Baaghi TV

Blog

  • نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو وزارت قانون رپورٹ کرنے کو کہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فروغ نسیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد یہ بات سامنے آتی ہے کہ فیصلہ تو میرٹ پر ہوا ہے،نوازشریف کے خلاف کیس موجودہ حکومت نے نہیں بنایا،ارشد ملک کو وزارت قانون رپورٹ کرنے کو کہا ہے ،بیان حلفی کے مطابق ارشد ملک کو رشوت پیش کرنے کی کوشش کی گئی .

    فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انصاف کے ساتھ کھڑی ہے نوازشریف کو ایک کیس میں سزاہوئی اور دوسرے میں بری کیا گیا ،کسی کو رعایت دے رہے ہیں نہ ہی زیادتی کررہےہیں.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی سےلگتا ہےیہ کام صرف ایک مافیا کا ہے ،دیکھنا ہوگا کہ جج ارشد ملک کی تعیناتی کیسے کرائی گئی، جج ارشد ملک نے کہا کہ ان کی تعیناتی کرائی گئی ہے ،بیان حلفی کے مطابق ارشد ملک کو 10کروڑ کی آفر کی گئی ،ایک منصوبے کے تحت جج بشیر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا،

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ناصر جنجوعہ اور مہر جیلانی کا گھر ہیڈکوارٹر بنا رہتا ،بیان حلفی کے مطابق ارشد ملک کو دھمکیاں بھی دی گئیں،جج کو کام سے روکنے پر فیصلے پر اثر نہیں پڑتا،جج کو لالچ،دھمکیاں اور بعد میں بلیک میل کیا گیا،

    شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیوز کیسے بنائی گئیں اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیئں ،اس کیس سے لندن کے فلیٹس اور منی ٹریل ختم نہیں ہوتی .ن لیگ کا منصوبہ تھا کہ نئے جج سے کوئی ریلیف لے لیں گے،

  • فیصل آباد، باصلاحیت اور ہونہار کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر عمدہ تربیت کے علاوہ کھیلوں کا سامان فراہم کیا گیا

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے باصلاحیت اور ہونہار کھلاڑیوں کی جدید خطوط پر عمدہ تربیت کے علاوہ کھیلوں کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں اپنے کھیل کو نکھارنے میں کوئی کمی محسوس نہ ہو۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل انتظامیہ کے زیراہتمام بوہڑانوالی گراؤنڈ میں انڈر17کرکٹ سمر ٹریننگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ایم پی اے چوہدری لطیف نذر،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور نیازی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر،کرکٹ سٹار سعید اجمل،ایم این اے میاں فرخ حبیب کے بھائی میاں نبیل احمد،عبدالماجد،کرکٹ کوچ انجم مشتاق ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کرکٹ کی تربیت اور مقابلوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بھرپور محنت کے ذریعے کرکٹ کے کھیل میں عبور حاصل کرکے ملک وقوم کا نام روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی ویژن کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا جبکہ ڈویژن بھر میں کھیلوں کے گراؤنڈ کے قیام کیلئے مربوط انداز میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے انڈر 17کرکٹ سمر ٹریننگ کیمپ کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر اوران کی دیگر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنے کے لئے مختلف سطح کے مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں ہی میں مصروف رکھ کر صحت مند معاشرے کی بنیادوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کرکٹ سمر ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے اس ضمن میں نوجوانوں کو مختلف معیاری کھیلوں میں شمولیت کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کرکٹ کے فن کا بہترین اظہار کرنے پر انڈر 17کھلاڑیوں کو داددی اور کہا کہ کرکٹ کا سامان فراہم کرکے انہیں خود انحصار اورپر اعتماد بنایا گیا ہے۔کرکٹ سٹار سعید اجمل نے کرکٹ کے فروغ میں ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کی خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کرکٹ سمر ٹریننگ کیمپ کو احسن قدم قرار دیا اور کرکٹ کی ہر اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کو بلامعاوضہ تربیت فراہم کرنے کی پیش کش کی۔انہوں نے کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وسیع سہولیات سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر کی ہدایت پرفیصل آباد ڈویژن کے انڈر17کھلاڑیوں کے لئے کرکٹ سمر ٹریننگ کیمپ ایک ماہ جاری رہا جس میں 200کھلاڑیوں میں سے منتخب ہونے والے 40ہونہار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ان کھلاڑیوں کی چار ٹیمیں تیار کرکے میچز کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے اختتام پر ان کھلاڑیوں میں کرکٹ بیٹ،پیڈ،گلوز اوردیگر سامان پر مشتمل کٹس فراہم کی گئی ہیں.

  • چنیوٹ میں ایک گھنٹہ ہونے والی موسلادھار بارش سے سیوریج کا نظام تباہ

    چنیوٹ میں ایک گھنٹہ ہونے والی موسلادھار بارش سے سیوریج کا نظام تباہ

    چنیوٹ
    میونسپل کمیٹی چنیوٹ اور دیگر متعلقہ افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث 6 روز پہلے چنیوٹ میں ایک گھنٹہ ہونے والی موسلادھار بارش سے سیوریج کا نظام تباہ گندے پانی میں ڈوبے ہوئے درجنوں علاقوں اور قبرستان اور مشکلات سے دوچار شہریوں کو اذیت سے باہر نکالا نہیں جا سکا۔
    چنیوٹ میں 6روز پہلے ایک گھنٹہ ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہوگیا تھا جس کے باعث شہر کے درجنوں علاقے اور جھنگ روڈ پر واقع قبرستان گندے پانی میں ڈوب گئے تھے جنہیں چھ روز گزر جانے کے باوجود بھی گندے پانی سے نکالا نہیں جا سکا ہے اور میونسپل کمیٹی چنیوٹ سمیت دیگر متعلقہ افسران گزشتہ چھ روز سے مجرمانہ غفلت کی انتہاءکئے ہوئے ہیں ۔جبکہ چنیوٹ جھنگ روڈ پر واقع چنیوٹ کا سب سے بڑا قبرستان پیر حافظ دیوان قبرستان بھی سیوریج کے گندے پانی کی لپیٹ میں ہے اور سینکڑوں قبریں مکمل طور پر گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جبکہ سینکڑوں قبریں سیوریج کے گندے پانی سے منہدم بھی ہوگئی ہیں جس پر متعلقہ ضلعی افسران کی جانب سے شہریوں کو اس اذیت سے نکالا نہیں جاسکا ہے ۔اور سیوریج سسٹم کی بحالی اور گندے پانی کو روکنے اور مستقل طور پر سدباب کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہ کئے جا سکے ہیں۔

  • چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی تحریک جمع کروانے کے بعد حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرا دی گئی

     

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے، اس حوالہ سے تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے .قراردادقائد ایوان شبلی فراز ،بلوچستان عوامی پارٹی ،فاٹا،پی ٹی آئی کےسینٹرز کی جانب سےجمع کرائی گئی ,

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

     

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میدان جنگ بن گیا ڈاکٹرز کا گارڈز کے ہمراہ مریضوں پر تشدد ویڈیو موصول

    ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا میدان جنگ بن گیا ڈاکٹرز کا گارڈز کے ہمراہ مریضوں پر تشدد ویڈیو موصول

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کی ایمرجنسی میں 89 شمالی سے آئے مریض اور ورثاء پر ڈاکٹر معاذ ,ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر مزمل کا گارڈز کے ہمراہ شدید تشدد ایمرجنسی وارڈ 2 گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا تفصیلات کے مطابق
    سرگودھا ایمرجنسی میں چیک اپ کے لئے آنے والے 89 شمالی کے رہائشی کو ڈاکٹر مزمل , ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر معاذ نے گارڈز کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ کو بند کرکے مریض افتخار احمد اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانا بنایا,تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ ڈاکٹرز سے مریض اور اس کے لواحقین کی جان بخشی کروائی. اس واقع کی ویڈیوز باغی ٹی وی نے حاصل کر لیں جس میں تشدد اور ہنگامہ دکھایا جا سکتا ہے لواحقین کا وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران کے خلاف ایک ہو گئے

    ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران کے خلاف ایک ہو گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوایران کےخلاف اتحاد ی بن گئے مل کر ایرانی عزائم کو روک لگانے کا عندیہ دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوایران کےخلاف اتحاد ی بن گئے مل کر ایرانی عزائم کو روک لگانے کا عندیہ دے دیا . وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ دونوں شخصیات نے قومی سلامتی کے مشترکہ مفادات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعاون پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ خطے میں ایران کی سرگرمیوں پر روک لگانے کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔

    اس موقع پر نیتن یاہو نے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق ٹرمپ کے ارادے کا خیر مقدم کیا۔

    مئی 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر علاحدہ ہونے کے بعد سے خلیج کے تزویراتی علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اس علیحدگی کے بعد واشنگٹن نے ایک بار پھر تہران پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے نتیجے میں ایران مذکورہ جوہری معاہدے سے متوقع اقتصادی فائدوں سے محروم ہو گیا۔ معاہدے کے بقیہ فریق روس، چین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی ابھی تک سمجھوتے میں شامل ہیں۔

  • نیب کی ایک اور کاروائی۔

    کوئٹہ:نیب بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوۓ جعلی نیب افسر گرفتار کرلیا ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا اعتراف کیا اور ملزم میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نچلے درجے کا ملازم ہے اور نیب کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی،نیب حکام۔

  • رحیم یارخان پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کا ہسپتال دورہ اور پریس بریفنگ

    رحیم یارخان پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کا ہسپتال دورہ اور پریس بریفنگ

    رحیم یارخان پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کا ہسپتال دورہ اور پریس بریفنگ
    تفصیلات کے مطابق پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے پریس بریفنگ دی اور انھوں نے کہا کہ اس وقت تک 13 لوگ لائے گئے تھے جن میں 3 سیریس ہیں زخمیوں کا علاج مفت کیا جارہا ہے اور ان کو کپڑے بھی دئیے گیئے ہیں.جبکہ صادق آباد میں ٹوٹل 63 مریض لائے گئے جس میں سے 60 مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ 3 مریض شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کئے گئے ہیں.

  • خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ پر کیا الزام لگا دیا

    خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ پر کیا الزام لگا دیا

    خیبرپختون میں ضلعی اسپتالوں کی نجکاری کے لئے ممکنہ قانون سازی کی تیاری کرلی گئی۔ڈاکٹروں میں شدید بے چینی پھیل گئی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خیبرپختون میں ضلعی اسپتالوں کی نجکاری کے لئے ممکنہ قانون سازی کی تیاری کرلی گئی۔ڈاکٹروں میں شدید بے چینی پھیل گئی.
    خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کردیاہے ۔

    کے پی اسمبلی میں ضلعی اسپتالوں کی نجکاری کے لئے ممکنہ قانون سازی پرخیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں میں بے چینی پھیل گئی ہے اور انہوں نے وزیر اعلی محمود خان پر وعدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاہے۔

    ڈاکٹروں کی تنظیم گرینڈ ہیلتھ الائنس (جی ایچ اے) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کے اسمبلی ایجنڈے پر DHA/RHA ایکٹ ڈاکٹر برادری کے لیئے تشویش ناک ہے ۔ حکومت نے وعدہ کیا ہے ہمیں مطمئین کئے بغیر ایکٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کا پاس رکھیں۔ وزیرِ اعلیٰ کی کرسی کو عزت دے کر احتجاج ختم کیالیکن وعدوں کا پاس نہیں کیا گیا۔ ہمیں مطمٔن کیا گیا نہ ہی منسٹیریل کمیٹی بنائی گئی۔

    ڈاکٹروں کے اتحاد گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان نےدھمکی دی ہے کہ اگر اسمبلی سے بل پاس کرنے کی کوشش کی گئی تو ہیلتھ سسٹم کا مکمل لاک ڈاؤن کردیا جائیگا۔
    واضح رہے کہ صوبے میں ڈاکٹروں اور حکومت کے مابین تصادم ،خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے صحت کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی سے شروع ہوا۔ سب سے پہلے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خیبرپختون خوا کے چھ بڑے اسپتالوں لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں، باچا خان میڈیکل کمپلیکس مردان اور ایوب ٹیچنگ اسپتال ایبٹ آباد میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز (MTI ) کے نام سے اسمبلی سے ایک ایکٹ منظور کرکے ان تمام اسپتالوں کو محکمہ صحت کے اختیار سے نکال کر بورڈ آف گورنرز یعنی ایک پرائیویٹ ادارے کے اختیار میں دے دیا اور ساتھ ہی ان تمام بڑے اسپتالوں کاسالانہ بجٹ بند کرکے اْن کو کچھ عرصے کے لیے گرانٹ دینے کے بعد کہا گیا کہ یہ اسپتال اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے .

  • احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ اہم خبر

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کون کرے گا؟ اہم خبر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے خط وزارت قانون کو موصول ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا خط وزارت قانون کوموصول ہو گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو بطوراحتساب عدالت جج ہٹایاجائے، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک جس عدالت سے آئےوہیں بھیجا جائے.

    وزارت قانون جج ارشد ملک کو ہٹانے کی سمری صدرمملکت کوبھیجے گی، صدرمملکت وزارت قانون کی سفارش پرحتمی فیصلہ کریں گے

    نوازشریف کیخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا: شہباز شریف

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی