Baaghi TV

Blog

  • شام میں‌ بیک وقت 2 دھماکے، 2 شہری ہلاک، 28 زخمی

    شام میں‌ بیک وقت 2 دھماکے، 2 شہری ہلاک، 28 زخمی

    شام کے شمال میں تحصیل الباب قصبے قباسین میں بیک وقت 2 دھماکوں کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الباب کا حملہ تحصیلی مرکز میں عمر بن الخطاب جامع مسجد کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    قباسین کا حملہ بھی بم سے مسلح موٹر سائیکل کے ساتھ کیا گیا جس کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

    علاقے میں سول ڈیفنس ٹیمیں امدادی کاروائیاں کر رہی ہیں علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز کی طرف سے حفاظتی تدابیر میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    سکیورٹی فورسز کے احتمال کے مطابق حملے YPG/PKK کی طرف سے کئے گئے ہیں۔

  • سرینگر سے بھی حج زائرین کا پہلا قافلہ روانہ

    سرینگر سے بھی حج زائرین کا پہلا قافلہ روانہ

    مقبوضہ کشمیر سے بھی حج زائرین کا پہلا قافلہ آج سعودی عرب روانہ ہو گیا

    کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

    حج 2019 کی دوسری قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر کے ہوائی اڈے سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا ہے، آج روانہ ہونے والے پہلے قافلے میں 304 عازمین حج شامل ہیں .سرینگر ائیر پورٹ سے 29 جولائی تک عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا.

    روڈ ٹو مکہ منصوبےکا افتتاح وزیراعظم کب کریں گے؟ وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

    حاجیوں کی آسانی کے لئے حکومت پاکستان نے کیا شاندار فیصلہ

    واجح رہے کہ اس برس مقبوضہ کشمیر سے گیارہ ہزار سات سو افراد حج ادا کریں گے ،ان میں سے 750 افراد نئی دہلی سے سعودی عرب روانہ ہوں گے باقی تمام عازمین سرینگر سے روانہ ہوں گے.

  • اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات دیں، شہباز گل کا خط

    اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات دیں، شہباز گل کا خط

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں.

    بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    خط میں شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 16مئی 2016 کو اسمبلی فلور پر تقریر کی تھی ،تقریرمیں نوازشریف نے اثاثوں اورذرائع آمدن سےمتعلق تفصیلات اسمبلی میں جمع کرانےکا دعویٰ کیا تھا ،اسپیکر قومی اسمبلی سے عوامی مفاد میں تفصیلات شیئر کرنے کی درخواست کی ہے.

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    شہباز گل نے خط میں مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم کے اسمبلی میں جمع کرائے گئے ذرائع آمدن کی تفصیلات پبلک ڈیٹا ہے،دیکھنا ہے کہ ایسے کون سے ذرائع آمدن ہیں جو عدالت میں جمع نہیں کرائے گئے،عوام جاننا چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم اور خاندان نے کن ذرائع سے اتنا سرمایہ بنایا.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

  • لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے 10 مسلح افراد گرفتار

    لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے پولیس نے 10 مسلح افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کر لیا جو عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے. پولیس کے مطابق 3مسلح افرادپارکنگ میں کھڑے تھے جبکہ 7 عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے.

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    مسلح ملزمان کی گرفتاری سپیشل برانچ کی اطلاع پر ہوئی، ملزمان عدالت کے اندر جانا چاہتے تھے، پولیس نے دوران تلاشی سب ملزمان سے اسلحہ برآماد کر لیا،ملزمان کو ریس کورس پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا.

    گرفتار ہونے والے افراد رنگ محل قتل اور بھاٹی قتل کیس میں پیشی کے لئے آئے تھے، ملزمان تھانہ بھاٹی میں درج 318/18 قتل کے کیس کی پیروی کے لئے آئے تھے، ملزمان میں محمود، ارشد اور ولید سمیت 10 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق اندرون شہر سے ہے اور ملزم پر حملہ کی منصوبہ کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ائیر پورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اہم مقامات کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،

  • کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہچ سکتا ؟

    کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہچ سکتا ؟

    انگلینڈ کی نیوزی لینڈ سے فتح کےبعد پاکستان کا سیمی فائنل میں جانا اب انتہائی مشکل ہو گیا ہے اور کہا جائے کہ نا ممکن ہے تو بے جا ناہوگا.اگرچہ اس پوزیشن پر شائقین کرکٹ کافی مایوس ہیں لیکن کھیل میں یہ سب چلتا ہے اور پاکستان ٹیم اپنے آخری میچ میں اچھا کھیل پیش کرتی ہے توشائقین کو ایک اچھے اختتام پر کم از کم اطمینان ضرور ہو گا.

    تفصیلا ت کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں انگلش ٹیم کی شکست پاکستان کو بنگلادیش سے جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچاسکتی تھی لیکن اب انگلش ٹیم کی فتح نے گرین شرٹس کے لیے صورتحال مزید مشکل کردی ہے۔

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان رن ریٹ کا فرق اتنا ہے کہ جسے ایک میچ میں کور کرنا ممکن نہیں، کیویز کے 11 پوائنٹس ہیں اور رن ریٹ ہے 0.175 جبکہ پاکستان کے 9 پوائنٹس اور رن ریٹ منفی 0.792 صفر اعشاریہ سات نو دو ہے۔

    یعنی پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف میچ تو ہر حال میں جیتنا ہے لیکن میچ جیتنے سے صرف پوائنٹس برابر ہوں گے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو رن ریٹ کو نیوزی لینڈ سے بہتر بنانے کےلیے وہ کچھ کرنا ہو گا جو ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

    اعداد و شمار کے مطابق گرین شرٹس کو اگر ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنا ہے تو اب بات کسی کی جیت اور ہار سے نہیں بنے گی، بنگلادیش کے خلاف لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں تاریخ ہی رقم کرنا ہوگی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگال ٹائیگرز کو کم سے کم 316 رنز سے شکست دینا ہوگی جو کہ بظاہر ناممکن نظر آتا ہے۔

    یعنی اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے اور 400 رنز بناتا ہے تو اسے بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
    اگر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 350 رنز بنائے تو پھر حریف کو 39 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
    اگر بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل سے باہر ہوجائے گا

  • گھروں سے نکلتے وقت گاڑی کی ڈگی چیک کر لیا کریں، خورشید شاہ

    گھروں سے نکلتے وقت گاڑی کی ڈگی چیک کر لیا کریں، خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی ڈگی چیک کرکے نکلا کریں ، اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی ،جیلوں میں ڈالنےسےکوئی فرق نہیں پڑتا،ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیں.

    میثاق معیشت تب ہو سکتا ہے جب وزیراعظم…..خورشید شاہ نے یہ کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شا ہ نے کہا کہ عمران خان آج اپنی ناکامیاں چھپارہےہیں ،آج ملک میں روزگار بند ہوگیا ہے، ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، نوکریاں دینے کے وعدے کرنے کے باوجود نوکریاں چھین لی گئی ہیں.

    ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جیل میں ڈالنے سے انکے پیٹ بھرتے ہیں،معیشت اچھی ہوتی ہے تو ڈال دیں، ہمیں مسئلہ نہیں، جیلوں میں ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیں،حکومت میں آنے سے پی ٹی آئی والوں کومعاشی صورتحال کا معلوم تھا .

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ یہ پیپلزپارٹی نہیں ہے، یہ لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتے، آج ہم بے بس ہیں، لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتے،ایک سال پہلے جو چیز ایک روپے کی تھی ، آج ڈھائی روپےکی ہے،حکومت کسی ایک پروجیکٹ کا بتادے جو انھوں نے شروع کیا ہو، عمران خان نے جیل کی ہوائیں نہیں کھائی ہیں،عمران خان ایک سال میں کون سی تبدیلی لائے؟

  • فاسٹ باؤلرز کی سرزمین سے ابھرتا ہوا ورلڈ کلاس بیٹسمین

    فاسٹ باؤلرز کی سرزمین سے ابھرتا ہوا ورلڈ کلاس بیٹسمین

    فاسٹ باؤلرز کی زرخیز سرزمین پاکستان نے کرکٹ میں ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد دنیائے کرکٹ کو زبردست تیز ترین باؤلرز دئی۔ فضل محمود سے شروع ہونے والا سلسلہ سرفراز نواز، عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، محمد سمیع، وہاب ریاض سے ہوتا ہوا 19 سالہ نوجوان شاہین شاہ آفریدی تک بِلا تعطل جاری ہے۔ شاندار اسپین باؤلنگ اور اس میں جدت لانے کا سہرا بھی پاکستانی جادوگر باؤلرز کا کارنامہ رہا۔ گگلی ماسٹر عبدالقادر، مشتاق احمد، دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق اور جادوگر سعید اجمل کے بعد شاداب خان کی صورت میں آج بھی بیٹسمینوں پر اپنا سحر طاری کیے ہوئے ہیں۔


    دوسری طرف جہاں بیٹنگ پاکستان کی ہر دور میں کمزوری رہی ہے وہیں پاکستان نے ورلڈ کلاس بیٹسمین بھی پیدا کیے ہیں۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد، ایشین بریڈ مین ظہیر عباس، جاوید میانداد، لفٹی سعید انور، لیجنڈری انضمام الحق، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق کے بعد فخر زمان، امام الحق اور رنز مشین بابر اعظم نمایاں ہیں۔
    حالیہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کیریئر کے تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کر کے ورلڈ ریکارڈ میں ہاشم آملہ کے بعد دوسرے نمبر اور ایشیاء سے پہلے نمبر پر نام درج کروانے والے بابر اعظم موجودہ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 24 سالہ نوجوان بابر اعظم نے یہ اعزاز اپنے کیریئر کے 70 ویں میچ میں 68 اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ شرمیلے اور دھیمے مزاج کے بابر کو بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق خاندان سے ملا۔ پندرہ اکتوبر 1994ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم مشہور کرکٹر اکمل برادران (کامران اکمل، عمر اکمل اور عدنان اکمل) کے کزن ہیں۔


    2010ء سے زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم سے اپنے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کرنے والے بابر نے U19 اور پاکستان اے کی نمائندگی کی۔ اپنی پر اثر بیٹنگ سے سب کے دل موہ لینے والے نوجوان نے اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 31 مئی 2015ء کو پاکستان کے دورے پر آئی زمبابوے کی ٹیم کے خلاف قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا۔ جہاں 60 بالز پر 54 کی اننگز کھیل کر اپنی آمد کا اعلان کیا۔ بابر نے 16ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی پہلی سینچری ویسٹ انڈیز کے خلاف 30 ستمبر 2016ء کو شارجہ میں اسکور کی جب وہ 131 بالز پر 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ مقابلوں کی اس سیریز کے اگلے دو میچز میں بھی بالترتیب 123 اور 117 رنز اسکور کیے جو ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم تھا۔
    اس سے پہلے 7 ستمبر 2016ء کو اولڈ ٹریفٹ کے گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف T20 کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے 11 بالز پر *15 اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ محدود اوورز کے اس کھیل میں پہلی ففٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی T20 کیریئر کے دوسرے میچ میں دبئی کرکٹ گراؤنڈ پر اسکور کی جہاں 37 بالز پر ناقابل شکست *55 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے اسی دورے میں 23 اکتوبر 2016ء کو دبئی کرکٹ گراؤنڈ پر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بابر نے پہلی اننگز میں 69 اور دوسری اننگز میں 21 رنز اسکور کیے۔ محدود اوورز کی کرکٹ کے برعکس اپنی پہلی سینچری کے لیے بابر کو زیادہ انتظار کرنا پڑا نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی میزبانی میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں دبئی کرکٹ گراؤنڈ پر اس فارمیٹ کی پہلی سینچری اسکور کی۔ 24 نومبر کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 263 بالز پر *127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو اب تک اس فارمیٹ میں اس نوجوان کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
    بابر اعظم اب تک 21 ٹیسٹ میچز کی 40 اننگز میں 5 بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ایک سینچری اور 11 ففٹیز کی مدد سے 1235 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ جہاں ان کی اوسط 35.29 ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 144 چوکے اور 7 چھکے لگانے والے بابر فیلڈنگ کرتے ہوئے 16 کیچز بھی پکڑ چکے ہیں۔
    ٹیسٹ کرکٹ کی نسبت محدود اوورز کے کھیل میں بابر کی شاندار مہارت خوب نکھر کر نظر آئی۔ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں اب تک 71 میچز کی 69 اننگز میں دس بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 52.83 کی شاندار اوسط اور 85.97 کے مضبوط سٹرائیک ریٹ سے 3117 رنز اسکور کیے ہیں۔ جس میں 10 سینچری اور 14 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ 268 چوکے اور 27 چھکے لگانے والے کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور *125 ناٹ آؤٹ ہے جو 9 اپریل 2017ء پر ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا۔ اس دوران بابر نے مخالف ٹیمیوں کے 35 کیچز بھی پکڑے۔ کرکٹ ماہرین بابر اعظم کا تقابل دنیا کے نمبر ون بیٹسمین ویراٹ کوہلی سے کرتے ہیں تیز ترین ایک ہزار، دو ہزار اور پھر تین ہزار رنز مکمل کرنے میں بابر اعظم ہندوستانی کھلاڑی ویراٹ کوہلی سے کہیں آگے ہیں۔ T20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نمبر ون پر موجود بابر اعظم اب تک 30 میچز میں 7 بار ناقابل شکست رہتے ہوئے 54.22 کی بھاری اوسط سے 1247رنزجڑ چکے ہیں۔ اس فارمیٹ میں 128.96 کے سٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بابر نے 124 چوکے اور 18 چھکے بھی لگا رکھے ہیں۔ T20 میں 10 بار 50 کا ہندسہ عبور کرنے والے بابر کا سب سے بڑا اسکور *97 ناٹ آؤٹ رہا جو پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 2 اپریل 2018ء کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنایا گیا۔ اس طرز کی کرکٹ میں 14 کیچز بھی ان کے کھاتے میں درج ہیں۔
    نوجوان بابر اعظم واقعی ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں اگر وہ اسی طرح لگن اور محنت سے کھیلتے رہے تو آنے والے دنوں میں بےشمار ملکی اور بین الاقوامی بیٹنگ ریکارڈ ان کے نام ہوں گے۔

  • حکومت مزاحمت کے راستے کو نہیں روک سکے گی، پرویز رشید

    حکومت مزاحمت کے راستے کو نہیں روک سکے گی، پرویز رشید

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خاطرہم اپنے آپ کو قربان کرنے کو تیار ہیں. حکومت نے روش نہ بدلی تومزاحمت کے راستےکو نہیں روک سکیں گے.

    شہباز شریف اور مریم نواز کے علاوہ آج کون کرے گا نواز شریف سے ملاقات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کے پاس مخالفین کیخلاف جھوٹے الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں.آج حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ہوتا جارہا ہے،ہم سب پربھی کوئی ناکوئی جھوٹا الزام لگایا جائے گا .

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ہم مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہیں، الزامات صرف اپوزیشن کیخلاف لگائےجارہےہیں ،سعدرفیق،حمزہ شہبازاورآصف زرداری پرالزام ہے،انہیں سزا نہیں ہوئی ،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر الزامات ہیں تو جیلوں میں ہیں،حکومت نےروش نہ بدلی تومزاحمت کےراستےکو نہیں روک سکیں گے.

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں موجودافراد پرالزامات ہے تو وہ آزاد ہیں ،پرویز رشید نے دعویٰ کیا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے،میاں نوازشریف کا جونظریہ ہے وہی پوری ن لیگ کا ہے.

     

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • شام: اجتماعی قبر سے سینکڑوں افراد کی لاشوں کی باقیات ملی

    شام: اجتماعی قبر سے سینکڑوں افراد کی لاشوں کی باقیات ملی

    شام کے شمالی شہرالرقہ میں نئی اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے اب تک 200 فراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الرقہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے عہدیداریاسرالخمیس نے بتایا کہ اجتماعی قبروں سے 200 افراد کی باقیات ملی ہیں۔ ان میں سے بعض گڑھوں میں پانچ پانچ افراد کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ اجتماعی قبروں سے نکالی جانے والی لاشوں میں سے بعض نے نارنجی رنگ کی جیکٹیں‌ پہن رکھی ہیں۔ یہ لباس شدت پسند تنظیم’داعش’ اپنے ہاں قید کیے گئے افراد کو پہننے پرمجبورکرتی ہے۔

    اُدھر شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی سیرین آبزرویٹری فارہیومن رائٹس نے الرقہ سے ملنے والی اجتماعی قبر سے 200 لاشوں کی تصدیق کی ہے۔

    انسانی حقوق کے عہدیدار یاسر الخمیس نے بتایا کہ بیشتر افراد کو سرمیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا اس کے بعد انہیں ان گڑھوں میں دفن کردیا گیا تھا۔ بہت سی لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ یہ لاشیں دو سال سے زیادہ پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

    تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ انہیں اجتماعی قبرسے تین خواتین کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ لگتا ہے کہ انہیں سنگ سار کیا گیا کیونکہ ان کے جسم کی ہڈیاں اور کھوپڑیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ الرقہ شہر سنہ 2014ء کے بعد شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کا پایہ تخت اور شام میں تنظیم کا انتہائی مضبوط گڑھ رہا ہے۔ اس علاقے میں داعش کی شکست کے بعد اجتماعی قبروں کی چھان بین کے لیے ایک ٹیم تشکیل دکی گئی تھی۔

    رواں سال الرقہ شہرمیں ایک ایسی اجتماعی قبر بھی ملی ہے جس میں 3500 افراد کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ یہ الرقہ گورنری سے ملنے والی اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی قبربتائی جاتی ہے۔