Baaghi TV

Blog

  • دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید سمیت دیگر رہنمائوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم ہونے پر عدالت سے رجوع کر لیا گیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات درج ہونے کے بعد جماعۃ الدعوۃ نے عدالت سے رجوع کر لیا، اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے .

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ اور محمد یحییٰ عزیز سمیت سات درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) کو فریق بنایا۔

    پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں جماعۃ الدعوۃ کے رہنماوں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماوں‌ پر درج مقدمات ختم کئے جائیں، حافظ محمد سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت میں دائردرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں، انڈین لابی کا حافظ محمد سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بیان حقائق کے منافی ہے .

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

  • مریم نواز کی جاری ویڈیو جعلی یا اصلی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک میدان میں آ گئے

    مریم نواز کی جاری ویڈیو جعلی یا اصلی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک میدان میں آ گئے

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ویڈیو الزامات کی تردید کی ہے

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنی صفائی میں خط لکھا ہے، ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کی جانب سے بیان حلفی بھی ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا،ارشد ملک نے اتوار کو جاری پریس ریلیز کو بھی خط کے ساتھ منسلک کیا،جج احتساب عدالت محمد ارشد ملک کی جانب سے وڈیو الزامات کی تردید کی اور کہا کہ مجھے بلا وجہ بدنام کیا جا رہا ہے .

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ خط کا جائزہ لینے کے بعد کوئی مناسب حکم جاری کیا جا ئے گا

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

  • حاصل بزنجو سے شہباز شریف کا رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    حاصل بزنجو سے شہباز شریف کا رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے نامز امیدوار حاصل بزنجو کو فون کر کے نامزدگی پر مبارکباد دی ہے

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےمیر حاصل بزنجو کو فون کیاہے اور نامزدگی پر مبارکباد دی ہے.

    ان پیج کے ذریعہ جاسوسی ،سرکاری دفاتر میں ان پیج پر پابندی

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    شہباز شریف نے میر حاصل بزنجو کویقین دہائی کروائی ہے کہ ن لیگ کے صدر اورقائد حزب اختلاف کے طور پر آپکی کامیابی کیلیے بھرپور تعاون کریں گے،شہبازشریف نے حاصل بزنجو کواپنی پارٹی کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی .

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پورا یقین اوراعتماد ہے کہ آپ بطور چیئرمین سینیٹ وفاق کی مضبوطی کی علامت بن کر ابھریں گے،آپ کی نامزدگی ایک نئی تاریخ کی صورت میں رقم ہوئی ہے،بلوچستان سےآپ کی نامزدگی وفاق پاکستان کی مضبوطی کیلیے ہے .

    واضح رہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدوار نامزد کر دیا ہے .

     

    حاصل خان بزنجو سینیٹ کے رکن اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں۔ حاصل بزنجو رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے ، حاصل بزنجونے 1988 میں پاکستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،1990 میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ،1996 میں نیشنل پارٹی کے صدر بھی رہے، حاصل بزنجو 1997 میں دوسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا، حاصل بزنجو 2009 میں بلوچستان سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے. حاصل بزنجو کے والد بلوچستان کے گورنر رہ چکے ہیں، حاصل بزنجو کی 1988 میں شادی ہوئی، ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ،میر حاصل بزنجو مرکز میں اور 2013 کے انتخابات کے بعد بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے اتحادی رہے۔

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • سوڈان میں انقلاب کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    سوڈان میں انقلاب کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ سوڈان میں انقلا ب کی کوشش ناکام بنا دی گئی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں عبوری عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج کے 16 اہل کاروں نے سیاسی سمجھوتے میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے انقلاب کی کوشش کی منصوبہ بندی کی۔

    عبوری عسکری کونسل کے رکن جمال عمر نے جمعرات کے روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں بتایا کہ انقلاب کی منصوبہ بندی کرنے والے فوج کے 12 افسران اور 4 اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افراد کو منصفانہ قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    سوڈان: اپوزیشن جماعتوں اور فوجی کونسل کے درمیان معاہدہ طے پاگی

    دوسری جانب حتمی معاہدے کے حوالے کیے جانے سے متعلق اعلان کی تاخیر کی وجوہات کے سلسلے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی فریڈم اینڈ چینج فورسز کے ایک رکن نور الدین صلاح الدین کا کہنا ہے کہ عسکری کونسل کے ساتھ مذاکرات مثبت صورت میں جاری ہیں۔ تاہم انہوں نے مذاکرات میں شامل دونوں وفود کے درمیان بعض نکات پر نا اتفاقی کا ذکر کیا، یہ نکات حتمی سمجھوتے پر اثر انداز نہیں ہوں گے
    سوڈان کے جنرل نے سوڈانی فریڈم فورسز سے سمجھوتے کے نفاذ کا وعدہ کر دیا

  • رانا مشہود کے لئے ایک اور مشکل، گینز بک آف ورلڈ بک کا جعلی نمائندہ گرفتار

    رانا مشہود کے لئے ایک اور مشکل، گینز بک آف ورلڈ بک کا جعلی نمائندہ گرفتار

    پنجاب سپورٹس بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سپورٹس بورڈ کے 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت پانچ ملزمان کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے.

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ میں کرپشن کے حوالہ سے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا ہے، نیب نے سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر و ممبر پروکیورمنٹ کمیٹی ملزم طارق مقصود اور ممبر فائنینس ڈپٹی ڈائریکٹر ولائیت شاہ کو گرفتار کر لیا ہے .

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    نیب نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا جعلی نمائندہ ملزم سید وسیم کو بھی مبینہ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا ہے ،دیگر ملزمان میں کنٹریکٹر احسان الحق اور کنٹریکٹر محمد عمران شامل ہیں. نیب کے مطابق ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے پنجاب حکومت کیجانب سے 2013 اور 2014 میں منعقدہ یوتھ فیسٹیولز میں غیرقانونی ٹھیکوں کی مد میں مبینہ طور پر 27 کروڑ سے زائد مالیت کی کرپشن کی .

    واضح رہے کہ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ ملزم عثمان انور بطور مرکزی ملزم پہلے ہی نیب لاہور کی حراست میں ہیں جن سے تحقیقات جاری ہیں ،پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام یوتھ فیسٹیولز میں مبینہ کرپشن پر جاری تحقیقات میں دیگر شریک ملزمان کے ملوث ہونیکے شواہد حاصل ہو رہے ہیں

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    نیب حکام تمام گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے .نیب نے رانا مشہود کوبھی 22 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے،رانا مشہود کو نیب نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے حوالے سے نیا سوالنامہ دیا گیا ہے ،سوالنامے میں یوتھ فیسٹیول میں دیے جانے والے ٹھیکوں سے متعلق پوچھا گیا ہے

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • 13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

    13 جولائی کو ہڑتال ہوگی یا نہیں تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

    تاجر رہنماؤں کے ایک دھڑے نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی. پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی.13 جولائی کی ہڑتال کے سلسلے میں سات گھنٹے کے طویل مذاکرات میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تاجروں کے ایک دھڑے کو منا لیا، پاکستان ٹریڈرزالائنس نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
    جب کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کل دُکانیں کاروبار بند رکھنے کے اعلان پر برقرار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کررہی ہیں، آئی ڈی کارڈ کی شرط صرف مین ڈیلر کے لیے ہے جب کہ گلی محلے میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

    دوسری جانب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور فیصل آباد میں یکم جولائی سے پروسیسنگ انڈسٹری کی بندش کا برقرار ہے۔

    صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ڈسٹری بیوٹرز پر لاگو ہے ، اکاؤنٹس منجمد نہیں ہونگے ، مارکیٹوں میں ایف بی آر چھاپے نہیں مارے گا،چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس کا نظام لایا جائے گا ،درآمدی سامان جو 30 جون سے پہلے لینڈنگ بلز پر ہے اس کو پرانے قوانین،ڈیوٹیز کے مطابق ریلیز کیا جائے گا.

  • آغا سراج درانی پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے بتا دیا

    آغا سراج درانی پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے بتا دیا

    سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالہ سے ریفرنس کی سماعت ہوئی

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں، عدالت نے کہا کہ 26 جولائی کو ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی .کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی گئی.

    زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نےاسپیکر سندھ اسمبلی  آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعامستردکردی، فاضل جج نے وکیل صفائی سے استفسار کیا تھا کہ  آپ نے ہائی کورٹ میں ریفرنس کیوں چیلنج کیا ؟ماتحت عدالت میں ریفرنس کو چیلنج کیوں نہیں کیا۔ وکیل صفائی نے جواب دیا آغا سراج درانی نےکبھی اختیارات کاغلط استعمال نہیں کیا، نیب نے کال اپ نوٹس بھی جاری نہیں کیا جبکہ نیب وکیل کا کہنا تھا آغاسراج درانی نے بطور وزیر اور اسپیکر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔عدالت نے دلائل کے بعد نیب کو اکیس اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لاہوراسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

  • نوشہرہ ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، دو پولیس اہلکار شہید

    نوشہرہ ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، دو پولیس اہلکار شہید

    خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں پولیس کی کاروائی کے دوران مقابلے میں دو دہشت ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار شہید، چار زخمی ہو گئے

    خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں ایڈز کے کتنے مریض، رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھی پولیس پر فائرنگ کی گئی، آپریشن کے نتیجہ میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت مظہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی

    ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد 25 جولائی کوڈی ایس پی اورپولیس موبائل پرحملے میں ملوث تھے ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا÷

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز

    دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز آج سے ہورہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق غیر سرکاری تھنک ٹینک کے زیر اہتمام مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا ۔مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا ،مذاکرات کا پہلا دور دو روز تک جاری رہے گا اور اس دوران دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے ۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا ۔

    بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے ۔

    سربراہ ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ رؤف حسن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں،بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے۔

  • پاک بحریہ کا سمندر میں آپریشن، 300 ملین کی منشیات پکڑ لی

    پاک بحریہ کا سمندر میں آپریشن، 300 ملین کی منشیات پکڑ لی

    پاکستان نیوی نے سمندر میں اینٹی نار کوٹکس آپریشن کرتے ہوئے 300 ملین کی منشیات پکڑ لی

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے مبارک ویلیج کے قریبی سمندر میں اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 300ملین روپے مالیت کی 675 کلوگرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی.

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے کیا، منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا .

    پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہرہے، پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے .