Baaghi TV

Blog

  • بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100سے زیادہ ہلاکتیں، لاکھوں بے گھر

    بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100سے زیادہ ہلاکتیں، لاکھوں بے گھر

    بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ کم و بیش سات ملین افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعدا د بھی 100سے زائد ہو چکی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سات ریاستوں میں سیلاب سے51افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔بھارتی صوبے آسام اور بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ دس دنوں میں کم و بیش ساڑھے چار ملین افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوئے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ سڑکیں اور ریلوے لائنیں ڈوب چکے ہیں۔ آسام کے 30اضلاع حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں چار ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ آسام میں 15افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طرح بہار کے 12اضلاع تباہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اڑھائی ملین لوگوں نے نقل مکانی کی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24ہو گئی ہے۔

    دریں اثناء نیپال میں سیلاب کی وجہ سے 70افراد مارے جا چکے ہیں۔ دو ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں سیلاب متاثرین کی تعداد چالیس ہزارہے۔ جبکہ 16افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء میں ہر سال سیلاب آتے ہیں۔ 2017ء میں سیلاب کی وجہ سے بھارت،نیپال اور بنگلہ دیش میں کم از کم 80افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ فصلیں، جائیدادیں اور گھر تباہ ہو گئے تھے

  • خواجہ برادران پر فرد جرم کب عائد ہو گی،عدالت نے بتا دیا،ریمانڈ میں توسیع

    خواجہ برادران پر فرد جرم کب عائد ہو گی،عدالت نے بتا دیا،ریمانڈ میں توسیع

    عدالت نے خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ،آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم بھی دے دیا

    پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برادران کا ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں احتساب عدالت پیش کیا گیا ، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کردی ، عدالت نے آئندہ سماعت پرخواجہ برادران پرفردجرم عائد کرنے کا حکم دے دیا .

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار لوگوں کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئے، ایسا کلچر پیدا ہو گیا کہ ذمہ دار لوگ بھی بیان دے دیتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

    کوئی توہین کامرتکب ہوا ہےتوکارروائی ہونی چاہیے ، ویڈیو سیکنڈل کیس میں عدالت کے ریمارکس

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ کلچر ہوگیا ہے کہ بیان دے دیتے ہیں ،ایسے بیانات ذمہ دار لوگوں کونہیں دینے چاہئیں ،کیا سارے جج، سیاستدان ،پولیس اورپٹواری ایک جیسے ہیں؟ افسوس کی بات ہے کہ سب کو ایک کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ پریس کانفرنس میں لگائے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، آپ کی تجویزہے کہ سچ کی تلاش ہو جس سے بنی نوع انسان پیدا ہوا ہے،

    وکیل نے کہا کہ ارشد ملک نےتسلیم کیا کہ انہوں نے نواز شریف اور حسین نواز سے ملاقاتیں کیں،چیف جسٹس نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیرالتواہے کیا اسےدیکھنا چاہیے؟ وکیل نے کہا کہ ممکن ہے مستقبل میں ہائیکورٹ پر دباو ڈالا جائے،

    ویڈیو سیکنڈل کیس کی سماعت کا سپریم کورٹ میں‌ آغاز

    چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وکیل نے جج کو کرسی مار دی یہ بھی تو غیر معمولی معاملہ ہے ،ایک جج نے وکیل کو پیپر ویٹ مارا کیا یہ غیر معمولی نہیں ؟ قانون اپنا راستہ بنا لیتا ہے ملک بھر میں درج ہونے والی ایف آئی آر کیا عدالتی حکم پر ہوتی ہیں ؟

    وکیل نے کہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کا فرانزک ہونا چائیے .

    وکیل سہیل اختر کے دلائل مکمل ہو گئے ،وفقے کے بعد طارق اسد کے وکیل دلائل دیں گے

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

  • ڈالر ایک روپے چار پیسے مزید مہنگا ہوگیا

    ڈالر ایک روپے چار پیسے مزید مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے چار پیسے مزید مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کرگئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.86 سے بڑھ کر 160.90 روپے ہر جا پہنچا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں پر ڈالر کی طلب بڑھنے پر روپے پر دباؤ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 160 روپے اور انٹربنک میں 159 روپے 86 پیسے ہوگیا تھا۔

  • کوئی توہین کامرتکب ہوا ہےتوکارروائی ہونی چاہیے ، ویڈیو سیکنڈل کیس میں عدالت کے ریمارکس

    کوئی توہین کامرتکب ہوا ہےتوکارروائی ہونی چاہیے ، ویڈیو سیکنڈل کیس میں عدالت کے ریمارکس

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی توہین کامرتکب ہوا ہےتواس کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے .

    یہ بھی پڑھیں
    h1 class=”single-post-title”>ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی توہین کامرتکب ہواہےتواس کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے .ویڈیوکیس،یہاں غیرجانبدارانہ کلچر بن گیا ہے، آپ کی یہ تجویز ہے کہ سچ کی تلاش جائے،جب سے بنی نوع انسان بنا ہے سچ ہی کی تلاش ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہتےہیں ہم ایک ایسی اپیل اٹھاکرفیصلہ دیں جوجاکردوسری کورٹ کومتاثرکرے .

    مزید یہ بھی پڑھیں

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل سے پوچھا کہ کیا ہائیکورٹ خود مختار ادارہ نہیں ہے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ جی بالکل ہائیکورٹ خود مختار ادارہ ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ پھر ہائیکورٹ کو کام کرنے دیں، ہم جاننا چاہ رہےہیں کہ آپ جوچاہتے ہیں اس کا نتیجہ کیا ہوگا،

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اشتیاق مرزا کے وکیل کو سُن لیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی،مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ میڈیا بریفنگ کہاں ہوئی؟ جس پر وکیل نے کہا کہ میڈیا بریفنگ لاہور میں ہوئی، ویڈیو میں ناصر بٹ بھی موجود تھے،ویڈیو سے تاثر ملا کہ عدلیہ فیصلوں میں آزاد نہیں ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس واقعے کی تحقیقات کرائیں،بیان حلفی میں جج نے ثابت کیا کہ انہیں کیسے بلیک میل کیا گیا،سب نے کہا چیف جسٹس خاموش نہ بیٹھیں تمام لوگوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا مسئلہ ہے چیف جسٹس تحقیقات کرائیں،سب نے مطالبہ کیا کیونکہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے،

  • ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

    ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

    8طیارےایس400میزائل نظام کےپارٹس لاچکےہیں،مزیدآرہےہیں، ترک صدر

    باغی ٹی وی رپورٹ ترکی کے صدر طیب اردوان نے انکشاف کیا ہے کہ 8طیارےایس400میزائل نظام کےپارٹس لاچکےہیں،مزیدآرہےہیں ترکی میں روسی ساختہ ایس400میزائل نظام کی تنصیب اپریل2020تک مکمل ہوجائیگی ایس400میزائل نظام ان کیخلاف مضبوط دفاعی نظام ہےجوملک پرحملہ کرناچاہتےہیں
    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ “

  • ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اگر اس پر کمیشن بنانا ہے تو کس کی نگرانی میں بنایا جائے؟

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اشتیاق مرزا کے وکیل کو سُن لیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی،مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ میڈیا بریفنگ کہاں ہوئی؟ جس پر وکیل نے کہا کہ میڈیا بریفنگ لاہور میں ہوئی، ویڈیو میں ناصر بٹ بھی موجود تھے،ویڈیو سے تاثر ملا کہ عدلیہ فیصلوں میں آزاد نہیں ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس واقعے کی تحقیقات کرائیں،بیان حلفی میں جج نے ثابت کیا کہ انہیں کیسے بلیک میل کیا گیا،سب نے کہا چیف جسٹس خاموش نہ بیٹھیں تمام لوگوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا مسئلہ ہے چیف جسٹس تحقیقات کرائیں،سب نے مطالبہ کیا کیونکہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے،

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں لوگوں کے کہنے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے، اگر ہم لوگوں کے کہنے پر نوٹس لیں گے تو ہم آزاد کیسے ہوئے،سوموٹو وہ ہوتا ہے جس کی ضرورت ہم خود محسوس کرتے ہیں،ہم آن ڈیمانڈ نہیں چلتے آپ کی درخواست آن ڈیمانڈ ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ کیا تجویز کرتے ہیں ؟

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    اشتیاق مرزا کے وکیل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کس طرح کی انکوائری کرائی جائے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا خیال ہے عدلیہ خود ہی کرے جو کرنا ہے، میرے خیال میں انکوائری کمیشن بنا دیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کس کی سربراہی میں بننا چاہیے، کیا آپ چاہتے ہیں کمیشن کا سربراہ کوئی جج ہو، بیورو کریٹ ہو ، وکیل ہو ،

    وکیل نے کہا کہ کسی جج کو کمیشن کا سربراہ بنا دیں

  • انقرہ  میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں تقریب

    انقرہ میں 15 جولائی 2016 شہدا کی یاد میں تقریب

    15 جولائی 2016 میں ترکی کی جائز جمہوری حکومت کا تحتہ الٹنے کے اقدام کو ناکام بناتے ہوئے جو لوگ جاں بحق ہوئے ان کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی.

    تفصیلات کے مطابق انقرہ میں 15 جولائی 2016 میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کے خلاف دا ستان تحریر کرنے والے مقامات میں سے ایک بیش تپے صدارتی محل بھی ہے۔

    اس داستان کے تحریر کرنے کے تیسرے سال کے موقع پر صدارتی کلیئے میں میں شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کلئیے کے سامنے ان کے منتظر شہدا کے عزیزواقاراور غازیوں سے بات چیت کی اور پھر سب شہدا کی یادگار کی جانب چل دیئے۔ شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دعا کی گئی۔

    بعد میں صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے شہداء کے لیے دعا کی ۔

    صدر ایردوان اور ان کے ساتھیوں نے بعد میں میں بیش تپے ملت مسجد میں ختم ِقرآن کریم کی محفل میں شرکت کی۔

    صدر ایردوان نے یہاں پر شہدا کے لئے قران خوانی کی جبکہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش بوسنیا ہرزِ گوینا کی عوامی مجلس کے اسپیکر باقر میں عزت بیگوویچ ، نائب صدر فواداوکتائے، متعدد وزرا اور 15 جولائی شہدا کے عزیزواقارب اور غازیوں نے شرکت کی ۔

  • ویڈیو سیکنڈل کیس کی سماعت کا سپریم کورٹ میں‌ آغاز

    ویڈیو سیکنڈل کیس کی سماعت کا سپریم کورٹ میں‌ آغاز

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہو گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت ہوئی.چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ وکیل نے عدالت میں کہا کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں 2الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جن کی انکوائری ہونی چاہیے .

    سپریم کورٹ میں درخواستیں اشتیاق احمد مرزا، سہیل اختر اور ایڈوکیٹ طارق اسد نے دائر کیں جس میں وفاقی حکومت، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں جج ارشد ملک، ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے .

    عدالت میں سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے، ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں.

    سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لئے عدالت آنے والوں کے لئے خصوصی سیکورٹی پاس جاری کئے ہیں، کمرہ عدالت مین صرف درخواست گزاروں اور وکلاء کو عدالت میں جانے کی اجازت ہے، مسلم لیگ نے بھی اپنے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ پہنچیں .

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

  • لندن:چارسدہ کی دو جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن

    لندن:چارسدہ کی دو جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن

    ندن: چار سدہ کی سر جڑی بچیوں کا لندن کے اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا۔یہ آپریشن پچاس گھنٹے تک جاری رہا. والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی.ان بچیوں کے آپریشن کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اہم کردار ادا کیا

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد سے تعلق رکھنے والے سر جڑی بچیاں صفا اور مروہ کا لندن کے اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا۔اس سے قبل ان کے دو آپریشن کئےگئے تھے۔تیسراآپریشن پچاس گھنٹے تک جاری رہا جو کامیاب رہا۔

    یا د رہے کہ ان بچیوں کے آپریشن کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نےاہم کردار ادا کیا اور سر جڑی بچیوں صفا اور مروہ کا علاج لندن میں انتظامات کیے .