چنیوٹ
چنیوٹ کے ضلعی افسران نے حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی ،کلین ایند گرین پروگرام منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا ضلع بھر میں رکھے فلتھ ڈپوز میں پڑے کوڑا کرکٹ کو آگ لگایا جانا معمول بن گیا ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو موذی امراض کی جانب دھکیلا جانے لگا
حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیا میونسپل کمیٹی چنیوٹ کی جانب سے شہر بھر میں رکھے گئے فلتھ ڈپوز میں شہریوں کی جانب سے پھینکا جانے والا کوڑا کرکٹ شہر سے باہر کسی مقام پر پھینکنے کی بجائے کوڑا کرکٹ کو آگ لگائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور کوڑا کرکٹ کو لگنے والی آگ سے ایک جانب ماھولیاتی آلودگی میں اجافہ ہو رہا تو دوسری جانب شہری موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں اس سارے معاملے پر متعلقہ افسران کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ہے
Blog
-

چنیوٹ کے ضلعی افسران نے حکومتی احکامات کو نطر انداز کرنے کی انتہا کر دی
-

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، دورہ امریکا پر بات چیت
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے
حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملکی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں ملکی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں خطےکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی . وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا پر بھی بات چیت کی گئی
عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں امن و امان کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی , ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا.
وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں، امریکہ کے دورہ سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے .
-

سابق صوبائی وزیر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
سابق صوبائی وزیر سبطین خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں عدالت نے 14 دن کی توسیع کر دی
چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار
باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر سبطین خان کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا عدالت نے سبطین خان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی اور 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.
نیب کی جانب سے گرفتاری، صوبائی وزیر نے دیا استعفیٰ
نیب نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے سبطین خان کا دس روزہ ریمانڈ دیا تھا.
واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.
-

شہری سے ناروا سلوک پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )سیال موڑ انٹرچینج پر شہری سے ناروا سلوک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتارکرکے تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجہ شریف کا رہائشی خان بہادر شہ زور ڈالے پر بھینس لوڈ کر کے لے جا رہا تھا کہ سیال موڑ انٹر چینج پر کاغزات اور راہداری چیک کروانے کے دوران کانسٹیبل محمد اشرف نے خان بہادر کو مکے اور تھپڑ رسید کر دیے جس سے اس کی ایک آنکھ زخمی ہو گئی پولیس اہلکار نے مال اور گاڑی ضبط کر لی جس پہ خان بہادر نے ڈی پی او سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کو شکایت کی فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس اہلکار کو تھانہ لکسیاں میں بند کر دیا گیا
-

بہار پولیس کو آرایس ایس لیڈرز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے پولیس افسران کو آر ایس ایس، ا س کے کارکنان اور اس سے جڑی 18دیگر تنظیموں کی معلومات اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کام نامہ بہار پولیس کی سپیشل برانچ کو دیا گیا ہے۔
خط میں بہار پولیس کی سپیشل برانچ کی انٹیلی جنس ونگ کی تمام ضلعی برانچز کو معلومات اکٹھا کرنے کا کہا گیا ہے۔حکم نامہ میں ایک ہفتہ کے اندر آر ایس ایس کے دفتری کارکنان،آرایس ایس سے جڑی تنظیموں کی تفصیلات جیسے نام، فون نمبرز، پتہ اور ان کا ذریعہ معاش جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آر ایس ایس نے اس حکم نامے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ -

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بنا رہے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے تجارتی قونصل امریکا کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں
کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، پاکستانی و امریکی تاجروں کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر محمود خان کر رہے تھے،سرمایہ کاروں کے وفد میں ایبٹ،سٹی بینک، ایگزون موبل، فیس بک، جنرل الیکٹرک، نیٹسول، پیپسیکو، اوبرکے نمائندے شامل تھے
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں منافہ بخش کاروبار کرنے کو منفی کام سمجھا جاتا تھا لیکن ہماری حکومت اس نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے -

حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت ضروری اقدامات اٹھاتی رہے گی
نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر
حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے کل ایک مقدمے میں ضمانت حاصل کی تھی، حافظ محمد سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی ہے ،شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید کو غیر قانونی چندہ اکٹھا کرنے اور ادارے چلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے.
حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار
سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا
واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے آج حافظ محمد سعید کو لاہور سے گرفتار کیا ہے.حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیے
دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا
کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟
-

نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر
سابق وزیراعظم نواز شریف حافظ محمد سعید کو کب دعوت دیتے ہیں؟ اینکر پرسن صابر شاکر نے سوال کر دیا
حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے آج جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا ہے، حافظ محمد سعید کو گرفتار کرنے کے بعد سی ٹی ڈی نے جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا ہے،.
حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار
سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا
اینکر پرسن صابر شاکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "حافظ سعید کوCTDپنجاب نے گرفتار کیا اور جوڈیشل ریمانڈپر کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔حافظ صاحب کے دوست نوازشریف بھی وہیں قید ہیں دیکھیئے میاں صاب کب حافظ صاب کو دعوت دیتے ہیں؟؟ ”
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں ، جو العزیزیہ ریفرنس کیس میں دس سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.
حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیے
دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا
کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟
-

احتساب عدالت میں پیشی، نوازشریف نے مریم نواز کوکیا ہدایت کی؟ اہم خبر
مریم نواز جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گ، نواز شریف نے مریم نواز کو ریلی کی شکل میں اسلام آباد جانے سے روک دیا
حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو احتساب عدالت نے 19 جولائی کو طلب کر رکھا ہے ، مریم نواز کل جمعرات کو لاہور سے اسلام آباد جائیں گئ اور جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گی.عدالت نےایون فیلڈریفرنس میں جعلی دستاویزات جمع کروانے پرمریم نوازکو طلب کررکھا ہے .
مریم نواز کا جی ٹی روڈ کے ذریعے ریلی کی شکل میں اسلام آباد جانے کا پروگرام تھا جسے نواز شریف نے منع کر دیا، اب مریم نواز جی ٹی روڈ سے اسلام آباد نہیں جائیں گی،مریم نواز کے اسلام آباد پہنمچنے پرمسلم لیگ ن کے کارکنان استقبال کریں گے.
دوسری جانب احتساب عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو مریم نواز کی پیشی کے حوالہ سے سیکورٹی انتظامات کے لئے خط لکھ دیا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کمشنراسلام آباد اورایس ایس پی سکیورٹی کوطلب کرلیا ہے، مریم نواز کی پیشی کے حوالہ سے آئی جی اسلام آباد سے مشاورت ہو گی.
-

برمی مسلمانوں کا قتل عام، امریکہ نے برمی آرمی چیف اور دیگر لیڈروں پر پابندیاں لگا دیں
امریکہ نے برما کے آرمی چیف من آنگ اور دیگر لیڈروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ یہ روہنگیا مسلمانوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں اور انہیں امریکہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ دیگر رہنماؤں میں آرمی چیف کے ڈپٹی سوئی ون، دو سینئر فوجی افسران برگیڈیر جنرل تھن او اور آنگ آنگ شامل ہیں۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری مارک پمپیو نے کہا کہ برمی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے جس پر ہمیں تحفظات ہیں اور ملک بھر میں برمی فوج کی طرف سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی مسلسل رپورٹس آ رہی ہیں۔دوسری طرف برمی فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل زا من ٹن نے ان پابندیوں کی مذمت کی اور کہا کہ فوج نے الزامات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا۔ ہماری ایک تحقیقی کمیٹی ہے جسے حقائق کی قدر کرنی چاہیے۔
برما کی حکمران پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی ترجمان میو نیونت نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ برمی رہنماؤں نے کبھی بھی انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا۔