Baaghi TV

Blog

  • تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    محمد اکبر ریڈر، تحصیلدار سرگودھا کو اینٹی کرپشن سرگودھا نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اورمحمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے۔
    تفصیلات کے مطابق مزمل عباس سکنہ سرگودھا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو اطلاع دی کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے تحصیلدار کاریڈر محمد اکبر مجھ سے رشوت مانگ رہا ہے۔جس پر محمد شہبارشاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے عصمت اللہ بندیال، سرکل آفیسرہیڈ کوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھاکو ریڈر کرنے کی ہدایت دی۔ جس پر سرکل آفیسر نے تحصیل آفس سرگودھامیں عقیل چوہدری، سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم محمد اکبر، ریڈر/کلرک، تحصیلدار سرگودھا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ رشوت کی رقم مبلغ3ہزار روپے ملزم سے موقع پر برآمد کرکے مقدمہ نمبر17/2019تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

  • ڈالر 35 پیسے سستا ہو گیا

    ڈالر 35 پیسے سستا ہو گیا

    ڈالر 35 پیسے سستا ہو 159 روپے 70 پیسے کا ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    کئی دنوں کے بعدآج مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ میں کمی ہوئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 35پیسے سستا ہو کر 159 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جب 351 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 323 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس کلچر کے فروغ اور صنعتی سرگرمیاں بحال ہونے تک ملکی معاشی صورتحال دگرگوں رہنے کا خدشہ ہے، پاکستانی روپے میں مستقل استحکام کیلئے حکومت کو معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔

  • ویڈیو اسکینڈل کا اہم ملزم میاں طارق گرفتار،میاں طارق سے متعلق سب سے پہلے باغی ٹی وی نے انکشاف کیا تھا

    ویڈیو اسکینڈل کا اہم ملزم میاں طارق گرفتار،میاں طارق سے متعلق سب سے پہلے باغی ٹی وی نے انکشاف کیا تھا

    اسلام آباد: مریم نواز کی طرف سے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے دوسرے مرکزی کردار بھی گرفتار ،مزید گرفتاریوں کی توقع.میاں طارق کی اس جج ارشد ملک اور دیگر اہم سکینڈلز میں‌ملوث ہونے کی خبر دینے کا سب سے پہلے اعزاز بھی باغی ٹی وی کو حاصل ہے.تازہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے ملزم میاں طارق کوگرفتارکرلیا ہے۔

    ججز کی ویڈیو‌بنا کربلیک میل کرنے والا زرداری اور نواز شریف کا جانی ،منشیات فروش گینگ کا بے تاج بادشاہ نکلا

    اسلام آباد سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق میاں طارق کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ،گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا ہے.

  • وزیراعظم کو بھی اختیار نہیں کہ وہ یہ کام…..کریں. پیپلز پارٹی

    وزیراعظم کو بھی اختیار نہیں کہ وہ یہ کام…..کریں. پیپلز پارٹی

    پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بھی جائیداد ضبط کرنےکا اختیار حاصل نہیں .

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، دورہ امریکا پر بات چیت

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وفاقی وزراء مرادسعید،علی زیدی کی پریس کانفرنس کونیب اختیارات میں مداخلت قرار دیا اور کہا کہ جائیداد ضبط کرنے کا اختیار وزراء کے پاس نہیں بلکہ عدالتوں کے پاس ہے.

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    نیئر بخاری نے مزید کہا کہ نیب قانون میں وزیراعظم یا وزراء کے اختیارات کا کوئی ذکرنہیں، وفاقی وزراء قانون سےلاعلم ہیں،وفاقی وزراء کم سے کم نیب کا قانون ہی پڑھ لیتے، وفاقی وزراء کو آج نہیں تو کل ان بھڑکوں کا جواب دینا پڑے گا.

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    واضح رہے کہ وفاقی وزراء نے کہا تھا کہ بے نامی جائیدادیں ضبط کی جا رہیی ہیں.

    حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں، امریکہ کے دورہ سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے .

  • جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جج اشد ملک کی وڈیو سکینڈل کا معاملہ ایک اور موڑ اختیار کر گیا ، جج ارشد ملک بلیک میلنگ اسکینڈل، جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم میاں طارق گرفتارکر لیا گیا ، میاں طارق کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا.میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا.جسے ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا جس کا عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

  • انوشکا نے ویرات سے شادی کی اصل وجہ بتادی..

    انوشکا نے ویرات سے شادی کی اصل وجہ بتادی..

    انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کی اصل وجہ خود بتا دی .ایک انٹر ویو کے دوران انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی ایک اچھے کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھے انسان ہیں.انہوں نے کہا کہ اپنی پروفیشنل لائف کے عروج پرویرات کوہلی سے شادی کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی.
    انوشکا شرما کا مزید کہنا تھا کہ ویرات سے شادی کی ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ میری طرح ایک ایماندار شخص ہیں اور میں ان کی اس عادت کی بے حد عزت کرتی ہوں. ہم دونوں اپنی زندگی ایماداری کے ساتھ گزارتے ہیں.ہماری زندگی میں کچھ بھی دکھاوا نہیں سب کچھ ایک حقیقت اورسچ ہے.شادی کے بارے میں انوشکا کا کہنا تھا کہ شادی ایک کا تعاون کا نام ہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں.ان کا کہنا تھاکہ ویرات کوہلی ایک ایسے شخص ہیں جو ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پروفیشنل زندگی بہتر بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں عام انسان ہیں اورعام انسانوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں.

  • ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

    ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سلانوالی۔چک نمبر 126 جنوبی المعروف 26 گیمن کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق 116 جنوبی کے رہائشی بلال اور ریاض موٹر سائیکل پر جا رہے تھےکہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

  • حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے عدالت پیش کر دیا، اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے عدالت پیش کر دیا، اہم خبر

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو عدالت میں پیش کر دیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے

    نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی کی گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے حافظ محمد سعید کو 7 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا.

    حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حافظ محمد سعید ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے گوجرانوالہ جا رہے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں سیشن جج علی عمران شاہ کی عدالت میں حافظ محمد سعید کو پیش کیا گیا.عدالت نے حافظ محمد سعید کو7روزہ جوڈیشنل ریمانڈپرسینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا اورسی ٹی ڈی کو تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے آج حافظ محمد سعید کو لاہور سے گرفتار کیا ہے.حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی.

    مزید یہ بھی پڑھیے

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

  • مظفرگڑھ پولیس بھتہ مافیا کی مبینہ سرپرست،بھتہ نہ دینے والی ویگنوں سے پولیس اہلکار مسافر اتارنے لگے

    مظفرگڑھ میں بھتہ مافیا کو پولیس کی مبینہ سرپرستی پر ویگن ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔مظاہرین نے پولیس اور بھتہ مافیا کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظفرگڑھ میں مقامی پولیس کی جانب سےبھتہ مافیا کو مبینہ سرپرستی دینے اور ڈرائیوز کوہراساں کرنے کے خلاف ویگن ڈرائیورز نےمظفرگڑھ پریس کلب کے باہر اجتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھتہ مافیا اور پولیس کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کے مطابق بھتہ مافیا کی جانب سے سابقہ کے بی اسٹینڈ پرمبینہ غیرقانونی ویگن اسٹینڈبنایا گیا ہے جس کی سرپرستی مقامی پولیس کررہی ہے۔غیر قانونی اسٹینڈ بنانے والے ڈرائیوروں سے فی چکر کے حساب سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔ احتجاجی ڈرائیوز کے مطابق بھتہ دینے سے انکار کرنے والوں کو مقامی پولیس کے ذریعے ہراساں کئے جانے کے ساتھ ناجائز چالان بھی کیے جاتے ہیں۔مظاہرین نے صحافیوں کو پولیس اہلکاروں کی ایک ویڈیو بھی دیکھائی جس میں وہ مبینہ طور پر گاڑیوں سے زبردستی مسافروں کو اتاررہے ہیں۔ اجتجاجی مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے نوٹس لینے اور جنرل بس اسٹینڈ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔ دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان نے ڈرائیوروں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ مقامی ویگن اسٹینڈ مالکان کے جھگڑے کے بعد تحریری معاہدہ میں طے ہوا ہےکہ کسی ویگن اسٹینڈ کے سامنے دوسرے اڈے کی گاڑی کھڑی نہیں کی جائے گی اور تحریری معاہدہ کے مطابق جھگڑے روکنے کیلئے سزا کے طور پر گاڑیاں خالی کروائی جاتی ہیں ۔