Baaghi TV

Blog

  • چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شروع

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شروع

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا اجلاس شروع ہو گیا ہے.

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کر رہے ہیں،اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی طے کی جائے گی .

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے امیدوار میر حاصل بزنجو،رضاربانی،مشاہد حسین سیداوربہرہ مند تنگی ،رحمان ملک، مشاہد اللہ، پرویزرشید، مصدق ملک، شیری رحمان اور دیگر شریک ہیں.

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    اجلاس سے قبل راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں 5سے7ارکان موجود تھے، راجہ ظفر الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں کون کہتا ہے نمبر کم ہیں،بیرون ملک سے 3سینیٹرز آگئے ہیں.

     

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • شبر زیدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، نعیم الحق

    شبر زیدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے، نعیم الحق

    شبر زیدی کو ہٹایا نہیں جارہا، وہ اپنےعہدےپرکام کرتے رہیں گے، نعیم الحق

    چیئرمین ایف بی آر فیڈرل بورڈ آر ریوینیو شبر زید کے متعلق جاری چہ مگویاں دم توڑ گئیں،جب وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے واضح کر دیا کہ شپر زیدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے انہیں ہٹایا نہیں جارہا.

    واضح رہے کہ اس سے پہلے ان کے متعلق کئ قسم کی خبریں گردش میں تھیں اور ان کی جگہ لینے والے نئے نام بھی میڈیا میں آچکے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے وضاحت کے بعد یہ چہ مکوئیاں اب دم توڑ چکی ہیں اور چیئرمین ایف بی آر ہنوز اپنے عہدے پر برقرار رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

  • وزیراعظم  کا دورہ لاہور خوش آئند،اہم فیصلے متوقع ہیں، صمصام بخاری

    وزیراعظم کا دورہ لاہور خوش آئند،اہم فیصلے متوقع ہیں، صمصام بخاری

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ لاہور خوش آئند،اہم فیصلے متوقع ہیں .اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی

    وزیراعلیٰ ہاؤس میں کتنے پھول منگوائے گئے؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ پر پہلی ایف آئی آر مسلم لیگ ن نے درج کروائی تھی، صمصام بخاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی پنجاب کےتمام معاملات پرگہری نظرہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبہ کامیابیاں حاصل کرے گا،حکومت درپیش تمام چیلنجزکا بخوبی سامنا کر رہی ہے ،پی ٹی آئی منشورکےمطابق ہرمحکمےکوبہتری لانا ہوگی

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    صمصام بخاری نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کیس میں پاکستان کوواضح فتح ہوئی ہے، نوازشریف نے بطور وزیر اعظم کلبھوشن کا نام تک نہ لیا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں .

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

    چیئرمین سینیٹ کی ممکنہ تبدیلی اور اپوزیشن کی تحریک کے حوالہ سے صوبائی وزیر اطلاعات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کےمعاملےمیں بھی حکومت سرخروہوگی ،اپوزیشن اپنےمنفی عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکےگی،محرم کے بعدلاک ڈاؤن کرنےکی دھمکی پوری نہیں ہوگی،

    پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے. صمصام بخاری

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج جمعرات کو لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے. وزیراعظم سے دورہ لاہور میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے، وزیراعظم سے اراکین اسمبلی بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ وزیراعظم کومون سون انتظامات پربریفنگ دینگے .پنجاب کے وزرا کی کاکردگی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی .

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم عمران خان لاہورمیں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعظم لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم صنعتی شعبے کے فروغ کیلیے مختلف اقدامات پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے .

     

  • اکشے کمارکی بیوی کا انوکھا انکشاف..

    اکشے کمارکی بیوی کا انوکھا انکشاف..

    بالی ووڈاداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ اور بچوں کے ہمراہ لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں .بالی ووڈ اداکا ر اکشے کمارکیلئے پیسوں سے زیادہ اور کچھ اہم نہیں .
    بالی اداکاراکشے کمار جو کہ کھلاڑی کے نام سے جانے جاتے ہیں ان کیلئےایورڈ ملنے سے زیادہ باکس آفس پر فلم کا اچھا بزنس ہے.اس بارے میں اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہےکہ یہ بات سچ ہے کہ اکشے پیسے کمانے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے .

    لندن میں اکشے کمار کی ایک وڈیووائرل ہوئی ہے جس میں سڑک کے کنارے وہ ایک فٹنس چیلنج پورا کر رہے ہیں اکشے یہ چیلنج 100 پاؤنڈز کیلئے پورا کر رہے ہیں‌..

  • بھائی کے قتل کا غم ،برطانوی فاسٹ باولر آرچر نے ہمت نہ ہاری ،انگلینڈ کو کرکٹ کی دنیا فاتح بنا دیا

    بھائی کے قتل کا غم ،برطانوی فاسٹ باولر آرچر نے ہمت نہ ہاری ،انگلینڈ کو کرکٹ کی دنیا فاتح بنا دیا

    لندن: جنہیں محبت ہو وطن سے تو پھر وہ صدمات کو اپنے اوپر مسلط نہیں‌ہونے دیتے ایسی ہی مثال بن کر رہ گئے ہیں‌ انگلش ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچرجس نے بھائی کا قتل ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور اپنی ٹیم کو عالمی کپ کا چیمپئن بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس روز انگلینڈ نے ورلڈکپ 2019 میں اپنا پہلا میچ کھیلا اُسی روز آرچر کے بھائی بلیک مین کو گھر کے باہر نامعلوم افراد گولی مار کرچلے گئے تھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ایشنٹیو بلیک مین کو بارباڈوس میں گھر کے باہر قتل کیا گیا البتہ اہل خانہ نے آرچر کو بھائی کے قتل کی اطلاع میچ کے بعد دی تاکہ اُن کی میچ میں کارکردگی متاثر نہ ہو۔آرچر بھائی کے قتل کی خبر سننے کے بعد صدمے میں چلے گئے تھے البتہ اُن کے والد فرینک نے حوصلہ دیا اور کہا کہ یہ موقع انہیں زندگی میں دوبارہ میسر نہیں ہوگا لہذا اپنے دکھ اور کرب کی حالت سے باہر نکل کر ایونٹ پر دھیان دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ’’ایشنٹیو اور آرچر ہم عمر تھے اور دونوں ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی تھے، جوفرا کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو وہ ٹوٹ گیا تھا البتہ ٹیم مینیجمنٹ اورساتھی کھلاڑیوں نے اُس کی ہمت بڑھائی‘‘۔

    یاد رہے کہ 14 جولائی کو لندن کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کھیلا گیا، سنسنی خیز میچ میں سپر اوور ہوا جس میں اسکور برابر ہوا البتہ آئی سی سی قانون کے تحت زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔

    Co

  • فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

    فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

    فلسطینی تنظیم حماس کے سرگرم رہنما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن الشیخ جمال طویل کی اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال جاری ہے۔ 56 سالہ الشیخ جمال الطویل کی حالت دن بدن خراب ہو تی جارہی ہے۔
    اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الشیخ جمال کو 15 اپریل 2018ء کو گرفتار کیا گیا اور بغیر کسی الزام کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ فلسطینی رکن نے 15 جولائی کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انہیں۔ 8 ماہ کے بعد انہیں رہائی مل سکی لیکن انہیں ایک با رپھر گرفتار کرکے جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔
    واضح رہے الشیخ جمال الطویل غرب اردن میں حماس کے سرگرم لیڈر ہیں۔ وہ تقریباً 15سال کا عرصہ اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شہری محتاط رہیں

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شہری محتاط رہیں

    ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    لاہور میں منگل کو شدید بارش سے پورا شہر زیر آب آ گیا، مجموعی طور پر 142ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کئی مواقعوں پر گاڑیاں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    آزاد کشمیر میں بارش کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد مکان و دکانیں تباہ ہونے سے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے

  • وزیراعظم کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ ہاؤس میں کتنے پھول منگوائے گئے؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ ہاؤس میں کتنے پھول منگوائے گئے؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے، وزیراعظم کی لاہور آمد پر ایوان وزیر اعلیٰ نے 8 کلب کو خوبصورت بنانے کے لیے پی ایچ اے سے 50 ہزار پھول مانگ لئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج جمعرات کو لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے. وزیراعظم سے دورہ لاہور میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے، وزیراعظم سے اراکین اسمبلی بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ وزیراعظم کومون سون انتظامات پربریفنگ دینگے .پنجاب کے وزرا کی کاکردگی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی .

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان لاہورمیں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعظم لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم صنعتی شعبے کے فروغ کیلیے مختلف اقدامات پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کریں گے .

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر 8 کلب کو سجانے کے لئے ایوان وزیراعلیٰ نے پی ایچ اے سے گلاب، موتیا، زینیا، گل داؤدی، گلیڈیئر اور سن فلاور کے 50ہزار پھول منگوا لئے جن سے گلدستے بھی بنوائے جائیں گے اورایوان وزیر اعلیٰ میں لگے گملوں میں بھی نئے پھول لگائے جائیں گے ۔پی ایچ اے نے گزشتہ رات سے ہی ایوان ِوزیر اعلیٰ میں ہارٹی کلچر کا کام شروع کر دیا تھا۔ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر زون 6 علی نواز شاہ ایوان وزیر اعلیٰ کو نئے پھولوں سے خوبصورت بنانے پر مامور ہیں۔

    ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے 50 ہزار پھول مانگے جانے پر چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے روٹین میں جی او آر میں کام کر رہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ ایوان وزیر اعلیٰ کو سجانے کے لیے اتھارٹی کے پاس کوئی خاص بجٹ نہیں ، تاہم متعلقہ ڈائریکٹر سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

  • سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کا جنم دن

    سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر ڈینس للی آج 70 برس کے ہوگئے۔ وہ 18 جولائی 1949 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 13 برس آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ 1971 سے لیکر 1984 تک آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے۔ ڈینس للی اپنے دور کے بہترین فاسٹ باؤلر تھے۔ انہوں نے70 پانچ روزہ میچز اور 63 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ڈینس للی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23.92 کی اوسط سے 355 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23 مرتبہ اننگز کے دوران 5 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اور ایک میچ میں 7 مرتبہ 10 یا اس سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کی ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ 83 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔
    ڈینس للی نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 29 جنوری 1971 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری 1984 کو پاکستان کے خلاف کھیلا۔ انہوں نے ایک روزہ کیریئر کا آغاز 24 اگست 1972 کو انگلینڈ کے خلاف کیا اور اپنا آخری ایک روزہ میچ 18 جون 1983 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا۔ ڈینس للی نے ایک روزہ کیریئر میں 20.82 کی اوسط سے 103 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ان کی ایک روزہ کرکٹ میں بہترین باؤلنگ 34 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔ انہوں نے ٹوٹل 198 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 882 وکٹیں حاصل کیں انکی بہترین باؤلنگ 29 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔ 17 دسمبر 2009 کو ڈینس للی کو آئی سی سی کرکٹ حال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

  • 18 جولائی کا دن ،نیلسن منڈیلا کے نام ،ساری زندگی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی ،18 جولائی کو ہی پیدا ہوئے

    18 جولائی کا دن ،نیلسن منڈیلا کے نام ،ساری زندگی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کی ،18 جولائی کو ہی پیدا ہوئے

    جنوبی افریقہ :انسانی حقوق کے علمبردار ،نیلسن منڈیلا کو کون نہیں‌جانتا جس نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی،اسی نیلسن منڈیلا کی جدوجہد سے متعلق کہا جاتا ہے کہ گرنے کے بعد اٹھنا ہی عظمت کی نشانی ہے، یہ پیغام دینے والے دنیا کے عظیم سیاسی رہنما نیلسن منڈیلا آج ہی کے دن 18 جولائی سنہ 1918 کو پیدا ہوئے اور نسل پرستی کیخلاف ایسی جدوجہد کی کہ مزاحمت کی علامت کہلائے۔

    نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا نے جیلے کاٹی ، اپنوں سے دوری کا دکھ سہا، جلاوطنی بھی حصے میں آئی، لیکن رنگ اور نسل پرستی کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی، سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے نیلسن منڈیلا کو دنیا سے رخصت ہوئے 6 برس بیت گئے مگر وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

    نیلسن منڈیلا کی جدوجہد کے نتیجے میں جنوبی افریقہ پر سفید فام نسل پرست حکومت کا خاتمہ ہوا تھا جس کے بعد وہ 1994 ءمیں ملک کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوئے تھے۔امن کا نوبیل انعام پانے والے نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی کے 27 قیمتی سال قید میں گزارے۔ نسلی امتیاز کیخلاف اور جمہوریت کے حق میں انکی کاوشوں کے لئے انھیں 1993 میں نوبل انعام سے نوازا گیا، اُنھیں ’بھارت رتنا‘ تمغہ بھی دیا گیا تھا۔

    نسلی امتیاز کے خاتمے ، جمہوری اقدارکو فروغ اور نئی زندگی بخشنے والی عظیم شخصیت نیلسن منڈیلا کا 95 سال کی عمر میں 5 دسمبر 2013 کو جوہانسبرگ میں انتقال ہوا