گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے سنگین مقدمات میں ملوث 4 خطرناک مجرم اشتہاری اور ایک منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم کے سلسلہ میں گجرات پولیس کا گرینڈ آپریشن،ڈی پی او سید علی محسن کی ہدائیت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ رانا عامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخو پورہ اور سیالکوٹ سمیت مختلف جگہوں پر کریک ڈاؤن کر کے راہزنی اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 4خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے۔مجرم اشتہاریوں میں مختار احمد ولد محمد انور سکنہ شیخوپورہ 2۔افتخار احمد ولد سلطان احمد سکنہ شیخوپورہ 3۔ریاض علی ولد دائم علی سکنہ ننکانہ صاحب 4۔صابر حسین ولد محمد صادق ضلع سیالکوٹ شامل ہیں۔جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشو ں کے خلاف آپریشن کرکے نوگزہ قبرستان کے قریب چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم نیک محمد ولد جلال خاں سکنہ نوشہرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کرکے 9-Cکا مقدمہ درج کرلیا۔
Blog
-

لالہ موسیٰ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 4 اشتہاری، 1 منشیات فروش گرفتار
-

سیلفی کی نذر ہوئیں دو اور جانیں
سیلفی کی دو اور جانیں نذر ہو گئیں . سیاحتی مقام بحرین کی سیر کرنے آئے کراچی کے باپ بیٹی کی سیلفی نے جان لے لی۔
سیلفی کا جنون باپ بیٹی کی جان لے گیا۔ سوات کے سیاحتی مقام بحرین میں سیر کرنے آئی کراچی کی 17 سالہ اریش کا سیلفی لیتے ہوئے پاؤں لڑکھڑایا اور وہ دریا میں جا گری۔ بیٹی کو ڈوبتے دیکھ کر لڑکی کے والد نجیب شجاع اپنی بیٹی کو بچانے دریا میں کود گئے جس کی وجہ سے دونوں باپ بیٹی دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گئیں۔
پولیس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نجیب شجاع کی لاش آئین کے مقام پر جبکہ اس کی بیٹی اریش نجیب کی لاش مدین کے مقام پر دریا سے نکال کر لاشوں کو مدین ہسپتال منتقل کردیا۔ جنہیں قانونی کارروائی کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں سیلفی لینے کے شوق میں سب سے زیادہ بھارت کے باشندے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے پر پاکستان ہے۔
-

ضمنی الیکشن این اے205، پی پی کے امیدوار کو ملی الیکشن سے قبل بڑی کامیابی
سندھ کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخابات کے حوالہ سے پی پی کے امیدوار کے خلاف نااہلی کی درخواست عدالت نے خارج کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے اس حلقہ میں محمد بخش مہر کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے جس کے خلاف مخالف امیدوار نے عدالت میں درخواست دی تھی، سکھر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تو عدالت نے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کی نااہلی کی درخواست خارج کردی اور انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،عدالت نے مخالف فریق کو بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی .
واضح رہے کہ این اے 205 گھوٹکی میں قبل از ضمنی انتخابات دھاندلی کے حوالہ سے پیپلزپارٹی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا کہ این اے 205 گھوٹکی میں سخت اسکروٹنی کے بعد پی پی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، ضمنی انتخابات میں صرف لوکل انتظامیہ اور اکثر سیاست دانوں کا دباؤ نہیں بلکہ دیگر ادارے بھی دباؤ ڈال رہے ہیں،
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی کہا تھا کہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں امیدواروں پر دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے اور سازشیں بھی کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ان سازشیوں کا مقابلہ کرکے ان کو ناکام کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت
وزیراعظم کو معطل اور گورنر سندھ کو ہٹایا جائے، سعید غنی نے ایسا مطالبہ کیوں کیا؟
سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 پر ضمنی انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی ملی ہے، دو بڑی جماعتوں کے امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز رندھاوا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اورجے یو آئی (ف) کے امیدوارپیپلزپارٹی کےامیدوارکےحق میں دستبردارکرائے ہیں.
وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس
عاجز رندھاوا کا مزید کہنا ہے کہ گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرسردار محمد بخش مہر الیکشن لڑیں گے ،پی ٹی آئی کو گھوٹکی میں امیدوار تک نہیں ملا، پی ٹی آئی جانتی ہے انہیں انجینیرنگ کا موقع نہیں ملےگا اس لیےوہ میدان سے بھاگ گئی،
تعزیت پروزیراعظم کوشوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان
قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ضمنی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا ،تحریک انصاف کے رہنما علی محمد مہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کر دیا ہے ، الیکشن 18 جولائی کو ہوں گے
-

لاہور:موٹر سائکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ،انتظامیہ خاموش تماشائی
لاہور:لاہور میںموٹر سائیکل چوری ہونا اب معمول کے واقعات میں سے ایک واقعہ بن کر رہ گیا .تمام تر حفاظی اقدامات اور سی سی ٹی وی کمیروں کے باوجود چور موٹر سائیکل لے جارہے ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی ہی نظر آتی ہے .تازہ واقعہ میں بادامی باغ سے شہری عدنان کی موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور پہلے موٹرسائیکل کے قریب آتا اور پھر اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر موقع ملتے ہی موٹرسائیکل چرا کر فرار ہو جاتا ہے۔ شلوارقمیص میں ملبوس چورکا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باجود ملزم کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔
-

ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
لاہور:ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا پولیس کے بس کی بات نہیں رہی .اکثر منچلوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے .لیکن ایک تازہ واقعہ میں ایک نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا جس کے خلاف ڈی آئی جی کو ایکشن لینا پڑا .تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں نوجوان ولید بلوچ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوجوان ولید بلوچ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ خبر نشر ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے اسلحہ لائسنز کی منسوخی کے لئے متعلقہ اداروں کوخط بھی لکھ رہے ہیں۔
-

روبینہ خالد پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟ عدالت نے بتا دیا
احتساب عدالت اسلا م آباد نے پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کر دی
سینیٹرروبینہ خالد کے ادارے نے طلبا کا مستقبل تباہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، نیب نے پی پی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے ملزمان روبینہ خالد، مظہر السلام، تابندہ ظفر اورمحمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 23 جولائی کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے تاریخ مقرر کردی .
پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
وضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا ہے، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس می کہا گیا ہے کہ ملزمان کی وجہ سے30.13 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے .نیب کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کے ہمرا ہ مظہرالاسلام سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر لوک ورثہ بھی ملزمان میں شامل ہیں، ان کے خلاف ریفرنس نیب کی خاتون تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا ہے روبینہ خالد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر ہیں.
-

بغداد کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے،کئی ہلاکتیں
عراق کے شہر بغداد کی امام بارگاہ میں دوہرے خودکش حملے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بغداد میں امام بارگاہ میں دو خودکش دھماکوں سے کم از کم 5 افراد جاں بحق ہو گئے دارالحکومت کے الیرموک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوہرے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ بتائی ہے جبکہ اس کارروائی میں چودہ افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دو خودکش بمباروں نے الثورہ ضلع میں ابو الفضل العباس امام بارگاہ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔فوری طور پر کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یاد رہے 9 مئی کو مشرقی بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 08 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جون کے اواخر میں اہل تشیعہ کو نشانہ بنانے والی ایک الگ کارروائی میں 02 افراد لقمہ اجل بنے۔
عراق نے 2017 میں کئی مہینوں کی کارروائیوں کے بعد داعش کی خود ساختہ خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
-
نہری پانی کی چوری ناممکن
قصور
محکمہ انہار کے ایکسئین قصور کے حکم پر سب انجینئر نے چور کوٹ مائینر میں ٹیل فیڈ کر کے زمینداروں کے دل جیت لئے واقعات کے مطابق چور کوٹ مائنر میں سب انجینئر محکمہ انہار نے پانی چوری روکنے کیلئے ایکسئین قصور محکمہ انہار کے حکم پر ٹیل فیڈ کر کے پانی چوری کو نا ممکن بنا دیا جس سے چھوٹے اور کمزور کسانوں نے محکمہ انہار کا شکریہ ادا کیا زمینداروں کا کہنا ہے کہ بااثر اور بڑے زمیندار پانی چوری کر لیتے تھے جس سے ہم غریب کسانوں کو پانی ٹیوب ویل سے لگانا پڑتا تھا جوکہ بہت مہنگا ہے -

شہبازنے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا، فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔
شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے۔ چوری کا ‘کھرا’ برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا، اور انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے۔چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی۔لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا۔یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے ۔
فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا۔ دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔۔ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کی امداد ہڑپ کرنے کے حوالہ سے رپورٹ شائع کی جس کو مسلم لیگ ن جھٹلا رہی ہے جبکہ برطانوی صحافی اس بات پر قائم ہیں کہ میری سٹوری صحیح ہے اور اس کے ثبوت میرے پاس ہیں، شہباز شریف نے اس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، شہزاد اکبر نے بھی شہباز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ ان میں ہمت ہے تو وہ عدالت جائیں.
بچے خودمختار،میری تذلیل کی جارہی ہے، شہباز شریف
واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔
شہباز شریف کے خلاف نیب میں آشیانہ ہاوسنگ سمیت دیگر کیسز بھی چل رہے ہیں.
-

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کھول دیے
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کھول دیے اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں.اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں،
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی فضائی روٹس کھول دیے اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کر سکتی ہیں.اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں،ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے،سول ایوایشن اتھارٹی.
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹس جاری کر دیا تھا. بھارتی طیارے اوور فلائی کی بندش کےبعد پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند کی گئی ،