Baaghi TV

Blog

  • ن کو مریم نے توڑا،جو بھی ن لیگ سے‌آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے، فواد چودھری

    ن کو مریم نے توڑا،جو بھی ن لیگ سے‌آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا کی سیاست تب ہو جب ہم لوگوں کو بلا رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے لوگوں کو توڑنے میں مریم نواز کا کردارہے. لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مریم نواز کو فالو کرنا ہے یا شہباز شریف کو، شہباز شریف نے اسمبلی میں میثاق معیشت کی پیشکش کی تو خواجہ‌آصف نےسب سے زیادہ ڈیسک بجائے، مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات ہیں اور وہ ٹوٹ رہے ہیں. جو جو مسلم لیگ ن سے آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے.

     

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ خوشی ہے زرداری صاحب کوایک اورکیس میں گرفتارکیا گیا ہے، دس سالوں میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا، فواد چودھری نے مزید کہا کہ کرپشن میں نیچے والے لیول میں بھی کمی آئی ہے، احتساب کا عمل پاکستان میں جاری ہے، اچھی گورننس دیں گے. نواز شریف اور زرداری شوگر مافیا کے لوگ ہیں، شوگرمافیا نے ملک میں زراعت کو تباہ کردیا.

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اداروں کو بہتر بنانا ہے. تا کہ ملک ،انڈسٹری اور عام آدمی ترقی کرے.

    شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانااوردرآمدات کم کرناحکومتی پالیسی ہے سندھ کو90ہزارکروڑروپےملےوہ کہاں گئے؟ بلوچستان کےنمائندوں کواربوں روپےدیےگئے،کہاں گئے، بلوچ سردارحقوق کاروناروتےہیں،بتائیں پیسےکہاں گئے،

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

  • 30روپے مانگنے پر بیوی کو طلاق

    30روپے مانگنے پر بیوی کو طلاق

    بھارت میں ایک شخص نے سبزی خریدنے والی بیوی کے 30روپے مانگنے پر مارکیٹ میں اسے 3 طلاقیں دے دیں۔

    تفصیل کےک مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 32 سالہ صابر اپنی 30 سالہ اہلیہ زینب کے ساتھ راؤ جی مارکیٹ میں گھریلو اشیاء کی خریدو فروخت میں مصروف تھا، شاپنگ کے دوران اہلیہ کے سبزی خریدنے کے لیے 30 روپے مانگنے پر صابر غصے میں آ گیا، اس نے پہلے پیچ کس سے اپنی اہلیہ پر حملہ کیا اور پھر ایک ہی ساتھ اسے 3 طلاقیں بھی دے دیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں ایک ساتھ تین طلاقیں دینے والے شوہر کو تین سال کے لیے جیل کی سزا مقرر کی گئی تھی، بھارتی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرتے ہوئے اس بل کی منظوری دی تھی۔

  • مرکر بھی کرپشن کی رقم کرنی ہو گی ادا، چیف جسٹس نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    مرکر بھی کرپشن کی رقم کرنی ہو گی ادا، چیف جسٹس نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کرپشن کی رقم 3 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں مرحوم ڈی ایس پی جمیل اختر کیانی اور اہلیہ ریاض بی بی کی اپیلوں پر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے کرپشن کی 3 کروڑ روپے رقم ادا کرنے کا حکم دیا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کرپشن کی رقم تو واپس کرنا ہو گی

    مجرمان کے وکیل نے کہا کہ نیب نے ہمارے 1995 کے بعد کے اکاؤنٹ بھی ضبط کر لیے تھے، جرمانے کی 3 کروڑ روپے رقم ادا نہیں کر سکتے.

    چیف جسٹس نے فیصلہ میں مزید کہا کہ اس پلاٹ کی موجودہ مالیت ڈھائی ارب روپے سے زیادہ ہوگی ،50سال پہلے ڈھائی کروڑ روپے کا پلاٹ لیا گیا، جرمانے کی رقم کی گئی کرپشن سے بہت کم ہے،کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی،سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا . چیف جسٹس نے کہا کہ 2003 میں کیا گیا 3 کروڑ روپےجرمانہ آج کے حساب سے انتہائی کم ہے.

    نیب نے عدالت میں کہا کہ جمیل اختر کیانی 1959 بھرتی اور 1995 میں ڈی ایس پی پولیس ریٹائرڈ ہوئے ،

    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نےکہا کہ جرمانہ کم نہیں،زیادہ ہو سکتا ہے،کرپشن کا ساری عمر لوگ استعمال کرتے ہیں ،ایشو یہ نہیں کہ اثاثوں پر مزے کیے گئے،ایشو یہ ہے9کروڑ روپے کےاثاثےکب اورکیسے بنے ؟

    واضح رہے کہ جمیل اختر کیانی پر کرپشن اور اختیار کے ناجائز استعمال کا الزام تھا ،ٹرائل کورٹ نے جمیل اخترکیانی اور اس کی اہلیہ کو10اور 5 سال قید سزا کیساتھ 30 ملین جرمانہ کیا تھا، ہائیکورٹ نے بھی جمیل اخترکیانی کے خلاف ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا

  • امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد ہلاک

    امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک ہو گئے

    اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، 2 انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایڈیسن ائیرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا کہ قریبی ہینگر پر گر گیا، طیارہ عمارت پر گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے عملہ کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوا جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری گرفتار، بلاول بھی ملزم

    پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری گرفتار، بلاول بھی ملزم

    سابق صدر آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا .

    بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ،نیب ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں .آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی میں دستخط کے لئے انکے حوالے کر دئیے گئے، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کئے تھے

    نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار

    سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے الزام ہے ،دو ارب روپے کی یہ اراضی صرف 62 کروڑ روپے میں خریدی گئی،

    نیب کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں آصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے.

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر بلاول ہاوس سے گرفتار کیا تھا ،عدالت نے زرداری کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے تا ہم بجٹ سیشن کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہوئے ہیں

  • شدید دھماکے سے دارالحکومت کابل ہل کر رہ گیا

    شدید دھماکے سے دارالحکومت کابل ہل کر رہ گیا

    کابل میں‌ شدید دھاکے سے دارالحکومت ہل کر رہ گیا.ابتدائی اطلاعات کےمطابق 10 افراد شدید زخمی ہوئے . وزارت داخلہ کےمطابق درجنون لوگوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.کابل میں‌ شدید دھاکے سے دارالحکومت ہل کر رہ گیا.ابتدائی اطلاعات کےمطابق 10 افراد شدید زخمی ہوئے . وزارت داخلہ کےمطابق درجنون لوگوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے.دھماکے کی ابتائی اطلاعات آر رہی ہیں. مزید اطلاعات آتے ہیں اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا.

  • علی ظفر نے دھمکیوں والی پوسٹ عدالت میں جمع کروا دیں

    علی ظفر نے دھمکیوں والی پوسٹ عدالت میں جمع کروا دیں

    گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی ، علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دھمکیوں والی پوسٹ عدالت میں جمع کروا دیں

    علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰی پر سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کی سماعت ہوئی، علی ظفر سیشن کورٹ میں دستاویزات کے ساتھ پیش ہوئے، علی ظفر کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کےتحت میری فلم سے پہلے مجھے نشانہ بنایا گیا اورمیرے خلاف مہم چلانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس کو بھی استعمال کیا گیا.

    گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا
    علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی

    علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف مہم چلانے والے ہرفرد کا تعلق براہ راست میشا اور اسکے نمائندہ سے ہے، علی ظفر نے سوشل میڈیا پر دھمکیوں والی پوسٹ بھی عدالت میں جمع کروائی ،9 گواہ پہلے ہی علی ظفر کے حق میں عدالت میں بیان جمع کرواچکے ہیں.

    گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا

     

    گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم میں توسیع

    تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم میں توسیع

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم میں عدالت نے 3 جولائی تک توسیع کر دی

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں قائم تجاوزات کے‌ خلاف آپریشن کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،

    عدالت نے سی ڈی اے سےاسلام آباد کا ماسٹرپلان طلب کرلیا ، عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے تحریری جواب عدالت میں جمع کروائے.

    عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت میں قائم تجاوزات کومسمارنہ کرے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ سی ڈی اے نے مختلف کیبن کولائسنس جاری کیے،لائسنس کے باوجود سی ڈی اے کیبنزکومسمارکررہا ہے .

    عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک سی ڈی اے کیبنز کےخلاف کوئی ایکشن نہ لے ،عدالت نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی

  • حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جازان ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

    حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جازان ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

    یمن کے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع جازان ائیر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثیوں سے منسلک المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق حوثیوں کے "کاسف 2” نامی ڈرون طیارے نے جازان ائیرپورٹ پر فوجی طیاروں کے گیراج اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
    جاری کردہ بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں ائیر پورٹ پر فضائی ٹریفک رُک گئی۔
    تاہم سعودی کولیشن فورسز کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جازان شہر کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے ایک ڈرون طیارے کو گرا لیا گیا ہے۔
    مالکی نے کہا ہے کہ حوثی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ اقدامات کے لئے ڈرون طیارے بھیجنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

    تاہم کولیشن فورسز کی طرف سے گرائے گئے ڈرون طیارے کے ائیر پورٹ کو ہدف بنانے یا نہ بنانے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

  • ریلوے کرایوں میں اضافہ، آج سے عملدرآمد شروع

    ریلوے کرایوں میں اضافہ، آج سے عملدرآمد شروع

    ریلوے میں سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر، آج سے کرایوں میں اضافہ ہو گا

    شیخ رشید نے دیا قوم کو مہنگائی کا جھٹکا، ریلوے کرایوں میں اضافہ

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافے پر آج سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، جاری نوٹفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2سے ساڑھے8 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، 50 کلومیٹر تک کے فاصلے پر کرائے میں اضافہ نہیں کیا گیا، اکانومی کلاس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 100 روپے بڑھایا گیا ہے .

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا ریلوے پر زیادہ اثر پڑا،اس وجہ سے ریلوے کا کرایہ بڑھا رہے ہیں، کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، 50 کلومیٹر تک سفر کرنے والوں کے کرائے میں اضافہ نہیں ہوگا،باقی چھ سے دس فیصد تک اضافہ کیا جائے گا. اکانومی کلاس میں 100روپےسےزیادہ کرایہ نہیں بڑھے گا،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    شیخ رشید احمد ان ایکشن، ریلوے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید