Baaghi TV

Blog

  • لودھراں پولیس لائنز میں گاڑیوں وغیرہ کی انسپکشن

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعدازاں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے جاوید اسلام شہید پولیس لائن لودہراں میں ضلع بھر کی پولیس موبائلز اور موٹرسائیکلوں کی انسپکشن کی.

  • بورےوالا : ٹرین کے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) کالونی کے سامنے ریل لائن عبور کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے اور موٹرسائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جسکی تاہم شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ورثاء کی تلاش بھی جاری ہے

  • عارف والا : دن دیہاڈے ڈاکو راج

    عارفوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر کے مصروف ترین جناح چوک میں ڈکیتی غلہ منڈی کے آڑھتی اور بانو فیڈ کے مالک آصف عباس کے دو ملازمین بینک سے کیش لیکر موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے نقدی چھین لی،

    پولیس ذرائع واردات میں چھینی جانے والی رقم کی مالیت 10 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے، پولیس نے ہونے والی واردات کی فوٹیج قریبی لگے ہوئے شاپ کے کیمروں سے حاصل کر لی ہے اور معلومات کی بنیاد پر کاروائی شروع کر دی ہے،

  • مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال داخل

    مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال داخل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی چھوٹی بیٹی علیل ہوگئی ہیں‌ اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہ نورکی اچانک طبیعت خراب ہونےپردوپہرکونجی ہسپتال لایاگیا، ڈاکٹرنے طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سےاسپتال میں داخل کرلیا ہے.

    ماہ نورکو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے مریم نوازخود ہسپتال لےکر آئیں، مریم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ نور کی طبعیت خراب ہوئی تھی تاہم اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں.

  • راولپنڈی مرید کا خواتین کے کمرے میں جانے پر پیر اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کرکے قتل کردیا

    راولپنڈی مرید کا خواتین کے کمرے میں جانے پر پیر اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کرکے قتل کردیا

    راولپنڈی: سی پی او کی طرف سے مری میں پیر کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کاسخت نوٹس،پیر کے بیٹے سمیت دو ملزمان گرفتار،تھانہ مری میں قتل کا مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کہ مری کے علاقہ میں چند افراد سرپا احتجاج ہیں جن کا مؤقف ہے کہ ان کے نوجوان کو پیر نے ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،سی پی او نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس پی اور ایس ڈی پی او کو موقع پر بھیجا،سی پی او نے کہا کہ فوری طور پر ملزمان گرفتار کئے جائیں،سی پی او ہر15منٹ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹیلی فون پر فالو اپ لیتے رہے،سی پی او کے سخت احکامات کی وجہ سے پولیس نے مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کے بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔جبکہ مرکزی ملزم پیر عظمت شاہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تھانہ مری میں مقتول وقاص کے والد ذوالفقار کی مدعیت میں تھانہ مری میں قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ نوجوان وقاص علی ملزم پیر عظمت شاہ کا مرید تھا وہ غلطی سے مرید خواتین کے کمرے میں چلا گیا جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا،سی پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ اس مقدمہ کے تمام ملزمان ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا،مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی جس کی مانیٹرنگ ہائیر اتھارٹی کی طرف سے کی جائے گی۔

  • وہاڑی : روڈ حادثہ میں جانی نقصان

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹبہ سلطان پور مترو روڑ پر گھٹ والا پل کے قریب ایک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کپاس کے کھیت میں جا گری
    حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ساتھی شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 50 سالہ نذر حسین کی نعش اور 65 سالہ زخمی اللہ رکھا ولد خدا بخش ساکنان ماہی وین کو ہسپتال منتقل کر دیا

  • عمران خان اپنے کس انتہائی قریبی مشیر سے عہدہ واپس لے سکتے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    عمران خان اپنے کس انتہائی قریبی مشیر سے عہدہ واپس لے سکتے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ان کا عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشیر تجارت اگرچہ وزیر اعظم کے قریبی سمجھے جاتے ہیں‌ تاہم کہا جارہا ہے کہ عمران خان ان کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش نہیں‌ ہیں اس لئے جلد ان سے مشیر تجارت کا عہدہ واپس لیا جاسکتا ہے.

    مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد ملک سے باہر، ان کے استعفیٰ کی خبر بے بنیاد ہے، منسٹری آف کامرس

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عبدالرزاق داؤد کو مشیر تجارت کا عہدہ اس لئے سونپا گیا تھا کہ وہ اپنی صلاحیتیں‌ بروئے کار لائیں گے اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ کی کوشش کریں گے لیکن ایک برس گزرنے کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافہ تو نہیں ہوا البتہ کمی ضرور ہو رہی ہے. یہ وہ صورتحال ہے جس کے سبب وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مشیر تجارت سے ان کا قلمدان واپس لینے کی خبریں‌ آ رہی ہیں. مشیر تجارت کو ہٹائے جانے کی‌ خبریں‌ اس وقت میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں تاہم حکومت نے ابھی تک اس امر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے. واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ایسی ہی خبریں‌ آئی تھیں‌ لیکن حکومت نے ان خبروں‌ کی تردید کر دی تھی تاہم اس مرتبہ ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی وضاحت سامنے نہیں‌ آئی ہے جس پر مختلف شکوک و شہبات جنم لے رہے ہیں. واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کچھ عرصہ قبل بھی وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کر چکے ہیں.

  • بورےوالا: بیوٹی پارلرز اور حجام کی رجسٹریشن لازمی قرار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب ہیپاٹائٹس آرڈیننس کے تحت تمام بیوٹی پارلرز اور حجام کی رجسٹریشن لازمی ہے.
    ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنے دفتر میں پنجاب پریس کلب کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
    انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 31جولائی تک رجسٹریشن جاری ہے بیوٹی پارلرز اور حجام مالکان اپنے ہیپاٹائٹس رپورٹ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فس سے رجوع کریں 31جو لائی تک رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6 سو بیوٹی پارلرز اور 700حجام کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق عطائیوں کے خلاف بلا تفریق کا روائی کا عمل بھی جا ری ہے اس موقع پر ملک نعیم جاوید ، ملک طالب حسین ، شاہد علی چوہان اور حافظ عمران ساجد اور علی نعمان بھٹی بھی موجود تھے

  • انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گی: عائشہ عمر

    انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گی: عائشہ عمر

    کراچی: معروف فلمی و ڈرامہ اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کی وجہ سے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گی.

    عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے ٹرپ کی تصاویر سٹوریز شیئر کی جن پر لوگوں نے تنقید اور نفرت کا اظہار جس کے بعد انہوں نے کہا کہ اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کر دوں گی اور پرائیویٹ اکاؤنٹ بنا دوں گی. یہ پوسٹ کرتے ہوئے عائشہ نے کہا کہ میں انسٹا گرام پر ڈی جے اور موسیقی سے متعلق اپنی تمام اسٹوریز خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔

    عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں اپنا پبلک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر کے بہت جلد اپنا اکاونٹ پرائیویٹ بناؤں گی جہاں میں اپنی تمام اسٹوریز اور تصاویر صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی در حقیقت مجھے یہ پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں اس طرح کے منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے.

    اداکارہ نےاپنی ایک سٹوری میں یہ بھی کہا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر میسج کرتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالےسے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن تنقید اور نفرتوں بھرے پیغامات کے ساتھ دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بالخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر اپنا پیار اور حوصلہ افزائی کے پیغامات کے ساتھ مزید تصاویر اور ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔

    عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مثبت پیغامات مجھ کو پر جوش اور جذبات بنا دیتے ہیں۔ اور ساتھ ہی اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

  • ٹریفک پولیس کا رشید خان انسانیت کی خدمت میں پیش پیش

    ٹریفک پولیس میں کچھ اہلکار ایسے بھی ہیں جو ڈیوٹی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ ایک ایسا فرض شناس سب انسپکٹر رشید احمد خان فیروز آباد میں تعینات ہے ۔

    رشید خان کے سامنے یا نزدیک کہیں پر کوئی ٹریفک حادثہ ہو یا کسی کو ابتدائی طبی امداد کی ضرورت ہو تو بڑھ چڑھ کر مدد کرتا ہے۔ رشید خان ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا اپنے ساتھ فرسٹ ایڈ کا سامان رکھتا ہے جو ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کرتا ہے ۔ کہیں بھی حادثہ ہو ساتھی اہکار رشید خان کو فون کرکے بلاتے ہیں ۔ کچھ روز قبل خاتون شارع فیصل ڈیوٹی فری شاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں مرد اور خاتون کے پاوں زخمی ہوگئے

    ساتھی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اطلاع دی تو ایمبولینس سے پہلے پہنچ کر مرد اور خاتون کی ابتدائی طبی امداد کی اور پھر اسپتال منتقل کروایا۔ رشید خان خان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب انسانی ہمدردی کی لئے کرتا ہے۔