم اسیمانند اور دیگر کی بریت کے خلاف پاکستانی خاتون راحیلہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ راحیلہ کا تعلق حافظ آباد سے ہے اور اس کے والد 2007ء میں سمجھوتہ ایکسریس میں شہید ہو گئے تھے۔
    راحیلہ نے پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں اترپردیش کے ایک رشتہ دار کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ ہائیکورٹ نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے سماعت کے لیے منظور نہیں کیا ہے۔راحیلہ کے وکیل مومن ملک کو جلد سماعت ہونے کی امید ہے۔

    یاد رہے کہ 2007 میں ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ میں 68لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی تھی جب کہ کئی افراد اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے تقریباً 12 سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزمان اسیمانند، لوکیش شرما، کمل چوہان اور راجندر چودھری کو بری کر دیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ٹھوس ثبوتوں کی عدم موجودگی میں قصورواروں کو سزا نہیں دی جا سکی۔

  • عمران خان کی امریکا روانگی، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا

    عمران خان کی امریکا روانگی، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا

    مودی سرکار باز نہ آئی،وزیراعظم عمران خان کی امریکا روانگی کے بعد بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کر دئیے،

    امریکا میں وزیراعظم کا خطاب سننے کیلئے کتنے ہزارلوگوں نے رجسٹریشن کروائی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج امریکا کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، وزیراعظم کی روانگی کے بعد مودی سرکار نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی.

    وزیراعظم عسکری قیادت کے ہمراہ امریکہ روانہ

    بھارتی فوج کی جانب سے ہفتہ کی صبح وزیراعظم عمران خان کی امریکا روانگی کے بعد بٹل سیکٹر کے علاقوں منڈہول ، دھرمسال اور اس کے علاوہ گوئی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے نواحی علاقوں میں بسنے والے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے .

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

     

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا .

  • امریکی ایئرکرافٹ سے لاپتہ ہونے والے نیوی اہلکارکی تلاش جاری

    امریکی ایئرکرافٹ سے لاپتہ ہونے والے نیوی اہلکارکی تلاش جاری

    امریکی ایئرکرافٹ یوایس ایس ابراہیم لنکولن سے بحیرہ عرب میں گرنے والے بحریہ کے اہلکار کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ایک اسپینی اور پاکستانی جہاز بھی اس کی مدد کر رہے ہیں۔نیوی اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا۔

    امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کے بعد لنکولن اور دیگر کو مئی میں تعینات کیا گیا تھا۔
    ایئرکرافٹ نے امریکی ایئر فورس کے بی 52کے ساتھ مشقوں میں مشترکہ آپریشن کیے۔
    ایران نے جون کے آخر میں آبنائے ہرمز میں ایک امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا تھا، جس کے بعد امریکہ ایک بار پھر کارروائی کی۔
    ٹرمپ انتظامیہ نے مئی 2018 میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں پابندی عائد کردی تھیں۔ تہران نے پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

  • فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے

    فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کیخلاف پھر متحرک، خاتمے کی تجویز دیدی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ فاٹا کے غیور عوام کو مبارک ۔ صوبائی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی فاٹا آئین کے فریم ورک میں مکمل طور پر شامل ہو جائیگا، یہ پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے یہ کامیابی ممکن ہوئی،

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ افوج پاکستان اور سیاسی جماعتوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قبائلی علاقہ جات کے عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، قبائلی عوام حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیں، آپ کے ووٹ سے ہی آپ کے امیدوار جیتیں گے۔

    اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

    جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری 

    قبائلی اضلاع میں کے پی اسمبلی کی16 نشستوں پرپولنگ کاعمل جاری ہے ، قبائلی اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کیلئے لوگوں میں جوش وخروش پایا جا رہا ہے، پولنگ سٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں۔

    ایکشن کا آغاز ہو گیا، فواد چودھری کا دبنگ اعلان

    فاٹا میں ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے سب سے زیادہ 16 امیدوار میدان میں ہیں، جے یو آئی کے 15، پیپلز پارٹی کے 13، اے این پی کے 14 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 5 اور جماعت اسلامی کے 13 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ 202 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم فعال ہے ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کنٹرول روم میں تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ووٹرز کالزاورایس ایم سروس8300کے ذریعے آگاہی لے رہے ہیں ،

  • پاکستان کا فرانس کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان کا فرانس کے ساتھ بڑا معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد:حکومت پاکستان کا فرانس کیساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے 50.2 میلن یورو کا معاہدہ طے پا گیا ، اس منصوبے کے تحت درگئی اور چترال کے ہائڈرو پاور پلانٹس کی بحالی اور ان کی قوت پیداوار کو بڑھانے کیلئے کام کیا جائے گا ،
    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد سے فرانس کے سفیر مارک بیرٹی نے ملاقات کی اور چترال اور مالا کنڈ کے ہائڈرو پاورپروجیکٹس کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پردستحط کیے گئے،
    یادرہے کہ درگئی اور چترال کے پاور پلانٹس گرین انرجی کا بہترین سورس ہیں اور ان سے علاقہ مکینوں کو سستی بجلی مہیا کی جا رہی ہے اور اگران پراجیکٹس کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوگیا تو نہ صرف قوت پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ علاقے میں ترقی کے نئے راستے بھی کھلیں گے