Baaghi TV

Blog

  • وزیراعظم سے ملاقات پر کسی نون لیگی راہنما کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،جلیل شرقپوری

    وزیراعظم سے ملاقات پر کسی نون لیگی راہنما کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے،جلیل شرقپوری

    ایم پی اے جلیل شرقپوری نے وزیر اعظم سےملاقات پر اپنا موقف دیتےہوئے کہا کہ میری وزیر اعظم سے ملاقات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں‌ہونا چاہیئے مستقبل میں‌بھی ملتا رہوں گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم پی اےا ور ایم این اے کی تفصیلات سامنے آنے لگی ہیں.اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا رانا تنویر کو میں نے ملاقات کا بتایا تھا انہوں نے کہا تم نے وزیراعظم سے مل کرٹھیک کیا،میرے ایم این اے رانا تنویر کو وزیراعظم سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں،وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی، ن لیگ کے لوگ موجود تھے.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،

    مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے م سردار عثمان بزدار کی قیادت میں‌ ملاقات کی تھی اور ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں وہ خود بھی موجود رہے. وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں‌ جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پارٹی کے اندر مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین ہونے والے اختلافات پر بھی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ تحریک انصآف میں‌ شامل ہونے کو اپنے لئے بہتر تصور کر رہے ہیں.

  • رینٹل پاورکیس، راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد

    رینٹل پاورکیس، راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائد کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی ،عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائد کردی ،راجہ پرویز اشرف پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی، عدالت نے ملزمان پرریشما اورگلف پاور پراجیکٹ ریفرنسزمیں فردجرم عائد کی ،عدالت نے 7 اگست کو گواہوں کو طلب کر لیا ،7 اگست کو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے .

    واضح رہے کہ پرویزاشرف پرریشماں پاورپلانٹ میں 38 کروڑاورگلف پاورپلانٹ میں 49 کروڑکرپشن کاالزام ہے ۔ رینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق سیکرٹری اسماعیل قریشی، سابق سی ای او پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ایم ڈی پیپکو منور بصیر اور دیگر گیارہ ملزموں پر اختیارات کے ناجائز استعمال، قواعد کی خلاف ورزی اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

  • مسعود اظہر کے سابق دست راست کمانڈر عبدالجبار بلوچستان میں قتل

    مسعود اظہر کے سابق دست راست کمانڈر عبدالجبار بلوچستان میں قتل

    کالعدم تنظیم کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے سابق دست راست کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ بارکھان سے ایک نعش برآمد ہوئی ، شناخت پر معلوم ہوا کہ یہ پاکستان کی کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے سابق دست راست کمانڈر عبدالجبار کی لاش ہے.

    لیویز کے مطابق بارکھان کے علاقے رڑکن سے نعش برآمد ہوئی مقتول کو سر پر دو پستول کی گولیاں مارکر نعش کو چنگ ندی میں پھینک دیا گیا تھا، نعش کی شناخت عبدالجبار ولد غلام محمد قوم راجپوت چوہان سکنہ R 65/4 تحصیل و ضلع ساہیوال کے ہوئی.

    بلوچستان کے علاقہ سے ملنے والی نعش کے بارے انکشاف ہوا کہ یہ نعش مولانا مسعود اظہر کے سابق دست راست کمانڈر عبدالجبار کی ہے ، مولانا مسعود اظہر سے اختلافات کے باعث 2003 میں کمانڈر عبدالجبار جیش محمد کے دوسرے رہنما عبداللہ شاہ مظہر کے ہمراہ ان سے الگ ہو گئے تھے اور نئی تنظیم تحریک غلبہ اسلام کے نام سے بنا لی تھی . کمانڈر عبدالجبار کی تحریک غلبہ اسلام دفاع پاکستان کونسل کی بھی رکن تھی جس کے چیئرمین مولانا سمیع الحق تھے، مولانا سمیع الحق کی وفات کے بعد ان کے بیٹے حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین بنایا گیا ہے.

    کمانڈر عبدالجبار افغان جہاد میں معروف ہوئے تھے، وہ مولانا مسعود اظہر کے انتہائی قریبی تھے تا ہم اختلافات کے باعث ان کی علیحدگی ہوئی،

  • چنیوٹ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    چنیوٹ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ چوکی جامعہ آباد پولیس کا غریب شخص کی گھر پر دھاوا خواتین پر وحشیانہ تشدد پولیس نے اینٹیں مار کر متعدد خواتین کے سر پھاڑ دئیے علاقہ میدان جنگ بن گیا
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع درہٹہ میں پولیس گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوکی جامعہ آباد پولیس نے غریب محنت کش کے گھر پر مبینہ طور پر قبضہ گروپ کے ہمراہ دھاوا بول دیا چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین بچوں بوڑھوں کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس نے اینٹوں سے حملہ کیا جس سے متعدد خواتین کے سر پھٹ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا متاثرہ خاندان کے سربراہ ظفر خان کا کہنا ہے کہ اس کا چچا احمد علی نے جعلی کاغذات پر چوکی جامعہ آباد پولیس کے ہمراہ مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی منع کرنے پر جامعہ آباد پولیس نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ تشدد شروع کردیا اور علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا پولیس کے تشدد سے متعدد خواتین بچے بوڑھے زخمی ہوگئے متاثرہ خاندان کے مطابق درخواست پر ڈی پی او چنیوٹ نے تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی اور ڈی پی او چنیوٹ پولیس گردی کرنے والے پولیس ملازمین کو مبینہ طور پر تحفظ فراہم کررہے ہیں متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیتے ہوئے عوام پر تشدد اور ظلم کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے پولیس افسر و ملازمین کو ضلع بدر کریں

