Baaghi TV

Blog

  • نثار کھوڑو کے بیان کی الیکشن کمیشن نے کر دی تردید

    نثار کھوڑو کے بیان کی الیکشن کمیشن نے کر دی تردید

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ نثار کھوڑو بیان دینے میں احتیاط سے کام لیں، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کے بیان پرترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نثارکھوڑوکےالزامات کی سخت الفاظ میں تردید کرتاہے.

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کیخلاف ورزی پربلاتفریق کارروائی کرتا ہے ،این اے205 گھوٹکی ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کیا گیا،نثارکھوڑوکو ایسے بیانات دینے میں احتیاط سےکام لینا چاہیے .

    واضح رہے کہ نثارکھوڑونے بیان دیا تھا کہ الیکشن کمیشن نےوزیراعظم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس بھیوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کےشیڈول کےاعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کا دورہ قوانین کی خلاف ورزی ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےکوڈ آف کنڈکٹ پیرا17کی خلاف ورزی کی،وزیراعظم اس پر سات دن کے اندر جواب داخل کریں،ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان نے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالباری پتافی کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا.

  • وہاڑی : تصادم میں چار افراد شدید زخمی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال کے علاقے اڈا ظہیر آباد میں کار اور ٹرالر میں رات کو شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے اور کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر وہاڑی میں منتقل کر دیا گیا ہے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں

  • جرنلسٹ ویلفیئر کونسل سرگودہا کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا

    جرنلسٹ ویلفیئر کونسل سرگودہا کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا

    سرگودھا۔۔۔۔۔۔۔۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم تنظیم جرنلسٹ ویلفئیر کونسل سرگودھا کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔ایک پریس ریلیز کے مطابق سینئر صحافی ممتاز عارف اس تنظیم کے صدر
    ,امجد پرویز سینئر نائب صدر،
    اشرف قریشی نائب صدر،رانا
    محمد اشرف جنرل سیکرٹری،
    عبد الوھاب چوہدری جائنٹ
    سیکرٹری،افاق احمد گوندل
    فنانس سیکرٹری اور محمد بلال مون سیکرٹری انفارمیشن ہوں
    گے جبکہ نو رکنی مجلس عاملہ
    میں عبد الصمد شاھین،اے۔ار
    سلیم،راناافضل حنیف،طارق
    اعوان،ملک عبد الجبار،مجاہد
    رضا بخاری،ملک عرفان حیدر،
    عالیہ کنول اور رانا ندیم شامل
    ہوں گے۔پریس ریلیز کے مطابق
    عہدیداروں کا افتتاحی اجلاس
    اسی ہفتے ہو گا۔

  • ایک ٹکڑے زمین کی خاطربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    ایک ٹکڑے زمین کی خاطربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    چنیوٹ،بھوانہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ایک ٹکڑے زمین کی خاطر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے علاقے چکنمر 198 ڈھول والا کے رہائشی عمر حیات سپراء کا اپنے سگے بھائیوں الیاس اور غلام فرید سپراءکے ساتھ گھر اور زمین کے بٹوارے کا تنازعہ چل رہا تھا،
    رات کومحمد الیاس اور غلام فرید گھر کے صحن میں بیٹھے تھے کہ ملزم عمر حیات کلہاڑی سے مسلح ہوکر گھر کے احاطے میں داخل ہوااورللکارنے لگا کہ آج زمین کا حصہ نہ دینے کا مزہ چکھاتا ہوں،
    اور اس کے ساتھ ہی اپنے بھائی الیاس پرکلہاڑی کاوار کردیا جو اس کی گردن پر لگاجس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
    جب دوسرے بھائہ غلام فرید نے اسے پکڑنا چاہا تو ملزم نے اس پر بھی کلہاڑی کے وار کر دیئے جس سے غلام فرید شدید زخمی ہوگیا
    جسے بعد میں ریسکیو 1122نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا
    اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لنگرانہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

  • مستونگ میں قلفی فروخت کرنے پر پابندی عائد۔

    مستونگ:- مستونگ میں غیرمعیاری قلفی کے کھانے سے رونماء ہونے والے واقعات کا ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران نے سخت نوٹس لے لیا۔اور مستونگ میں کوئٹہ سے آنیوالے قلفی فروخت کرنے پر مستونگ میں مکمل پابندی عائد کردی گئی۔۔ڈی سی مستونگ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعنایت اللہ بگٹی نے لیویز فورسز اور پولیس فورس کے تمام ٹیموں اور چوکیوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہیکہ کوئٹہ سے مستونگ آنیوالے قلفی فروخت کرنے والوں کو مستونگ میں داخل نہ ہونے دیں۔۔۔اور مقامی(لوکل)سطح پر قلفی بنانےاور فروخت کرنے پر سخت چیکنگ کیاجائے۔درین اثناء سٹی پولیس نے کاروائی کرتےہوئے 4 قلفی فروشوں کو گرفتار کرلیا۔اور ان سے پوچ گچ کی جارہی ہیں۔

  • عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کا ایجنڈہ کیا ہو گا؟ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتا دیا

    عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کا ایجنڈہ کیا ہو گا؟ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتا دیا

    پاکستان نے حریت رہنماوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں چالیس کشمیریوں کو شہید کیا، بے گناہ کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز کے دوران شہید کیا گیا ،دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے،مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت سزائیں دی جاری ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف وزری کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے،پاکستان کشمیری مسلمانوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم 22جولائی کو امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے، امریکی صدر سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی جائے گی ،عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کاایجنڈا سفارتی سطح پرطے کیا جارہا ہے.

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کے حوالے سے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں،افغان امن عمل میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان ایک نتیجہ خیز افغان ڈائیلاگ کا خواہاں ہے،

  • گھریلو تشدد،قانون میں تبدیلی کے لئے رائے طلب

    گھریلو تشدد،قانون میں تبدیلی کے لئے رائے طلب

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی ذیلی کمیٹی نے گھریلو تشدد کی روک تھام سے متعلق قوانین میں بہتری کے لیئے وزارت داخلہ سے بھی رائے طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سے متعلق بلوں پر غور کیا گیا، بل کے محرک رمیش کمار نے کہا کہ نادرا کی رپورٹ کے مطابق ہمارے 3.8 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جو نشستیں بڑھائی جائیں تو وہ الیکشن کے عمل کے ذریعے ہونی چاہیئں،الیکشن کمیشن ہمارے حلقے بنا کر دے،اس وقت جو مخصوص نشستیں ہیں وہ کمیونٹی سے زیادہ پارٹی کی نمائندگی کرتی ہیں،

    بل کے محرک نوید عامر جیوا نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی میں اضافے کی ضرورت ہے،2002 میں جنرل نشستوں کو بڑھایا گیا ،جبکہ اقلیتوں کی نشستیں دس کی دس ہی ہیں ،اقلیتوں کی آبادی میں 277 فیصد اضافہ ہوا ہے،خواتین کی مخصوص نشستوں کو 20 سے بڑھا کر 60 کر دیا گیا،چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔رکن کمیٹی عالیہ کامران نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے نشستیں بڑھنی چاہیئے ،لیکن منتخب ہو کر آنا چاہیئے ،یہ اپنے علاقے میں کام کر کے آئیں،جب تک جماعتیں اپنے اندر جہموریت نہیں لائیں گی معاملہ حل نہیں ہو گا، میں دوہرے ووٹ کے خلاف ہوں،

    رکن کمیٹی لال چند نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری دس نشستیں ہیں ،آبادی بڑھ گئی ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بھی بڑھ گئی،میں دونوں بلوں کی حمایت کرتا ہوں،وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ بل دو تہائی اکثریت سے پاس ہونا ہے اس لیئے اتفاق رائے ہونا ضروری ہے،رمیش کمار نے کہا کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہیں چاہیئں ،خصوصی نشستوں پر انتخاب کرانا چاہیئے،دیگر پارٹیوں کے لوگ بھی اس بل پر متفق ہیں۔اجلاس میں گھریلو تشدد اورڈومیسٹک لیبر کی روک تھام سے متعلق قوانین میں بہتری کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، کمیٹی نے معاملے پر وزارت داخلہ کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

    محمد اویس

  • امریکا میں سعودیہ کی پہلی خاتون سفیر مقرر

    امریکا میں سعودیہ کی پہلی خاتون سفیر مقرر

    سعودی عرب کی شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے امریکا میں مملکت کی سفیر کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سرکاری ترجمان فہد ناظر نے ایک بیان میں بتایا کہ مقررہ خاتون سفیر نے امریکی وزارت خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دی ہیں۔

    شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "میں نے آج سے امریکا میں مملکت کی سفیر کے طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مجھے اور میرے ساتھیوں کو اپنے پیارے وطن کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے”۔

    شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان 1945 کے بعد سے امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر ہیں۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

  • رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے، شہر یار آفریدی کا انکشاف

    رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے، شہر یار آفریدی کا انکشاف

    وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے ،جب ایوانوں میں بیٹھنے والے خود ہی ایسا کاروبار کریں گے تو پھر قوم کی عزت کا جنازہ نکلے گا.

    جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب،طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ عوام کے ووٹ لینے والے پی پی اور مسلم لیگ ن جو رانا ثناء اللہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ 1200 افراد جو منشیات کے کیسوں میں جیلوں‌ میں بند ہیں ان کے بارے مٰیں کیوں خاموش ہیں.

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    شہر یار آفریدی کے ہمراہ ڈی جی اے این ایف بھی موجود تھے.

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم گواہ ہیں ،تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے، رانا ثنا ء اللہ کا تعلق بین الاقوامی ریکٹ سے ہے، فیصل آباد میں ایک بندہ گرفتار ہوا تھا،جس کے بعد ہم نے کام کیا، تین ہفتے رانا ثناء اللہ کی گاڑی اور اس کی موومنٹ کو چیک کیا گیا اس کی فوٹیجز ہمارے پاس موجود ہیں. گاڑی کی موومنٹ ، نمبر پلیٹ سب پیش کیا جائے گا، تین بار روکا گیا لیکن وہ نہیں رکے، تمام چیزیں عدالت میں پیش کی جائیں گی. لوگ کہتے ہیں کہ ریمانڈ کیوں نہیں لیا؟ ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے، 15کلو ہیروئن نہیں،ملکی سالمیت کا سوال ہے ،

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    وزیر ممکت کا مزید کہنا تھا کہ بڑے لوگوں کو ناکوں پر نہیں روکا جاتا وہ آسانی سے موو کرتے ہیں، مہینے مٰیں 15 کلو ہیروئن جس کی مالیت پندرہ سولہ کروڑ ہے اس کی سمگل کریں، یہ لاہور اور اس سے باہر جانی تھی، عالمی سطح پر ہم مشکل حالات کا شکار ہیں، کیا ماضی کی حکومتوں نے اس چیز کو پروموٹ کیا،اب کوئی بھی قانون سے نہیں بچے گا ہم نے بڑے لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالنا ہے .

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    اے این ایف کے ڈی جی عارف ملک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس بہت زیادہ منشیات پکڑی، پاکستان میں ہم افغانستان سے آنے والی منشیات کو روک رہے ہیں ، ہم نے کافی ملزموں کو گرفتار کیا اور عدالت نے انہیں سزائیں دیں، ہم نے ثبوت کے ساتھ بندے کو پکڑا،رواں سال 100میٹرک ٹن سے زائدمنشیات پکڑی ،

    عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ سکولوں میں پھیل رہی ہے ،ہمیں بڑے بڑے فیصلے کرنے ہیں، نشہ بہت ساری برائیوں کو جنم دیتا ہے، اے این ایف نے منیشات کے خلاف ملک بھر میں پروگرام کئے، میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی ڈرگ کے خلاف آواز اٹھائی، ہم میڈیا کی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے،

    شہر یار آفریدی نے کہا کہ قوم کو بتانا ہے کہ اے این ایف کی مثال دیں ،پاکستان میں 29 پولیس سٹیشن ہیں اور 3 ہزار کی تقریبا افرادی قوت ہے ،بارڈر پر نظر رکھی ہوئی ہے تا کہ افغانستان سے منشیات کی سپلائی نہ ہو، ملک کے اندر سے بھی مشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں، انٹرنیشنل طور پر بھی منشیات کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں.

    شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں، صرف ان لوگوں‌کو پکڑ کر پیش کیا جائے جو پلوں کے نیچے بیٹھے ہیں ؟ اب بڑوں پر ہاتھ ڈالا گیا، ہم نے اللہ کو جان دینی ہے، بڑے مگر مچھوں کو پکڑا جائے گا، ہماری صفوں میں کوئی بھی ایسا ہو گا تو اس کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا.

     

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی، کس پر شک تھا؟ سلمان تاثیر کی بیٹی نے کیا انکشاف

    سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی، کس پر شک تھا؟ سلمان تاثیر کی بیٹی نے کیا انکشاف

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر سابق گونر پنجاب سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے کہ سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثناء اللہ نے کی ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ نے اپنی زندگی میں‌ رانا ثناءاللہ سے گھٹیا شکل نہیں‌ دیکھی.بدمعاشی سے لے کر قتل تک یہ ہمیشہ قانون کے ہاتھوں سے بچتا آیا ہے.اگر مجھے سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی پر کسی شخص پر شک ہوا ہے وہ رانا ثناءاللہ ہے .میں اس کی گرفتاری پر کتنا خوش ہوں بتا نہیں‌ سکتی ، خدا عمران خان کی حکومت کو سلامت رکھے .

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی رانا ثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    واضح رہے کہ سلمان تاثیر پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر تھے، سلمان تاثیر کو 4 جنوری 2011ء کو اس کے سرکاری محافظ ممتاز قادری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مٰیں سرکاری گن سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا.سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کو مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں پھانسی دے دی گئی ہے.