Baaghi TV

Blog

  • الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخابات کے حوالہ سے بلاول زرداری کی جانب سے جلسوں اور کارنر میٹنگز کے بعد شوکاز نوٹس بھجوایا گیا، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، خورشید شاہ سمیت دیگر کو بھی شوکار نوٹس جاری کیا.

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نوٹس الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے جاری کیا ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے پابندی کے باوجود ضمنی الیکشن کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیا .

    بلاول اورمریم یہ کام کریں تو ہم ساتھ دیں گے…….عوامی نیشنل پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو بھی اسی حلقے کا شوکار نوٹس جاری کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان رکن قومی اسمبلی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے گئے تھے.

  • آج رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں  اضافے کا امکان

    آج رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی، شرح سود میں اضافے کا امکان

    گورنر سٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریں

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کریں گے۔ پالیسی میں آئندہ دو مہینوں کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

    پالیسی ریٹ کے تعین کے لیے بورڈ آف گورننس کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا جس میں بورڈ ممبران پالیسی ریٹ پر بحث کریں گے تاہم پالیسی ریٹ کا حتمی فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کریں گے۔

    شرح سود کے تعین کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس میں ریٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

    روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث ماہرین توقع کررہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے دو ماہ کے لیے سود کی شرح میں اضافے کافیصلہ کیا تھا۔ مرکزی بینک کی شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق بنیادی شرح سود 12.25 فی صد ہو گئی تھی ۔

    اسٹیٹ بینک نے اس موقع پر کہا تھا کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کے بعد 3 نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں، حکومت نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر فنڈ سہولت پر اتفاق کیا، اس پروگرام کا مقصد معاشی استحکام بحال کرنا ہے۔

  • رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ ن لیگی جان کر ہوں پریشان

    رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت کب تک ملتوی ہوئی؟ ن لیگی جان کر ہوں پریشان

    منشیات کے الزام میں گرفتار رانا ثناء اللہ کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پرا نہیں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ رانا ثنااللہ کو دل کی تکلیف ہے ،ابھی تک چالان پیش نہیں کیا ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ہماری فائل ، ادویات ،موبائل اُن کے پاس ہے ، ایسی کونسی چیز ہے جو فائل کو پیش نہیں کیا جارہا

    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

    عدالت نے کہا کہ جب تک فائل نہیں آتی کیس کی سماعت نہیں ہو گی ، عدالت نے مزید کہا کہ جب تک اے این ایف حکام رکارڈ پیش نہیں کرتے اُس وقت تک کیس ملتوی کیا جاتا ہے.

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے جج سے مکالمہ کیا کہ مجھے ابھی رکارڈ نہیں ملا،کل ایک ٹیم نے تفتیش کی،تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں .

     

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • دھرنا دوسرے روز میں عوام مشکلات کا شکار۔

    کوئٹہ ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں دھرنا دوسرے روز میں داخل
    اساتذہ اور دیگر ملازمین کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا عزم حکومتی ہٹ دھرمی برقرار اور طاقت کے استعمال کا سوچ رہے ہیں ایکشن کمیٹی کے مطابق اگر طاقت کا استعمال ہوا تو مجبوری کے تحت بلوچستان بھر کے کالجز سکولز اور تعلیمی دفاتر اور کوئٹہ کے سریاب روڈ عالمو چوک اور سائنس کالج چوک بند کرینگے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری بے حس حکومت پر ہوگی۔ جب کے عوام کا مطالبہ ہے کے کم سے کم احتجاجی دھرنے میں سے ایمبولینسس کو راستہ دینا چاہیئے یا حکومت متبادل راستے کا بندوبست کریں تاکہ کسی بیمار یا زخمی کو بروقت ہسپتال پہنچایا جائے اور اسکی جان ضائع نہ ھو یہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ بھی حکومت کے فرائض میں آتا ہے جس کو یقینی بنانا حکومت کی زمیداری ہے اور جلد سے جلد مزاکرات کر کے روڈ کو کھولا جائے اور عوام کو مزید پریشانی سے بچایا جائے.

  • لاہور : 5 بڑے ہسپتالوں میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

    لاہور : 5 بڑے ہسپتالوں میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

    لاہور:عمران خان کے ویژں کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے اہور کے 5 بڑے ہسپتالوں میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے.جس کا فیصلہ پناہ گاہ پراجیکٹ کے بورڈ آف گورنرز کا علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گوہراعجاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں چیئرمین گوہر اعجاز کے علاوہ میاں طلعت محمود فضل ، میاں احسن ، عدیل سعید سمیت نعمت سلیم ٹرسٹ، محکمہ خزانہ ، قانون،صحت، سوشل ویلفیئراور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور چیف آرکیٹیکٹ پنجاب شریک ہوئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پناہ گاہوں کی تعمیر اور ان کو فعال کرنے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

    گوہر اعجاز نے بتایا کہ شہر میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہیں تمام سہولتوں سے آراستہ ہیں اور ان میں روزانہ 35 ہزار افراد کو بہترین معیار کا مفت کھانا دیا جارہا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے پناہ گاہوں کو چلانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جناح ہسپتال سمیت شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پختہ پناہ گاہیں تعمیر ہونگی، ان میں 2 سو افراد کی رہائش اور 2 ہزار افراد کے بیک وقت کھانا کھانے کی گنجائش ہوگی۔

  • عمران خان اور ٹرمپ انتہائی اہم مسئلے پر بات کرنے جا رہے ، بھارتی میڈیا کا  دعوی

    عمران خان اور ٹرمپ انتہائی اہم مسئلے پر بات کرنے جا رہے ، بھارتی میڈیا کا دعوی

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اپنے امریکا کے دورے میں صدر ٹرمپ سے اہم مسائل پر گفت و شنید کریں گے جن میں‌کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے مدد طلب بھی شامل ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . اگلے ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کے دوران ٹرمپ کے ساتھ چند اہم مدے زیربحث ہونے جارہے ہیں . ان میں اہم ترین اشو کشمیر کے مسئلے کا ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد مانگیں گے. دفتر خارجہ اس معاملے کے بارے میں اپنا کام کر رہا ہے.

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان خطے میں اپنی امداد اور تعاون کا ذکر بھی کرے گا جو اس نے افغانستان میں مذاکرات کرنے کے سلسلے میں کیا ہے .جس کے بعد طالبان اور افغان حکومت مذاکرات کے میز پر اکٹھی ہوئی ہیں.
    یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کے دورہ امریکہ کیخلاف بڑی سازش کا انکشاف، کون ہے ملوث؟ اہم خبر آ گئی
    اسکے علاوہ پاکستان بھارت کے ساتھ باہمی مذاکرات کے آغاز کے لیے بھی امریکا پر زور دے گا. اور خطے میں باہمی امن و امن اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بارے میں بھی اپنی کوشوں کا ذکر کرے گا. ان سب اشوز پر دفتر خارجہ کام کر رہی ہے.

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

  • ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے حوالہ سے مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے 23 جولائی تک ملتوی کر دی

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارشد ملک کے مبینہ ویڈیواسکینڈل سے متعلق درخواستوں کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اور تجاویز طلب کر لیں .

    سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی .

    چیف جسٹس نے کہا کہ اصل معاملہ عدلیہ کی ساکھ ہے،لوگوں کوعدلیہ پراعتماد نہیں ہوگا توانصاف کیسے ہو گا؟

    وکیل نے کہا کہ عدلیہ کے معاملات میں ادارے مداخلت کر رہے ہیں ،عدالت میں اٹارنی جنرل کے سربمہر لفافے پر فیصلہ دیا جاتا ہے ،جس جج پر الزامات لگے اس کے فیصلوں کی کیا حیثیت ہوگی ؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ عدالت ایک جوڈیشل کمیشن بنائے ؟آپ کیا رائے دیتے ہیں کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا کون سا جج ہونا چاہیے ؟ جج ارشد ملک ہائی کورٹ کے ماتحت تھے ،اس کیس کاہر پہلو سے جائزہ لینا ہوگا ،

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں ان سے تجاویز لے لیتے ہیں ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بینچ نے وکلا سے تجاویز بھی مانگی ہیں، ہمارا پہلا مطالبہ ہے معاملے پر انکوائری کمیشن بنایاجائے، جج ارشد ملک کو بھی معاملے پر نوٹس ہونا چاہیے ،شہبازشریف،مریم صفدر،ناصربٹ اور ناصر جنجوعہ کو بھی نوٹس ہونا چاہیے ،

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اشتیاق مرزا کے وکیل کو سُن لیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی،مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ میڈیا بریفنگ کہاں ہوئی؟ جس پر وکیل نے کہا کہ میڈیا بریفنگ لاہور میں ہوئی، ویڈیو میں ناصر بٹ بھی موجود تھے،ویڈیو سے تاثر ملا کہ عدلیہ فیصلوں میں آزاد نہیں ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس واقعے کی تحقیقات کرائیں،بیان حلفی میں جج نے ثابت کیا کہ انہیں کیسے بلیک میل کیا گیا،سب نے کہا چیف جسٹس خاموش نہ بیٹھیں تمام لوگوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا مسئلہ ہے چیف جسٹس تحقیقات کرائیں،سب نے مطالبہ کیا کیونکہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے ،

    ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں لوگوں کے کہنے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے، اگر ہم لوگوں کے کہنے پر نوٹس لیں گے تو ہم آزاد کیسے ہوئے،سوموٹو وہ ہوتا ہے جس کی ضرورت ہم خود محسوس کرتے ہیں،ہم آن ڈیمانڈ نہیں چلتے آپ کی درخواست آن ڈیمانڈ ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ کیا تجویز کرتے ہیں ؟

    اشتیاق مرزا کے وکیل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کس طرح کی انکوائری کرائی جائے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا خیال ہے عدلیہ خود ہی کرے جو کرنا ہے، میرے خیال میں انکوائری کمیشن بنا دیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کس کی سربراہی میں بننا چاہیے، کیا آپ چاہتے ہیں کمیشن کا سربراہ کوئی جج ہو، بیورو کریٹ ہو ، وکیل ہو ،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ کلچر ہوگیا ہے کہ بیان دے دیتے ہیں ،ایسے بیانات ذمہ دار لوگوں کونہیں دینے چاہئیں ،کیا سارے جج، سیاستدان ،پولیس اورپٹواری ایک جیسے ہیں؟ افسوس کی بات ہے کہ سب کو ایک کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ پریس کانفرنس میں لگائے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، آپ کی تجویزہے کہ سچ کی تلاش ہو جس سے بنی نوع انسان پیدا ہوا ہے،

     

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی توہین کامرتکب ہواہےتواس کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے .ویڈیوکیس،یہاں غیرجانبدارانہ کلچر بن گیا ہے، آپ کی یہ تجویز ہے کہ سچ کی تلاش جائے،جب سے بنی نوع انسان بنا ہے سچ ہی کی تلاش ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہتےہیں ہم ایک ایسی اپیل اٹھاکرفیصلہ دیں جوجاکردوسری کورٹ کومتاثرکرے .

    چیف جسٹس نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے تجاویز طلب کر لیں

  • اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے عوامی شکایت پر فوری نوٹس لے لیا

    اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال نے عوامی شکایت پر فوری نوٹس لے لیا

    فروکہ/سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) اسٹنٹ کمشنر ساہیوال صابر حسین شاہ کا عوامی شکایات پر فروکہ رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ مقامی سٹاف عملہ کی جانب سے شہریوں اور مریضوں کے ساتھ نامنا سب رویہ پر نوٹس لے لیا جبکہ مقامی سٹاف عملہ کوفوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا شہر بھر میں سیاسی ہلچل جبکہ سینئر میڈیکل آفیسر بھی پریشان عوام کا اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سید صابر حسین شاہ ہمراہ حکومتی نمائندہ تحصیل ساہیوال سیدمصور شاہ ہمدانی نے فروکہ ہسپتال کا دورہ کیا جس پرعوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سٹاف عملہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال میں موجود تعینات مقامی عملہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر سے سٹاف عملہ کے ناموں کی لسٹ مانگ لی۔تبدیلی کا سنتے ہی مقامی سٹاف عملے کی جانب سے پولیٹیکس اور معززین علاقہ کی سفارشیں کروانے کا بھی سلسلہ جاری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر نے آج تمام سٹاف کا اجلاسطلب کرلیا جس میں سٹاف عملہ کے ناموں کی لسٹ بنانے کا امکان

  • بے نامی اکاؤنٹ رکھنے والوں  کے خلاف نیا آپریشن لانچ کرد دیا گیا

    بے نامی اکاؤنٹ رکھنے والوں کے خلاف نیا آپریشن لانچ کرد دیا گیا

    اسلام آباد :ہوشیار باش ایف بی آر نے بے نامی اکاونٹ رکھنے والوں کے خلاف نئے آپریشن لانچ کردیا ۔بے نامی اکاﺅنٹس اور جائیدادیں رکھنے والوں کی شامت آگئی، بے نامی اثاثہ جات کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50سے زائد "انفارمرز” نے بے نامی داروں کے پول کھولنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کرلیا۔

    پاکستان میں بے نامی اکاونٹس رکھنے والوں کو اس سے پہلے خبردار بھی کیا جا چکا تھا لیکن کسی نے توجہ تک نہ دی۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد "انفارمرز” نے بے نامی داروں کے خلاف تفصیلات فراہم کرنے کیلئے بے نامی زون سے رابطہ کرلیا، ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کی سکروٹنی شروع کر دی ہے۔

    دوسری طرف ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی اثاثہ جات کے حوالے سے صرف مصدقہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی، موصول ہونے والی شکایات اور دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔اس نئے آپریشن سے کتنا فائدہ ہوگا بعد میں ہی پتہ چلے گا۔

  • تحریک انصاف کی تین اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنیکی استدعا

    تحریک انصاف کی تین اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنیکی استدعا

    تحریک انصاف کی خواتین رکن اسمبلی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے فیصلے تک تینوں اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کیا جائے.

    حکومتی خواتین اراکین اسمبلی کو عدالت نے بلا لیا، اہلیت خطرے میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی اراکین اسمبلی کنول شوزب،تاشفین صفدراورملائیکہ بخاری کی نااہلی کےلیےدرخواست پرسماعت ہوئی.اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں عبدالرؤف نے دلائل دئیے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کنول شوزب نےقومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی میں پنجاب کاپتہ دیا،آراونے کنول شوزب کے بیان حلفی میں تضادکی نشاندہی کی،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہا،کنول شوزب نے عدالت میں بھی غلط بیانی کی، کنول شوزب صادق وامین نہیں رہیں،نااہل قرار دیا جائے ،وکیل نے مزید کہا کہ ملائیکہ بخاری دہری شہریت کی بنیادپرالیکشن میں حصہ لینےکی اہل نہیں تھیں ،ملائیکہ بخاری نےالیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی داخل کروایا ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملائیکہ بخاری کی رکنیت منسوخ کی جائے .

    الیکشن کمیشن نے دیا جواب تو ن لیگ نے زرتاج گل کیخلاف اسمبلی میں دائر کیا ریفرنس

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے کنول شوزب اورملائیکہ بخاری کے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ایم این ایزکا دورانیہ جب تک ختم ہورہا ہےتب تک ملتوی کردیتے ہیں ،کیس سے بھاگنے سے آپ بچنے والے نہیں ہیں ،آپ کےرویئے سےلگ رہا ہے درخواست گزارٹھیک بات کررہا ہے،

    عدالت نے ملائیکہ بخاری کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں آپ اس کوالتوا کررہےہیں؟لگتا ہےکہ جان بوجھ کرآپ ملتوی کررہے ہیں،ملائیکہ بخاری اورکنول شوزب کیوں جواب نہیں دیناچاہتیں؟ جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ 7دن میں جواب مانگا 14 دن میں بھی نہیں دیا،الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پربھی یہی کہا گیاجواب تیار ہے صرف جمع ہوناہے،عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی تھی .

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی سوموار کو سماعت ہوگی۔ تینوں اراکین اسمبلی کے خلاف مسلم لیگ نے درخواست دائر کی ہے.