باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت ختم کرکےعوام کو معاشرے کر فعال شہری بنایاجاسکتا ہے،حکومت غربت کے خاتمے کےلیے مختلف اقدامات کررہی ہے
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو غربت میں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،پاکستان خیرات دینے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے،صدر مملکت نے مزید کہا کہ ماضی میں بڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا،وزیراعظم تعلیم و صحت اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو نیب نے احتساب عدالت میں ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، نیب نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو حمزہ شہباز نے عدالت میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نیب کیا چا ہ رہی ہے، اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ بے شک سیاست چھوڑ دیں عدالت کو اس سے کوئی غرض نہیں، عدالت میں کیس پر بات کریں.
حمزہ شہباز نے عدالت میں مزید کہا کہ جج صاحب اب تنگ آ گیا ہوں نیب کے بے تکے سوالوں سے،اللہ کےسوا کسی سےنہیں ڈرتا،آپ3ماہ کا اکٹھا ریمانڈ دے دیں تا کہ معاملہ ختم ہو.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا، عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ حمزہ شہباز کو دوبارہ 24 جولائی کو عدالت مین پیش کیا جائے .
نیب کی جانب سےاسپیشل پراسیکیوٹرنیب حافظ اسداللہ اعوان عدالت میں پیش ہوئے ،حمزہ شہباز کی طرف سےامجد پرویزایڈووکیٹ پیش ہوئے، نیب نے عدالت میں کہا کہ 2005میں55 ملین حمزہ کے ذاتی اکاؤنٹ سعودی پاک بینک ایجرٹن روڈمیں منتقل ہوئے،حمزہ شہبازنےاکاؤنٹ میں منتقل رقم کےبارےتفتیشی افسرسےتعاون نہیں کیا،حمزہ شہباز96ایچ ماڈل ٹاؤن کا گھرخریدنے کیلئے رقم کے ذرائع نہیں بتا رہے،گھرکی قیمت 14کروڑہے جس میں اب تک صرف ڈیڑھ کروڑکے متعلق پتہ چل سکا، 55ملین کی رقم2005سے2007تک حمزہ کےاکاؤنٹ میں منتقل ہوئی .حمزہ تعاون نہیں کررہے کہ یہ رقم کہاں سےآئی ،اکاؤنٹ کاریکارڈ منگوایاہواہےموصول ہونےپرحمزہ شہبازسےتفتیش کی جائیگی،باہرسے حمزہ کے اکاؤنٹ میں 18 کروڑمنتقل ہوئے ہیں،
حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ اس وقت مشرف کی حکومت تھی،حمزہ کوئی پبلک آفس ہولڈرنہیں تھا،حمزہ شہبازکے والد جلاوطنی کی زندگی بسرکررہےتھے،پھربھی الزام ہے ، جس پر نیب نے کہا کہ بیانات کیلئے مزید18لوگوں کوبلایا ہے جوحمزہ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھجواتے رہےہیں،حمزہ کہتے ہیں کہ میں انہیں نہیں جانتا،اب ان کےسامنے بیانات قلمبند کروائیں گے، نیب نے حمزہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے چودہ روز کا ریمانڈ دے دیا .
حمزہ شہباز نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نیب کیا چا ہ رہی ہے، اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہو جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا ،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ بے شک سیاست چھوڑ دیں عدالت کو اس سے کوئی غرض نہیں،
حمزہ شہباز نے عدالت میں مزید کہا کہ جج صاحب اب تنگ آ گیا ہوں نیب کے بے تکے سوالوں سے،نئے پاکستان کا نعرہ ایک فریب تھا،عمران خان جھوٹ کے بے تاج باشاہ ثابت ہوئے،اللہ کےسوا کسی سےنہیں ڈرتا،آپ3ماہ کااکھٹاریمانڈدےدیں تاکہ معاملہ ختم ہو. عدالت نے ریمانڈ میں توسیع کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا ہے ۔ اسد عمر کو عمران خان نے حکومت کی ابتدا میں وزیر خزانہ بنایا تھا تا ہم کابینہ میں ردو بدل ہوئی تو اسد عمر نے و زارت چھوڑی جس کے بعد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مقرر کیا گیا، اسد عمر نے مزید وزارت لینے سے انکار کیا تھا. تاہم بعدازاں انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا ،اب وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کر رکن مقرر کیا ہے .
آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط فراہم کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب4 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کو یہ رقم 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے قرض کے عوض پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستانی صارفین سے 150 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی بجٹ میں 10 کھرب سے زیادہ کے ٹیکس بھی لگائے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سال کے دوران پاکستان کو دس ارب ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق قرضے کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے دی جائے گی، ان منصوبوں میں زراعت، ٹرانسپورٹ، تعلیم و تجارت، توانائی سیکیورٹی، سیاحت، آبی وسائل اور سڑک کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بہتر بنانا شامل ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص فیس بک اور ٹوئیٹر مقبول ترین پلیٹ فارمز ہیں. سال دو ہزار انیس کے اوائل میں دنیا بھر سے 2.7 بلین لوگ فیس بک استعمال کر رہے ہیں. اسی طرح سماجی رابطوں کی دوسری بڑی سائٹ ٹویٹر کے صارفین کی تعداد 261 ملین ہیں.واضح رہے کہ یہ کوئی ختمی تعداد نہیں ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی تعداد ہر دن بڑھتی چلی جا رہی ہے.
ترقی پزیر اور معاشی و سیاسی حوالے سے کمزور ممالک میں سوشل میڈیا کا استعمال اس لحاظ سے بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے کہ بے روزگار لوگوں کے پاس سوشل میڈیا استعمال کرنے کا کھلا وقت ہوتا ہے.
ان سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال بڑھنے کی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ سائٹس آپ کو اپنے نظریات و افکار کے اظہار کی آزادی دیتے ہیں. ان سماجی رابطوں کی سائٹس کا بنیادی نعرہ ہی اظہار رائے کی آزادی ہے کہ آپ اپنے انفرادی، سیاسی، مذہبی اور معاشرتی نظریات کا کھلم کھلا اظہار کر سکتے ہیں لیکن پچھلے چند سالوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ان سائٹس پر اظہار رائے کی آزادی بزور سلب کی جا رہی ہے. بالخصوص جب سے بھارت ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھا ہے اور فیس بک کا جنوبی ایشیائی علاقائی ہیڈ کوارٹر بھارت کے شہر دکن میں قائم ہوا ہے تب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگنا شروع ہوچکی ہے.
بھارت کی ایماء پر فیس بک اور ٹویٹر پر سے لاکھوں اکاؤنٹس بلاک کیے جاچکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس وہ ہیں جو کشمیر اور خالصتان کے حوالے سے سرگرم تھے. بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس تک کے ہزاروں اکاؤنٹس بلاک ہوچکے ہیں اور ان کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سیاسی معاملات اور انتخابات میں اثر انداز ہو رہے تھے. کچھ ہی عرصہ قبل فیس بک نے 24 پیجز، 57 اکاؤنٹس، 7 گروپس اور 15 انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کیے تھے جن کے بارے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق افواج پاکستان کے ادارے آئی ایس پی آر کے ملازمین کے ساتھ ہے اور یہ اکاؤنٹس اور پیجز کشمیر پر مواد اپلوڈ کرتے تھے.
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان کے معروف اداکار اور اینکر پرسن حمزہ علی عباسی کے اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل بھی کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کی وجہ سے بلاک کیے جا چکے ہیں. اسی طرح کشمیریوں پر ظلم اور کلبوشن یادیو پر ٹویٹس کرنے کی وجہ سے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا.
ان کے علاوہ عام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس اور پیجز لاکھوں کی تعداد میں بلاک کیے جا چکے ہیں.
حالیہ دنوں میں کشمیر میں برہان وانی کی تیسری برسی کی وجہ سے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جس کو دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر پزیرائی ملی پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے بھی اس ایشو کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا لیکن بھارت کی ایماء پر ہزاروں پاکستانی صارفین اپنے اکاؤنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے.
سوشل میڈیا صارف عمران اشرف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی افواج پیلٹس فائر کرتی ہیں ان کی بینائی چھینی جا رہی ہے اور اس پر آواز اٹھانے کی وجہ سے ہمارے اکاؤنٹس بلاک کیے جا رہے ہیں.
ایک سوشل میڈیا صارف بنت مہر کا کہنا تھا کہ فقط برہان مظفر کی تصویر لگانے سے ہمارے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جا رہے ہیں یہ کیسی اظہار رائے کی آزادی ہے.
سوشل میڈیا کے فعال صارف انوار الحق کا کہنا تھا کہ میرے دو سو سے زائد اکاؤنٹس پاکستانیت اور کشمیر ایشو کی وجہ سے بلاک ہوچکے ہیں.
ایک اور سوشل میڈیا صارف کومل باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کی اجارہ داری اور ہٹ دھرمی ہے جو ہمارے اکاؤنٹس بلاک کردیئے جاتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی انتظامیہ کو لازمی طور پر ان سماجی رابطوں کی سائٹس سے معاہدے کرنے چاہیں تاکہ بھارت کی اجارہ داری سے چھٹکارہ پایا جاسکے.
انتہائی فعال سوشل میڈیا صارف وقاص احمد کا کہنا تھا برہان وانی اور کشمیر ایشو پر بات کرنے کی وجہ سے پیجز اور اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے ہیں جن پر پاکستانی ایکٹوسٹس اور حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے حالانکہ یہ سائٹس پاکستان سے ملین ڈالرز کے اشتہارات کی کمائی کرلیتی ہیں لیکن اکاؤنٹس کی بندش کے سلسلے میں پاکستان حکومت اور آئی ٹی منسٹری کی ان سائٹس کے ساتھ کوئی واضح پالیسی نہیں ہے.
واضح رہے کہ ماضی اور حال میں بھی پاکستان کے بڑے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جاچکے ہیں جس پر احتجاج کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے. حکومت پاکستان کو چاہیے کہ لازمی طور پر اس معاملے کی حساسیت کو دیکھیں اور سوشل میڈیا پر بھارت کی اجارہ داری کے خاتمے کی سنجیدہ کوشش کی جائے تاکہ پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرسکیں.
امریکا نے حزب اللہ ملیشیا کے مزید تین ارکان پر پابندی عائد کردی،دو کارکنان لبنانی پارلیمنت کے منتخب ارکان بھی ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مزید تین کارکنان پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔ان میں لبنانی پارلیمان کے دو منتخب ارکان بھی ہیں۔ان پر اپنا اثرورسوخ بروئے کار لاتے ہوئے حزب اللہ کی سیاسی ومالی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
امریکا کے محکمہ خزانہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کی سیاسی اور سکیورٹی کی شخصیات کو اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے تنظیم کے ضرررساں ایجنڈے کی معاونت اور ایران کے آلہ کار کا کردار ادا کرنے پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے لبنانی پارلیمان کے جن دو ارکان پر پابندیاں عاید کی ہیں، ان کے نام امین شری اور محمد حسن رعد ہیں۔ان کے علاوہ ملیشیا کےایک سکیورٹی عہدے دار وفیق صفا بھی امریکا کی ان نئی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔
اس سے قبل امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ واشنگٹن کو جاسوسی ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایران اپنے وفادار گروپوںکو امریکی فوجیوں پر حملوںاور انہیں نشانہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.
امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے قائم کئے گئے آپریشنل یونٹ ‘فیلق القدس’ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے حزب اللہ کو ایک مکتوب بھیجا گیا جس میں اس سے امریکی فوجیوںکے اغوا اور قتل کی ذمہ داری دی گئی ہے.
کہا گیا ہےکہ وہ امریکیوں کے اغواء یا ان کے قتل کی ذمہ داری سنھبالے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کی خواہش پر گاڑی گھر سے منگوانے کی اجازے دے دی ،حمزہ شہباز اپنی گاڑی اور ڈرائیور کے ساتھ عدالت پہنچے .
حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے، حمزہ شہباز کو 14 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کرے گی.
حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں.
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے گرفتار کر لیا تھا، رمضان شوگر ملز کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں حمزہ شہباز سے تحقیقات ہو رہی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بول نیوز کے ینکرمریدعباس کے قتل پراظہارِ افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قراردادتحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید نے جمع کروائی ہے.
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کاایوان مریدعباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتا ہے.
واضح رہے کہ کراچی میں ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا. مرید عباس کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے. وہ پہلے سماء نیوز سے وابستہ تھے جبکہ ان دنوں وہ بول نیوز کیلئے کام کر رہے تھے. انہیں ڈیفنس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب مرید عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے، راستے میں مقامی ہوٹل کھانے کے لئے رکے، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر مرید عباس کو فائرگ کر کے جاں بحق کیا،
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان کو صدمہ ان کی بھتیجی آئرس اینا بل ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گولڈ سمتھ خاندان کی چشم وچراغ 15 سالہ آئرس اینابل حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔آئرس گولڈ سمتھ اورروتھ چائلڈ گھرانے کے کروڑپتی بینزکی بیٹی تھی،آئرس جمائما خان اورٹوری ایم پی زیک گولڈ سمتھ کی بھتیجی بھی تھیں۔
واضح رہے کہ جمائما خان نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس کے بعد پاکستان سے لندن رہائش پزیر ہیں ،عمران خان کے بیٹے سلمان اور قاسم اپنی ماں جمائما کے پاس ہیں