  • حمص: اسرائیلی بمباری سے 4 افراد ہلاک و متعدد زخمی

    حمص: اسرائیلی بمباری سے 4 افراد ہلاک و متعدد زخمی

    دمشق کے نزدیک اسرائیل کے میزائل حملے میں چار شہری ہلاک ہو گئے۔

    تفصیل کےمطابق دمشق کے نزدیک اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے دمشق اور حمص شہر کے اطراف داغے گئے میزائلوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق ان میں کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنے دو نمائندوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دمشق اور حمص کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کو اسرائیلی بحری جنگی جہازوں سے داغا گیا۔

  • سی این جی کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹر کا گاڑیاں کھڑی کرنے کا اعلان

    سی این جی کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹر کا گاڑیاں کھڑی کرنے کا اعلان

    سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے

    سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا ،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ارشاد بخاری نے کہا کہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو کراچی میں ٹرانسپورٹ رک جائےگی،ٹرانسپورٹ اتحاد کل تک لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، سی این جی پمپس مالکان ہلکے ہلکے قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی کی قیمت میں20 روپے فی کلو اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے .

    ،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنما ارشاد بخاری کا مزید کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ ٹرانسپورٹرز اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے، گزشتہ حکومتوں میں کبھی کرایوں میں اضافہ اس قدر نہیں بڑھا،وزیرپٹرولیم کو چاہیے تھا ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کرتے،اجلاس یا اعلان کیےبغیرگاڑیاں خود ہی کھڑی ہوجائیں گی،

    واضح رہے کہ ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی ہے، سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124 روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4 روپے اضافے سے 90 روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

  • ترکی سے یونان جانے والی  وین حادثے کا شکارمتعدد پاکستانی جاں بحق و زخمی

    ترکی سے یونان جانے والی وین حادثے کا شکارمتعدد پاکستانی جاں بحق و زخمی

    ترکی سے غیرقانونی طریقے سے یونان جاتے ہوۓ تارکین وطن کی مسافر وین حادثہ کا شکار ہو گٸی،حادثہ کے نتجہ میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگٸے،جبکہ 5 افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ دم توڑ گٸے،ابتک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 کے قریب پہنچ چکی ہے،جبکہ ڈراٸیور اور ڈنکر سمیت 15 افراد شدید زخمی ہے،جنکا علاج معالجہ جاری ہے،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مطابق وین میں 40 کے قریب مسافر سوار تھے،جن کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین۔گجرات۔گوجرانوالہ سے بتایا گیا ہے،اس خوفناک حادثے میں مرنے والوں میں ضلع منڈی بہاوالدین، اور ڈنگہ سمیت دیگر علاقوں سے نوجوان موجود ہے،اور شناخت کا عمل جاری ہے،جاں بحق ہونے والوں میں منڈی بہاوالدین کے علاقہ سوہاوہ کا رہاٸشی عثمان اور چک ظاہر سے عزیز جبکہ ڈنگہ شہر سے وقار شامل ہے،جو کہ ڈنکی لگا کر پاکستان سے ایران اور ترکی پہنچے تھے،اور چند ماہ ترکی میں روزگار کی تلاش کے بعد یونان (یورپ) جانے کے لیے نکلے تھے،

    ترکی اور یونان ذراٸع کے مطابق حادثہ تیز رفتار اور گنجاٸش سے زیادہ مسافر بیٹھانے کے باعث پیشن آیا،جیسے ہی گاڑی پواٸنٹ پر لگی تو ایجنٹ نے گاڑی میں گنجاٸش سے زیادہ مسافروں کو ڈال دیا،ویگن بند ہونے کی وجہ سے تمام افراد کا سانس لینا مشکل ہوگیا،جسکے باعث متعدد مسافر بے ہوش ہوگٸے،اور دیگر بے ہوش ساتھیوں کو دیکھ کر گھبرانے لگے،اور انھوں نے گاڑی روکنے کے لیے شور کرنا شور کردیا،اس دوران یونانی پولیس نے روڑ پر وین کو مشکوک جان کر پیچھا کیا جس پر انکو شک تھا کہ غیر قانونی طریقہ سے تارکین وطن کو ترکی سے یونان لایا جارہا ہے،پولیس کی دو گاڑیوں نے روکنے کا اشارہ کیا۔مگر پولیس کے روکنے پر بھی ڈراٸیور نے مسافر وین کو نہ روکا،اور وین کو مزید تیز کر لیا،پولیس نے وین کا تعاقب کیا اور تھیسلونیکی کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر ہوٹل کی بلڈنگ سے ٹکرا گٸی،جسکے نتجہ میں متعدد تارکین وطن جاں بحق اور زخمی ہوگٸے،

    جاں بحق اور زخمیوں کو ازوکنوب،کیسانہاکی سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،جہاں انکی شناخت اور علاج معالجہ کا عمل جاری ہے،حادثے کی زد میں آنے والوں کی عمریں 19 سے 30 سال کے درمیان بتاٸی گٸی،

  • وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف

    وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نقصان پہنچایا، راجہ پرویز اشرف

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں نےسیاست کو بہت نقصان پہنچایا،

    نندی پور ریفرنس، بابر اعوان کو ملی خوشخبری، راجہ پرویز اشرف کی درخواست مسترد

    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنیوالوں نےسیاست کوبہت نقصان پہنچایا،اب توماضی سےبھی ابتر صورتحال ہوچکی ہے .

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

    ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    قبل ازیں احتساب عدالت میں راجہ پرویزاشرف کے خلاف گیپکومیں غیرقانونی بھرتیوں کےحوالےسےکیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزمان کو سوالنامے کی کاپیاں بھی فراہم کر دی گئیں ،عدالت کے روبرو استغاثہ کے گواہان اپنے بیانات قلمبند کرواچکے ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    وضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کیا تھا،نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزموں کو نامزد کر رکھا ہے

  • سوڈان: مظاہرین کے خلاف تشدد سے 5 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    سوڈان: مظاہرین کے خلاف تشدد سے 5 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی کونسل کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مظاہرین سول حکمرانی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کے خلاف اشک آور گیس کا استعمال کیا جبکہ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق سوڈانی پولیس نے خرطوم کے شمالی علاقے باری اور مشرق میں واقع معمورہ اور وارکویت میں مظاہرین کے خلاف اشک آور گیس کا استعمال کیا جبکہ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
    عینی شاہدین کے مطابق، سلامتی قوتوں نے مشرقی شہر القضارف میں بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کے گولے چلائے ہیں۔

    خرطوم کے جڑواں شہر اُم درمان میں بھی احتجاجی تحریک کی اپیل پر ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلیوں میں شرکت کی ہے۔ان مظاہروں سے ایک روز قبل سوڈان کی حکمراں عبوری فوجی کونسل نے احتجاجی تحریک کو خبردار کیا تھا کہ وہ اتوار کو تشدد کے کسی بھی واقعے کی ذمے دار ہوگی۔

    کونسل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وقت ملک سنگین بحران سے دوچار ہے اور اگر حزب اختلاف کے مارچ میں کوئی بھی جان جاتی ہے تو اتحاد برائے آزادی اور تبدیلی اس کا مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔

    یاد رہے کہ حزب اختلاف کے گروپو ں اور احتجاجی تحریکوں پر مشتمل اس اتحاد نے اتوار کو خرطوم میں اپنے مطالبات کے حق میں ایک بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا ۔وہ عبوری فوجی کونسل سے اقتدار فوری طور پر ایک سول حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

  • سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

    سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

    وفاقی حکومت کے فیصلوں کے خلاف فیصل آباد میں تاجروں نے ہڑتال کر دی، فیصل آباد میں تمام فیکٹریوں نے کام روک دیا، جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے.

    یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی پر تاجروں نے فیصل آباد میں مکمل ہڑتال کر دی ہے . ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملوں کی تالہ بندی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں.

    سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یکم جولائی سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ فیکتریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائیں گے. شوگر ڈیلرز نے سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی پر آج سے ملوں سے چینی نہ لینے کا اعلان کر دیا، ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسیی ایشن نے بھی یکم جولائی سے کام روک دیا ہے.

    شوگر و سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہول سیل ڈیلرز کو شناختی کارڈ پر فروخت کا فیصلہ واپس لیا جائے .

    اگر حکومت نے تاجروں کی بات نہ مانی تو آئندہ چند دنوں میں ملک میں چینی اور سیمنٹ کے بحران کا خدشہ ہے، پروسیسنگ یونٹس بند ہونے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کام رک جائے گا۔

    سیکرٹری اپٹپما محمد اشرف کا کہنا ہے کہ نئے سیلز ٹیکس کی وجہ سے پارٹیوں نے پروسیسنگ کے آرڈرز روک دئیے ہیں، نان رجسٹرڈ کو 20 فیصد ٹیکس اور شناختی کارڈ نمبر مہیا کرنا ہوگا، ہزاروں لوکل خریدار رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی ہونا چاہتے ہیں، پروسیسنگ کے آرڈر رکنے سے نوبت فیکڑیوں کی بندش تک آ گئی ہے۔پروسیسنگ ملز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

     

    واضح رہے کہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے، حیدر آباد میں 30 روپے اضافے سے 660 روپے، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535 روپے، اسلام آباد میں 30 روپے 550 روپے، ملتان میں 60 روپے اضافے سے 540 روپے، سیالکوٹ میں 40 روپے اضافے سے 550 روپے اور بہاولپور میں 80 روپے اضافے سے 580 روپے میں سیمنٹ کی بوری فروخت ہو رہی ہے۔

    سیمنٹ مہنگی ہونے سے گھروں ودیگر تعمیرات کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے.