Baaghi TV

Blog

  • اور پھر مولانا کا نمبر بھی لگ گیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کیا طلب

    اور پھر مولانا کا نمبر بھی لگ گیا، نیب نے مولانا فضل الرحمان کو کیا طلب

    نیب نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کے بعد اب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کر لیا

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کو بھی طلب کر لیا، مولانا فضل الرحمان کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لئے بلایا ہے، نیب مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تحقیقات کرے گی

    قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کیا کرتے رہے؟ مولانا فضل الرحمان سن کر ہوں پریشان

    مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

     

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی احتساب بیورو (نیب)کو شدید دھمکیاں دیتےہوئے تنقید کا نشانہ بنایا.صحافی نے مولانا فضل الرحمن سے پوچھا کہ “مولانا! سنا ہے کہ آپ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے اور نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے 20 جون کو آپ کو طلب کیا ہے؟آپ اس پر کیا کہتے ہیں

    صحافی کے سوال کاجواب کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ” مجھےکسی نے طلب نہیں کیا۔ مجھےکوئی طلب بھی نہیں کرسکتا۔ بھاڑ میں جائیں ان کے ریفرنس۔ ۔ ۔ میں وہ آدمی نہیں ہوں جو اس قسم کے ریفرنسوں کے سامنے جھکوں گا۔ میں ان کے ریفرنسوں کی دھجیاں بکھیردوں گا۔ ۔ ۔ ۔ یہ ہوتے کون ہیں کہ ملک کے اندر اگر کوئی شرافت سے سیاست کرے تو اس کو شرافت سے سیاست کرنے نہ دیں؟ انصاف کاقتل کرنے والوں سے میں انصاف کی توقع نہیں رکھ سکتا۔ میں ان کوانصاف کے ادارے تسلیم نہیں کرتا۔ یہ انتقامی سیاست کرنے والے ادارے ہیں۔ میں ان کی فائلوں کو پھینک دوں گا ان کےسامنے۔ اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو۔ ۔ ۔ چھٹی کادودھ یاد دلا دوں گا۔ ۔ ۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام کے سربراہ ہیں، مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں. مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کے تحت بڑے شہروں میں پروگرام کئے، چند روز قبل مولانا کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو چکی ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا.

     

  • اسمارٹ فون صارفین کے پیغام گوگل ملازمین سننے لگے

    اسمارٹ فون صارفین کے پیغام گوگل ملازمین سننے لگے

    گوگل ملازمین صارفین کے پیغام سنتےہیں.سربراہ نےاعترف کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق اب صارفین گوگل کا پیغام سنےجانےلگے اوراس بات کا عتراف بھی کر لیا گیاگوگل ٹیکنالوجی کے سربراہ نے ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی کمپنی کے ملازمین گھروں کے لیے متعارف کرائے جانے گوگل ہوم اسمارٹ اسپیکرز کی مدد سے صارفین کی آڈیو ریکارڈنگ سُنتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چونکہ کمپنی کے دنیا بھر میں صارفین موجود ہیں اس لیے گوگل نے مترجم رکھے ہوئے ہیں جو ریکارڈنگ سننے کے بعد اس کا تجزیہ بھی پیش کرتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون اور ہوم اسمارٹ اسپیکرز میں گوگل آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم نصب کیا گیا، جس کے ذریعے تمام معلومات سرور میں جمع ہوتی ہیں۔

  • تاجر برادری کی کال پر چنیوٹ میں ہڑتال کا اعلان

    تاجر برادری کی کال پر چنیوٹ میں ہڑتال کا اعلان

    چنیوٹ۔آل پاکستان تاجر برادری کی کال پر چنیوٹ میں ہڑتال کا اعلان حکومتی ٹیکسوں کے خلاف کل چنیوٹ میں تاجر برادری احتجاج کرے گی۔ ضلع بھر میں ہفتہ کو مکمل شٹرڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مین بازار کچہری بازار ریلبازار فرنیچر مارکیٹ اور دیگر مارکیٹیں بند رہیں گی۔ضلعی صدر جمیل فخری

  • حسین نواز نے کتنے کروڑ کی آفر کی تھی؟ جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں کیا بتایا؟

    حسین نواز نے کتنے کروڑ کی آفر کی تھی؟ جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں کیا بتایا؟

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آبا د ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو بنانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے.

    نوازشریف کیخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا: شہباز شریف

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہےکہ دوران سماعت نمائندگان کے ذریعے بارہا رشوت کی پیش کش کی گئی اورتعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی۔ مجھے کہا گیا کہ نواز شریف منہ بولی قیمت دینے کو تیار ہے. بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میری بطور جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصے بعد ہوئی، ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ انھوں نے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا، ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے تصدیق کرائی کہ میں نے چند ہفتے قبل تعیناتی کی خبر نہیں دی، میں نے اس دعوے کے بارے میں زیادہ سوچ بچار نہیں کی۔ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا کہ 16 سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو کے بعد کہا گیا وارن کرتے ہیں تعاون کریں، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور وہاں سے سلسلہ شروع ہوا، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی، مجھے رائے ونڈ بھی لے جایا گیا اور نواز شریف سے ملاقات کرائی گئی، نواز شریف نے کہا جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پر تعاون کریں، نواز شریف نے کہا ہم آپ کو مالا مال کر دیں گے۔

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    بیان حلفی میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ناصر بٹ اور ایک مزید کریکٹر مجھ سے مسلسل رابطے میں رہا، فیملی کو بھی بتایا شدید دباؤ میں ہوں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، فیصلے کے بعد بھی مجھے دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا تعاون کریں، سعودی عرب میں حسین نواز نے 25 اور پھر 50 کروڑ کی آفر کی، حسین نواز نے کہا سعودی عرب سے پاکستان جانے کی ضرورت نہیں، حسین نواز نے کہا آپ یہاں یا کسی اور ملک جانا چاہتے ہیں دستاویزات بنا دینگے، ملتان کی ایک نجی محفل کی 16 سال پرانی ویڈیو معلوم نہیں کیسے حاصل کی گئی، ویڈیو لیک کرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہیں اور کہا گیا تعاون کریں، سماعت کے دوران نواز شریف، ناصر بٹ اور دیگر نے دباؤ میں رکھا۔

    بیان حلفی میں جج ارشد ملک نے کہا نواز شریف نے بھی جاتی امرا میں پیسوں کی آفر کی اور کہا تعاون کریں، ناصر بٹ کیساتھ ملاقات میں خفیہ ریکارڈنگز کی جاتی رہیں، ناصربٹ کیساتھ دیگر لوگ بھی ہوتے تھے جو دھمکیاں دیتے تھے، کہا جاتا تھا 4،5 قتل کرچکے ہیں مزید بھی قتل کرسکتے تھے، بچوں سے متعلق بھی دھمکیاں دی جاتی تھیں، ابھی بھی مجھے بلیک میل اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کی سمری وزارت قانون کو بھجوائی تھی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر ان کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

  • سات درخت ۔۔۔ اظہر محمود

    سات درخت ۔۔۔ اظہر محمود

    زندگی میں یہ سات درخت ضرور لگائیں
    1۔ معاش کا درخت
    ہم درخت سے دوچیزیں لیتے ہیں ایک چھاؤں اور دوسرا پھل، چھاؤں ٹھنڈی ہوتی ہے جبکہ پھل میٹھا ہوتا ہے ، اگر ہمیں زندگی میں ٹھنڈی چھاؤں اور میٹھے پھل کو لینا ہے تو ہمیں سات درخت لگانے پڑیں گے ۔ اس شخص کی زندگی میں روشنی ہوگی جس کی زندگی میں سات درخت ہیں ،لوگ زندگی میں سات درخت نہیں لگاتے صرف ایک ہی درخت لگاتےہیں اور اسی کو کامیابی سمجھتےہیں اور اس درخت کانام ہے معاش ۔ جب تک بقیہ چھ درخت نہیں لگائیں گے کامیابی نہیں ملے گی۔
    بگ بینگ کے مفروضے کے مطابق اس کائنا ت کی عمر یا زندگی کی عمر چودہ کھرب سال ہے جبکہ اس زمین کی عمر چار کھرب پانچ سو ارب سال ہے اور اس میں انسانی زندگی کی عمر پینتیس لاکھ ہے ۔ اتنے زیادہ وقت میں آج کے انسان کے پاس صرف ساٹھ برس ہوتے ہیں ان ساٹھ برس میں شعور والی زندگی بہت تھوڑی ہوتی ہے ۔جس کے پاس شعور ہوتا ہے اس کے پاس قوت فیصلہ ہوتی ہے جبکہ شعور کا حساب ہونا ہے کیو نکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے میں نے حساب لینا ہے ۔ جب شعور والی زندگی اتنی مختصر اور مہنگی ہے تو پھر سوال ہے کہ کیا ہم نے کبھی اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا ؟ کیا کبھی اس کی ترجیحات بنائیں ؟ ہمیں مہینے کی ایک کمائی تنخوا ہ کی صورت میں ملتی ہے ہم اس کی پلاننگ کرتےہی جبکہ جو کل کمائی ہے اس کے بارے میں سوچتے نہیں ہیں ،ہم نے صرف پیسے کو اپنی ترجیح بنایا ہوا ہے ،ہم نے ہر چیز کو مادے کے ساتھ جوڑ دیا ہے ۔لوگوں کے پاس پیسہ ہوتا ہے لیکن بعض اوقات سکون نہیں ہوتا ، بعض اوقات عز ت نہیں ہوتی ، بعض اوقات اپنے آپ کا پتا نہیں ہوتا ، بعض اوقات ایمان نہیں ہوتا ، بعض اوقات اپنی ذات نہیں ہوتی ۔ معاش کا درخت ضرور ہونا چاہیے لیکن صرف معاش کا درخت نہیں ہونا چاہیے۔

    2۔ خدمت کا درخت
    زندگی میں سب سے خوبصورت چیز اطمینان قلب ہے ۔ جو سکون بانٹنے میں ملتا ہے وہ کمانے میں نہیں ملتا یہ شائد اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کی صفت ب بھی بانٹنا ہے ۔ زندگی میں دوسرا خدمت کا درخت ضرور لگائیں، ” جو بندہ یہ کہتا ہے میں امیر ہو جاؤں تو بانٹوں گا وہ کبھی نہیں بانٹےگا کیو نکہ وہ امیر تو ہو جائے گا لیکن حوصلہ نہیں ہوگا ” جو بندہ آدھی روٹی خود کھاتا ہے اور آدھی بانٹ دیتا ہے وہ بڑا انسان بنتا ہے ۔ خدمت کا قطعی مطلب یہ نہیں ہے کہ پیسے ہوں تو خدمت ہو گی ہے خدمت تو مزاج سے ہوتی ہے حدیث مبارک کا مفہوم ہے "سخاوت دل سے ہے مال سے نہیں "۔ خدمت کا مطلب ہے معاوضہ بندے سے نہیں ملنا اللہ تعالیٰ سے ملنا ہے ۔ خدمت میں چوکیداری نہیں کرنی بس نیکی کرنی ہے اور دریا میں ڈال دینی ہے ۔ خدمت عقل کی زکوٰۃ ہے، یہ فہم کی زکوۃ ہے ،یہ ذہانت کی زکوۃ ہے ، یہ بڑے پن کی زکوۃ ہے ۔ اگر میٹھا پھل کھانا اور ٹھنڈی چھاؤں لینی ہے تو پھر خد مت اللہ تعالیٰ کےلیے ہونی چاہیے ۔

    3۔ فیملی کا درخت
    فیملی بہت اہم ہے اور اس کو اہم سمجھنا بھی چاہیے اس کی ضروریات کو اہم سمجھنا چاہیے ۔ فیملی کی تین ضروریات ہوتی ہیں ہم ایک کو پورا کر کے دو سے کنارہ کشی کر جاتے ہیں ، پہلی ضرورت پیسہ ہے دوسری توجہ ہے ، توجہ کا مطلب ہے بچوں کی تمام چیزوں کے ساتھ تعلق ہو، تیسری ضرورت قربانی ہے کیو نکہ تعلق کی قیمت قربانی ہے ، تعلق قربانی مانگتا ہے ۔ وہ لوگ جوان تینوں میں سے ایک رکھتے ہیں باقی نکال دیتےہیں وہ زیادتی کرتےہیں ان کا درخت کبھی بھی میٹھا پھل اور ٹھندی چاؤں نہیں دیتا ۔

    4۔ پیشے کادرخت
    زندگی میں انسان کا دو چیزوں کے ساتھ زیادہ وقت گزرتا ہے ایک پیشہ دوسرا بیوی اس لیے دونوں کا انتخاب سو بار سوچنے کے بعد کرنا چاہیے ۔ ہم نے دنیا کا کوئی کام کرنا ہو اس میں چاہے کپڑے خریدنے ہوں، جوتے خریدنے ہو ، کوئی بیماری ہو یا کوئی اور چیز ہو اس کے لیے سو لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں لیکن جس کے ساتھ ہماری زندگی گزرنی ہوتی ہے اس کے بارے میں مشورہ ہی نہیں کرتے ۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے انتخاب کی طاقت دی ہے یہ کسی اور مخلوق کو نہیں ملی،انسان اپنے مزاج کے مطابق اپنے پیشے کو منتخب کرتا ہے ، انتخاب میں غلطی ہو سکتی ہے ممکن ہے نوکری والا بندہ کاروبار کرتا ہو، ممکن ہے کاروبار والا نوکری کرتا ہو ، ممکن ہے نوکری جس طرح کی چاہیے تھی ویسی نہ ہو ، ممکن ہے کاروبار جس طرح کا چاہیے تھا ویسا نہ ہو لیکن اس بارے میں سوچنا ضرور چاہیے اور مشور ہ ضرور کرنا چاہیے۔ زندگی میں غلط ٹرین ہو ں تو اتر کر صحیح ٹرین پکڑنےمیں شرم محسوس نہیں کرنی چاہیے ۔ اپنی زندگی میں چیزیں چھوڑنے کی طاقت ، ہمت ، جرات پیدا کریں کیو نکہ جو چھوڑ سکتا ہے وہی آگے جا سکتا ہے پھر اس کو ٹھنڈی چھاؤ ں ملتی ہے اور میٹھا پھل بھی ملتا ہے ۔ جس پیشے سے بندہ انجوائے نہیں کرتا وہ پیشہ پھرسوالیہ نشان ہے ، جس کے لیے اس کا ہم سفر راحت کا سبب نہیں ہے تو پھر سوالیہ نشان ہے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں "دوست سے سکون نہیں ہے اورد شمن سے تکلیف نہیں ہے تو پھر نہ دوست دوست ہے اور نہ دشمن دشمن۔ ”

    5۔ ساکھ کا درخت
    اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عزت اور ذلت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے لیکن بندے کو وہ کام کرنے چاہییں جو عز ت کا سبب بنیں کیو نکہ اللہ تعالیٰ نے بتا دیا ہے یہ کام عزت والے ہیں یہ ذلت والے ہیں ۔یہ اتنی اہم چیز ہے کہ بندے کو نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس کی ساکھ کو دیکھا جاتا ہے اس لیے ہمیشہ زندگی میں ساکھ برقرار رکھیں لیکن یہ بات بھی یاد رہیں کہ ساکھ ہو نے کے باوجود بھی مسئلے رہیں گے ، اچھا ہونے کے باوجود لوگ برا کہیں گے ۔ جس چیز کاکوئی حل نہیں ہے اس کی فکر مندی چھوڑ دیں بس آنکھیں نیچی کر کے چلتے جائیں ایک دن سر اٹھے گا دنیا ساتھ ہوگی ۔ اپنی نگاہوں میں اپنے آپ کو بھی گرنے نہ دیں۔ دنیا میں سب سے بڑا مجرم اپنی ذات کا مجرم ہوتا ہے ، لوگوں میں چور پن ہوتا ہے ، جس کی اپنی نگاہوں میں اپنی عزت نہیں ہے وہ کسی کی عزت کیا کرے گا ، جو چیز ہے ہی نہیں وہ کیسے دی جا سکتی ہے عزت تو عزت دار بند ہ کرتا ہے ۔ساکھ کو اہم سمجھیں اس پر انوسٹمنٹ کریں ، وقت لگائیں ۔ بندے کی دوستوں اور دشمنوں سے بھی پہچان ہونی چاہیے ، شاہین شاہین کے ساتھ ہی اڑتا ہے مردار کھانے والے گدھ کے ساتھ نہیں اڑتا۔ تعلق کی وجہ پیسہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ نظریہ ہونا چاہیے حضرت علی المرتضی ؒ رضی اللہ عنہ فرماتےہیں "نظریے کا ساتھ ازلی اور ابدی ہوتا ہے۔” طے کریں کن کے ساتھ کام کرنا ہے کن کے ساتھ کام نہیں کرنا کئی، لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ صرف دوستی رکھی جا سکتی ہے کام نہیں کیاجا سکتا کیو نکہ اپنے کا جواب دیا جا سکتا ہے ۔جس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جاسکتا اس کے ساتھ تعلق مت رکھیں۔

    6۔ مذہب کا درخت
    زندگی میں یقین ہے، ایمان ہے ، روحانیت ہے ، روح زندہ ہے ، عباد ت ہے،اس درخت کو بھی اہم سمجھنا چاہیے ۔حضور اکرم ﷺ نے جن تمام انداز کے ساتھ نماز ادا کی وہ سب سنت ہیں اب جو بھی جس انداز میں پڑھ رہا ہےاگر اس کی نیت یہ ہے کہ یہ میرے رسول کریم ﷺ کی سنت ہےتو ثواب ہے۔ وہ تمام نیکیوں کے کام جو آپ کو سکون دیتےہیں ان کو ضرور کریں کیو نکہ آپ کی عبادت ، روحانیت اور دین ان سے جڑا ہوا ہے ۔

    7۔ ذات کا درخت
    اپنی ذات کو بھی سکون چاہیے اس درخت کو بھی اہم سمجھنا چاہیے ۔ تنہائی کو انجوائے کرنا سیکھیں، اپنی پسند کی کتابیں خریدیں ، اپنے بے لوث دوست کے ساتھ وقت گزاریں، صبح کے وقت گیلے گھاس پر چل سکون حاصل کریں تاکہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کااحساس ہو ۔ ہم نے سب سے زیادہ اپنی ذات کے ساتھ وقت گزارنا ہوتا ہے اگر ہم اپنے اچھے دوست نہیں ہیں ، اپنی ذات کے ساتھ اچھا تعلق نہیں ہے تو پھر یہ درخت ٹھنڈی چھاؤں نہیں دے گا اور نہ ہی میٹھاپھل دے گا ۔
    آج سے ان درختوں کے بیج لگائیے کچھ دنوں بعد آپ کو محسو س ہوگا کہ پودابننا شروع ہوگیا ہے۔

  • روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے

    روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے

    روس نے خلا میں چار عسکری سیٹلائٹ چھوڑدیئے ، ان چاروں سیٹلائٹ کو ملک کے شمال میں واقع پلیسٹیک خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔

    روسی نیوز ایجنسی نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خلائی فورسز کے ایک یونٹ نے سویوز راکٹ کو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا جو چار سیٹلائٹ کا حامل ہے۔ یہ سیٹلائٹ وزارت دفاع کی ضروریات کے واسطے مخصوص ہیں۔

    ترجمان نے ان سیٹلائٹ کی قسم اور ان کے آئندہ کردار کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی۔اس سلسلے میں ریانووسٹی نیوز ایجنسی نے روسی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ خلائی فورسز کے ایک یونٹ نے سویوز راکٹ کو بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا جو چار سیٹلائٹ کا حامل ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس سال 2011 سے وہ واحد ملک بن چکا ہے جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ٹیموں کو بھیجنے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے کئی اسکینڈلوں اور متعدد ناکام تجربات نے روسی خلائی سیکٹر پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
    رواں ماہ کی تاریخ کو مقررہ پروگرام کے مطابق ایک نئی ٹیم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجی جائے گی۔ ٹیم میں امریکا، روس اور اٹلی شامل ہیں۔

  • جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف آج ہی منی ٹریل دے دیں اور چلے جائیں .جج ارشد ملک کی خدمات کولاہور ہائیکورٹ واپس کردیا گیا ہے .

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کیس کےدستاویزی ثبوت موجود ہیں،اس کیس سے لندن کے فلیٹس اور منی ٹریل ختم نہیں ہوتی، جج کوکام سے روکنے پر ان کے دیئے فیصلوں پرفرق نہیں پڑتا،جج ارشد ملک کی خدمات کولاہور ہائیکورٹ واپس کردیا گیا ہے .

    نوازشریف کیخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا: شہباز شریف

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کو دباؤ میں لانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، قوانین کےمطابق کوئی شخص فیصلے پراثرانداز ہو تواسے سزاہوتی ہے ،

  • نیب کا جعلی افسر گرفتار

    نیب کا جعلی افسر گرفتار

    نیب بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں نیب کا جعلی افسر گرفتار کرلیاگیاہے۔ ملزم نے لوگوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے وصول کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب کی طرف سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیاہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر جعلی نیب افسر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    قومی احتساب بیورو بلوچستان کی انٹیلی جینس ٹیم کی نشان دہی پر بلوچستان پولیس نے خود کو نیب افسر ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلسازکو گرفتار کیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کوئٹہ کے چھوٹے درجے کے ملازم عدیل شہزاد نے نیب کا نام استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کئے۔

    نیب کو کچھ عرصے سے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ نیب کے نام پر چند جعلساز لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے لے رہے ہیں، نیب کی انٹیلی جینس ٹیم نے مختلف محکموں میں ان عناصر کی سرکوبی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں، جسکے نتیجے میں ایک جعلساز کو نیب اور پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں نیب کے جعلی افسر بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی تھی ۔چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے انٹیلی جنس ونگ کی کارکردگی کو سراہا تھا اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی طرح محنت اور لگن کے سا تھ مستقبل میں بھی اپنے فرائض سرا نجام دیتے رہیں گے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائر ڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے محمد الطاف کو نیب کا جعلی افسر بن کر ایک خاتون سے10تولے زیورہتھیانے، کئی افراد کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دینے اور بڑے پیمانے پر عوام الناس سے لاکھوں روپے لوٹنے کے مبینہ الزام میں گرفتار کر لیا تھا.

  • سری لنکن ٹیم ٹیسٹ میچز کے لیے دورہ پاکستان کے لیے غیر مطمئن

    سری لنکن ٹیم ٹیسٹ میچز کے لیے دورہ پاکستان کے لیے غیر مطمئن

    2009 میں مہمان سری لنکن ٹیم کے ساتھ ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا تھا. نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے. سابقہ پی سی بی کی کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے لیکن صرف محدود اوورز تک.

    اب بورڈ حکام  ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بھی واپسی لانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے سری لنکا کو ہی رواں برس دورے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. آئی لینڈز کا ٹور 2 حصوں میں تقسیم ہو گا، ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ اور پھر دسمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی ماہ پہلے سری لنکن بورڈ کو دعوت دی تھی کہ وہ کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلیے ٹیم کو بھیجے مگر اس نے تاحال ٹور کی تصدیق سے گریز کیا ہے، لندن میں موجود چیئرمین پی سی بی احسان مانی اب آئی سی سی میٹنگز کے دوران سری لنکنا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سری لنکا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے لیکن انہیں کھلاڑیوں کے ہوٹل تک محدود رہنے پر اعتراض ہے، حکام کا خیال ہے کہ ٹیسٹ میچز دس دن تک ہوں گے اور 3دن کا وقفہ بھی لازمی ہے اور کم از کم یہ ٹور 15دن کا ہوگا۔ اس دوران کھلاڑیوں کیلیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اسٹیڈیم جائیں اور پھر ہوٹل میں رہیں.

    پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ وہ یو اے ای کی طرح آزاد گھومتے رہیں، بورڈ نے ان کو ایک ٹیسٹ کھیلنے کا بھی آپشن دیا جس کا ابھی تک جواب نہیں ملا، اگر سری لنکا مطمئن نہ ہوا تو پھر محدود اوورز کے چند میچز کے لیے دعوت دی جائے گی جس کو منظور کرنے کا قوی امکان ہے.

  • صادق آباد ٹرین حادثہ میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی چنیوٹ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

    صادق آباد ٹرین حادثہ میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی چنیوٹ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

    چنیوٹ
    صادق آباد ٹرین حادثہ میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی چنیوٹ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شہر کی سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت جبکہ کوئی بھی ضلعی افسر جنازہ کی ادائیگی میں شریک نہیں
    گزشتہ روز صادق آباد ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت خاندان کے پانچ افراد جن کا تعلق چنیوٹ سے تھا کی چنیوٹ مدرسہ فتح العلوم میں نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شہر کی سیاسی سماجی وکلا صحافی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ ہزاروں شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ ضلعی افسران میں سے کوئی بھی نماز جنازہ میں شریک نہ ہوا سیاسی رہنماؤں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد چنیوٹ کے خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکتوں کو افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حادثہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث پیش آیا اور ٹرینوں کے بڑھتے ہوئے حادثات افسوسناک ہیں اس پر حکومت کو سوچنے اور بہتر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے محکمہ ریلوے کی نااہلی اور قیمتی انسانی ہلاکتوں پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو مستعفی ہو جانا چاہئے جبکہ متاثرہ خاندان کی دادرسی اور حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق لواحقین کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے