چنیوٹ
تھانہ لالیاں ایس ایچ او رائے ارشد کھرل کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار, موٹرسائیکلیں برآمد
تھانہ لالیاں پولیس نے مخبری ہونے پر ناکہ لگایا اور موٹرسائیکل چور گینگ کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے 8 مسروقہ موٹر سائیکل برامدکرلیا گیا ہے ملزمان تھانہ لالیاں، تھانہ چناب نگر، تھانہ سٹی چنیوٹ اور سرگودہا کے علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھےملزمان میں امتیاز اور محمد یار سکنائے 54 جنوبی سرگودہا شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے برامد کیے گئے موٹر سائیکلز اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے ہیں ڈپی او سید حسنین حیدر کی اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او لالیاں اور انکی ٹیم کو شاباش
Blog
-

موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار, موٹرسائیکلیں برآمد
-

احتجاج کرنے والے ایتھوپین نوجوان کو گولی مارنے والا اسرئیلی فوجی رہا
اس فوجی کو رہا کر دیا گیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا
اسرائیلی وزارت انصاف نے اُس پولیس افسر کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔ اس ہلاکت نے ملکی سطح پر وسیع احتجاج کو جنم دیا۔
پولیس افسر نے جو ملازمت سے باہر تھا یہ بتایا کہ اس نے 30 جون کو حیفا کے نزدیک کریات حائیم میں چند نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوتے دیکھا تو ان کو علاحدہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم جب اس افسر کو محسوس ہوا کہ اس کی زندگی خطرے میں ہے تو اس نے فائرنگ کر دی۔ اس کے نتیجے میں 19 سالہ سولومن تیکا نامی ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔
تاہم عینی شاہدین نے اس افسر کے بیان پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ افسر پر پابندیاں عائد ہوں گی اور پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
-

راولپنڈی سلطان پورہ کے باسی کیوں سڑک پر آگئے جانیئے
راولپنڈی_ شہر کے ہر کونے سے پانی دوپانی دو کی سدا بلند ہو رہی ہیں واسا حکام اور منتخب نمائندے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں شدید گرمی کے موسم میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وراہنما تحریک انصاف نے سلطان پورہ کے دورے کے موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شہر میں پانی کی شدید قلت کے مسئلے پر احتجاجی دستخطی مہم چلا رکھی ہے جس کا مقصد اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک شہریوں کی آواز پہنچانا ہے۔
دور قدیم میں لوگ پانی کی وجہ سے نقل مکانی کرتے تھے جہاں پانی قریب ہوتا وہاں ڈیرے ڈالے جاتے تھے اب شہری گھر کرایہ یا خریدنے سے پہلے معلومات لیتے ہیں کہ اس علاقے میں پانی کی قلت تو نہیں۔
منتخب نمائندوں نے الیکشن میں بڑے بڑے حسین خواب دیکھائے تھے لیکن الیکشن جیتنے کے بعد زاتی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ہم چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ راولپنڈی کے شہریوں کو بنیادی حقوق دلوائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لیں سکیں۔اس موقع پر حاجی اول خان صدر سلطان پورہ ویلفیر سوسائٹی،بابرزمان قریشی کونسلر،حاجی نصیر بھٹی کونسلر،اصلاح الدین خان صدر انصاف ورکرز اتحاد،حاجی منان خان،لیاقت خان شینواری نے بھی خطاب کیا۔ -

مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ نیا یورپ بننے جارہا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، کویت، قطر اگلے پانچ سال میں بالکل تبدیل ہوں گے، اگر ہم اگلے پانچ سال میں کامیاب ہوگئے تو دنیا ہمارے نقش قدم پر چلے گی۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ سعودی عرب کی جنگ ہے یہ میری جنگ اور میں کامیابی کے بغیر مرنا بھی نہیں چاہتا ہوں۔
محمد بن سلمان نے کہا کہ میں مشرق وسطیٰ کو بڑی طاقت کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں اور ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔
دوسری جانب لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
لبنان کے سابق وزرائے اعظم میں نجیب میقاتی، فواد السنیورہ، تمام سلام شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، برادرانہ تعلقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ 33 سالہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جدید سعودی عرب کے ابھرتے ہوئے معمار ہیں۔ وہ سعودی خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ اور بغیر مرد کفیل کے کاروبار کرنے کی اجازت دی۔مملکت کا تیل پر انحصار کم کرنے کیلئے پلان 2030ء بنایا۔ 2018ء میں ملک بھر میں اور شاہی خاندان کے متعدد افراد کیخلاف کرپشن مخالف مہم چلائی اور 100 ارب ڈالرنکلوائے۔
-
حافظ آباد بارش کے بعد شہر کی مین شاہراہ پانی میں ڈوب گئی۔
حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )حافظ آباد بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے وہاں شہر کی مین شاہراہ گوجرانوالہ روڈ پانی میں ڈوب گئی پانی کی وجہ سے گاڑیاں موٹر سائیکل بند ہوتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا ہے کوئی گلی محلہ ایسا نہیں جہاں پانی کھڑا نہ ہو۔ شہر میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بلدیہ کے ملازمین غائب ہیں۔ -

سیاحتی مقامات پر جو گند پھینکے اس پر جرمانہ کیاجائے ،سینیٹ میں تجویز
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے تجویز دی ہے کہ سیاحتی وتفریحی مقامات پر جو گند پھینکے اس پر جرمانہ کیاجائے تب ہی لوگ کوڑادن استعمال کریں گے اس کے بغیر صفائی رکھنامشکل ہے ،چیرپرسن کمیٹی ستارہ ایاز نے کہاکہ مجھے مشیر موسمیاتی تبدیلی کی شکل تک یاد نہیں،مشیر صاحب کمیٹی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں،گرین بیلٹ کوکھوکھوں سے خالی کریاجائے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کھوکھے موجود ہیں۔کمیٹی ارکان نے کہاکہ فیصل مسجد میں صفائی کی ناقص صورت ہے ہر جگی گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ساتواں ملک ہے، کلائیمیٹ ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے تھی،سیفٹی کے بغیر بلین کے بجائے ٹریلین ٹری بھی لگائے تو کوئی فائدہ نہیں،
حکام نے بتایاکہ خیبر پختونخوا کے کل جنگلات کے 1فیصد پر آگ لگی،فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کوبدنام کرنے کے لیے آگ لگائی جاتی ہے ،آگ بجھانے کے لئے مہیاکیاگیاہیلی کاپٹر کاخرچ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ لگایا جاتا ہم ہیلی کاپٹر کاخرچ برداشت نہیں کرسکتے ،کمیٹی نے گرین بیلٹ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے اقدامات کی رپورٹ اور کچی آبادیوں کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کوسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسلام آباد کے مسائل کیلئے بنائی گئی سب کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی میں پیش گئی سب کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر مشاہد حسین سید کی سب کمیٹی رپورٹ پر کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ نالوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیاخصوصی طور پر پلاسٹک کے خاتمے کے حوالے سے کام کیاہنزہ گیا تو وہاں پلاسٹک پر پابندی عائد کی ہوئی تھی ہنزہ پہلا ضلع ہو گا جہاں پلاسٹک پر پابندی ہے۔اسلام آباد کے لیے جامع نکاسی آب کے نظام کی ضرورت ہے بلڈرز کو کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سے لنک کرنے کی ضرورت ہے۔ایف نائن پارک میں کافی گند تھااسلام آباد کیلئے مجموعی پلان کی ضرورت ہے ہائی رائز بلڈنگ بن جاتے ہیں مگر پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پارک کئے جاتے ہیں۔سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی کو بلز بورڈ متاثر کر رہی ہے،جتنے ہائی رائز بلڈنگز ہیں وہاں پر بلز بورڈ موجود ہیں،بل بورڈز کے خلاف کمیٹی کو مہم چلانی چاہئیں۔
چیئرپرسن کمیٹی ستارہ ایاز نے کہاکہ پلاسٹک کے خاتمے کیلئے کمیٹی نے بھر پور مہم چلائی ہے،اس کیلئے کلائمیٹ چینج کاکس نے زیادہ فوکس کیا،چودہ اگست سے وزارت سے ملکر اسلام آباد میں پلاسٹک پر پابند ی عائد کی جائے گی،ستارہ ایاز نے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے کمیٹی میں نہ آنے پر برہمی کااظہاکرتے ہوئے کہاکہ مجھے مشیر موسمیاتی تبدیلی کی شکل تک یاد نہیں،مشیر صاحب کمیٹی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں، جنگلات میں آگ لگے تو کس سے جواب طلب کریں،کلائمیٹ اتھارٹی کیا کر رہی ہے؟اس کااجلاس تک نہیں ہوا،سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سے متاثرہ ساتواں ملک ہے،ملک میں کلائیمیٹ ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے تھی ،ہم سے بہت بہتر ملک برطانیہ نے بھی کلائمیٹ ایمرجنسی ڈکلیئر ڈکلیئر کر دی ہے،حکومت کی موسمیاتی تبدیلی کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ مشیر تک اجلاس میں نہیں آئے،سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی نے کہاکہ کابینہ میں پلاسٹک فری کا ایجنڈا ہونیکی وجہ سے تیاریوں میں مصروف تھے،مشیر صاحب اس لئے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے،کمیٹی کے تحفظات سے مشیر کو آگاہ کیا جائے گا.
کمیٹی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کا معاملہ پر بات کرتے ہوئے چیئر پرسن سینیٹرستارہ ایاز نے کہاکہ اسلام آباد،مری اور خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر آگ لگی،سارے پرانے درخت جل گئے،کیا اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں،اس دفعہ بہت زیادہ آگ لگی،پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔چیف کنزرویٹر فارسٹ خیبر پختونخوا اظہر علی خان نے کمیٹی کو بتایا کہاکہ دو ہزار ہیکٹرز میں آگ لگی لوگ اپنی ذاتی جنگل میں گھاس کو آگ لگاتے ہیںچیل کے فارسٹ میں آگ لگی،اس سے بڑے پودوں کو کچھ نہیں ہوتاصوبائی انسپکشن ٹیم کو آگ لگنے کی تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے سیاح کھانا پکانے اور سیگریٹ پھینکنے کی وجہ سے بھی آگ لگتے ہیںبہت سے لوگ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو بد نام کرنے کیلئے آگ لگاتے ہیںجن لوگوں کے خلاف کارروائی ہوتی ہے وہ انتقامی طور پر آگ لگاتے ہیںقانونی طور پر آگ بجھانے کیلئے لوگوں کا ساتھ دینا لازمی ہے آگ بجھانے کیلئے لوگ ہمارا ساتھ نہیں دیتے خیبر پختونخوا کے کل جنگلات کے 1فیصد پر آگ لگی۔سینیٹر ثمینہ سعیدنے کہاکہ ہم اپنے جنگلات کی خود دیکھ بھال کرتے ہیں،کبھی آگ نہیں لگی،سینیٹر مولوی فیض محمد نے سوال کیاکہ آگ لگنے کی جو بھی اسباب ہوں،دو تین دن تک کیوں نہیں بجھتی؟سینیٹر محمد علی سیف نے کہاکہ یہ حیرانگی کی بات نہیں ہے لوگ مزے لینے کیلئے آگ لگائی جاتی ہیں،یہ نفسیاتی بیماری ہے جس کی وجہ سے آگ لگاتے ہیں،جنگلات کے بچا ؤکیلئے مقامی عوامی نمائندوں کو بھی ساتھ ملا سکتے ہیںقدرتی وجوہات کے علاوہ باقی وجوہات کو روکا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہاکہ آگ لگنے سے کتنے مقدار میں کاربن ریلیز ہوئے؟سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ ایک ایس او پی تو ہونی چاہئیں،آگ لگنے سے جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے،آگ ہمیشہ گرمیوں میں لگتے ہیں۔چیف کنزرویٹر فارسٹ راولپنڈی کی کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہاکہ خشک اور گرم موسم کا دورانیہ زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی آج کے دور میں کوئی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے تعاون نہیں کرتابارش کا سلسلہ تاخیر سے شروع ہوامری میں سٹیٹ فارسٹ 46ہزار ہیکٹرز جبکہ نجی فارسٹ 1لاکھ ہیکٹرز پر محیط ہیںہیلی کاپٹر تو آگ بجھانے کیلئے مہیا تو کیا جاتا ہے مگر اس کا خرچہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ لگایا جاتا ہے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہیلی کاپٹر کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا ہے چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کو این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے سے منسلک کیا جائے،آگ چاہے سٹیٹ لینڈ پر لگی ہوں یا نجی لینڈ پر نقصان تو لوگوں کا ہی ہوتا ہے،سیفٹی کے بغیر بلین کے بجائے ٹریلین ٹری بھی لگائے تو کوئی فائدہ نہیں،ہر سال ایک ہی وجوہات سنتے ہیں۔سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہاکہ فائر سیفٹی کے حوالے سے فائٹرز کو ٹرینینگ دینے کی ضرورت ہے این ڈی ایم اے واقعہ رونما ہونے کے بعد آتا ہے آگ لگنے کی سوشل وجوہات بھی ہیںنجی زمین پر بھی جنگلات کیلئے بھی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی لینا چاہئے۔سینیٹر ثمینہ سعیدنے کہاکہ اسلام آباد آباد میں چھوٹے چھوٹے کھوکھے بڑھ کر بڑے ایریاز تک پھیل چکے ہیں،
چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ پرانا اسلام آباد ہمیں نظر نہیں آرہا،گرین بیلٹ پر کوئی چیز نہیں ہو سکتی،سپریم کورٹ کا حکم بھی ہے،اس کے باوجود مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس پر کھوکھے موجود ہیں،جو تھوڑے سے گرین بیلٹس رہ گئے ہیں سی ڈی اے اس کی اچھی دیکھ بھال کریں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایاکہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے تقسیم کے دوران ماحولیات کا شعبہ ایم سی آئی کے پاس چلا گیااس کے باوجود ماحولیات کیلئے سی ڈی اے کام کر رہا ہے راول ڈیم سے لیکر کشمیر ہائی وے تک خوبصورتی کیلئے سی ڈی اے نے کام کیا صرف ان پودوں کا انتخاب کیا گیا جو اسلام آباد کے آب و ہوا سے موزوں ہوںوزارت کی ہدایت پر اسلام آباد میں شجرکاری کا بھر پور مہم چلائی جائے گی اسلام آباد میں لگائے گئے پودوں کا آڈٹ کرایا جائے گاآٹھ کچی آبادیوں میں سے دو کو ریگولیرائز کر دیاگیا ہے آٹھ کو ری لوکیٹ کرنے کا منصوبہ ہے عالمی اصولوں کے مطابق ایک آبادی کو اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کرنا درست نہیں کچی آبادیوں موزوں جگہ پر منتقل کرنیکا پلان زیر غور ہے 21مارچ کو تمام کچی آبادیوں کی تفصیلات حاصل کیںکچی آبادیوں میں3سے چار ہزار تسلیم شدہ ہاسنگ یونٹس قائم ہیںاس کے علاوہ غیر تسلیم شدہ کچی آبادیاں ہیںزون ون میں زمین کے ایکوزیشن کا مسئلہ درپیش ہے اگست کی شجرکاری مہم میں گرائے گئے مارکیز کے جگہوں کو بھی گرین کیا جائے گااسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھر پور مہم جاری ہے بلیو ایریا میں دو پارکنگ بنائیں گے سب سے زیادہ مزاحمت والے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔کمیٹی نے گرین بیلٹ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے سی ڈی اے اقدامات کی رپورٹ اور کچی آبادیوں کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی۔کمیٹی میں سینیٹر فیصل جاوید نے فیصل مسجدمیں صفائی کی ناقص صورت حال کو کمیٹی میں اٹھایا۔فیصل مسجد اور اس سے ملحقہ گراونڈمیںبہت زیادہ گند ہوتاہے صفائی کاکوئی نظام موجود نہیں ہے جس پر ایم سی آئی کے حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ فیصل مسجد کے باہر کی صفائی کی ذمہ داری ہماری ہے صفائی کرنے والے ساتوں دن موجود رہتے ہیں عوام تعاون نہیں کرتی ہے جہاں کھاتے ہیں وہاں گندپھینک جاتے ہیں ۔جس پر چیرپرسن کمیٹی سینیٹر ستارہ ایاز نے تجویزدی کہ جو گند پھینکے اس کوجرمانہ کیاجائے تب ہی صورتحال بہتر ہوگی اور عوام گند کوڑادن میں ڈالیں گے ۔
محمد اویس
-

بی جے پی لیڈر کی ویب سائٹ ہیک ، کشمیر آزاد کرو کے نعرے درج
بھارتی حکمران بی جے پی لیڈر کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی کشمیر آزاد کرو کے نعرے درج کر دیے گئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکر نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما جاتا شنکر تری پاٹھی کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی. ویب سائٹ پر ہمارا کشمیر آزاد کرو اور برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جملے لکھ دیے گئے.
واضح رہے کہ ویب سائت کے ہیک کیے جانے اور اس پر اپنا مواد چسپاں کرنے کا سلسلہ کافی پرانا ہے. دنیا بھر سےہیکرز ایسی کاروائیاں کرتےرہتےہیں اور اس کے پیچھے اپنے اپنے ایجنڈے کو بھی پروموٹ کیا جاتاہے. -

حکومت کے خلاف مریم نواز نے بڑا فیصلہ کر لیا
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے.
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج میں نواز شریف کے لئے انصاف مانگوں گی، منتخب لوگوں کو سزائیں دینے کیلئے سسٹم کے غلط استعمال روکنے کا مطالبہ کروں گی
مریم نواز کی جانب سے جج کی مبینہ ویڈیو جعلی، فرانزک رپورٹ
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ قوم کا مینڈیٹ چرانے، سلیکٹڈ کو لگائے جانے کے خلاف آواز اٹھاؤں گی،جو آزاد، جمہوری اور انصاف پر مبنی پاکستان میں رہنا چاہتا ہو وہ میرا ساتھ دے،یہ وطن امانت ہے، اور تم امیں لوگو۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب میں ورکرز کنونشن جاری ہیں، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ،احسن اقبال نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کنونشن کئے.
دوسری جانب ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کرکے نوٹسز جاری کردیئے. ایف بی آر نےمریم نوازپر 12 لاکھ 57 ہزار 907 روپےٹیکس عائدکردیا،مریم نوازکے سال 2013 کے اثاثہ جات 13کروڑ14لاکھ44ہزار578 روپے پرٹیکس عائدکیا گیا تھا .
معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا
نصرت شہبازپر بھی ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپےکاٹیکس عائد کیا گیا ہے، نصرت شہباز پرانکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 میں90ہزار210روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا،ایف بی آرنے مریم نوازاورنصرت شہبازکو ٹیکس ادائیگی کیلئے23جولائی تک کی مہلت دے دی .
واضح رہے کہ مریم نواز نے احتساب عدالت نے بھی 19 جولائی کو طلب کیا ہوا ہے.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔
تمہیں شرم نہیں آتی، مریم نواز وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں
نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، ن لیگی ہوئے پریشان
جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ
5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
احتساب عدالت کی جانب سے طلبی کی خبروں کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟
-

محسن داوڑ، زرداری، رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست
آصف زرداری ،محسن داوڑ و دیگر گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دے دی
پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر
اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی ہے جس پر شاہد خاقان عباسی اور پیر فضل علی شاہ جیلانی کے دستخط ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ اراکین اسمبلی آصف زرداری، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق ،محسن داوڑ، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں.
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے باعث منتخب اراکین قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت سے محروم ہیں جبکہ قواعد کے مطابق اسپیکریاچیئرمین کمیٹی زیرحراست رکن کواجلاس میں شرکت کیلئے بلاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں
رانا ثناء اللہ کو منشیات کے کیس میں اینٹی نارکوٹکس نے گرفتار کیا ہے، انکے بھی ریمانڈ میں آج توسیع ہوئی
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک
خواجہ سعد رفیق بھی مسلم لیگ ن کے رکن ہیں وہ پیرا گون کیس میں جیل میں ہیں، آئندہ سماعت پر ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،لاہور ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.
پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی
چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل
محسن داوڑ اور علی وزیر پی ٹی ایم کے رکن ہیں جنہوں نےو زیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا ،اس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی جیل میں بند ہیں.
-

حافظ سعید محب وطن یا ملک دشمن ؟؟ صالح عبداللہ جتوئی
خدمت انسانیت کی بدولت میں بچپن سے ایک بندے کا فین ہوں جس نے دین کی پرچار بھی خوب کی اور انسانیت کی خدمت بھی بلاتفریق سرانجام دی خواہ ہندو ہو یا سکھ عیسائی ہو یا مسلمان چھوٹا ہو یا بڑا سب ان کی خدمت اور محبت کے گرویدہ ہیں.
انہوں نے کبھی بھی فرقہ پرستی فتنہ و فساد کی لہر کو ہوا نہیں دی بلکہ ایسی چیزوں کا رد کیا ہے اور مسلمانوں کو ایک ہو کے اسلام کی تعلیمات پہ عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے.
سادہ لباس والے منہ پہ داڑھی سجاۓ یہ معصوم لوگ جن کے پاس انسانیت کی خدمت کے علاوہ کوئی پہچان نہیں ان کو محض دوسروں کی خوشنودی کے لیے بار بار بین کر دیا جاتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے رب پہ بھروسہ رکھتے ہوۓ صبر و استقامت کا دامن مضبوطی سے تھام لیتے ہیں.
یہ واحد جماعت اور شخصیت ہے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی اور اس تحریک کو جاری و ساری رکھتے ہوۓ مزید تقویت بخشی جس کی وجہ سے کشمیری بھی ان سے بے پناہ محبت کرنے لگ گئے.
یہ وہ جماعت ہے جو تھر کے ریگستانوں میں بھی بلکتے بچوں کا سہارا بن جاتے ہیں اور ان کو راشن مہیا کرتے ہیں حالانکہ تمام وسائل ہونے کے باوجود وہاں کی گورنمنٹ تمام وسائل کو اپنی عیاشیوں اور مے کدوں کی نظر کر دیتے ہیں اور باتیں بناتے ہیں وہ خدمتگاروں پہ.
مجھے اپنے انتخاب پہ فخر بھی وتا ہے اور حیرانگی بھی بہت ہوتی ہے کہ یہ کیسے لوگ ہے جن پہ جب بھی کوئی پابندی لگتی ہے الزام لگتے ہیں کیس بنتے ہیں یا نظر بندیاں اور پکڑ دھکڑ شروع ہو جاتی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی گالی گلوچ والا سین نہیں ہوتا اور نہ ہی سڑکیں بند ہوتی ہیں یہاں تک کہ وہ اپنا سامان بھی سرکاری تحویل میں لینے والوں کی گاڑیوں میں خود رکھواتے ہیں.
اس ملک میں جو بھی مصائب آۓ چاہے زلزلہ ہو یا سیلاب آندھی ہو یا طوفان انہوں نے بغیر سرکاری وسائل کے قوم کی خوب اچھے طریقے سے خدمت کی اور ان کو راشن پہچانے کے ساتھ ساتھ ان کو گھر بھی تعمیر کر کے دیے.
بلوچستان میں ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں حافظ سعید کا بہت بڑا کردار رہا ہے ان کی وجہ سے بلوچستان میں بھی پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا.
یہ وہی حافظ سعید ہیں جنہوں نے سب سے پہلے فتنہ و فساد پھیلانے والے تکفیری طالبانوں (داعش و ٹی ٹی پی) کو دہشت گرد قرار دیا اور اس پہ کئی کتابوں کو بھی شائع کروایا.
محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے انہوں نے کبھی بھی توڑ پھوڑ والا راستہ نہیں اپنایا بلکہ اپنے تمام کارکنان کو بھی پرامن رہنے کی تربیت بھی دی اور کسی قسم کا کوئی جلاؤ گھیراؤ کرنے سے بھی منع کیا.
ایک بے قصور آدمی جس کا جرم صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے اور اسے بار بار بین کر دیا جاتا ہے لیکن پھر جب کوئی ثبوت نہیں ملتا تو عدالتیں کئی دفعہ اس کو کلین چٹ دے چکی ہیں کیونکہ ان کا کوئی جرم تو نہیں ہے کوئی تو پھر بار بار کیوں پابندی لگا دی جاتی ہے کیوں کفار کو خوش کر کے محب وطن پاکستانیوں کو تنگ کیا جاتا ہے ہم دوسروں سے بناتے بناتے اپنوں سے ہی بگاڑ رہے ہیں آخر کیوں؟
گھر کی خاطر
سو دکھ جھیلیں
گھر تو آخر اپنا ہےبے قصور ہونے کے باوجود اس بندے نے کبھی بھی ریاست سے ٹکرانے توڑ پھوڑ فتنہ و فساد کا کبھی نہیں سوچا کیونکہ یہ محب وطن پاکستانی ہیں ان کا مقصد خدمت ہے اور یہ کام نہیں رکے گا اور پاکستان ترقی بھی کرے گا لیکن پھر بھی بتا دیں کیا جرم ہے ان کا؟
زندگی کاٹی ہے جبر مسلسل میں
نا جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیںخدمت انسانیت اپنا راستہ خود بنا لیتی ہے یہ پابندیاں پکڑ دھکڑ سب عارضی ہیں ان شاء اللہ یہ جماعت اور حافظ سعید ہمیشہ کی طرح عدالتوں سے رجوع کریں گے اور ہمیشہ کی طرح سرخرو بھی ہوں گے کیونکہ یہ ملک کو توڑنے والے اور ریاست سے ٹکرانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی اپنی فوج کو للکارا ہے یہ تو امن کے داعی ہیں اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے ہیں.
دوسری طرف جو سیاستدان جیلوں میں قید ہیں انہوں نے اقتدار کی آڑ میں اس ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے کرپشن ہو یا غداری چوری ہو یا بغاوت سب جرم کیے ہیں انہوں نے کبھی یہ اداروں سے ٹکراتے ہیں کبھی عدالتوں سے اور کبھی اپنی ہی فوج پہ گولیاں چلا دیتے ہیں اور کونسا ایسا کام ہے جو انہوں نے اس ملک کے خلاف نہ کیا ہو؟
کیا چوروں کرپٹ لوگوں اور غنڈوں کا انسانیت کے خدمتگاروں سے موازنہ کیا جا سکتا ہے؟
بالکل بھی نہیں کیونکہ ہمیں پاکستان سے محبت کرنے والوں سے محبت ہے اور اس کے دشمنوں سے سخت دشمنی ہے.
اللہ اس ملک کا حامی و ناصر ہو آمین ثمہ آمین
پاکستان پائندہ باد