Baaghi TV

Blog

  • قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات کی اجازت دے دی۔

    قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات کی اجازت دے دی۔

    قطر نے پاکستانی چاول پرعائد پابندی ختم کرکے درآمدات کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چاول کی درآمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

    اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50 ہزار ٹن چاول قطر کو برآمد کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال تک چاول کی برآمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔

    عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا کوشش کریں گے دوبارہ مارکیٹ بنائیں۔

    واضح رہے کہ اس سےپہلے 5 سال سے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کردی تھی۔اب اس پابندی کے اٹھائے جانے پر معیشت میں بہتری کو دیکھا رہا ہے.

  • فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے

    فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے

    فیصل آباد: پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہیری کیمریمین نے کہا ہے فن لینڈ پاکستان میں تمام شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ فیصل آباد کے کاروباری طبقے سے ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے
    فن لینڈ نے پاکستان میں پہلے بھی کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بایئوٹیکنالوجی ، موبائل فون اور ریسائیکلنگ کے شعبے شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے پر توجہ سے کام کیا جائے تو اس سے ناکارہ مواد کو بروئے کار لا کر سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے

  • چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لئے

    چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کے لئے

    چہرے پر غیر ضروری بال حسن کی کشش کو ماند کرتے ہیں لہذٰا خواتین انہیں ختم کرنے کے لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرتی ہیں خواتین کے چہرے کی جلد چونکہ نازک ہوتی ہے اسی لئے طرح طرح کی تراکیب استعمال کرنے سے جلد متاثر ہو جاتی ہے ذیل میں چہرے کے فالتو بال ختم کرنے کے لئے کچھ ٹوٹکے دئیے گئے ہیں جن کے استعمال سے چہرے کے غیر ضروری بال بھی ختم ہو جائیں گےاور جلد بھی متاثر نہیں ہوگی

    چہرے سے فالتو بالوں کو ختم کرنے کے لئے بیسن کو پانی میں گھول کر چہرے پر لگایئں جب بیسن ہلکا خشک ہو جائے تو ہاتھوں سے رگڑ کر اتار لیں چند ایک بار یہ عمل

    کرنے سے بال جڑوں سے اکھڑ جایئں گے-

    پانی میں نمک ڈال کر مکس کر لیں اور اس مکسچر میں سوتی کپڑے کو بھگو کر چہرے پر مل لیں تقریبا ایک ہفتے کے استعمال سے چہرے سے بال ختم ہو جایئں گے-

    عرق گلاب میں ایک چمچہ پھٹکری اور میدہ ملا کر لیپ بنا کر چہرے پر لگا لیں خشک ہونے پر ہاتھوں سے مل کر صاف کر لیں ایک مہینہ یہ عمل کرنے سے سارے بال کمزور ہو کر جھڑ جایئں گے-

  • ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    مبینہ ویڈیو اسکینڈل میں گرفتارمیاں طارق کے ملتان میں ٹی وی شوروم اور آفس پرایف آئی اے اورپولیس نے کارروائی کی ہے

    ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے آفس پر ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کی ہے،طارق محمود کے دفتر کے تالے توڑکردستاویزات اورسی ڈیز قبضےمیں لے لی گئیں ،طارق محمود کے دفتر پررات تقریبا ًتین بجے کارروائی کی گئی ،چھاپا مارٹیم نے نئے تالے ڈال دیے .

    جج ویڈیو سیکنڈل کی انکوائری کے لئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    ایف آئی اے کی جانب سے کاروائی کے دوران علاقہ بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی، پولیس نے داخلی وخارجی راستے سیل کر رکھے تھے،

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے میاں طارق کوگزشتہ روزہی گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا ہے .

