Baaghi TV

Blog

  • لاہور: باغبانپورہ میں شوہر جلاد بن گیا، بیوی کو چھریاں مار کر ابدی نیند سُلادیا،بیٹا بھی زخمی

    لاہور: باغبانپورہ میں شوہر جلاد بن گیا، بیوی کو چھریاں مار کر ابدی نیند سُلادیا،بیٹا بھی زخمی

    لاہور:گھریلو ناچاقی نے ایک ہستے بستے گھر کو اجاڑ کر رکھ دیا لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا جبکہ بچہ زخمی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل جبکہ نو ماہ کے بیٹے کو زخمی کردیا۔زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں چھڑیوں کے وار سے ملزم خود بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس نےموقع پر پہنچ کر ملزم شہباز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے مقتولہ رابعہ کے بھائی کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے چھریوں کے وار کرکے بیوی رابعہ کو قتل کیا اور اپنے نو ماہ کے بیٹے سعد کو زخمی کردیا ہے جو سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔۔زخمی بچے کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

  • جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی  سماعت آج سپریم کورٹ‌ میں ہوگی،بڑے بڑے کردار ہوں گے بے نقاب

    جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی سماعت آج سپریم کورٹ‌ میں ہوگی،بڑے بڑے کردار ہوں گے بے نقاب

    اسلام آباد:سرپم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس ہونے جارہے ہیں بڑے بڑے انکشافات .احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج ہوگی. سپریم کورٹ اس ضمن میں دائر تین درخواستوں کی سماعت کرے گا. چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کیے جائیں گے. صرف مقدمے کے فریقین، وکلا اور صحافیوں کوسپریم کورٹ جانے کی اجازت ہوگی،

    مریم نواز کی طرف سے پیش کی جانے والی ویڈیو کے بعد ملک میں ایک ہیجانی کی سی کیفیت پیداد ہوگئی تھی جس پر سرپم کورٹ نے ایکشن لیتے ہوئے اس سکینڈل کے بڑے بڑے کرداروں کے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے .یاد رہے کہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جج ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا گیا. بعد ازاں اس ضمن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جسے چیف جسٹس نے سماعت کے لیے مقرر کیا.خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے

    Comments

  • عرب اتحاد نےحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں  مار گرائے۔

    عرب اتحاد نےحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں مار گرائے۔

    سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حکام نے یمن سرحد کے ساتھ جنوب مغربی علاقے خمیس مشیط کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے اڑائے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں دو مسلح ڈرون طیارے مار گرائے، تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    یمن کے حوثی باغیوںً کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مدد سے سومواراور منگل کی درمیانی شب خمیس مشیط میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایران نواز حوثیوں کے دونوں ڈرون طیارے فضاء ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ٹکڑے شہری آبادی پر گرے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ میں آج ہو گی سماعت

    جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو سیکنڈل، سپریم کورٹ میں آج ہو گی سماعت

    ویڈیو سیکنڈل آج سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، چیف جسٹس سپریم کورٹ سماعت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر آج عدالت میں سماعت ہو گی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ دائر تین درخواستوں میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، جج ارشد ملک، پیمرا اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ویڈیو کی تحقیقات کے لئے عدالت میں تین متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    عدالت میں سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہو گا، ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں.

    سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبینہ ویڈیو کے ذریعے عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی، سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات کرے۔

    سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لئے عدالت آنے والوں کے لئے خصوصی سیکورٹی پاس جاری کئے ہیں، کمرہ عدالت مین صرف درخواست گزاروں اور وکلاء کو عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی، مسلم لیگ نے بھی اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ پہنچیں.

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

  • ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ خطر ناک نتائج کے لیے تیار رہے،برطانیہ

    ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ خطر ناک نتائج کے لیے تیار رہے،برطانیہ

    لندن :ایران اوربرطانیہ کے درمیان سفارتی کشیدگی میں‌اضافہ ہونے لگا .برطانیہ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ اس کے خطرنا ک نتائج ہوں گے.برطانیہ نے کہاہے کہ اگرایران نے ایٹمی معاہدہ برقرارنہ رکھاتومشرق وسطیٰ کی بقاء کو شدیدخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب بھی ایٹمی معاہدے کواب بھی بچایا جاسکتاہے تاہم انہوں نے خبردارکیاکہ اگرایران نے ایٹمی ہتھیارحاصل کرلئے تو خطے میں خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔جرمی ہنٹ نے کہاکہ ایٹمی معاہدے پربرطانیہ اورامریکہ کے درمیان اختلافات رائے پایا جاتاہے اورخطے کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے طریقہ کارپردونوں ملکوں کی رائے مختلف ہے۔یاد رہے کہ خلیج میں امریکہ اور برطانیہ کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر ایران نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت سے باز رہیں.

  • کرپشن اور بدعنوانی کو ختم کرکے دم لیں گے،فواد چوہدری پھر بول اٹھے

    کرپشن اور بدعنوانی کو ختم کرکے دم لیں گے،فواد چوہدری پھر بول اٹھے

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر اطلاعات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے موجودہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کرپشن اور بد عنوانی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم دہرانے لگےا .فواد چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے میں کرداراداکرناہرفرد کی ذمہ داری ہے

    سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے خاتمے میں کرداراداکرناہرفرد کی ذمہ داری ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

    یاد رہے کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے کھو جانے کے بعد سیاسی بیان بازی کم ہی کرتے دکھائی دیئے .اطلاعات یہی ہیں کہ حکومت نے اپوزیشن کی الزام تراشی کی سیاست کا مقابلہ کرنے کے لیے فواد چوہدری سمیت کئی پی ٹی آئی جوشیلے رہنماوں کو ایسی جارحانہ بیان بازی کی اجازت دے دی ہے.

  • رحیم یار خان، صادق آباد لنڈا باراز جل کر خاک

    رحیم یار خان، صادق آباد لنڈا باراز جل کر خاک

    رحیم یار خان()تفصیلات کے مطابق صادق آباد لنڈا بازار میں آگ لگ گئی جس کی وجہ  سو سے زیادہ پھتیارے جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔آگ لگنے کا یہ واقعہ پہلی دفعہ نہیں ہوا بلکہ پچھلے سالوں میں یہ لنڈا بازار 4 سے 5 دفعہ جل چکا ہے.ابھی تک کی رپورٹ کے مطابق 30 فیصد لنڈا بازار جل چکا ہے۔ اور لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہو چکا ہے۔آگ صبح 6 بجے کے قریب لگی ہے۔ ریسکیو کی ٹیمیں  آگ بجھانے میں مصروف ایس پی صادق آبادسی او بلدیہ موقع پر موجود جبکہ سول ڈیفنس، اور دیگر سماجی تنظیمیں بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

  • معاشی حالات ٹھیک ہونے جارہے ہیں،حماد اظہر نے بڑا دعویٰ کردیا

    معاشی حالات ٹھیک ہونے جارہے ہیں،حماد اظہر نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کے اہم نوجوان رہنما ،اقتصادی امور کے وزیرحماداظہرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔حماد اظہر نے امید ظاہر کی کہ حکومتی پالیسیوں کے نتائج بہت جلد آنے شروع ہوجائیں گے.

    حماد اظہر نے کہاکہ اگلے مالی سال میں قومی معیشت میں بہتری کارجحان نظرآناشروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کومصنوعی طریقے سے برقرار رکھا ہوا تھا۔ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پچھلے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث اقتصادی شعبے کوبڑا خسارا برداشت کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور ملک کے اقتصادی مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے

  • قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا ،وزیراعظم عمران خان کا عزم

    قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا ،وزیراعظم عمران خان کا عزم

    اسلام آباد:قبائلی علاقوں میں ترقیانی کام ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم کے میدان آگے لے کر جانا میری شدید خواہش ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کے اعلیٰ حکومتی ذمہ داران سے ایک میٹنگ میں کیا .وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میںنوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

    ضم شدہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے یہ باتیں کیں۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے عوام نے ملک کے لئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور کئی مشکلات کاسامناکیاہے۔اجلاس میں سینیٹ میں قائدایوان شبلی فراز، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان، سینیٹرز ہدایت اللہ ، اورنگزیب خان، مرزا محمدآفریدی، مومن آفریدی اورسجادطوری نے شرکت کی۔

  • راولپنڈی پولیس کانسٹیبل قتل, قاتل بھانجا نکلا

    راولپنڈی پولیس کانسٹیبل قتل, قاتل بھانجا نکلا

    راولپنڈی: تھانہ صدر واہ میں تعینات کانسٹیبل کے اندھے قتل کی واردات ٹریس،مقتول کی اہلیہ کے مقتول کے بھانجے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،ملزم بھانجے نے مامی کے عشق میں مبتلا ہو کر حقیقی ماموں کو قتل کر کے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا،سی پی او فیصل رانا نے شواہد دیکھ کر پولیس کو ڈائیریکشن دی کہ معلوم ہوتا ہے کہ قتل کا ملزم یا ملزمان گھر پر ہیں،پولیس نے مقتول کی اہلیہ سے تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا،پولیس نے مرکزی ملزم زاہد کو بھی گرفتار کر لیا،باغی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل تھانہ واہ صدر میں تعینات پولیس کانسٹیبل اظہر حسین کو تھانہ چونترہ کے علاقہ میں واقع اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا،قتل کی واردات کے بعد ورثاء کی جانب سے ڈارمہ رچایا کہ یہ ڈکیتی قتل ہے،جائے وقوعہ پر سی پی او ڈی آئی جی فیصل رانا بھی گئے جنہوں نے متوجہ کیا کہ کرائم سین سے جو شواہد ملتی ہیں اس کے پیش نظر قوی امکانات ہیں کہ قتل کی اس واردات کا ملزم یا ملزمان گھر میں ہی ہیں،سی پی او کی طرف سے دی گئی اس لیڈ پر پولیس نے تفتیش کی،مقتول کی تدفین کے بعد اس کی اہلیہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کی اس واردات کا اعتراف کر لیا،ملزمہ سمیرا نے بتایا کہ اس کے مقتول کے بھانجے زاہد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے میرے کہنے پر زاہد نے اپنے حقیقی ماموں کانسٹیبل اظہر حسین کو قتل کر دیا،ایس پی نے بتایا کہ قتل کے مرکزی ملزم زاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جسے مقامی عدالت میں پیش کر کے اس سے تفتیش کر کے آلہ قتل اور اس کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سی پی او فیصل رانا کی پروفیشنل پولیسنگ اور عمدہ کمانڈ کی وجہ سے قتل کی اندھی وارداتیں ٹریس ہو رہی ہیں،ادھر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سی پی او ڈی آئی جی فیصل رانا ایک تجربہ کار فیلڈ آفیسر اور پروفیشنل پولیس کمانڈر ہیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے کانسٹیبل کے اندھے قتل کی واردات ٹریس کر لی،اگر راولپنڈی پولیس فیصل رانا کی کمانڈ میں اسی طرح کام کرتی رہی تو یہاں کی ہر بلائنڈ واردات ٹریس ہو گی ملزمان گرفتار ہوں گے اور متاثرین کا انصاف ملے گا۔