Baaghi TV

Blog

  • مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس، عبوری ضمانت میں توسیع

    مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس، عبوری ضمانت میں توسیع

    سابق سٹی ناظم کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال ودیگرکے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی،ریفرنس میں نامزد ملزمان افتخارقائم خانی،محمدداؤد،ممتازحیدرسمیت دیگر7ملزمان کی درخواست ضمانت پربھی سماعت ہوئی، عدالت نےملزمان کی عبوری ضمانت میں 5اگست تک توسیع کردی .

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ریفرنس ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیاہے،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخارقائم خانی ،فضل الرحمان ودیگرشامل ہیں ،نیب نے عدالت میں مزید کہا کہ زمین 1980میں ہاکرزاوردکانداروں کولیزپردی گئی تھی،2005میں ساری زمین ڈی جے بلڈرزنےلیزپرحاصل کرلی ،مصطفیٰ کمال نے بلڈرکوکثیرالمنزلہ عمارت تعمیرکرنےکی غیرقانونی اجازت دی .

    خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    چیئرمین نیب اورخاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے: شہباز شریف کا ایوان میں مطالبہ

    واضح رہے کہ نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں، نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندرپر5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

  • مرید عباس کا تعلق کس علاقے سے ہے خصوصی رپورٹ

    مرید عباس کا تعلق کس علاقے سے ہے خصوصی رپورٹ

    سرگودہا،میانوالی(رپورٹ،عمیر ضیاء) بول نیوز کے شہید اینکر مرید عباس کا تعلق میانوالی کے علاقہ پپلاں سے ہےتفصیلات کے مطابق
    مرید عباس چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور
    مرید عباس کے والدین حیات ہیں
    مرید عباس کا ایک بھائی آرمی میں سپاہی، ایک کاشتکار اور چھوٹا دکاندار ہے
    مرید عباس نویں جماعت میں پپلاں سے دادا کے پاس کراچی چلا گیا تھا
    مرید عباس نے مزید تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی
    مرید عباس کی نمازہ جنازہ اور تدفین پیپلاں میں ہی کی جائے گی جس کیلیے جسد خاکی کو نواحی علاقے پیپلاں لایا جا رہا ہے

  • کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    بھارت سرکار نے دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر کو سر بمہر کر دیا

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بدھ کی صبح دختران ملت کی چیئر پرسن ،نڈر کشمیری خاتون سیدہ آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا، کشمیر کے علاقے صورہ میں 90 فٹ کی رہائشگاہ پر این آئی اے اہلکاروں نے نوٹس چسپاں کر دیا.

    سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر پر بھارت سرکار کی جانب سے لگائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ جائیداد کو کسی بھی صورت میں فروخت کرنے کی کوشش نہ کریں .نوٹس این آئی اے کے افسر وکاس کٹھاریہ کی جانب سے جاری ہوا ہے.

    نوٹس میں بھارت سرکار نے الزام عائد کیا کہ اس گھر کو دختران ملت دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہی تھی .

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کو بھارت سرکار نے گرفتار کر رکھا ہے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ،

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

    حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ،یاسین ملک کی جماعت پر پابندی لگا کر بھارت سرکار نے انہیں گرفتار کیا ہوا ہے.

  • اینکر پرسن مرید عباس کی نماز جنازہ ادا، تدفین پپلاں میں ہو گی،مقدمہ درج

    اینکر پرسن مرید عباس کی نماز جنازہ ادا، تدفین پپلاں میں ہو گی،مقدمہ درج

    گزشتہ شب کراچی میں قتل ہونے والے اینکر پرسن مرید عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، تدفین آبائی گاوں میں ہو گی، پولیس نے اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بول نیوز کے اینکر مرید عباس کو گزشتہ شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کر دیا گیا تھا، مرید عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،جس میں صحافی برادری،دوست احباب،اہل خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی. نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میت ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی، اینکرمریدعباس کی تدفین ان کےآبائی گاؤں پیپلاں میں کی جائے گی

    اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    مریدعباس کے گھرسوگ کا سماں ہے،ہرآنکھ اشکبارہے، مریدعباس کی میت اسلام آباد سے بائی روڈ میانوالی پیپلاں لائی جائے گی .مرید عباس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ گئی ہے، جس کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جو کہ سینے،کمر اور ہاتھ پر لگیں۔ مقتول مرید عباس کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں ڈاکٹر شہزاد علی نے کیا .

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    مریدعباس کے قتل کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے.

    ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا. مرید عباس کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے. وہ پہلے سماء نیوز سے وابستہ تھے جبکہ ان دنوں‌ وہ بول نیوز کیلئے کام کر رہے تھے. انہیں ڈیفنس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب مرید عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے، راستے میں مقامی ہوٹل کھانے کے لئے رکے، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر مرید عباس کو فائرگ کر کے جاں بحق کیا، اینکر پرسن کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

  • امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران کو انتباہ

    امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران کو انتباہ

    ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کو افزودہ یورینیم کی مقررہ حد پار تجاوز کرنے پر ایک مرتبہ پھر انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ احتیاط کا مظاہرہ کرے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کو پھر سے متنبہ کرتے ہوئے انھوں نے منگل کے روزوائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران بہت سے غلط کام کررہا ہے،ان ( ایرانیوں) کے لیے بہتر یہ ہوگا کہ وہ بہت زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں‘‘۔

    صدر ٹرمپ نے اختتام ہفتہ پربھی نیوجرسی میں ایران کے لیے اسی قسم کا انتباہ جاری کیا تھا۔ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے مقررہ حد سے زیادہ سطح پر یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردیاہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں

  • وزیراعظم عمران خان آج جائیں گے کراچی

    وزیراعظم عمران خان آج جائیں گے کراچی

    وزیراعظم عمران خان آج کراچی جائیں گے .تاجر برادری سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا، امریکی محکمہ خارجہ کی لاعلمی

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو گورنر سندھ نے کراچی کے دورہ کی دعوت دی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ہوں گے.

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کریں گے، اور ان کے مسائل سنیں گے، وزیراعظم سے اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات بھی ہو گی،وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی

     

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانےسے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اورقوم کو ان غیرملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا ؟سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،

  • حجاج کرام دوران حج سیاسی اور مذہبی نعروں سے گریز کریں،سعودی عرب

    حجاج کرام دوران حج سیاسی اور مذہبی نعروں سے گریز کریں،سعودی عرب

    سعودی عرب نے حج بیت اللہ کے لیے آنے والے حجاج کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ہرقسم کے مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی سے خُود کو دُور رکھیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کےبعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مسلکی اور فرقہ وارانہ نعروں میں‌ملوث ہونا مناسب نہیں۔ اس طرح کے تصرفات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔ اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق کابینہ کے اجلاس کےبعد جاری ہونے والا بیان وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ شبانہ نے پڑھ کر سنایا۔

    اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اسلام کے پانچویں رُکن یعنی حج کی ادائی کے لیے آنےوالے فرزندان توحید کا خیر مقدم کیا اور ان کے فریضہ حج اور مناسک حج کی ادائی کی توفیق اور عبادت کی قبولیت کی بھی دعا کی۔

    واٍضح رہے کہ حج بیت کے لیے دنیا بھر سے زائرین مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کا رخ کررہےہیں.لاکھوں فرزندان اسلام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریی گے..

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا، امریکی محکمہ خارجہ کی لاعلمی

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا، امریکی محکمہ خارجہ کی لاعلمی

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالہ سے امریکا نے کہا ہے دورہ کی وائٹ ہاوس سے اطلاع نہیں اس کی تصدیق کی جائے گی .

     

    وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے اہم ملاقات کب کریں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالہ سے امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان مارگن آرٹاگس نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اس ماہ امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی تصدیق وائٹ ہاؤس سے کی جائے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی سنا ضرور ہے، عمران خان کے دورے کے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کر کے دورے کی تفصیلات حاصل کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے.عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات کریں‌ گے. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .

  • حمزہ شہباز کو آج پیش کیا جائے گا عدالت

    حمزہ شہباز کو آج پیش کیا جائے گا عدالت

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے، حمزہ شہباز کو 14 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کرے گی.

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں.

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے گرفتار کر لیا تھا، رمضان شوگر ملز کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں حمزہ شہباز سے تحقیقات ہو رہی ہیں.

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • 10 سے 15 فیصد تک فیسوں میں اضافہ،پنجاب یونیورسٹی کے اقدام پر طالب علم پریشان

    10 سے 15 فیصد تک فیسوں میں اضافہ،پنجاب یونیورسٹی کے اقدام پر طالب علم پریشان

    لاہور:ملک میں مہنگائی کی لہر تعلیمی اداروں تک جا ہہنچی ،جس کی وجہ سے اب تعلیمی اداروں نے فیسوں میں بھی ہوشر با اصافہ کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے رجسٹریشن فیس، ڈگریوں کی ویری فکیشن فیس، داخلہ فیس اور امتحانی فیسوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیاہے ۔

    یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بی اے، بی ایس سی، بی ایڈ اوربی کام کی فیسیوں میں 11 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس اورایم ایڈ کی فیسوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب فیسوں میں اضافہ سے طلبہ میں بے چینی پائی جاتی اور انہوں نے گورنر پنجاب سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