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

  • آسٹریلیا: سونے کی تلاش میں کھدائی کے دوران 4 ارب 60 کروڑ سال قدیم پتھر دریافت

    آسٹریلیا: سونے کی تلاش میں کھدائی کے دوران 4 ارب 60 کروڑ سال قدیم پتھر دریافت

    کینبرا: دنیا میں‌پہاڑ کھودنے پر چوہے کے نکلنے کی ضرب المثل تو مشہور ہیں لیکن سونے کی تلاش کرتے کرتے سونے سے بھی قیمتی دھات کا نکل آنا بہت کم ہی سنا ہیے. ایسا ہی ایک وا قعہ آسٹریلیا میں سونا تلاش کرنے والے شخص نے چار ارب 60 کروڑ سال قدیم سرخ پتھر دریافت کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہری ڈیوڈ ہول سونے کی تلاش میں اپنے گھر کے قریب کھدائی کررہے تھے کہ اُن کی نظر ایک عجیب سے سرخ رنگ کے پتھر پر پڑی۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ ہول پتھر اٹھا کر ماہرین ارضیات کے پاس گئے جنہوں نے اس پر تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ یہ ٹکڑا دراصل شہابِ ثاقب ہے اور اتنا ہی قدیم ہے جتنی زمین کی عمر ہے۔ماہرین کے مطابق پتھر 4 ارب 60 کروڑ سال قدیم ہے، سائنسی تاریخ کے حساب سے بھی کرہ ارض کی عمر تقریباً اتنی ہی ہے۔

    ڈیوڈ ہول کے پاس پتھر کے حوالے سے ماہر ارضیات نے اس ایجاد پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ پتھر دراصل ایچ 5 آرڈینری کونڈرائٹ نامی شہابِ ثاقب ہے، جس کا شمار اُن پتھروں میں ہوتا ہے جو ابتدائی نظام شمسی سے جڑے ہوئے ہیں‘‘۔

    بل برچ کا کہنا تھا کہ زمین کے معرض وجود میں آنے کے وقت پتھر کی بھی پیدائش ہوئی، اس ٹکڑے کی تاثیر اور اجزا زمینی پتھروں سے بالکل مختلف ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ خلاء سے زمین پر اُس وقت گرا جب وہ تیار ہوئی‘‘۔

  • گلوکارعلی نور روبہ صحت ، اہم اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا ، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    گلوکارعلی نور روبہ صحت ، اہم اعلان کرنے کا عندیہ دے دیا ، مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    اسلام آباد: پاکستان کے معروف گلوکار علی نور کی طبیعت سنبھل گئی جس پر علی نور نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ان سب کا مشکور ہوں جن لوگوں نے میری صحت یابی کے لیے دعائیں کیں، گلوکار علی نوز جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا تھے،

    علی نور کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ اور نوری بینڈ کے آفیشل پیج سے اپیل کی گئی تھی کہ علی نور کو جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر درکا ر ہے ، اس اپیل کے بعد مداح پریشان ہوگئے تھے۔پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ علی نور کے پاس صرف اڑتالیس گھنٹے باقی ہیں اور ان کا کوئی بھی دوست ، رشتے دار، سسرالی رشتے دار جس کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان اور بلڈ گروپ بی پازیٹو، بی نیگیٹو، او پازیٹو یا او نیگیٹو ہو وہ اپنا جگر عطیہ کرسکتا ہے۔

    گلوکار علی نور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں‌زیر علاج رہے ،جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ علی نور کو ہیپاٹائٹس اے کا عارضہ لاحق ہے۔پاکستانی گلوکار نے لکھا کہ وہ جلد اہم اعلان کریں گے کیونکہ وہ کافی عرصے سے ایک پروجیکٹ پر کام کررہے تھے جس کا اعلان طبیعت ناسازی کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔

    Comments

  • چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، بلاول نے ایسا فیصلہ کیا کہ پی پی والے پریشان

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، بلاول نے ایسا فیصلہ کیا کہ پی پی والے پریشان

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز پر بڑی پابندی لگا دی

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پی پی کے سینیٹرز پر اس بات کی پابندی لگا دی ہے کہ کوئی بھی بیرون ملک نہیں جائے گا، بلاول زرداری نے پی پی کے سینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہونے تک پاکستان سے باہر نہ جایا جائے اور تمام سینیٹرز اسلام آباد سے باہر بھی آگاہ کرکے جائیں.

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل

    ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل

    امریکا نے ترکی کو ایف – 35 طیاروں کے سلسلے میں ترکی پر پابندی لگادی

    تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کی وجہ انقرہ کا ایس – 400 طرز کے روسی ساختہ میزائل شکن سسٹم کی خریداری ہے کیونکہ اس سسٹم کو جدید امریکی لڑاکا جہاز اہم فنی راز چرانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان سٹیفنی گریشم نے کہا کہ ’’افسوس کی بات ہے کہ روسی ساختہ ایس– 400 ائر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے بعد انقرہ کا ایف – 35 طرز کے لڑاکا پروگرام میں شرکت ناممکن ہو گئی ہے۔

    تاہم ترجمان کے بقول امریکا، ترکی سے دیگر معاملات میں تعاون جاری رکھے گا، صرف دفاعی سسٹم ایس-400 کے متعلق جنگی اور عسکری آلات کی فراہمی اور خدمات پر قدغن لگائی جائے گی.
    مریکا نے F-35 طرز کے لڑاکا جہازوں پر تربیت حاصل کرنے والے دو ترک ہوابازوں سے کہا ہے کہ وہ 31 جولائی ملک سے چلے جائیں کیونکہ واشنگٹن نے نیٹو کے رکن ملک ترکی کو اس پروگرام سے باہر نکالنے کے منصوبے کا آغاز کرنا ہے۔

  • مکئی کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ، پنجاب پہلے نمبر پر،زراعت ترقی کرنے لگی

    مکئی کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ، پنجاب پہلے نمبر پر،زراعت ترقی کرنے لگی

    کراچی :پاکستان میں‌جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت میں‌انقلاب آنے لگا .پاکستان میں‌ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران صرف مکئی ہی واحد فصل ہے جس کی پیداوار میں سالانہ5 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار4.55 ٹن ہے۔

    مکئی کی کاشت میں‌ پنجاب پہلے، خیبرپختونخوا دوسرے جبکہ سندھ اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہیں۔ صوبوں میں فصلوں کی کاشت اور پیداوار (کراپ سٹیٹسٹکس اینڈ اسٹیمیٹس) کے اعداد و شمار کے مطابق مکئی کی مجموعی قومی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 85 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا کا حصہ 14.5 فیصد اور سندھ و بلوچستان کا حصہ صرف 0.5 فیصد ہے،۔ پنجاب میں مکئی کی خزاں میں کی جانے والی کاشت کے دوران تقریباً 6 لاکھ 21 ہزار ہیکٹر رقبہ پر فصل کاشت کی جاتی ہے جس سے 33 لاکھ 73 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے اور فی ہیکٹر اوسط پیداوار 5.43 ٹن ہے۔بہاریہ مکئی کا پنجاب میں زیرکاشت رقبہ 2 لاکھ 25 ہزار ہیکٹر جبکہ پیداوار 18 لاکھ 49 ہزار ٹن ہے اور اوسط فی ہیکٹر پیداوار 8.22 ٹن ہے۔

    محکمہ زراعت کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں موسم خزاں میں 4 لاکھ 73 ہزار ہیکٹر رقبہ پر مکئی کی کاشت سے 8 لاکھ 90 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے اور فی ہیکٹر اوسط پیداوار 1.88 ٹن ہے۔اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں مکئی کا زیرکاشت رقبہ 29 ہزار ہیکٹر ہے جس سے 22 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے جس کی اوسط پیداوار 0.77 ٹن فی ہیکٹر ہے۔

    ملک میں 13 لاکھ 48 ہزار ہیکٹر رقبہ پر مکئی کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ مکئی کی قومی پیداوار 61 لاکھ 34 ہزار ٹن ہے۔ پاکستان میں مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار4.55 ٹن ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں مکئ کی زیادہ پیداوار سے پاکستان کا بہت سا زرمبادلہ دیگر ملکوں سے پام آئیل ،گھی اور آئیل بنانے میں‌ والے آئیل نہ لانے سے بچ گیا ہے

    Comments

  • بھارت اور اسرائیل کے مابین 50ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ

    بھارت اور اسرائیل کے مابین 50ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ

    بھارت اور اسرائیل کے مابین 50ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ، اسرائیل بھارت کو فضائی دفاعی اور میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔ معاہدے میں میزائل سسٹم کی مرمت اور دیگر سروسز بھی شامل ہیں۔
    باراک 8میزائل سسٹم طیاروں، بحری جہازوں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    بھارت اور اسرائیل میں دوریاں ؟ بھارت نے اسرائیل سے دفاعی معاہد ہ ختم کر دیا

    واضح رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسی میزائل پروگرام کے حوالے سے ایک عارضی معاہدہ گذشتہ برس بھی ہوا تھا۔
    سنہ میں دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات کا آغاز 1992ء سے ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان 1992ء میں تجارت 200ملین ڈالر کی تھی جو کہ 2016ء میں بڑھ کر چار ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے،