Baaghi TV

Blog

  • حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی:  فروغ نسیم

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے حوالہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ جو کہے گی وزارت قانون اس پر عمل کرے گی.

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کی سفارش پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ جو کہے گی وزارت قانون عمل کرے گی، وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وڈیو لیکس پر کچھ نہیں کرسکتی ،حکومت نے کچھ کیا تو اسے عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کیا جائے گا .

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کو ویڈیو آںے کے بعد ہٹایا جائے.

  • بھارتی فوج کی مشقیں، بارود پھٹنے سے فوجی ہلاک، انکوائری کا حکم

    بھارتی فوج کی مشقیں، بارود پھٹنے سے فوجی ہلاک، انکوائری کا حکم

    فوجی مشتقوں کے دوران بارودی مواد سے بھارتی فوجی کے ہلاک ہونے پر بھارتی فوج نے کورٹ آف انکوائری کے احکامات دے دئیے

    بھارتی فوج کو مل رہا ہے ناقص اسلحہ، فوج نے مودی سرکار کو کروایا احتجاج ریکارڈ

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لداخ کے علاقت لہیہ میں بھارتی فوج کی مشقوں کے دوران 81 ایم ایم موٹار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا،

    واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے کورٹ آف انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں، انکوائری میں اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ دھماکہ کیسے ہوا اور کن حالات میں ہوا.

    بھارتی فوج کی ”آپریشن سدھرشن“ نامی جنگی مشقوں‌ کا آغاز، بی ایس ایف نے کیا مقصد بتایا؟ اہم خبر

    بھارتی فوج کی لداخ، لہیہ میں گزشتہ کئی دنوں سے فوجی مشقیں جاری ہیں، جن میں بھارتی فوج کو جدید اسلحہ کی تربیت دی جا رہی ہے. بھارتی حکام کی طرف سے مقبوضہ جموں کشمیر اور پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید ہتھیاروں اور مشینری سے لیس ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آپریشن سدھرشن کے نام سے مشقیں  کا مقصد مبینہ طور پر کنٹرول لائن سے ہونے والی دراندازی پر قابو پانا اور ایسے واقعات کو ہر صورت روکنا بتایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مودی سرکار کو گزشتہ ماہ کہا تھا کہ حکومت فوج کو گھٹیا اور ناقص اسلحہ دے رہی ہے جس کا فوج کو نقصان ہو رہا ہے.پچھلے پانچ برسوں میں میں ٹینکوں کے ذریعے داغے گئے 125 ایم ایم ہائی دھماکہ خیز گولہ بارود کے 40 سے زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔ اسی طرح،بھارتی فوج نے فروری میں ٹریننگ کے دوران فائرنگ رینج میں ایک افسر اور چار بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد اسلحہ لینا بند کر دیا تھا

  • ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا….اہم خبر پڑھیے

    ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا….اہم خبر پڑھیے

    ورلڈ کپ فائنل کون جیتےگا.اس بارے انگلیڈ کو نیوزی لینڈ سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے.1992کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایجبسٹن میں جمعرات کو انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹ سے شکست دی، کپتان اوئن مورگن نے 39 گیندوں پر45 اور جو روٹ نے 46 گیندوں پر 49 رنز بنائے دونوں ناٹ آوٹ رہے۔

    مورگن اور روٹ نے تیسری وکٹ کی نا قابل شکست شراکت میں 79 رنز بنائے، انگلینڈ نے ہدف 107گیندوں پہلے دو وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا۔

    جمعرات کو ایجبسٹن میں بارش کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی اور جیسے ہی انگلش کپتان نے وننگ اسٹروک کھیلا تو بارش شروع ہو گئی لیکن اس وقت تک آسٹریلیا کا آٹھویں بار ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو چکا تھا۔

    انگلش بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 49 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر کر دیا اور کینگروز بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 7 آسٹریلوی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

    1996 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئن سامنے آئے گا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے اس سے قبل کبھی ورلڈ کپ نہیں جیتا، ہوم گراونڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

  • جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کی بات سچ ثابت ہوئی تو سیاست میں بھونچال سے کچھ زیادہ ہوگا،

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کی سفارش کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر سوموٹو لینا چاہیے تھا .

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرفیصلہ درست ہے تو اداروں کے کردار پرنظرثانی کی ضرورت ہے، ویڈیو والی بات سچ ہے تودیکھنا چاہیے وہ کون ہے جو مرضی کے فیصلے کرواتا ہے .

    کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشدملک کو ہٹانے کےبعد انکوائری بھی ہونی چاہیے ،ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کو ویڈیو آںے کے بعد ہٹایا جائے.

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

  • جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کی سفارش کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے رد عمل آ گیا، مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کو فوری رہا کیا جائے

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تصدیق ہوگئی کہ وڈیو اصلی ہے،جج صاحب نے تسلیم کرلیا ہے کہ دباؤ پر فیصلے کیے ،جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت بھی ختم ہو گئی .

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائےاور فوری رہا کیا جائے ،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ مریم نواز جو حقائق سامنے لائیں وہ درست ہیں .

    واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کو ویڈیو آںے کے بعد ہٹایا جائے.

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں انھیں باعزت بری کر دیا۔ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کے ساتھ دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی اور ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ دیا. یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دیا تھا.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • داعش کےزیر قبضہ کیا کیا آلات رہے، دلچسپ خبر آگئی

    داعش کےزیر قبضہ کیا کیا آلات رہے، دلچسپ خبر آگئی

    داعش کےزیر قبضہ کیا کیا آلات رہے اسے جان کر اندازہ ہوتا ہے کہ میڈیا ان کے لیے کتنا اہم تھا. داعش اپنے پراپیگنڈے کے لیے ایسے ایسے آلات اور سرور سسٹم قبضے میں لیے ہیں جنہیں جنگ کے دوران میڈیا کوریج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا تھا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عراق کے انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ایسے آلات اور سرور سسٹم قبضے میں لیے ہیں جنہیں جنگ کے دوران میڈیا کوریج کے لیے استعمال کی جاتا تھا۔

    عراقی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے داعش کے زیر استعمال 142 سروس سسٹم قبضے میں لیے گئے ہیں جو موصل کی سڑکوں، تلعفر اور نینویٰ گورنری کے دوسرے علاقوں میں جنگ کی صورت حال میں میڈیا کوریج کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد ان آلات کو شہریوں میں خوف اور دہشت پھیلانےاور اپنے جرائم کی تشہیر کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    درایں اثناء عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج نے شام کی سرحد سے متصل علاقوں میں ‘داعش’ کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ ان علاقوں‌ میں موجود دہشت گردوں کا صفایا کر کے ملک کو دہشت گردی کے خطرات سے بچایا جاسکے۔

  • مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کو ویڈیو آںے کے بعد ہٹایا جائے.

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنی صفائی میں خط لکھا تھا، ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کی جانب سے بیان حلفی بھی ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا،ارشد ملک نے اتوار کو جاری پریس ریلیز کو بھی خط کے ساتھ منسلک کیا،جج احتساب عدالت محمد ارشد ملک کی جانب سے وڈیو الزامات کی تردید کی اور کہا کہ مجھے بلا وجہ بدنام کیا جا رہا ہے .

    خط کا جائزہ لینے کے بعد احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جج ارشد ملک اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سے ملاقات کرنے کے لئے سرکاری گاڑی کی بجائے پرائیویٹ گاڑی پر آتے تھے .

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی خدمات واپس لی جائیں، وزارت قانون نئے جج کی تقرری کا فیصلہ کرے گی، جج ارشد ملک وزارت قانون کے ماتحت ہیں۔ ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق ہائیکورٹ براہ راست جج ارشد ملک کیخلاف انکوائری نہیں کرسکتی، جج کی تقرری اور ہٹانے کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت ضروری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ جج ارشد ملک کو واپس وزارت قانون بھیج رہی ہے، انکوائری ہائیکورٹ نے کرنی ہے یا وزارت نے ؟ فیصلہ وزارت قانون کریگا۔

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں انھیں باعزت بری کر دیا۔ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کے ساتھ دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی اور ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ دیا. یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دیا تھا.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر

    سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں.آٹے اور میدے پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق اسلام آبادمیں چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زیروریٹنگ اورشناختی کارڈ کے معاملے پرمذاکرات ہوئے ہیں،گزشتہ روز اپٹما کے لوگوں کے ساتھ بات چیت ہوئی،کل رات کراچی کے تاجروں سےٹیلیفون پربات چیت ہوئی،فیصل آباد چیمبرکے لوگوں سے بھی آج بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں.آٹے اور میدے پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا گیا

    13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ اس سےپہلے رکن پنجاب اسمبلی وزیر خزانہ رانا بابرحسین نے تجویذ پیش کی تھی کہ حکومت ٹیکسٹائل، لیدر، کارپٹ، سرجری کے آلات، کھیلوں کے سامان پر مشتمل پانچوں سیکٹر پر زیرو ریٹنگ سٹیٹس ختم نہ کرے کیونکہ ملکی برآمدات کا بیشتر حصہ انہی شعبوں سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیکٹرز دستاویزی ہیں اور ملکی برآمدات کاکل 70%جبکہ روزگارکا 50%حصہ انہی سے منسلک ہے۔ زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال ہونے سے ان سیکٹرز کی کارکردگی بہتر ہو گی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف مقامی کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ایک مثبت پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیرو ریٹنگ کی سہولت جاری رہنے سے صنعتوں کی کاروباری لاگت میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔

  • ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائیس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں جنگل کا قانون ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے پسرور کی رہائشی اٹھائس سالہ زاہدہ بی بی کی جان کے لی مریضہ پیٹ میں رسولی کے عارضے میں مبتلا تھی چار ماہ سے ہسپتال کے چکر لگانے کے باوجود ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا جس کے باعث آج وہ زندگی کی بازی ہار گئی ، ورثا نے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت پر نعش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئی اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ورثا کا کہنا ہے کہ تشویش ناک حالت کے باوجود بھی بے حس ڈاکٹروں نے آپریشن نہ کیا ۔ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے گزشتہ روز مریض کے لواحقین پر ڈاکٹروں نے بہیمانہ تشدد کیا تھا
    کچھ عرصہ قبل بھی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ایک بچہ جانبحق ہوا تھا اور اسکے ورثا کی جانب سے احتجاج پر ڈاکٹرز نے خودساختہ زخم لگا کر جانبحق بچے کے ورثا پر مقدمہ درج کروایا تھا۔۔
    اس سنگین صورت حال میں تمام اعلی سرکاری افسران اور سیاسی ناخدواں کی پرسرار خاموشی ۔۔ تحقیقاتی اداروں نے خقائق اکٹھے کرنے شروع کر دیے ۔۔

    Sialkotcivilhospital