Baaghi TV

Blog

  • بارہ مولہ میں مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

    بارہ مولہ میں مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

    بارہ مولہ میں لشکرطیبہ کے مقامی مجاہد کی شہادت کے خلاف دوسرے روز مکمل ہڑتال ہے۔
    عینی شاہدین کے مطابق بارہ مولہ کی تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہے، سڑکوں ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابرہے۔
    تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگیوں کو معطل کر دیا گیا۔ جبکہ فوج کے اضاف دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں،
    یادرہے کہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے مقامی مجاہد عدنا ن احمد گذشتہ روز شہید ہو گئے تھے۔

  • روسی فوج کوشام میں بشار الاسد کے ہمراہ  باقاعدہ جنگ لڑنے کا حکم

    روسی فوج کوشام میں بشار الاسد کے ہمراہ باقاعدہ جنگ لڑنے کا حکم

    روس کی فوج  شام میں اسدی فوج کے ہمراہ زمینی لڑائی بھی لڑے گی .

    روس نے شام میں اپنی ایلیٹ فورس یعنی اسپیشل فورسز کو باقاعدہ طور پر بشار الاسد کی فوج کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں مسلح عناصر کی طرف سے بتایا گیا کہ روس نے شام میں اسپیشل فورس پر مُشتمل نئی کمک بھیجی ہے جو شام میں بشار الاسد کی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کے ساتھ مل کر لڑ رہی ہے۔

    اپوزیشن کے حامی مسلح جنگجوئوں‌ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شام میں روس کی اسپیشل فورس کو صرف آپریشن کارروائیوں کے احکامات دینے کی ذمہ داری تک محدود کیا گیا تھا جو براہ راست لڑائی میں حصہ نہیں لیتی تھی مگر اب روس کی اسپیشل فورس باقاعدہ لڑائی میں‌ حصہ لے گی۔

    مسلح عناصر کا کہنا ہے کہ روس کی حکمت عملی میں‌ تبدیلی کا مقصد شمال مغربی شام میں اپوزیشن کے زیر انتظام آخری علاقے میں دو ماہ سے جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے
    شام کے شہر ادلب میں انسانی لاشوں کے انبار

  • ریٹائرمنٹ یا کچھ دیر کے لیے کرکٹ سے دوری ، دھونی ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں‌جائیں‌گے؟دھونی ہی نے سب کچھ بتا دیا

    ریٹائرمنٹ یا کچھ دیر کے لیے کرکٹ سے دوری ، دھونی ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں‌جائیں‌گے؟دھونی ہی نے سب کچھ بتا دیا

    نئی دہلی:بھارتی سپر سٹار کرکٹرمہندر سنگھ دھونی سے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں ہونے لگیں.کوئی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ‌کررہا ہے تو کوئی دھونی کے دورہ ویسٹ انڈیز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ رہا ہےکہ دھونی شاید اب انٹر نیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلیں.

    بہر کیف فی الحال دھونی کی طرف سے ابھی تک کوئی واضع لائحہ عمل سامنے نہیں‌آیا .صرف یہ معلوم ہوسکا ہے کہ دھونی نے ویسٹ انڈیز جانے سے معذرت کرلی ہےِ دوسری طرف ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا، جس میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔پہلے اس طرح کی بحث تھی کہ دھونی 15 رکنی ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں، لیکن اب دھونی نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے خود کو الگ کرلیا ہے،

    دھونی کے حوالے سے بعض ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر نہیں جائیں گے۔ یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ دھونی اب ہندوستان یا بیرون ملک میں کہیں بھی ٹیم کے ساتھ اولین ترجیح کے ساتھ وکٹ کیپر کے طور پر دورہ نہیں کریں گے۔اب سے رشبھ پنت ٹیم کے پہلے وکٹ کیپر ہوں گے

  • ایس ای سی پی کی کمپنیوں سے کے خلاف  کریک ڈاؤن کی رپورٹوں کی تردید

    ایس ای سی پی کی کمپنیوں سے کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹوں کی تردید

    اسلام آباد ( 18جولائی ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کارپوریٹ سیکٹر اور کپیٹل مارکیٹ کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام ضروری اقداما ت کر رہا ہے۔ ایس ای سی پی میڈیا میں شائع کی جانے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ ادارہ کمپنیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس قسم کی کوئی کارروائی بھی کمیشن میں زیر غور نہیں ہے۔

    ایس ای سی پی کی طرف سے واضح کیا جاتا ہے کہ ایس ای سی پی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 یا بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کو ریگولیٹ یا نافذ کرنے کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے۔ ایس ای سی پی کے اختیارات صرف ایس ای سی پی ایکٹ 1997 اور اس ایکٹ کے شیڈول میں دئے گئے دیگر قوانین پر عمل درآمد کرواناہے۔ حال ہی نافذ کئے گئے ایس ای سی پی سرچ اینڈ سیژر رولز 2019 ، ایس ای سی پی ایکٹ کی دفعہ 31 کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ ان رولز میں تفتیش کرنے والے افسروں کو دئےگئے اختیارات کو استعمال کرنے کے لئے سخت طریقہ کار اور شرائط طے کی گئیں ہیں۔ ان اختیارات کو استعمال کرنے کی منظوری صرف اور صرف کمیشن کی جانب سے صرف ایس ای سی پی کے ذمہ قوانین کے نفاذ کے معاملے میں دی جا سکتی ہے۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی واضح تردید کی جاتی ہے کہ ایس ای سی پی کو کسی قسم کے نئے اختیارات تفویض نہیں کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سرچ اور سیژر اور زبردستی داخل ہونے کا اختیار ، ایس ای سی پی کے قیام سے ہی اس کے قانون کا حصہ رہا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کئے گئے سرچ اینڈ سیژ ررولز کا مقصد صرف اور صرف ان اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا اور ان کو ایک متعین طریق کار کا پابند بنانا ہے۔

    یہ رولز انویسٹی گیشن افسران کو پابند کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی تلاشی یا زبردستی داخلے کے لئے پہلے کمیشن سے تحریری منظوری حاصل کی جائے۔ ایس ای سی پی کا کمیشن وفاق حکومت کے تعینات کردی پانچ کمشنروں پر مشتمل ہے۔ بعض صورتوں میں تو متعلقہ مجسٹریٹ کی اجازت حاصل کرنا بھی لازمی ہے۔

  • روس کاایٹمی پلانٹ بند ہو گیا.

    روس کاایٹمی پلانٹ بند ہو گیا.

    روس کا ایٹمی پاور پلانٹ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بند ہوگیا.البتہ کسی تابکاری کے اخراج کی خبر نہیں ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق روس کا ایٹمی پاور پلانٹ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بند ہوگیاالبتہ کسی تابکاری کے اخراج کی خبر نہیں موصول نہیں ہوئی ہے. ٹرانسفارمر بند ہونے کی وجہ سے 3 یونٹ بند ہوگئے.یہ واقعہ روس کے دارلحکومت ماسکو سے 350 کلو میڑ دور شمال مغرب میں واقع ہوا. ماہرین کے مطابق اس اسٹیشن اور قریبی علاقے میں اس قسم کی تابکاری معمول کے مطابق ہوئی.

    واضح رہے کہ تابکاری کے واقعات وقتا فوقتا پیدا ہوتے رہے ہیںِ اسی طرح بھارت میں 2009ء سے2013ء کے درمیان گیارہ جوہری سائنسدان غیر حقیقی موت کا شکار ہوئے۔محکمے کے تحقیقی مراکز میں کام کرنے والے آٹھ انجینئرز اورسائنسدان دھماکوں، پھندوں سے یا سمندر میں ڈوب کر مر گئےتھے ۔

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری روز

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، انتخابی مہم کا آج آخری روز

    خیبرپختونخوامیں ضم قبائلی علاقوں کی 16 جنرل نشستوں پرانتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 20 جولائی کو الیکشن ہوں گے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں الیکشن کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں کی کارنرمیٹنگز،جلسے ،جلوس،قبائلی جرگے اورریلیاں جاری ہیں، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے،رات بارہ بجے الیکشن مہم ختم ہوجائے گی .

