Baaghi TV

Blog

  • وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے، کریں گے نئی ٹرین کا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے، کریں گے نئی ٹرین کا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان اپنے آبائی حلقہ میانوالی پہنچ گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے ،وزیرِاعظم نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیرِاعظم میانوالی ایکسپریس کا افتتاح بھی کریں گے.

    شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    میانوالی ایکسپریس لاہور سے ماڑی انڈس کے درمیان چلے گی .میانوالی ایکسپریس میں 5 بوگیاں اکانومی کلاس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ اور ایک بوگی پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، سانگلہ ہل اور چنیوٹ میانوالی ایکسپریس کے اسٹاپ ہوں گے۔ میانوالی ایکسپریس سرگودھا، خوشاب، کندیاں، میانوالی اور داؤد خیل پر بھی اسٹاپ کرے گی۔

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    وزیراعظم دورہ میانوالی کے دوران تاجر برادری اور حلقہ کی عوام سے بھی ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاہور سے میانوالی ٹرین 19 جولائی سے چلارہے ہیں، ہم نے دس اے سی کوچز لاہور سے کراچی اسٹینڈ بائی کرنے کا فیصلہ کیاہے، لوگوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمےداری ہے،جو ٹرینیں ہم نے چلائیں ہیں وہ ضرورت کےتحت ہیں،اس وقت 136مسافر ٹرینیں اور 55 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر ہیں، شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نئی کوچز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ،ریلوےکااصل مسئلہ سکھر ڈویژن میں ہے، کوئی افسرسکھرجانا نہیں چاہتا.

  • اسرائیلی جیل میں تشدد سے شہید فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل

    اسرائیلی جیل میں تشدد سے شہید فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل

    فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے نے اسرائیلی جیل میں تشدد اور طبی سہولتوں سے محروم ہونے کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینی شہری کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے
    پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اسرائیلی حکام کو فلسطینی نوجوان کی شہادت کاذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہید نصار طقاطقہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا،وحشیانہ تشددکیا گیا اور حالت خراب ہونے پر کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں اس کی شہادت ہو گئی۔
    فلسطین، یہودی نے فلسطینی شہری کو گاڑی تلے کچل دیا

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نصار کو دوران حراست نمونیا کا بھی حملہ ہوالیکن اسے کسی قسم کی طبی سہولت نہیں دی گئی۔ شہید کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجودہیں۔ شہید کے جسم کے نازک اعضاء پربھی زخم پائے گئے۔
    یاد رہے کہ 31 سالہ نصار طقاطقہ کو 19 جون کو اسرائیلی فوج نے گرفتا ر کیا تھا۔نصار 16 جولائی کی صبح کو جیل کی کوٹھڑی میں مردہ پایا گیا تھا۔

  • سرکاری زمین پر قبضہ، اینٹی کرپشن حکام ن لیگی رکن اسمبلی کی فیکٹری گرانے پہنچ گئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر سے سرکاری زمین واگزار کروانے اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر پر الزام ہے کہ انہوں نے بسکٹ فیکٹری سرکاری زمین پر قبضہ کر کے بنائی، اینٹی کرپشن لاہورکی ٹیم لیگی رہنماشیخ روحیل اصغرسےسرکاری زمین واگزارکرانے پہنچ گئی

    رانا ثناء اللہ پر پہلی ایف آئی آر مسلم لیگ ن نے درج کروائی تھی، صمصام بخاری

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    اینٹی کرپشن، ضلعی انتطامیہ اور پولیس کی بھاری نفری مشینری کے ہمراہ داروغہ والا موجود ہے، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ بسکٹ فیکٹری کو گرا کر سرکاری زمین وا گزار کرانے آئے ہیں.

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کو طلب بھی کیا تھا، روحیل اصغر پر اثاثہ جات کی خریدو فروخت، غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے کا الزام ہے، روحیل اصغر کے خلاف 2 انکوائریاں چل رہی ہیں .

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

    واضح رہے کہ روحیل اصغر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں، اس سے قبل مسلم لیگ نے کے رہنما رانا مشہود آج نیب میں پیش ہوئے، حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، شہباز شریف پر بھی نیب میں کیس چل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب نے گرفتار کر لیا ہے، خواجہ آصف، احسن اقبال کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں.

  • وزیراعظم کے ساتھ کتنے لوگ امریکا جائیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم کے ساتھ کتنے لوگ امریکا جائیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں

    وزیراعظم امریکا کس طیارے پر جائیں گے؟ ایسا فیصلہ کہ پاکستانی حیران ہو جائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ظلِ سبحانی راجکماری اور کرپشن کے ولی عہد سمیت درباریوں کا جہاز بھر کردوروں پر جایا کرتے تھے۔وزیراعظم عمران خان دورے سے متعلقہ لوگوں کا مختصر وفد ساتھ لے کر امریکہ جا رہے ہیں۔یہ ہوتاہے دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق ۔

    وزیراعظم سے ممکنہ این آر او کیلیے بلاول امریکا پہنچ گئے

    فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔عوامی وزیراعظم عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرزحکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

     

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

  • ولیمسن اور  بین اسٹوکس ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد

    ولیمسن اور بین اسٹوکس ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ‘نیوزی لینڈر آف دی ایئر’ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن کو یہ اعزار کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بہترین کپتانی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا جائے گا۔

    نیوزی لینڈر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    چیف نیوزی لینڈر ایوارڈ نے بین اسٹوکس کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کی جانب سے نہیں کھیلے لیکن وہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے اس لیے انہیں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بین اسٹوکس اپنے والد کے ہمراہ 12 سال کی عمر میں انگلینڈ چلے گئے تھے، انہوں نے انگلینڈ میں قیام کرنے کو ترجیح دی جب کہ والدین نیوزی لینڈ میں ہی مقیم ہیں۔

    عالمی کپ کے فائنل میچ میں مین آف دی میچ سے نوازے گئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو ’نیوزی لینڈر آف دی ائیر‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جی ہاں، یہ حیران کرنے والی بات اس لیے ہے کیونکہ انھوں نے انگلینڈ کو فتحیاب کرانے میں اہم ذمہ داری نبھائی، لیکن چونکہ انھوں نے پورے عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی پیدائش نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ہوئی تھی، اس لیے انھیں ’نیوزی لینڈر آف دی ائیر‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ’نیوزی لینڈر آف دی ائیر‘ ایوارڈ کے لیے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ 2019 میں 11 میچز میں 578 رنز اسکور کئے جو کسی بھی کپتان کی جانب سے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں، اس کے علاوہ ولیمسن پلیئر آف ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

  • بھارت:انوکھا احتجاج،100ارکان اسمبلی نے ایوان میں بستر بچھا کر رات گزار دی

    بھارت:انوکھا احتجاج،100ارکان اسمبلی نے ایوان میں بستر بچھا کر رات گزار دی

    نئی دہلی:بھارت اپنی حرکتوں کی وجہ سے پہلے ہی مشہور ہے .لیکن اب تو وہاں کے ارکان پارلیمنٹ کی عجیب حرکتوں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت میں انوکھے احتجاج کی مثال قائم ،ریاست کرناٹک میں 100 ارکان اسمبلی نے ایوان میں بستر بچھا کر رات گزاردی۔

    ذرائع کے مطابق کرناٹک میں حزب اختلافبھارتی جنتا پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہ رہی ہے مگر اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا ، بھارتی جنتا پارٹی کے ایچ ڈی کمارسوامی بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہیں۔یاد رہے تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا احتجاج ہے،اس پہلے دھرنے تو ہوتے رہے ہیں لیکن ایسا دھرنا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • یہ برطانیہ ہے جہاں سڑک کا نام بھی  گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا

    یہ برطانیہ ہے جہاں سڑک کا نام بھی گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا

    لندن:گینیز ورلڈ ریکارڈ میں‌برطانیہ کی سڑکیں اپنی جگہ بنانے لگیں.حال ہی میں‌ایک برطانوی سڑک کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ برطانیہ میں واقع ویلز کی اس سڑک چڑھنے کا سوچ کر ہی ہمت جواب دے جاتی ہے،اپنی اسی انفرادیت کی بنا پر اس سڑک کانام نہ صرف گنیز بک میں شامل کرلیا گیا ہے بلکہ یہ سڑک لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویلز کے ہارلیک ٹاؤن میں دنیا کی سب سے ڈھلوان سڑک 2.86 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے جس کے باعث سڑک پر چلنے والوں کیلئے یہ سفر مزید دشوار ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی سڑک کے پاس تھا جو 2.67 میٹر کے بعد ایک میٹر اونچی ہے۔

  • ڈزنی اسٹوڈیوکی نئی فلم’’دی لائن کنگ‘‘آج ریلیز کی جائے گی

    ڈزنی اسٹوڈیوکی نئی فلم’’دی لائن کنگ‘‘آج ریلیز کی جائے گی

    نیویارک:امریکی فلم انڈسٹری میں‌نئی فلم کا اضافہ ،ڈزنی اسٹوڈیوز کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹڈ ایڈونچر فلم دی لائن کنگ آج ریلیز کی جا رہی ہے۔1994 میں ریلیز ہونیوالی بلاک بسٹر فلم دی لائن کنگ ایک بار پھر سے سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے،ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبھا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھومتی ہے جو اپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔

    کیرن گلکرسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار سیٹ روجن، بیونسے، جیمز ایرل ، ڈونلڈ گلور، بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈزنی اسٹوڈیوکئی کامیاب فلمیں‌متعارف کروا چکا ہے جس کی پوری دنیا میں شہرت پائی تھی

  • ایرانی ڈرون گرانے کا امریکی دعوی مسترد، ایران تصاویر جاری کرے گا

    ایرانی ڈرون گرانے کا امریکی دعوی مسترد، ایران تصاویر جاری کرے گا

    ایرانی انقلابی گارڈز نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کہ یوایس بحریہ نے ایرانی ڈرون کو گلف میں مار گرایا ہے کو مسترد کر نے کے لیے تصاویر جاری کرے گا۔

    انقلابی گارڈز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی گارڈز کی طرف سے کھینچی گئی ڈرون کی تصاویر جاری کرے گا جو پوری دنیا کے سامنے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون گرانے کے امریکی دعوے جھوٹا اور بے بنیاد ثابت کر دے گا۔
    یاد رہے کہ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعوی کیا گیا تھا۔

  • 20 جولائی :قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا دن ، 285 امیداوار حصہ لے رہے ہیں.

    20 جولائی :قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا دن ، 285 امیداوار حصہ لے رہے ہیں.

    پشاور: قبائلی اضلاع میں تاریخ کے پہلے صوبائی اسمبلی انتخابات کل ہوں گے، صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ہونے والے الیکشن کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے، انتخابی مہم گزشتہ رات ختم ہوگئی، بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی مواد آج ہی پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا جائے گے۔یہ وہ علاقے ہیں جن کو کے پی میں ضم کیا گیا ہے.

    پشاور سے الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، پولنگ سٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ پول کرسکیں گے، صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 2 خواتین سمیت 285 امیدوار میدان میں ہیں،مجموعی طور پر 2801834 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،مرد ووٹرز کی تعداد 1671308 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1130529 ہے، انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے کل 1897 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،مردوں کیلئے 482 اور خواتین کیلئے 376 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، 1039 پولنگ سٹیشنز مشترکہ ہیں۔

    ان نئے حلقوں میں الیکشن کے دن کسی بھی نقصان سے بچنےکے لیے 554 پولنگ سٹیشنز حساس ترین جبکہ 461 حساس قرار دیئے گئے ہیں، 882 پولنگ سٹیشنز نارمل ہیں، انتخابات کیلئے 5653 پولنگ بوتھ بھی قائم کئے گئے ہیں،مرد ووٹرز کیلئے 3437 جبکہ خواتین کیلئے 2216 پولنگ بوتھ قائم ہیں، انتخابات کیلئے 1897 پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے، 1521 مرد اور 376 خواتین پریزائیڈنگ افسران تعینات ہوں گے، پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے 5653 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران بھی تعینات ہوں گے، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران میں 3437 مرد جبکہ 2216 خواتین آفیسرز شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کے دوران صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کے دستے تعینات رہیں گے،شکایات کے ازالے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کے آفس میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے، خواتین کے مسائل کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے،پولنگ سٹیشنز کے اندر ماسوائے پریزائیڈنگ افسران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