Baaghi TV

Blog

  • ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے قاتلوں کو منطقعی انجام تک پہنچایا جائے گا.ڈی پی او عمر سلامت

    ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے قاتلوں کو منطقعی انجام تک پہنچایا جائے گا.ڈی پی او عمر سلامت

    رحیم یارخان ( ) ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے قاتلوں کو منطقعی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پنجاب پولیس بہادر سپوت پر بزدلانہ حملہ کر کے مجرمان نے اپنے لیے مشکل کھڑی کر لی ہے۔ مفرور قاتل، اغواء کار اور ڈاکوؤں کے وار کا حکمت اور پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کے آبائی علاقہ چک 81 میں ہونے والے نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز احمد پولیس کا ایک بہادر، نڈر اور جرائم کے خلاف لڑنے والا عظیم سپوت تھا جس کی ساری سروس کرائم فائٹنگ سے بھری پڑی ہے جس پر وہ اسے سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر شہید ممتاز کے بیٹے حماد احمدکو گلے سے لگا کر اس کے دکھ کا مداوا کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ خود انتہائی رنجیدہ ہو گئے۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ممتاز شہید کے قاتلوں کو ان کے منطقعی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیوں کا استعمال کیا جائے گا انہیں کیفر کردار تک پہچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفاک اور بزدل قاتلوں کو نے پنجاب پولیس کے بہادر سپوت کو شہید کر کے اپنے لیے بہت بڑی مشکل کھڑی کر لی ہے ہم انہیں پاتال سے کھینچ باہر نکالیں گے اور اس واردات کے تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے بزدلانہ واردات کے بعد فرار ہونے والے قاتلوں کو حکمت عملی اور بھر پور طاقت سے جواب دینے کا بھی عندیہ دیا۔ اس موقع پر شہید ممتاز کی والد مشتاق احمد و دیگر عزیز و اقارب سے بھی انہوں نے دلی ہمدردی کا اظہار کہا اور کہا کہ یہ پنجاب پولیس اور اہل رحیم یارخان کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ممتاز شہید جیسے اہلکار روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

    رحیم یار خان ( ) پولیس کا اندھڑ گینگ کی کمین گاہ اور ملحقہ علاقوں کا محاصرہ سرچ آپریشن کے دوران کمیں گاہ مسمار کر دی۔ اندھڑ ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ہیڈ کانسٹیبل ممتاز کو شہید کر دیا تھا پولیس کو اندھڑ ڈاکوؤں کی تلاش تمام زرایعے ایکٹو کر دئیے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اندھڑ ڈاکوؤں نے اغواء کاری اور ڈاکہ زنی کو کچلنے کے لیے پولیس کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ہیڈٖ کانسٹیبل ممتاز احمد بلا کو ایک حلمے کے دوران شہید کر دیا تھا جس کے بعد جب پولیس نے مجرمان کی تلاش کی تو وہ ان کا کھرا اندھڑ قلعہ جا پہنچا جہاں پر پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد قاتل ملزمان فرار ہوگئے تھے پولیس نے آج پھر اندھڑ قلعہ اور اس کی باقیات میں قائم ان کی کمین گاہ کو محاصرہ کر کے کمین گاہ مسمار کر دی اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کر کے اس بات کا یقین کیا کہ کہیں ڈاکوؤں نے کوئی دیگر خفیہ ٹھکانہ قائم نہ کر رکھا ہو۔ اس موقع پر اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی اور ڈی پی او عمر سلامت بھی موقع پر موجود تھے۔ پولیس حملے میں ملوث اندھڑ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلہ میں تمام تر زرایعے متحرک کر دئیے گئے ہیں اور جلد قاتلوں تک پہنچے کی حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

    رحیم یارخان: ڈی پی او عمر سلامت شہید ہیڈ کانسٹیبل ممتاز احمد کے بیٹے کو گلے لگا کر دلاسا دے رہے ہیں
    رحیم یارخان: اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی قیادت میں اندھڑ گینگ کی کمیں گاہ مسمار کی جا رہی ہے .

     

  • بھارت کا اپنی ہی خواتین پر آئی ایس آئی سے ناجائز تعلقات کا الزام،خفیہ راز دیتی رہیں

    بھارت کا اپنی ہی خواتین پر آئی ایس آئی سے ناجائز تعلقات کا الزام،خفیہ راز دیتی رہیں

    نئی دہلی:بھارت نے خواتین پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے روابط رکھنے اور بھارتی فوج کے اہم راز چرانے کا الزام لگا دیا.معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے خواتین کا ایک نیٹ ورک پکڑا ہے جو اپنے آپ کوبھارتی فوج میں‌اعلیٰ افسر کے طور پر ظاہر کرکے فوجیوں سے راز لے کر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو بھیجتی رہیں.

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوجیوں‌کا ایسا گروہ پکڑا ہے جوخواتین کے اس گروپ کو خفیہ اطلاعات پہنچاتے رہے.ان میں سپاہی روندر کمار،سوم ویر سنگھ اور دیگر ساتھی اب گرفتار ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے.بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یہ سلسلہ 15 ماہ سے چل رہا تھا.

    بھارتی پولیس کے مطابق آئی ایس آئی کے لیے کام کرنے والی خواتین میں‌سے ایک اپنے آپ کو نرسنگ کور میں‌کیپٹن بتاتی ہےوہ بھارتی فوجیوں سے راز لے کر پاکستان بھیجتی ہے.

    یاد رہےکہ بھارتی حکومت اور وزارت دفاع کی عادت بن چکی ہے کہ وہ ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے واقعہ کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے جوڑکر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے.

  • زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔نوکری کی زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک چوری،کرپشن،اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے.


    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کےلئے آنے والی امداد کا آٹھ کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔جرم کی اس حقیقت کا اعتراف ایرا کےافسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں کیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • صحت کے حوالے سے چنیوٹ کی عوام کیلئے خوشخبری

    حکومت پاکستان کی طرف سے ضلع چنیوٹ کی عوام کیلئے صحت سہولت پروگرام کا اجرا کر دیا گیا ہے، درخواست گزار اپنے موبائل فون کے رائٹ میسج میں شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8500 پر سینڈ کر کے صحت کارڈ کے اہل ہونے کا معلوم کریں اور اہل ہونے کی صورت میں چنیوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے اپنا کارڈ وصول کر لیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کوسراہا گیا اور یہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا.

    ہنگری کےسفیر نے ملاقات کے دوران علاقے میں امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا ہے. ہنگری کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے خطےمیں امن واستحکام کیلئے اہم کردارادا کیا ہے.

  • اس ملک میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ”ملک چور "موجوں میں جبکہ "آم چور”……

    اس ملک میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ”ملک چور "موجوں میں جبکہ "آم چور”……

    بہاولنگر:تبدیلی کے نعروں کے باوجود ابھی تک امیر اور غریب کے خلاف عدل کا پیمانہ نہیں بدلہ .اس ملک میں ملک کو لوٹنے والے پروڈکشن آرڈرز پر موجیں کررہے ہیں‌تو کہیں‌دوسری طرف ایک غریب جس کے پاس اپنا یا اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے پیسے نہ ہوں اور وہ شخص پیٹ کی آگ بھجانے کے لیے ایک آدھا آم اٹھا لے .ایسا ہی ایک واقعہ بہاولنگر ضلع کے شہر فورٹ عباس میں‌پیش آیا.

    اطلاع کے مطابق فورٹ عباس میں شہریوں نے چوک فوارہ میں فروٹ چوری کرتے ہوئے ایک شخص کوپکڑ کر اپنی عدالت لگا لی، پھل چوری کرنے والے شخص کو بجلی کے پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، چور نے بھوک کی وجہ سے ایک کلو فروٹ چوری کیا تھا،ملزم کا کہناتھا کہ پیسے نہیں تھے بھوک لگی تھی اس لئے پھل چوری کئے۔

    چور کو تشدد کا نشانہ بنا کر لوہے کے پول کے ساتھ باندھ دیا گیا اور اس پر شہریوں نے خوب تشدد کیا، جس سے چور نڈھال ہوکر ہوش ہو گیا۔شہریوں کیطرف سے اس غلطی پر اتنے بڑی سزا پر غصے میں آگئے اور اس معاملے پر درگذر کرنے یا تنبیہ کرنے کا مشورہ دیا .

  • وادی نیلم میں پاک فوج کا زبردست ریسکیو آپریشن، 52 افراد کو کیا محفوظ مقامات پر منتقل

    وادی نیلم میں پاک فوج کا زبردست ریسکیو آپریشن، 52 افراد کو کیا محفوظ مقامات پر منتقل

    وادی نیلم میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی دستےسول انتظامیہ کےساتھ مل کر ریسکیو کا کام مکمل کررہےہیں، ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئےگئےہیں، 52افرادکوہیلی کاپٹرکےذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے، ڈوب جانےوالےافرادکی تلاش کاعمل جاری ہے،

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرین کوخوراک،راشن اورطبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، واضح رہے کہ وادی میں شدید بارش اور سیلاب کی کیفیت سے شدید نقصان ہوا ہے اور دو فوجیوں‌ سمیت بیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

  • گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کےسیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ سالانہ امتحان 2019  کی تقریب تقسیم انعامات

    گوجرانوالہ : صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ اورمستقبل ہیں کیونکہ انہو ں نے ہی نئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور آئندہ ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے انہوں نے کہاکہ کو ئی بھی ملک پرائیویٹ سیکٹر کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور یہ امر قابل فخر اور باعث اطمینان ہے کہ امسال 18 میں سے 11 پوزیشنز سرکاری سکولوں کے طالبعلموں جبکہ 5 پوزیشنز پرائیویٹ سیکٹر کے طالبعلموں نے حاصل کیں –

    ان خیالات کا ا ظہار انہو ں نے گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ سیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ سالانہ امتحان 2019 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا – ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسراء، چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طار ق محمود قاضی ، ڈائر یکٹر کالجز خلیل زبیر، کنٹرولر امتحانا ت پروفیسر ناصر محمود اعوان، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر مختار احمد، ڈویژن کے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجو کیشن،ڈی ای اوز ایجوکیشن، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام،والدین اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے علاوہ تعلیمی بورڈ کے دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے-

    صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن پنجاب چودھری محمداخلاق نے کہاکہ حکومت پنجاب بہت جلد نئی تعلیمی ریفارمز لا رہی ہے جس طرح اساتذہ کی ٹرانسفر کی ای ٹرانسفر آن لائن پالیسی وضع کی گئی ا سی طرح پنشن کے معاملات کو بھی بہت جلد آن لائن کر دیاجائے گا- جس سے محکمہ میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور ریٹائرڈ ملازمین کو بر وقت پنشن کی فراہمی ممکن بناءي جائے گی- انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا صحت و تعلیم پر فوکس ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پہلے ہیومن ڈویلپمنٹ پر کام کر رہی ہے -اس کے بعد روڈز ڈویلپمنٹ پر کام کیاجائے گا- انہوں نے کہاکہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کے افسران نے شبانہ روز محنت کے بعد امتحانی نتائج مرتب کئے اور اس ضمن میں شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسراء نے کہا کہ آج کا دن پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کیلئے باعث مسرت ہے کیو نکہ آج کے دن انہیں ان کی محنت کا صلہ مل رہاہے – انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے کہا کہ آج جدید ٹیکنالو جی کا دور ہے اور آج پاکستان کی 22کروڑ عوام ایک جسم کی مانند ہے اور میگا پگسل کی تصویر کا نام ہے – انہوں نے کہا کہ ہماری ولولہ انگیز قیادت ملک کو آگے لے کر جائے گی- اس کے لئے تھوڑا وقت درکار ہے پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے جا رہے ہیں قوم پر مشکل وقت بعد بہت جلد آسانی اور خوشحالی آئے گی – انہو ں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ9.5بلین ڈالر ادا کر کے ملک کا قرض اتارا اور 4.7 بلین ڈالر سود واپس کیا – انہو ں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ دل سے اپنے اساتذہ کا احترام کریں کامیابی ان کے قدم چوجے گی تقریب سے چیئر مین بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمو داعوان اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کیا اور تعلیمی بورڈ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی – تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمان خصوصی کو سو وینئر بھی پیش کیاگیا-

  • سونا مزید مہنگا ،نام ہے جس کا "سونا” اب ہر کسی کی پہنچ سے دور ہونےلگا

    سونا مزید مہنگا ،نام ہے جس کا "سونا” اب ہر کسی کی پہنچ سے دور ہونےلگا

    کراچی:پاکستان میں معاشی صورت حال ابھی سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی .ڈالر کا ریٹ بڑھتا ہے تو سونے کی قیمتیں بڑھنے لگتی ہیں. دوسری طرف عالمی مارکیٹ بھی اثر انداز ہورہی ہے. یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری نے سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، پاکستان میں ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 82 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

    کراچی سے سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 82 ہزار 600 روپے ہو گئی، دس گرام سونا آٹھ سے اٹھاون روپے کے اضافے سے ستر ہزار آٹھ سو روپے کا ہو گیا،، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چونسٹھ ہزار نو سو روپے فی دس گرام ہو گئی۔

  • شریف فمیلی ایف بی آر کے ریڈار پر چچی بھتیجی کو نوٹسز، مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد

    شریف فمیلی ایف بی آر کے ریڈار پر چچی بھتیجی کو نوٹسز، مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد

    لاہور:شریف فیملی پر شکنجہ مزید سخت ،پہلے چچا بھتیجا اور اب چچی بھتیجی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں ہیں.اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے مریم نواز، نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کردیئے، ایف بی آر نے ٹیکس ادائیگی کیلئے 23 جولائی تک مہلت دیدی۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے۔ مریم نواز پر 6 لاکھ 57 ہزار انکم سپورٹ لیوی، 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا۔ جبکہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ پرٹیکس عائد کیا گیا جبکہ مریم نوازکو انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا۔

    دوسری طرف مریم نواز کی چچی نصرت شہباز کو بھی ٹیکس کا پروانہ بھیج دیا ہے.اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نصرت شہباز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 1 کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار پر ٹیکس عائد کیا گیا تھاجبکہ انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 90 ہزار210 روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر نے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو اکاؤنٹس منجمد کرکے ریکوری کی جائے گی۔یاد رہے کہ ایف بی آر نے کئ بار ملک بھر میں ٹیکس نادہندگان کو وارننگ جاری کرچکی تھی لیکن اس کے باوجود شریف فیملی نے ایف بی آر کی ایک نہ سنی