Baaghi TV

Blog

  • گردے تو دل میں ہوتے ہیں ،ڈاکٹر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    گردے تو دل میں ہوتے ہیں ،ڈاکٹر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن:دنیا کی سب سے بڑی عالمی طاقت امریکہ کے صدر شعبہ میڈیکل کے لاعلم ڈاکٹر بن گئے .ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب میں شرکاء کو ایک نئی تحقیق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گردہ دل کے ساتھ پیوست ہوتا ہے اور یہ بہت ہی لاجواب چیز ہے .یہ بیان اس نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا

    ڈاکٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال سا آگیا ہے اور ناقدین نے ٹرمپ کی جاہلانہ بات پر شدید تنقید کی .سوشل میڈیا پر بہت سے امریکی ڈاکٹروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈاکٹر بے علم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقت کے صدر کو یہ پتہ نہیں کہ گردے کہاں ہوتے ہیں

    Trump thinks the kidney is part of the heart, I kidney you not

    بہت سے امریکیوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ میرے گردے میرے دل کے ساتھ پیوست ہیں ایک احمقانہ جملہ ہے جسے سے امریکیوں کو ندامت ہوئی ہے

  • لاہورملت پارک انویسٹی گیشن ونگ کی کاروائی

    لاہورملت پارک انویسٹی گیشن ونگ کی کاروائی

    لاہور ملت پارک انویسٹی گیشن ونگ نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کواس کے ساتھی
    سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا،ملزمان کامختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف ۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملت پارک نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ بجاش عرف ہنی کو اس کے ساتھی علی سمیت گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزما ن نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں چورری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیااس کے علاوہ پولیس نے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز،نقدی اور موٹر سائیکل برآمدکرتے ہوئے قانونی کاروائی کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا۔

  • شیشہ پینےدیا جائے،قائمہ کمیٹی سینیٹ کا مطالبہ

    شیشہ پینےدیا جائے،قائمہ کمیٹی سینیٹ کا مطالبہ

    اسلام آباد:دنیا میں جہاں ماہرین صحت شیشہ پینے پر پابندی کا پرزور مطالبہ کررہے ہیں اور اسے صحت کے لیے انتہائی خطر ناک قرار دے رہے ہیں وہاں دوسری طرف پاکستان قانون سازادارے ایوان بالا میں پاکستان میں شیشہ پینے کی آزادی دینے کے لیے حکومت پر ڈباو ڈالا جارہا ہے..

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت نے ریسٹورنٹس میں شیشہ پینے پر پابندی اٹھانے اور مناسب قانون سازی کی سفارش کردی۔

    وزرات صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھی پابندی کے حق میں نہیں جبکہ سینیٹر میاں عتیق شیخ بولے کہ لندن میں ہمارے کرکٹرز شیشہ پیتے رہ گئے اور ہم میچ ہار گئے، افسوس ہے کہ شیشے پر پابندی لگوانے کیلئے میں نے سب سے زیادہ شور ڈالا لیکن ریسٹورنٹس میں شیشے پر پابندی لگی تو شیشہ گھروں میں آگیا۔

    سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں شیشہ پر عائد پابندی اٹھالی جائے، ترقی یافتہ ممالک میں شیشے پرپابندی نہیں۔میاں عتیق نے کہا کہ پاکستان میں ریستورانوں میں شیشہ پینے کی کھلی چھوٹ ہونے چاہیے

    قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہ لندن میں ہمارے کرکٹرز شیشہ پیتے رہ گئے اور ہم میچ ہار گئے۔ رکن منظور کاکڑ نے کہا کہ پہلے ایک فرد ریسٹورنٹ جا کر شیشہ پیتا تھا اب سارا گھر پیتا ہے۔ وزرات صحت کے حکام بولے کہ وزارت بھی پابندی کے حق میں نہیں ہے، پابندی سپریم کورٹ کے حکم پر لگی۔ میاں عتیق شیخ نے کہا کہ وزرات قومی صحت مناسب قانون سازی کیلئے قوائد وضوابط تشکیل دے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سرعام دکانوں پر سگریٹ، پان کی فروخت پر پابندی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کمیٹی ممبران نے کہا کہ اس صنعت کے ساتھ 7 لاکھ افراد وابستہ ہیں، پابندیوں سے بے روزگاری بڑھے گی جس کے بعد کمیٹی نے اس معاملے پر تفصیلات طلب کر لیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں شیشہ کا نشہ کرنے والوں کی تعداد مں روز بروز اضافے کے بعد اس کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی.یہ پابندی اسلام آباد،لاہور ،کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں شیشے کے نشے کے شکار ہونے والے طلباوطالبات کے منظر عام ہونے پر لگائی گئی تھی .

  • خوشخبری !بیرون ملک جانے والوں کیلیئے پلاسٹک ریپنگ سستےہوں گے. غلام سرور خان

    خوشخبری !بیرون ملک جانے والوں کیلیئے پلاسٹک ریپنگ سستےہوں گے. غلام سرور خان

    اسلام آباد:بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیےوفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور چیمہ نے خوشخبری سناتے ہوئےکہا ہے کہ سامان کی پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس کم کیے جارہے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک ریپنگ کے ریٹس نمایاں جگہ پر لگائے جائیں۔

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے جمعہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورے کے دوران کیا۔طاہر سکندر ایئرپورٹ مینیجر نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ شاہ رخ نصرت،سیکرٹری ایوی ایشن/ڈی جی سی اے اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود انسانی وسائل کے بارے میں بتایا۔وفاقی وزیر کو انٹیگریٹڈ بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی گی۔ایئرپورٹ پر موجود کار پارکنگ کے مسائل کے بارے بھی یر بحث آئے۔

    وفاقی وزیر نے یونائیٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایئرپورٹ کی صفائی کے بارے میں بھی استفسار کیا۔گرین چینل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے ایئرپورٹ پر موجود ٹراما سینٹر اور شفا فارمیسی کا بھی دورہ کیا۔

  • 13جولائی کی شٹرڈاون ہڑتال،مظفرگڑھ میں انجمن تاجران اور انتظامیہ میں ٹھن گئی

    مظفرگڑھ میں کل 13 جولائی کو مہنگائی اورٹیکسوں کیخلاف ہونے والی ہڑتال کے معاملے پر انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ آمنے سامنے آگئے،انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ہتھکنڈوں اور پولیس کی دھمکیوں کے باوجود ہڑتال ہرصورت کامیاب ہوگی.مظفرگڑھ میں 13 جولائی کومہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف ہو نے والی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے انجمن تاجران اور ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کمر کس لی.ضلع مظفرگڑھ میں ہڑتال کو کامیاب کرانے کے لیے انجمن تاجران نے ضلع بھر میں رابطہ مہم شروع کررکھی ہے اور تاجروں سے ہفتے کے روز دکانیں بند کرنے کی اپیل کی جارہی ہے،دوسری جانب ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کے مختلف دھڑوں سے رابطے کرکے ہڑتال سے باز رکھنے کی کوششیں بھی جاری ہیں.انجمن تاجران کے عہدیدار میاں شان شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس ضلع بھر کے تاجروں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے،مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے تاجروں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے.

    انجمن تاجران کیمطابق کل 13 جولائی کو ضلع بھر میں ہڑتال ہر صورت کامیاب ہوگی.دوسری جانب ضلعی پولیس کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا ہے،پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق ہڑتال کی آڑ میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے تاجروں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے.

  • مریم نواز ویڈیو سکینڈل ، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی ، رپورٹ سچ نکلی

    مریم نواز ویڈیو سکینڈل ، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی ، رپورٹ سچ نکلی

    لاہور :سینئیر اینکر اور کھرے سچ کے میزبان مبشر لقمان کے مریم نواز کی طرف سے جج ارشد ملک پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد اس ویڈیو سے متعلق اندر کی کہانی میں انکشافات اور حقائق بالکل درست ثابت ہوئے .

    مریم نواز کی طرف سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق جو ویڈیو لیک کی گئی اس نے پاکستانی کے سیاسی درجہ حرارت میں بہت اضافہ کردیا تھا . اس ویڈیو‌کے بارے میں طرح طرح کی پشین گوئیاں اور تبصرے زبان زد عام رہے .اور اکثر تبصرہ نگاروں اور تجزیہ نگاروں نے اسے اصلی قرار دے کر نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کی

    اس ویڈیو کے تکنیکی پہلووں اور اس میں کی جانے والی ایڈیٹنگ اور جعل سازی کا سب سے پہلے اگر کسی نے انکشاف کیا تو وہ سینیئر اینکر ،کھرے سچ کے میزبان اور پاکستانی سیاسی منظر نامے پر نظر رکھنے والی اہم شخصیت مبشرلقمان کی تھی .

    مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ جج ارشد ملک کے سامنے ایسی تحریر رکھی گئی تھی .جسے جج ارشد ملک کو پڑھنے پر مجبور کیا جاتا رہے .اس تحریر میں جج ارشد ملک ناصر بٹ سے یہ پوچھتے ہوئے نظرآئے کہ میں یہ تحریر نہیں پڑھوں گا .لیکن ناصر بٹ اور دیگر کرداروں کی طرف سے پڑھنے پر مجبور کیا گیا جس سے یہ تاثر حاصل کرنے کی کوشش کی گئی کہ جج ارشد ملک نے تسلیم کرلیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دباو میں کیا گیا

    مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو‌پیغام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس میں اور بھی کردار ہیں مجھے ان کا علم ہے .اپنے ویڈیو پیغام میں مبشر لقمان نے کہا تھا بہت جلد یہ کردار بے نقاب ہوں گے،اپنے ویڈیوپیغام میں مبشر لقمان نے یہ بھی انکشاف کیا تھاکہ یہ ویڈیو بلیک میل کرکے بنائی گئی ہے. مبشر لقمان نے اپنا مشہور جملہ اور ذرائع جسے وہ "چڑیل ” کا نام دیتے ہیں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک مافیا ہے اور بہت جلد یہ مافیا بے نقاب ہوگا.

    یاد رہے کہ مبشر لقمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ممکنہ انکشافات کیےتھے ان میں 75 سے 80 فیصد کی تصدیق جج ارشد ملک کے خط سے ہی ہوگئی ہے.باقی دعوے کب پورے ہوں گے یہ سپریم کورٹ میں‌سماعت کے دوران ثابت ہوجائیں گے. یہ بھی یاد رہے کہ مبشر لقمان کے اس ویڈیو پیغام کو جو یوٹیوب پر نشر ہوا تھا چند ہی منٹوں میں دسیوں ہزار لوگوں نے سنا ،سبسکرائب کیا اورلائیک بھی کیا.

  • مریم نواز، جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل، بڑے بڑے چہرے بےنقاب، بہت جلد ہوں گے نئے انکشافات

    مریم نواز، جج ارشد ملک ویڈیوسکینڈل، بڑے بڑے چہرے بےنقاب، بہت جلد ہوں گے نئے انکشافات

    اسلام آباد:مریم نواز ،جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں‌بڑے بڑے چہرے بے نقاب ،اس مافیا میں کون کون شامل ہے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے حق میں فیصلے کروانے کے لیے دباو ڈالنے اور ملین آف یورو کی پیش کش کرنے والے سب کرداروں کے نام بتا دیئے ہیں.

    اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے خط میں جج ارشد ملک نے انکشاف کیا کہ مجھے نواز شریف دور کے سابق سیکورٹی ایڈوائزر ناصر جنجوعہ ،سابق چئرمین نیب قمرالزماں چوہدری نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی ناصر بٹ نے دباو میں‌لانے کی کوشش کی .

    جج ارشد ملک نے کہا کہ مجھے 20 ملین یورو ں کے علاوہ اور بھی بڑی پیشکیں کی گئیں لیکن میں‌نے انکار کردیا ،مجھے دھمکیاں دی گئیں .جج ارشد ملک نےکہا کہ میں نے تمام تر دھمکیوں اور لالچوں کے فیصلہ میرٹ پر دیا

    یاد رہےکہ سپریم کورٹ اس اہم معاملے کی سماعت کرنے جارہی ہے اوراس میں ملوث مافیا کو بے نقاب بھی کرے گی .اور اگر جج ارشد ملک کے خط میں دیئے گئے حقائق درست ثابت ہوئے تو پھر شریف خاندان سے متعلق یہ رائے سچ ثابت ہوجائے گی کہ شریف خاندان اپنے خلاف فیصلوں میں ججو‌ں کو خریدتے ہیں.جیسا کہ جسٹس ملک قیوم کے ساتھ شہباز شریف کی ہونے والی گفتگو سے ان کی عدالتوں کے بارے میں ذہنیت کا پتہ چلتا ہے

  • وزیراعلی نے تین اضلاع کی عوام کا کِیا احساس

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 1180 میگاواٹ آر ایل این جی پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیااورپاور پلانٹ کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔سیکرٹری توانائی نے وزیراعلیٰ کوپلانٹ سے بجلی کی پیداوار اورترسیل کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے پاور پلانٹ کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ نے پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔اس منصوبے کے تحت ڈیک ڈائیورشن چینل سے کیو بی لنک کینال تک پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔اس منصوبے پر تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ اگلے سال کے وسط میں مکمل ہو گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ڈسکہ، گوجرانوالہ، مریدکے اور فیروز والا کی زرعی اراضی کو سیلابی پانی سے بچانے میں مدد ملے گی اور ان شہروں میں بسنے والوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو سیلابی ریلے سے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ قومی منصوبہ ہے اور اس پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائیں گے اوراس ضمن میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،یہ کمیٹی ریکروٹمنٹ اور دیگر ایشوز کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے اراکین کا جلد تقرر کیا جائے گا اور پاور پلانٹ کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کے اندر اور اردگرد مزید پودے لگائے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ میں ہر منصوبے کا آن گراؤنڈ جا کر جائزہ لوں گا۔ وزیراعلیٰ سے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جس شہر میں جاؤں گا، وہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کروں گا اور آپ کے ایشوز ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتیں دینے کا مشن جاری و ساری رہے گا اور عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ماضی میں قومی خزانہ ذاتی عیاشیوں پر نہ اڑایا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یہ نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی خزانہ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں اور کسی کو قومی خزانے میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک، میاں خالد، محسن لغاری، تیمور بھٹی، حافظ ممتاز احمد، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • وزیراعلی پہنچے قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلیٰ کا بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ، 1180 میگاواٹ آر ایل این جی پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ اب تک 10 ارب بجلی کے یونٹ پیدا کر چکا ہے
    اس کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ کا افتتاح کیا، سپورٹس کمپلیکس 39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے
    وزیراعلیٰ نے پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،اس منصوبے پر تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئیگی
    وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائینگے، ہر منصوبے کا آن گراؤنڈ جا کر جائزہ لوں گا
    جس شہر میں جاؤں گا، وہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کروں گا، اس موقع پر شیخوپورہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی سے ملاقات بھی کی
    اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولتیں دینے کا مشن جاری و ساری رہے گا،ماضی میں قومی خزانہ ذاتی عیاشیوں پر نہ اڑایا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یہ نہ ہوتی
    ہم قومی خزانہ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں،کسی کو قومی خزانے میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گے

  • عورت، معاشرے کی اہم اکائی ۔۔۔ اشفاق طاہر

    عورت، معاشرے کی اہم اکائی ۔۔۔ اشفاق طاہر

    آج کل ’حقوقِ نسواں‘ کے تحفظ کے دعویدار گمراہ کن پروپیگنڈہ کرتے ہوئے یہ دعوت دے رہے ہیں کہ عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ چلنا چاہیے اور کسی بھی میدان میں انھیں مردوں سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ حالانکہ یہ دعوت عورتوں کو بربادی کی طرف دھکیلنے کے برابر ہے،کیونکہ اس کے پیچھے دعویداروں کا مقصد عورتوں کی ترقی نہیں بلکہ ان کا اصل مقصد شرم وحیا کا خون کرنا ہے۔ تاکہ جو شخص جب چاہے، جہاں چاہے اور جسے چاہے اپنے دامِ فریب میں گرفتار کر کے اس کی عزت کو تار تار کر دے۔ جیسا کہ آج کل بصد افسوس ہو رہا ہے !

    ہماری بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو مردوں کے لئے سب سے خطرناک فتنہ قرار دیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:

    ’’ جب کوئی مردکسی اجنبی عورت کے ساتھ خلوت میں ہوتا ہے تو ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے۔‘‘

    بنا بریں! عورتوں کا مردوں سے اختلاط مرد و زن دونوں کے لئے باعثِ فتنہ ہے اور اس سے دونوں کا دین وایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے تمام دروازوں کو بند کر دیا ہے جو مردو زن کے اختلاط کی طرف لے جاتے ہیں۔مثلاً :

    1۔ عورت کو اللہ تعالیٰ نے غیر محرم مرد کے ساتھ پست اور نرم آواز میں بات کرنے سے منع فرما دیا ہے تاکہ کوئی مریض دل والا اس کے متعلق شک و شبہ کا اظہار نہ کرے۔ ( سورۃ الأحزاب :آیت 32)

    لہذا جب نرم لب و لہجے میں بات تک کرنے کی اجازت نہیں ہے تو مردو زن کے اختلاط کو کیسے درست قرار دیا جا سکتا ہے ؟

    2۔ اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں کو اجنبی عورتوں سے اپنی نظروں کو جھکانے کا اور اسی طرح مومنہ عورتوں کو بھی اجنبی مردوں سے اپنی نظروں کو جھکانے کا حکم دیا ہے۔ ( سورۃ النور : آیات 30، 31)

    اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر محرم عورتوں کو دیکھنا آنکھوں کا زنا قرار دیا ہے۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :

    ’’ آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے اور کانوں کا زنا سننا ہے۔اور زبان کا زنا بات چیت کرنا ہے اور ہاتھ کا زنا پکڑنا ہے اور پاؤں کا زنا چلنا ہے۔‘‘ [ متفق علیہ ]

    لہذا جب غیر محرم مرد و عورت کا ایک دوسرے کو دیکھنا حرام ہے تو ان کی آپس میں میل ملاقات اور گھومنا پھرنا کیسے جائز ہو سکتا ہے ؟

    3۔ جو خواتین رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کرتیں اور وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگتیں تو انھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیا کرتے تھے کہ :

    اِسْتَأْخِرْنَ فَإِنَّہُ لَیْسَ لَکُنَّ أَنْ تُحَقِّقْنَ الطَّرِیْقَ ( وَسَطَہَا )، عَلَیْکُنَّ بِحَافَاتِ الطَّرِیْقِ،فَکَانَتِ الْمَرْأَۃُ تَلْصَقُ بِالْجِدَارِ حَتّٰی إِنَّ ثَوْبَہَا لَیَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ مِنْ لُصُوْقِہَا

    ’’ تم پیچھے ہٹ جاؤ، کیونکہ تمھارے لئے جائز نہیں کہ تم راستے کے عین درمیان میں چلو، تم پر لازم ہے کہ تم راستے کے کناروں پر چلو۔اس پر وہ خواتین دیوار کے ساتھ چمٹ کر چلتی تھیں حتیٰ کہ ان کی چادریں ( جن سے انھوں نے پردہ کیا ہوتا ) دیواروں سے اٹک جاتی تھیں۔‘‘ [ ابو داؤد:5272 وصححہ الشیخ الألبانی فی الصحیحۃ : 856 ]

    تو آپ اندازہ فرمائیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نماز کی ادائیگی کے بعد گھروں کو واپس لوٹنے والی عورتوں کو مردوں کے راستے سے دور رہنے کی تلقین فرمائی تو عام طور پر مردو عورت کا اختلاط کیسے درست ہوسکتا ہے؟

    4۔ حضرت عقبہ بن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

    ’’ تم ( غیر محرم ) عورتوں کے پاس جانے سے پرہیز کرو۔تو ایک انصاری نے کہا : اے اللہ کے رسولؐ ! آپؐ اَلْحَمْو (یعنی خاوند کے بھائی ’دیور‘ ) کے متعلق کیا کہتے ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’دیور‘ موت ہے۔ ‘‘ [ بخاری : النکاح باب لا یخلون رجل بامرأۃ، 5232، مسلم :الأدب، 2083]

    اس حدیث میں ذرا غور کریں کہ جب دیور ( خاوند کا بھائی ) اپنی بھابھی کے لئے موت ہے تو عام مرد و عورت کا آپس میں اختلاط کتنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

    5۔ حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

    لاَ یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَۃٍ إِلاَّ وَمَعَہَا ذُوْ مَحْرَمٍ، وَلاَ تُسَافِرِ الْمَرْأَۃُ إِلاَّ مَعَ ذِیْ مَحْرَمٍ

    ’’ کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ ہرگز خلوت میں نہ جائے، ہاں اگر اس کے ساتھ کوئی محرم ہو تو ٹھیک ہے۔اور اسی طرح کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سن کر ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسولؐ ! میری بیوی حج کے لئے روانہ ہو گئی ہے اور میرا نام فلاں فلاں غزوہ کے لئے لکھ لیا گیا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جاؤ، اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔

    [ بخاری: الحج، باب حج النساء،2826، مسلم : الحج، 1341 ]

    مذکورہ بالا دلائل اس بات کے ثبوت کے لئے کافی ہیں کہ مردو زن کا اختلاط قطعاً جائز نہیں ہے۔ لہذا مسلمان خواتین کو مغرب زدہ لوگوں کے فریب میں نہیں آنا چاہیے اور قرآن و حدیث کے ان واضح دلائل کے سامنے اپنے آپ کو جھکا دینا چاہیے۔