Baaghi TV

Blog

  • بانی ایم کیوایم ودیگر پرمنی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کیخلاف درخواست

    بانی ایم کیوایم ودیگر پرمنی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کیخلاف درخواست

    بانی ایم کیوایم ودیگر پرمنی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی .

     

    بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

    امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

    ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت نے جواب جمع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس وفاقی کابینہ کی منظوری سےکراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا.وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر درخواست گزار نے اعتراضات جمع کرا دییے، درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کی دستاویزات جواب کےساتھ منسلک نہیں کی.

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

     

    سندھ ہائیکورٹ نےآیندہ سماعت پرکیس کی منتقلی کیلیے وفاقی کابینہ کی منظوری کی رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمدعلی کی درخواست کی سماعت 3جولائی تک ملتوی کر دی. ضمانت پر رہا سابق سینیٹراحمدعلی بھی بانی ایم کیوایم کےساتھ منی لانڈرنگ کیس میں ملزم نامزد ہیں.

  • اسرائیل کی پولیس نے فلسطینی وزیر کو حراست میں لے لیا

    اسرائیل کی پولیس نے فلسطینی وزیر کو حراست میں لے لیا

    اسرائیل کی پولیس نے فلسطینی وزیر کو حراست میں لے لیا

    تفصیلات کےمطابق اسرائیل کی پولیس نے فلسطینی انتظامیہ کے وزیر برائے امورِ القدس فادی الخدمی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

    فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق اسرائیلی پولیس نے آج صبح کے وقت خدمی کے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین اتھارٹی کے وزیر کو چند روز قبل چلی کے صدر کے دورہ فلسطین کے تناظر میں گرفتار کیا ہے، دورے کے دوران چلی کے صدر نے مقدس مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطین اتھارٹی کے وزیر فادی الحدامی کو حراست میں لیا ہو، اس سے قبل بھی وزیر کو کئی مواقع پر حراست میں لیا جاچکا ہے اسی طرح فلسطین اتھارٹی کے گورنر کو بھی کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فادی الحدامی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی جارحیت سے فلسطینیوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔

    علاوہ ازیں پولیس نے گھر کی تلاشی لی اور خدمی کے سیل فونز کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔تاہم اسرائیلی پولیس کی طرف سے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

  • وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی، عدالت میں جواب جمع

    وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی، عدالت میں جواب جمع

    وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کیس میں عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے

     

    صدر مملکت کی منظوری، وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون وانصاف نے 6 صفحات پر مشتمل جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ،وزارت قانون وانصاف نے مشتاق سکھیرا کی تقرری کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا.

    وزارت قانون و انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ محتسب کی تقرری صرف صدر کا اختیار ہے،وزیراعظم کی سفارش کی ضرورت نہیں،صدر نے اپنی مرضی سے جو تقرری کرنا تھی وہ وزیراعظم کی سفارش پر کی،مشتاق سکھیرا کی بطور وفاقی ٹیکس محتسب تقرری قانون کے مطابق نہیں .

    جواب میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹانا ضروری نہیں،تقرری قانون کے مطابق نہ ہونے پر شوکاز جاری کرنا بھی ضروری نہیں، 30 اگست 2017 کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تقرر کیا.

    جواب میں مزید کہا گیا کہ آرڈیننس 2000 کی شق 3(1) کے مطابق صدر پاکستان کوتقرری کا اختیار ہے،2000کےآرڈیننس ،محتسب ایکٹ2013 میں تقرری کیلیےوزیراعظم کی سفارش کا ذکرنہیں.

    صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے جبکہ وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ سینئر پولیس آفیسر مشتاق احمد سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں‌ اور اس کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا۔

    وزارت قانون و انصاف کی جانب سے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی. جب سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تھا تو اس وقت مشتاق سکھیرا پنجاب پولیس کے سربراہ تھے.

  • مقبوضہ کشمیر، بس حادثے میں 32 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر، بس حادثے میں 32 افراد جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر کے علاقہ کشتوار میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 32 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں پیر کی صبح ایک منی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں بس میں سوار 32 مسافر جاں بحق ہو گئے.

    حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا، بس میں کچھ افراد زخمی تھے جو ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئے، اس وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے، یہ افسوسناک واقعہ کشتوار کے علاقہ کیشون میں پیش آیا ہے.

    بس میں سوار مسافروں کے لواحقین کو اطلاع ملنے پر ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا، لواحقین نے اپنے پیاروں کی لاشیں لینے کے لئے ہسپتالوں کا رخ کر لیا.

  • کون سا ملک چینی سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کررہا، خبر آگئی

    کون سا ملک چینی سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کررہا، خبر آگئی

    امریکی بابندیوں کےاثر کو ختم کرنے کے لیے چینی شہریوں کے لیے ایرانی حکومت ویزہ کی شرط‌ ختم کر رہی ہے .

    تفصیلات کےمطابق ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت نے چین کے باشندوں‌ کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایرانی سیاحت کونسل کے چیئرمین علی اصغر مونسان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمارا ہدف چین کے دو ملین سیاحوں کو ایران میں سیاحت کے لیے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ ایرانی سیاحت کا شعبہ پابندیوں کا ہدف نہیں بنا۔ سیاحت کا شعبہ امریکا کی طرف سے عاید کردہ سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے باعث درپیش معاشی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرے گا۔

    ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق 12 مارچ سے اب تک 52 ہزار چینی باشندوں‌ نے ایران کی سیر کی۔ چینی سیاحوں کی تعداد لاکھوں تک لے جانے کے لیے ویزہ کی شرط ختم کی جا رہی ہے۔

  • چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کا کیس، آج ہو گی سماعت

    چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں کو لوٹنے کا کیس، آج ہو گی سماعت

    چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں‌ کو لوٹنے والے ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے نیب کو ریفرنس کی کاپی ساتھ لگانے کےلیے آج تک مہلت دے رکھی ہے ،گزشتہ سماعت پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے ،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق فاروق نول کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے.

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    واضح رہے کہ نیب نے چیئرمین نیب، دیگر اداروں کے نام پر فراڈ کرنے والےگروہ کیخلاف ریفرنس دائرکر رکھا ہے

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، ا.ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ نے چیرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کیا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا ،ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے ،.

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے .

  • کامونکی : لیگی ایم این کی صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

    کامونکے : حلقہ این 83 سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ذوالفقار علی بھنڈر کی سینئر صحافی رانا محمد نا صر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خبریں اخبارات اور ٹی وی چینلز پر نشر ہوئیں ان خبروں میں کامونکے سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ذوا لفقار بھنڈر کا نام بھی شامل ہے خبریں شائع ہونے پر ذوالفقار بھنڈر نے مقامی سینئر صحافی رانا محمد ناصر کو معتدد بار فون کیا اور کہا کہ یہ خبریں تم لگوا رہے ہو جس پر رانا محمد ناصر نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ اس کا ان خبروں سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر ذوالفقار بھنڈر اپنی بات پر بضد رہا اور دھمکیاں،گالیاں دینے لگا ایم این اے کی اس حرکت پر صحافی تنظیموں کا اجلاس آج ہو گا جس میں اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا

  • وزیراعلی پنجاب کے آبائی حلقہ میں  ہسپتال انتظامیہ کی صحافی سے بدتمیزی، صحافی برادری کی شدید مزمت

    وزیراعلی پنجاب کے آبائی حلقہ میں ہسپتال انتظامیہ کی صحافی سے بدتمیزی، صحافی برادری کی شدید مزمت

    وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں ہسپتال انتظامیہ نے صحافیوں سے کیمرہ چھین لیا گیا اور بدتمیز ی کی گئی، اس واقعےکے خلاف صحافی برادری نے شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلی سے واقعے کا نوٹس لینے کے مطالبہ کیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے علاقے تونسہ میں مقامی ہسپتا ل پر عملہ نہ ہونے اور مریض کو داوئی نہ دینے پر ایک کیمرہ مین صحافی نے مریض سے اس کا رد عمل لینا چاہا تو ہسپتا ل انتظامیہ کے عملے نے بد تمیزی کرتے ہوئے کیمرہ چھین لیا اور صحافی سے بد تمیزی کی.

    اس بد تمیزی پر صحافی برادری احتجاچ کرتے ہوئے واقعے کی شدید مزمت کی اور اس بد تمیزی اور غیر مناسب رویے کو پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے . واضح رہے کہ وزیراعلی کے اپنے علاقے میں صحت کی سہولیات کے یہ حال ہے تو باقی علاقوں میں کیا ہوگا .

  • پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چودھری نثار کو ان کے حلقے کے عوام نے آرام کا موقع دیا، وہ آرام کریں ، پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنے کیسزختم کروانے کیلیے حکومت کو بلیک میل کررہی ہے، اپوزیشن وہ پھول ہیں جو بن کھلے مرجھا گئے،اپوزیشن کیلیے ہر بار ذلت و رسوائی مقدر بنی

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چودھری نثار کو ان کے حلقے کے عوام نے آرام کا موقع دیا، وہ آرام کریں ، عوام کرپٹ سیاستدانوں کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی اورنیشنل اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا . وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیرمین سینیٹ کی تبدیلی کی باتیں چند دن میں ختم ہوجائینگی ،سب کااحتساب ہورہا ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس میرٹ پر ہے

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کےایماندارافراد کوحکومت ساتھ ملائےگی ،تین تین باریاں لگانے والے سارا ملبہ تحریک انصاف کی حکومت پرڈال رہے ہیں.

    واضح رہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی. لیگی ایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی. ن لیگی اراکین اسمبی کی ملاقاتوں کے بعد ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی.

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

  • خواجہ سرا کے قتل کے الزام میں والد گرفتار

    خواجہ سرا کے قتل کے الزام میں والد گرفتار

    خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں‌ خواجہ سرا کو قتل کے الزام میں پولیس نے اس کے والد کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں دریائے کابل کے قریب سے خواجہ سرا کی لاش ملی جسے نا معلوم افراد نے قتل کر دیا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا،

    خواجہ سرا کے قتل کی اطلاع ملنے پر نوشہرہ میں خواجہ سرا اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے قتل کے‌خلاف شدید احتجاج کیا، خواجہ سراوں نے قاتل کی گرفتاری کے لئے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی احتجاج کا اعلان کر دیا.

    احتجاج کرنے والے خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا کے والد کو مایا کے خواجہ سرا بننے پر اعتراض تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کئے جانے والے خواجہ سرا کا اصل نام آفتاب تھا جس نے خواجہ سرا بننے کے بعد مایا نام رکھ لیا.
    غیرسرکاری تنظیم کے مطابق قتل ہونے والے خواجہ سرا کا نام مایا ہے جس کا اصل نام آفتاب ہے ۔

    پولیس نے خواجہ سرا کے والد کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے

    واضح رہے کہ سال 2015ء سے 2019ء تک چار سالوں میں خیبر پختونخواہ میں مجموعی طور پر 63 خواجہ سرا قتل ہوئے، 2015 میں 26 ، 2016ء میں 22 ،2017 میں 8 خواجہ سراؤں 2018ء میں بھی 8 خواجہ سراوں کو قتل کیا گیا، رواں سال2019ء میں اب تک دو خواجہ سراوں کا قتل کیا جا چکا ہے.