Baaghi TV

Blog

  • مکہ مکرمہ:شاہ سلمان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے 200 خاندانوں کی میزبانی کا حکم

    مکہ مکرمہ:شاہ سلمان نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے 200 خاندانوں کی میزبانی کا حکم

    مکہ مکرمہ :سعودی فرمانرواکا سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ 200خاندانوں کی میزبانی کا حکم.سعودی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں کیوی حکومت کو پیغام بھیج دیا ہے. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مسجد میں فائرنگ کے واقعہ کے متاثرہ دو سو خاندانوں کی میزبانی کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے. ۔

    یاد رہے کہ ہر سال خادم الحرمین شریفین دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کو اس موقع پر حرمین شریفین کی زیارت کے لیے سعودی عرب سرکاری خرچے پر بلاتے ہیں. سانحہ کرائسٹ چرچ سے متعلق یہ اقدام حج عازمین اور عمرہ زائرین کے شاہی مہمان پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی اسلامی امور کی وزارت کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد کراتی ہے

  • قومی کرکٹ ٹیم کے  چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفی دے دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفی دے دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفی دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ مجھے اب نئے لوگوں کو موقع دینا چاہیے اب وہ دستبردار ہو رہے ہیں.
    انضمام احق نے کہا ہے کہ میں بطور چیف سلیکٹر بہتر وقت گزارا. نئے لوگوں کو نئے آئیڈیاز کے ساتھ اپنے نئے تجربات سے خدمت کرنی چاہیے.ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھلی. لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا اورہماری رن ریٹ اچھی نہ رہی.
    نہوں نے کہا مشکل وکٹیں ہونے کے باوجود ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی، شعیب ملک کو گزشتہ 3 سال کی اچھی پرفارمنس پر منتخب کیا گیا تھا، 3 سال سے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا، امام الحق نے بہترین پرفارمنس دی، اس کی پرفارمنس دیکھیں ذاتیات پر مت جائیں، امام الحق کے معاملے پر لوگوں نے بہت باتیں کیں، آسٹریلیا کیخلاف آسان میچ ہار جانے پر افسوس ہے، کھلاڑیوں سمیت کوچنگ سٹاف نے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا گزشتہ 3 سال میں ہمارے بہترین اوپنرز میں سے فخر زمان ہیں، کپتان کسے ہونا چاہیے کسے نہیں یہ میرا نہیں بورڈ کا کام ہے اس میں نہیں بولنا چاہتا، ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کی اوسط عمر 23 سال ہے جو 10 سال تک ملک کی خدمت کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے انضمام الحق کو اپریل 2016 میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اسی سال اگست میں انضمام الحق کی منتخب کردہ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آئی تھی۔ اس کیساتھ ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کا انتخاب بھی انضمام الحق نے کیا تھا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم نومبر 2017 میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آئی جبکہ انضمام الحق کی منتخب کردہ قومی کرکٹ ٹیم جنوری 2018 سے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر برا جمان ہے۔

    بطور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی آخری اسائنمنٹ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرنا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019 میں نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب قومی ٹیم نے ورلڈکپ 2019 میں اپنے سفر کا آغاز کیا تو وہ ورلڈ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر تھی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں پانچ میچوں میں فتح، تین میں شکست اور ایک میچ ڈرا کرنے کے باعث 11 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

  • مریم نواز کی عدالت میں پیشی سے قبل حکومت نے ایسا کام کیا کہ مریم پریشان ہو جائے

    مریم نواز کی عدالت میں پیشی سے قبل حکومت نے ایسا کام کیا کہ مریم پریشان ہو جائے

    اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا خطرہ یا مریم نواز کی عدالت میں پیشی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا

    احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر

    حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے.

    ایف بی آر حرکت میں، مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس جمع کرانے کی مہلت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا،دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں عوامی اجتماع، وال چاکنگ،جلسے ،ریلیوں ،اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے، مریم نواز کل جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گی ، ن لیگ نے پروگرام ترتیب دیا ہوا تھا کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان مریم نواز کا استقبال کریں گے، احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد ساتھ ہو گی،

    دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 25 جولائی کو ملک گیر احتجاج کی کال دی گئ ہے، 25 جولائی کو اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی احتجاج کرنا تھا.

     

    واضح رہے کہ مریم نواز نے احتساب عدالت نے بھی 19 جولائی کو طلب کیا ہوا ہے.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    تمہیں شرم نہیں آتی، مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان

     

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کی خبروں کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟

  • پاکستان اسٹیٹ آئل کی کوتاہی کے باعث ریلوے کا نقصان

    پاکستان اسٹیٹ آئل کی کوتاہی کے باعث ریلوے کا نقصان

    اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی اندرون ملک ریلوے اسٹیشنوں کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل بڑھانے میں ناکامی کے باعث ریلوے کی 1500 بوگیاں بے کار کھڑی ہیں، پی ایس او کی جانب سے ڈیزل کی سپلائی نہ بڑھنے کے باعث ڈپئوں پر اپ لوڈنگ کی محدود سہولتیں ہیں
    سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے کراچی (کیماڑی) سے ملک کے بالائی علاقوں کیلئے 20000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل ٹرانسپورٹ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے،جہاں ان لوڈنگ کی سہولتیں پاکستان ریلویز مہیا کرتی ہے تاہم وزارت ریلوے نے پورٹ قاسم سے ڈیزل کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ریلوے ے زریعے ڈیزل کی سپلائی سڑک اور پائپ لائن کے مقابلے میں سستی ہے

  • بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا

    بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا

    15 جنوری سےاب تک بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا،حکام ایف بی آر

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بتایا ہے کہ 15 جنوری سےاب تک بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا ہے.لوگ ٹیکس کے ڈر سے موبائل رجسٹرڈ نہیں کرارہے.مارکیٹ میں 88 لاکھ فونز ابھی بھی پی ٹی اے کے سسٹم میں نہیں ہیں. اگر رجسٹریشن کا عمل درست ہو جائے تو ریوینیو میں کافی اضافہ ہو جائے گا.

  • تحصیل لالیاں کا ریلوے کراسنگ پھاٹک لاوارث

    تحصیل لالیاں کا ریلوے کراسنگ پھاٹک لاوارث

    چنیوٹ
    چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کا ریلوے پھاٹک ریلوے ملازم کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے لاوارث ہوگیا حادثات میں اضافہ محکمہ ریلوے کی عدم توجہی کے باعث عوام پریشان ریلوے پھاٹک پر ملازم کی تعیناتی کا مطالب
    چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کا ریلوے کراسنگ پھاٹک لاوارث ہونے اور ریلوے ملازم تعینات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو گیا اچانک ٹرین کی آمد سے باخبر مقامی شہری حادثات کا شکار ہو چکے ہیں اور مقامی افراد میں حادثات کی وجہ سے شدید خوف پایا جاتا ہے تحصیل لالیاں کے شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے اور محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام سے ریلوے پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ریلوے ملازمین کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے

  • حافظ سعید کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، سمیع ابراہیم

    حافظ سعید کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، سمیع ابراہیم

    سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے حافظ سعید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ حافظ سعید کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔ حکمران بیرونی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حافظ سعید کی گرفتاری سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کیا پیغام جائے گا۔ وہ تو کشمیر کی تحریک آزادی کی اخلاقی حمایت کرتے ہیں۔ مسلح تحریک سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت کو اس قسم کے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    انہوں نے کہا کہ حافظ سعید سے پاکستانیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور وہ کسی قسم کی کارروائی میں بھی ملوث نہیں ہیں۔ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کا بے بنیاد پراپیگنڈہ ہے۔ پاکستان کے دفاعی اداروں پر الزام لگایا جاتا ہے۔ پاکستان کی عدالتیں فیصلہ دے چکی ہیں اور حکومت پاکستان کو بھی دنیا بتا دینا چاہیے کہ یہ کسی قسم کی مسلح کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔

    حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے عدالت پیش کر دیا، اہم خبر

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے۔ عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ میرے خیال گرفتاری کا اس دورہ سے تعلق ہے۔

  • یورپی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،مشیر تجارت

    یورپی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق معاشی ٹیم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں‌ سرمایہ کرنے کی ترغیبات دینا شروع کردیں. اسی سلسلے میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے یورپین تاجروں سے کہا کہ یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں، موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے یورپی یونین کے سفیرژاں فرنسواں نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت نے یورپی یونین کے سفیر کو کہا کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے ،یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔ دوسری طرف ژاں فرانسواں کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی برآمدی مصنوعات کے حوالے سے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے ،ویلیو ایڈیشن سے پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

    بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

    ایران کا کہنا ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وائٹ ہاؤس میں وزراء کے ایک اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ایران نے اس حوالے سے بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان علی رضا میر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "ایران کے میزائل … ان پر کسی صورت کسی بھی شخصیت یا ملک کے ساتھ قطعا کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے”

    ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے منگل کے روز جاری وارننگ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے۔ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام پر لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور ایرانی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لیے جانے کا جواب دے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران کشمیری کو شہید کر دیا.

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، ایک کشمیری گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقے سوپور میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران کشمیریوں کی جانب سے احتجاج کے بعد بھارتی فوج نے فائرنگ کی اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا، دوران فائرنگ بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو شہید کر دیا،

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    کشمیر کے متعدد علاقوں میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے، گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے، اس موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بھی بند ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بھارتی فوج نے تعلیمی ادارے بھی زبردستی بند کروا دئیے.

    مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

    کشمیری جوانوں کا ماورائے عدالت قتل، عالمی دنیا بھارت کو روکے، پاکستان

    بھارتی فوج نے تلاشی کے دوران سرینگر سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، اس دوران کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف بھرپور احتجاج بھی کیا، سرچ آپریشن کے دوران علاقوں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ بھارتی فوج نے تعلیمی ادارے بھی بند کروا دئیے ہیں.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان