Baaghi TV

Blog

  • فلم "دی لیجنٹ آف مولا جٹ”  کب ریلیز کی جائے، ماہرہ خان نے خواہش ظاہر کر دی

    فلم "دی لیجنٹ آف مولا جٹ” کب ریلیز کی جائے، ماہرہ خان نے خواہش ظاہر کر دی

    لاہور: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کئے جانے کی خواہاں ہیں۔

    بلال لاشاری کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کافی عرصے سے قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ریلیز نہیں کی جا رہی لیکن مداحوں کو پاکستانی سپر اسٹار سلطان راہی کی فلم "مولا جٹ” کے بعد اب "دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم رہلیز کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا.

    صرف مداح ہی نہیں بلکہ فلم کی کاسٹ بھی اس کی نمائش کے لیے منتظر ہے جبکہ فلم میں اہم کردار کرنے والی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی اس فلم کو جلد از جلد سینما گھروں کی زینت بنتے دیکھنا چاہتی ہیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے اس  بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلال لاشاری سے بات کی تھی شاید وہ یہ فلم دسمبر میں میں ریلیز کریں اور میری بھی یہی خواہش ہے کہ فلم میری سالگرہ پر ریلیز کی جائے.

    یاد رہے کہ ماہرہ خان اپنی سالگرہ 21 دسمبر کو مناتی ہیں اور فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں ماہرہ خان کے علاوہ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

  • شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ :شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق

    افسوسناک حادثہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے-
    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں جبکہ علاقے میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا-
    ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں ہلاک ہونے والوں میں 40 سالہ کامران،35سالہ کوثر،16سالہ مقدس،13سالہ بسمہ،10سالہ علیشبہ،7 سالہ عبداللہ اور 4 سالہ بیت اللہ شامل ہیں-

  • پاکستان کی خواتین ملکی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں، مصظفیٰ کمال

    پاکستان کی خواتین ملکی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں، مصظفیٰ کمال

    پاکستان کی خواتین ملک کی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں، مصظفیٰ کمال کی خواتین سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کی جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے کیونکہ 21 جولائی کا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان ہاؤس میں شعبہ خواتین کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان کی خواتین کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنے کیلیے آگے آئیں کیونکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہونے کے باوجو د ہم ایک عظیم قوم نہیں بن سکتے جب تک اس میں خواتین کا کردار نہیں ہو گااور۔پی ایس پی کی جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے

    انہوں نے کہا ہمارا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور پاک سر زمین پارٹی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔اانہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس پی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے لہزا ا خواتین کا فرض ہے کہ گھر کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کیلئے پی ایس پی کا پیغام محبت کے پیغام کو گھر گھر محلے محلے پہنچائی تاکہ آنے والوں نسلوں کو بہتر مستقبل دے سکیں

  • شاہد خاقان عباسی حاضر ہو، نیب نے کل بلا لیا

    شاہد خاقان عباسی حاضر ہو، نیب نے کل بلا لیا

    نیب نے سابق وزیراعظم مسلم لیگ نے کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا

    نیب ایگزیکٹو باڈی اجلاس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں طلب کی ہے، شاہد خاقان عباسی کو کل نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب ٹیم سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان رکارڈ کرے گی .

    پی ٹی ایم کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر کے لئے شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

    واضح رہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف گزشتہ ماہ انکوائری کی منظوری دی تھی .

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    شاہد خاقان عباسی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد اپنی متوقع گرفتاری پر پہلے ہی خدشات کا اطہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈرتے نہیں .شاہد خاقان نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ چیزیں حکومت کو کھوکھلا اور سیاست کو کمزور کررہی ہیں. ہم حکومتی اقدامات پر احتجاج کرتے ہیں. اور اس مسئلہ کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے.

    واضح رہے کہ نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہوا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، دونوں کی ضمانتوں میں توسیع عدالت نے مسترد کی تھی. تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،

  • نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں نیب نے مزید 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    اور پھر مولانا کا نمبر بھی لگ گیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کیا طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 2 کرپشن کیسز کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول منظور قادر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ جبکہ اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    نیب نے بورڈ آف ریونیوکے افسران سمیت دیگرکیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی، نیب بورڈ نے پاکستان ریلوے اینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی ،بورڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کےافسران اوراہلکاروں کیخلاف ،محکمہ ریونیو حکومت سندھ نارتھ ناظم آبادکراچی سینٹرل کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دی،

    مسلم لیگ ن کے اور رہنما، سابق وفاقی وزیر کے خلاف نیب میں تحقیقات کا آغاز

    نیب اعلامیے کے مطابق ضیاء الدین ہسپتال انتظامیہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے

  • سعودی لڑکی کر رہی سولر کار تیار

    سعودی لڑکی کر رہی سولر کار تیار

    سعودی خاتون کر رہی ہیں اب سولر پر چلنے والی گاڑی عورتوں جدت پسندی اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی جانب اہم قدم ہے.

    سعودی عرب کی خاتون "Carting” چیمپین امجاد العمری ان دنوں شمسی توانائی کی گاڑیوں کی ریس کے سلسلے میں دن رات تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ ریس رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہو گی۔

    امجاد کا کہنا ہے کہ وہ اس منفرد نوعیت کی چیلنج ریس میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہیں … اور 6 روز میں آسٹریلیا کو مشرق سے مغرب اور جنوب سے شمال تک عبور کرنا چاہتی ہیں۔

    امجاد نے بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ اس چیلنج ریس میں شرکت کرنے والی الفیصل یونیورسٹی کی پہلی اور سعودی عرب کی دوسری ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل کنگ فہد یونیورسٹی فار پٹرولیم کی ٹیم بھی اس چیلنج میں شریک ہو چکی ہے۔

  • خبردار ناک میں‌انگلی نہ ڈالنا ورنہ ہو سکتے ہیں اس کے خطرناک نتائج

    خبردار ناک میں‌انگلی نہ ڈالنا ورنہ ہو سکتے ہیں اس کے خطرناک نتائج

    لاہور:ناک میں انگلی ڈالنا صرف اچھی عادت ہی نہیں بلکہ اس کے بڑے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں.طبی ماہرین کے مطابق اس سے خطرناک بیماری نمونیا کےجراثیم ہاتھوں سے ناک میں پھیل سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نمونیا بہت چھوٹے اورعمر رسیدہ افراد کو خاص طور پر بہت نقصان پہنچا سکتا ہے،اس سے ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جہاں کھانسی اور چھینک کے وقت جراثیم کے پھیلاؤ سے بچنا ضروری ہے وہیںناک کو ہاتھ لگاتے وقت بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔دوسری طرف ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کو ہر وقت ناک میں انگلی ڈالنے یا خارش کرنے سے نہیں روکا جا سکتا لہٰذاکھلونوں سے کھیلنے اور کسی دوسرے سے ہاتھ ملانے کے بعد بچوں کے ہاتھ لازمی دھلوادیں۔

    ڈاکٹروں نے اس حوالے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمونیا نظام تنفس کے ذیلی راستے میں انفیکشن ہونے سے ہوتا ہے جسے پھیپھڑوں کا انفیکشن کہا جاتاہے۔ نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کے سبب ہوتے ہیں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتے ہیں۔

  • پاکستان میں پورنوگرافی کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ

    پاکستان میں پورنوگرافی کے شواہد نہیں ملے، رپورٹ

    پاکستان میں پورنو گرافی میٹریل بننے کے شواہد نہیں ملے .چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عامر عظیم باجوہ کی بریفنگ

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی عامر عظیم باجوہ نے بریفنگ دی۔

    چیئرمین پی ٹی اے نےا نکشاف کیا کہ پاکستان میں پورنوگرافی مٹیریل بننے کے حوالے سے شواہد نہیں ملے، وزیراعظم نے بھی پورنوگرافی کے حوالے سے پی ٹی اے سے بریفنگ لی ہے، چائلڈ پورنوگرافی میں پی ٹی اےکا کردار مواد بلاک کرنےکی حد تک ہے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ انٹرپول کے ساتھ پورنوگرافی کے حوالے سے ڈیٹا شیئر دیتے اور لیتے ہیں۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک پورنوگرافی کی 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کی گئی ہیں جن میں چائلڈ پورنوگرافی کی 2384 ویب سائٹس بلاک شامل ہیں، اس کے علاوہ 11 ہزار پراکسی ویب سائٹس کو بھی بلاک کردیا ہے۔

    عامر عظیم نے مزید بتایا کہ گوگل سے پورنو گرافی ٹرینڈ کی تفصیلات مانگی تھیں، گوگل رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پورنوگرافی ویب سائٹس کی جانب رجحان کم ہوا ہے۔

  • اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

    اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

    اسرائیل کی جانب سے قائم چیک پوسٹوں اور دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
    اسرائیلی فوج کی فلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ سے کئی فلسظینی زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ایپلائیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ’اریج’ نے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی رکاوٹوں اور پابندیوں کی وجہ سے غرب اردن میں فلسطینیوں کے سالانہ 60 ملین گھنٹے ضائع ہوتے جبکہ 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کاسالانہ نقصان ہو رہا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے سالانہ 80 ملین اضافی ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے انہیں سالانہ 1 ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔فلسطینی سالانہ تقریبا ایک لاکھ 96ہزار ٹن ایندھن استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح ہرسال فلسطین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • میری عامر خان سے کوئی لڑائی نہیں ہونے جارہی ،فلپانئی باکسر نے فائیٹ معاہدے کی تردید کردی

    میری عامر خان سے کوئی لڑائی نہیں ہونے جارہی ،فلپانئی باکسر نے فائیٹ معاہدے کی تردید کردی

    فلپائن :میری عامر خان سے کوئی لڑائی سعودی عرب میں نہیں ہو گی اور نہ ایسا کوئی معاہدہ ہوا ہے.فلپائنی باکسر مینی پاکیاؤ کی ٹیم نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے نومبر میں سعودی عرب میں مقابلے کے معاہدے کی تردید کر دی۔عامر خان نے برطانوی میڈیا کو بتایا تھا کہ مینی پاکیاؤ کے ساتھ مقابلے کا معاہدہ طے پا چکا ہے اور ان کی فائٹ 8 نومبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔

    فلپائنی باکسر کے ترجمان فریڈ اسٹرن برگ نے کہا ہے کہ مینی پاکیاؤ کا عامر خان کے ساتھ فائٹ کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے تو عامر خان کے ساتھ مقابلے کے معاملے پر کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ عامر خان نے چند روز قبل جدہ میں آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو چوتھے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر کے 70 لاکھ پاؤنڈ کی انعامی رقم جیتی تھی۔