    وزیراعظم شکایت سیل کو کتنی شکایات موصول ہوئیں اور کیا عمل ہوا؟ اہم خبر

    ضلع خیبر،مہمند،باجوڑ،اورکزئی ،کرم ،شمالی اورجنوبی وزیرستان میں الیکشن ہونے ہیں، 16نشتوں کے لیے انتخابی میدان 20 جولائی کوسجے گا ،الیکشن کمیشن کے مطابق 16 حلقوں میں انتخابات کے لیے 1897 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں.
    مردوں کے لیے 492، خواتین کے لیے 366 علیحدہ پولنگ اسٹیشن قائم ہیں. 1039 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوں گے،

    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن کے مطابق سابقہ فاٹا کے حلقوں میں 464 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی.

    الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد کا کہنا ہے کہ تقریباً 29 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہوچکا ہے ،گنتی مکمل ہونے کے بعد پریذائیڈنگ افسران دستخط شدہ فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو دیں گے قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے ، نتائج وٹس ایپ پر فراہم کیے جائیں گے ،سات قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر 285 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا،انتخابات میں 28 لاکھ1 ہزار 837 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،امن وامان کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،قبائلی ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے ضرور نکلیں ،خواتین ووٹرزبھی اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں

  • سلمان خان کی دھوم ہالی ووڈ تک جا پہنچی..

    سلمان خان کی دھوم ہالی ووڈ تک جا پہنچی..

    بالی ووڈ اداکار دبنگ خان سے مداحوں کی محبت کی دھوم ہالی ووڈ تک جا پہنچی اور ہالی ووڈ سپراسٹارسلو یسٹراسٹالون بھی تعریف کیے بغیرنہ رہ سکے.
    دبنگ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے اکاؤنٹ سے ایک وڈیو شیئر کی. جس میں ان کے مداحوں نے معزوری کے باعث پیروں سے سلمان خان کی تصویر بنائی .سلمان خان نے دعائیں دیتے ہوئے لکھا پیار کا ویسا جواب تو نہیں دے سکتا مگر ڈھیرساری دعائیں اور پیار.

    دبنگ خان کی یہ وڈیووائرل ہوتے ہوئےہالی ووڈ تک جا پہنچی اورہالی ووڈ سپراسٹارسلویسٹراسٹالون بھی وڈیو کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور لکھا یہ مداحوں‌کی ایک اسٹارکے ساتھ محبت اور عقیدت کا نذرانہ ہے …

  • وزیراعظم لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پنجاب کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اور فلاحی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیراعظم کا دورہ لاہور خوش آئند،اہم فیصلے متوقع ہیں، صمصام بخاری

    وزیراعظم سے اراکین اسمبلی بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ وزیراعظم کومون سون انتظامات پربریفنگ دینگے .پنجاب کے وزرا کی کاکردگی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی .

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان لاہورمیں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعظم لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم صنعتی شعبے کے فروغ کیلیے مختلف اقدامات پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے .

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر 8 کلب کو سجانے کے لئے ایوان وزیراعلیٰ نے پی ایچ اے سے گلاب، موتیا، زینیا، گل داؤدی، گلیڈیئر اور سن فلاور کے 50ہزار پھول منگوا لئے جن سے گلدستے بھی بنوائے جائیں گے اورایوان وزیر اعلیٰ میں لگے گملوں میں بھی نئے پھول لگائے جائیں گے ۔پی ایچ اے نے گزشتہ رات سے ہی ایوان ِوزیر اعلیٰ میں ہارٹی کلچر کا کام شروع کر دیا تھا۔ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر زون 6 علی نواز شاہ ایوان وزیر اعلیٰ کو نئے پھولوں سے خوبصورت بنانے پر مامور ہیں۔

    ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے 50 ہزار پھول مانگے جانے پر چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے روٹین میں جی او آر میں کام کر رہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ ایوان وزیر اعلیٰ کو سجانے کے لیے اتھارٹی کے پاس کوئی خاص بجٹ نہیں ، تاہم متعلقہ ڈائریکٹر سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

     

  • ٹرمپ کو حافظ سعید بارے ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا

    ٹرمپ کو حافظ سعید بارے ٹوئٹ پر تنقید کا سامنا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ محمد سعید بارے ٹوئٹ کہ”10سال کی تلاش کے بعد پاکستان میں ممبئی حملوں کے ماسٹرمائینڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے“ پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
    خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے حافظ سعید کو بدھ کے دن گرفتار کیا تھا۔
    بالآخر پاکستان پر عالمی دباو کام کرہی گیا،حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر بہت خوشی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
    ٹرمپ جو کہ اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس میں عمران خان کے میزبان ہوں گے، نے حافظ سعید کی گرفتاری کا خیرمقدم کیا اور اسے مسلسل دو سال سے پاکستان پر دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔
    رائٹرز کے مطابق حافظ سعید گزشتہ ایک عشرے سے پاکستانی جیلوں میں قید اور رہا ہوتے رہے ہیں اور عوامی جلسوں سے خطاب بھی کرتے رہے۔

    سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا کہ ٹرمپ حافظ سعید کیس کے حوالہ سے غیر دانشمندانہ مشورہ دیا گیا ہے۔
    ایک ٹوئٹ میں حقانی نے کہا کہ حافظ سعید کو تلاش کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ وہ آزادانہ گھومتے ہیں۔ انہیں کئی بار گرفتار اور رہا کیا جا چکا ہے۔
    پاکستانی حکام کے مطابق ان کے پاس حافظ سعید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
    جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں جنوبی ایشیا امور کی ماہرکرسٹین فیئر کے مطابق ٹرمپ کا حافظ سعید کو ممبئی حملوں کا نام نہاد ماسٹرمائنڈ کہنا بھی غلط ہے، ٹرمپ نے ایک بار پھر خود کو بے وقوف ظاہر کر دیا ہے۔

  • جیلوں میں قید ملزموں کو سہولیات نہ ملنے پرنیب کا بڑا فیصلہ

    جیلوں میں قید ملزموں کو سہولیات نہ ملنے پرنیب کا بڑا فیصلہ

    نیب نے جیلوں میں قید ملزموں کو سہولیات نہ ملنے پر بڑا فیصلہ کر لیا

    شاہد خاقان عباسی کا آج نیب میں پیش ہونے سے انکار

    نیب ایگزیکٹو باڈی اجلاس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب لاہورنے جیلوں میں نیب ملزموں کو سہولیات نہ ملنے کی شکایات پر بڑا قدم اٹھا لیا، ڈی جی نیب نے انٹیلی جنس ونگ کے انچارج چودھری اصغر کو فوکل پرسن تعینات کردیا ،فوکل پرسن ملزموں کو سہولیات کی فراہمی کےلیےجیل حکام سے رابطے میں رہیں گے .

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    چودھری اصغر سہولیات کے لیے اقدامات سے براہ راست ڈی جی نیب کو آگاہ رکھیں گے ،نیب کے 150ملزم کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر قید ہیں ،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق ،سبطین خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،فواد حسن ،احد چیمہ،حافظ نعمان سمیت دیگر اہم شخصیات نیب کیسز میں قید ہیں.

    اور پھر مولانا کا نمبر بھی لگ گیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کیا طلب

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز