Baaghi TV

Blog

  • وزیراعظم کا ویژن ……سات واش روم کھول دئیے گئے، خبرپڑھ کر ہوں حیران

    وزیراعظم کا ویژن ……سات واش روم کھول دئیے گئے، خبرپڑھ کر ہوں حیران

    پاکستان سول ایسوسی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سات واش روم کھول دئیے گئے. وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اندرون ملک آمد (ڈومیسٹک ارائیول ) کے لاءونج میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے سات واش رومز استعمال کے لیے کھول دئیے ہیں جن میں تین واش رومز خواتین اور چار مر د حضرات کے لیے ہیں ۔ دونوں واش رومز ایریا میں وضو کے لیے علیحدہ علیحدہ جگہ بنائی گئی ہے ۔ ”

    پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ "وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ نئی ایوی ایشن پالیسی کی روشنی میں ائیرپورٹس کو زیادہ سے زیادہ مسافر اورماحول دوست بنایا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ صاف اور سرسبز پاکستان مہم کے تحت ائیرپورٹس پر صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جارہا ہے اور شجرکاری مہم بھرپور انداز سے جاری ہے ۔ ”

  • کوئی عہدہ نہیں صرف مشورے کے لیے جاتا ہوں، جہانگیر ترین

    کوئی عہدہ نہیں صرف مشورے کے لیے جاتا ہوں، جہانگیر ترین

    جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے، میرے پاس کوئی عہدہ نہیں، مجھے مشورے کے لیے بلایا جاتا ہے، ملک کی خدمت کررہا ہوں۔

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں میں زرعی پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جس کے تحت گندم، چاول، گنا اور آئل سیڈ کی فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں گے، یہ پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کے لیے ہے تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانا ہے، اگر کپاس کے کاشتکاروں کو پورا پیسہ نہ ملا تو درآمد پر پابندی لگا دیں گے جب کہ ان پروگرامز سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آئے گا۔

    چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے پیسا مجھے نہیں آرہا بلکہ حکومت کوجارہے ہیں۔

  • شجاع آباد : صفائی کے لئے اہم اقدام کا آغاز

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید صاحبہ کی ہدایت پر شہر بھر میں ہفتہ وار صفائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید صاحبہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے صفائی عملہ نے آج شہر بھر میں صفائی اور ستھرائی کا کام شروع کردیا ہے آج شہر بھر کے بیشتر علاقوں میں صفائی ستھرائی کی گئی اس موقع پر صفائی انچارج ملک خلیل احمد راؤ شکیل اور دیگر عملہ موجود تھا اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید صاحبہ کا کہنا تھا صفائی کے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے شہر شجاع آباد کو خوبصورت بنانا میرا مشن ہے اور مجھے اہلیان شہر اور میڈیا نمائندگان شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے نشاندھی کریں میرا مشن شہر کو خوبصورت بنانا صاف ستھرا رکھنا ہے . . . رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • روبینہ خالد کے خلاف دائر ریفرنس سماعت کے لئے مقرر

    روبینہ خالد کے خلاف دائر ریفرنس سماعت کے لئے مقرر

    نیب نے پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ خالد کے خلاف دائر ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا

    سینیٹرروبینہ خالد کے ادارے نے طلبا کا مستقبل تباہ کر دیا

    پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد کے‌خلاف ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سینٹر روبینہ خالد کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس کی سماعت 16 جولائی کو ہو گی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کریں گے.عدالت کی جانب سے شریک ملزمان محمد شفیع اور تابندہ ظفر کیخلاف نوٹسز جاری کردیئے .

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

    پرویز خٹک کے بھتیجے کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    وضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا ہے، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس می‌ کہا گیا ہے کہ ملزمان کی وجہ سے30.13 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے .نیب کی جانب سے سینیٹر روبینہ خالد کے ہمرا ہ مظہرالاسلام سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر لوک ورثہ بھی ملزمان میں شامل ہیں، ان کے خلاف ریفرنس نیب کی خاتون تفتیشی افسر افشاں بشارت نے دائر کیا ہے روبینہ خالد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر ہیں.

  • بھارتی ٹیم نے پر اعتماد اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بنا نقصان کے 111 بنا لیے

    بھارتی ٹیم نے پر اعتماد اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بنا نقصان کے 111 بنا لیے

    بھارتی ٹیم نے پر اعتماد اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 111 رنز بنا لیے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا.روہٹ 57 اور راہول 51 رنز پر بیٹنگ کرہے ہیں ابھی صرف 18 اوورز کا کھیل ہوا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔

    ایونٹ میں بقا کے لیے بنگلادیش کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں بنگال ٹائیگرز ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کرنے کے لیے ایک جیت درکار ہے۔

    اتوار کے روز اسی گراؤنڈ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

  • ججز کیخلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دس منٹ میں ختم

    ججز کیخلاف ریفرنس، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دس منٹ میں ختم

    سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ کی صدارت میں ہوا

    ججز کے خلاف ریفرنس، آج پھر ہو گا سپریم جوڈیشیل کونسل کا اجلاس

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنسز کے حوالہ سے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا،چیف جسٹس تصدق حسین کھوسہ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی صدارت کی .سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید،سندھ ہائیکورٹ اورپشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس بھی شریک تھے.

    سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ختم ہو گیا، اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، سپریم جوڈیشل کونس کونسل کا اجلاس اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی میں دس منٹ تک چلا ،گزشتہ اجلاس میں کونسل نےججزصاحبان کوریفرنسزکی کاپیاں بھجوائی تھیں

     

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر اس سے قبل سپریم جوڈیشل کونسل کا جائزہ اجلاس چودہ جون کو ہوا تھا ،چودہ جون کو صدارتی ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا تھا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ججز کے خلاف ریفرنس بھجوایا تھا جس میں ججز کے خلاف اثاثے چھپانے کا الزام ہے ،ریفرنس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے.

     

    حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے ،اس پر سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.

  • ایران کے جھوٹ کا پول جلد کھول دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    ایران کے جھوٹ کا پول جلد کھول دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    اسرئیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران تیزی سے ایٹمی ہتھیاروں کی طرف بڑھ رہا ہے ہم اس کے جھوٹ کو جلدی بے نقاب کریں گے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مبطابق کے مطابق فوج کی ایک تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ‘آج ایران کہتا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں یورینیم افزودگی کے حوالے سے کیے گئے وعدے کو توڑ رہا ہے اور اس نے 300 کلو گرام یورینیم کی افزودگی کی حد سے تجاوز کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی طرف بڑھ رہا ہے’۔

    انہوں‌ نے کہا کہ جب ہم نے ایران کے خفیہ جوہری ذخیرئے کا انکشاف کیا اور ثابت کیا کہ تہران دنیا کے سامنے جوہری معاہدے کے ذریعے جھوٹ بول رہا ہےتو دنیا نے ہماری بات نہیں مانی تھی۔ آج ایران بھی اس کا اعتراف کر رہا ہے۔ میں مزید شواہد اور دلائل بھی جلد پیش کروں گا کہ ایران مسلسل کس طرح جھوٹ بولتا رہا ہے۔

    نیتن یاھو نے مزید کہا کہ ‘میں ایک بار پھر کہہ رہا ہوں‌ کہ اسرائیل کسی صورت میں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ آج میں تمام یورپی ملکوں سے کہتا ہوں‌کہ تم ایران کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرو اور تہران پر فوری طورپر اقتصادی پابندیاں عائد کرو

  • عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ضرورہیں مگرجج ہرگزنہیں، قمر الزمان کائرہ

    عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ضرورہیں مگرجج ہرگزنہیں، قمر الزمان کائرہ

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے قانون میں ترمیم کی خبروں کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما میدان میں آ گئے

    وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

    خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انڈرٹرائل ملزم کرپٹ یا مجرم ہے؟ عمران خان پاکستان کےسلیکٹڈ وزیراعظم ضرورہیں مگرجج ہرگزنہیں.

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

    وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

    قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ججوں کا کام ہے کہ وہ کسی ملزم کے مجرم ہونے کا فیصلہ کریں، پروڈکشن آرڈرز کا اجراکسی بھی رکن قومی اسمبلی کا بنیادی آئینی حق ہے ،ابھی توآصف زرداری کوگرفتارکر کے ان کےخلاف الزام ڈھونڈا جارہاہے.

    آمرنے جنہیں این آراودیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا، وزیراعظم

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق قوانین میں ترامیم کی ہدایت کر دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والوں کو سیاسی قیدی کا درجہ نہیں ملنا چاہئے،اور نہ ہی ان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئے اس حوالہ سے معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری جعلی اکاونٹ کیس میں گرفتار ہیں، جن کے اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق و دیگر کے بھی پرڈوکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں.

  • جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہین عدالت ہے: مریم اورنگزیب

    جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہین عدالت ہے: مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہین عدالت ہے

    ملکی ترقی کیلئے زراعت کی ترقی ضروری، جہانگیر ترین

    جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاس میں شرکت کیخلاف درخواست پر سماعت کب ہو گیِ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کرنے والا سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے، عمران صاحب جہانگیرترین کو کسی بھی چیزسےمنع نہیں کرسکتے.

    آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کواے ٹی ایم کے ناراض ہونے کا ڈرہوتاہے، عمران خان کوبنی گالہ کے محل کا خرچہ بند ہونےکا ڈرہوتا ہے ،مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ عمران کیئرٹیکرکوسرکاری وسائل کااستعمال کس قانون کےتحت کروا رہےہیں ،سپریم کورٹ سےمنی لانڈرنگ پرنااہل شخص حکومت کی ترجمانی کررہا ہے نااہل اورمنی لانڈررحکومتی پالیسی بیان کررہاہے،یہ ہےنیاپاکستان؟

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پی آئی ڈی میں وفاقی وزیر زراعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کی تھی. جہانگیر ترین نے وفاقی وزیر زراعت محبوب سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ10سال سےزراعت پرتوجہ نہیں دی گئی،زراعت پرپیسے خرچ کئے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتے .

  • ایران آگ سے کھیل رہا ہے ، ٹرمپ

    ایران آگ سے کھیل رہا ہے ، ٹرمپ

    امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آگ سے کھیل رہا ہے اور اس پر اقتصادی دباو برقرار رہے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جانتا ہے کہ وہ کیا کام کررہا ہے ، ایران کو معلوم ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہےلہذا میں کسی صورت میں ایران کے نام کوئی پیغام نہیں دوں گا۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں ایران کو یورینیم افزودکرنے کی اجازت دینا غلطی تھی ۔

    واضح رہے کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی ميں یورینیم کی افزودگی کی مقدار کو 300 کلو کی حد سے پار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے