Baaghi TV

Blog

  • سپریم کورٹ نے  رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

    سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

    سپریم کورٹ نے معاہدہ کالعدم کرتے ہوئے رائل پام کنٹری کلب اراضی کو ریلوے کے حوالے کرنے کا فیصلہ دے دیا ، کمپنی کو تین ماہ کے اندر اندر اراضی پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نےرائل پام کنٹری کلب معاہدےکوکلعدم قراردےدیا اور اراضی پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے.عدالت نے تین ماہ کا وقت دیا ہے کہ اس مدت کے اندر اندر زمین ریلوے کے حوالے کی جائے اور پاکستان ریلوے کو حکم دیا ہے کہ وہ بہترین انتظامات کرے

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں احتساب کے قومی ادارے کی جانب سے رائل پام گالف کلب اسکینڈل کیس سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    نیب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 2001 میں پاکستان ریلوے نے لاہور میں نہر کنارے اپنے گالف کلب کی اراضی 33 سالہ لیز کے لیے پیش کش کی تھی، جس کے لیے متعدد کمپنیوں نے بولیاں جمع کروائیں تھی، جس میں نجی کمپنی میکس کورپس بھی شامل تھی، تاہم بولی کے عمل کے دوران لیز کے دورانیے کو غیر قانونی طور پر 33 سے بڑھا کر 49 سال کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ پیش کش کی گئی کہ زمین کے رقبے کو بھی غیر قانونی طور پر ریلوے آفیسرز کالونی گرا کر 103 سے 140 ایکڑ کردیا گیا، لہٰذا پاکستان ریلوے کی زمین کا قیمتی ٹکرا غیر شفاف طریقے سے غیر قانونی طور پر لیز ہوا، جس کا مقصد غیر قانونی طریقے سے لیز رکھنے والے اور ایک نجی کمپنی مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کے مالک کو فائدہ پہنچانا تھا۔

    نیب تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 2001 میں تجارتی مقاصد کے لیے مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کو ریلوے گالف کلب کی 49 سالہ لیز اور 140 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر دے کر مبینہ طور پر کرپشن کی، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

  • کیس سے بھاگنے سے بچ نہیں سکتے، ملائیکہ بخاری ،کنول شوذب نااہلی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    کیس سے بھاگنے سے بچ نہیں سکتے، ملائیکہ بخاری ،کنول شوذب نااہلی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    تحریک انصاف کی خواتین رکن اسمبلی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سات دن دئیے تھے چودہ دن گزر گئے اراکین اسمبلی نے جواب نہیں دیا

    حکومتی خواتین اراکین اسمبلی کو عدالت نے بلا لیا، اہلیت خطرے میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی 3خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کنول شوزب اورملائیکہ بخاری کے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ایم این ایزکا دورانیہ جب تک ختم ہورہا ہےتب تک ملتوی کردیتے ہیں ،کیس سے بھاگنے سے آپ بچنے والے نہیں ہیں ،آپ کےرویئے سےلگ رہا ہے درخواست گزارٹھیک بات کررہا ہے،

    عدالت نے ملائیکہ بخاری کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں آپ اس کوالتوا کررہےہیں؟لگتا ہےکہ جان بوجھ کرآپ ملتوی کررہے ہیں،ملائیکہ بخاری اورکنول شوزب کیوں جواب نہیں دیناچاہتیں؟ جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ 7دن میں جواب مانگا 14 دن میں بھی نہیں دیا،الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پربھی یہی کہا گیاجواب تیار ہے صرف جمع ہوناہے،عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی سوموار کو سماعت ہوگی۔ تینوں اراکین اسمبلی کے خلاف مسلم لیگ نے درخواست دائر کی ہے.

  • غلط مراسم نہ رکھنے پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

    غلط مراسم نہ رکھنے پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

    چارسدہ: علاقہ نستہ کا رہائشی نوجوان لکی مروت میں فائرنگ سے جانبحق.
    نوجوان کے قتل کے خلاف فاروق اعظم چوک پر لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ.ملزم عطاءاللہ نے مقتول سے غلط مراسم رکھنا چاہا تھا, انکار پر فائرنگ کردی. مقتول عزیز اللہ کو بہن ہی کے گھر میں بہن کے سامنے قتل کر دیا گیا.
    چارسدہ: ملزم اپنے گھر میں موجود رہتا ہے لیکن پولیس گرفتار نہیں کر رہی, لواحقین
    چارسدہ: لواحقین کا آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ.
    چارسدہ: ملزم کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی احتجاج کا دائرہ وسیع کریگی, ضلعی رہنما قاسم علی خان

  • مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    مولانا کو اسمبلی سے دوری برداشت نہیں، صمصام بخاری

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے،عوام جانتے ہیں کہ احتساب سے چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟

    پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے. صمصام بخاری

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام بخاری نے کہا کہ نواز لیگ میں قیادت کے لیےسرد نہیں گرم جنگ جاری ہے ،نواز لیگ کی قیادت شہباز شریف نہیں مریم بی بی کے پاس ہے، صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کیا مہنگائی کے ذمے داران ہی اس کے خلاف احتجاج کریں گے؟ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے نام پر نواز لیگ سے گٹھ جوڑ کر لیا.

    پاکستان دشمنی پر کسی کو سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، صمصام بخاری

    مسئلہ بیماری نہیں کچھ اور ہے: صمصام بخاری

    صمصام بخاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے متعلق اعتزاز احسن کی بات سچ ثابت ہو رہی ہے،دونوں جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کی مہم پر ہیں، کرپشن کی حمایت نے نیب کے خلاف اکٹھے ہونے پر مجبور کیا،صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی کا عوام سے کوئی تعلق نہیں یہ ذاتیات کا ایجنڈا ہے،مولانا فضل الرحمان صرف اور صرف خود نمائی چاہتے ہیں ،مولانا کو اسمبلی سے دوری اور اپنے بھائی بیٹے کی رکنیت برداشت نہیں

  • گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم، 8 سالہ بچہ خنجر کے وار سے قتل

    گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم، 8 سالہ بچہ خنجر کے وار سے قتل

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم۔ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ ٹبی سیکھواں میں بیرون ملک مقیم شخص کے 8 سالہ بیٹے علی جنید کو ٹیوشن سنٹر سے واپس گھر آتے نامعلوم شخص نے گلے پر چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزم فرار ھو گیا اطلاع ملتے ھی ایس ایچ او بابر زمان بٹ معہ نفری موقع پر پہنچےاور معصوم بچے کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ھسپتال پہنچائی اس بات کا بھی شبہ ھے کہ معصوم بچے علی جنید کو دوران جنسی زیادتی مزاحمت کرنے یا ملزم کو پہچان لینے پر قتل کیا گیا ھے تاھم اس بات کی تصدیق نہ ھو سکی ھے پولیس نے معصوم بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے گاؤں ٹبی سیکھواں کے چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا ھے

  • سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

    سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینما گھروں کے خلاف ٹیکس کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ سینما گھر ٹکٹس کی تفصیلات ایکسائز ٹیکس حکام کو دیں

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینما گھروں کے خلاف ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے عدالت سے استفسار کیا کہ کیسے آپ کو پتہ چلا کتنی ٹکٹیں فروخت ہوئیں؟

    سینما گھر کے وکیل نے کہا کہ ٹیکس صرف سینما کے ٹکٹ کی حد تک ہے،ایک سینما میں دن میں پانچ شو چلتے ہیں،ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے 50فیصد انٹرٹیمنٹ ڈیوٹی اکٹھی کرنی ہے، 2016میں بھیجے گئے4 ماہ کےنوٹس پر7کروڑسے زائدکا ٹیکس بنتاہے، عدالت نے سینما گھر کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ٹکٹس کی تمام تفصیلات ایکسائزاینڈٹیکسیشن حکام کو جمع کروائیں ،عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی

  • اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے کیسے نمٹا جائے، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے کیسے نمٹا جائے، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا، کابینہ اجلاس میں حج پلان 2019 کی منظور کی علاوہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری دی جائے گی

    وزیراعظم عمران خان نے دی فواد چودھری کو شاباش

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے حوالہ سے لائحہ عمل بنایا جائے، کابینہ اجلاس میں بجٹ،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگرمعاملات کاجائزہ لیا جائے گا

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    سرینگر میں پاکستانی خواتین کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے مطالبہ

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں بچوں کے حقو ق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی ،کابینہ وفاقی دارالحکومت کےلئےسینئر سٹیزن بل 2019 کی منظوری دے گی ،جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈہ میں شامل ہے.

    وفاقی کابینہ17ایونیومیں توسیع کے لئے شہراقتدارکےماسٹرپلان میں تبدیلی کی منظوری دے گی ،پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹرکی تقرری کی منظوری دےگی ،وفاقی کابینہ حج پلان 2019 کی بھی منظوری دے گی ،

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری دے گی ،کابینہ کو وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا

  • چارسدہ 3 بھائیوں کا قتل G-3 سے ہوا نئے انکشافات سامنے آگئے.

    چارسدہ 3 بھائیوں کا قتل G-3 سے ہوا نئے انکشافات سامنے آگئے.

    ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم نادر خان کی والدہ کی مقتول بھائیوں کی والدہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں مقتول کے خاندان کو راضی نامے کے بدلے بہت بڑے پیکج کی پیشکش کی گئی ہے. مقتولین کے بچوں کو اعلی تعلیمی ادارے میں پڑھانے اور نقد اور زرعی اراضی دینے کی بھی پیشکش ہوئی ہے جبکہ مقتولین کے خاندان کی جانب سے چہلم کے بعد اس پیشکش کا مناسب جواب دینے کا کہا گیا ہے. دوسری جانب واقعے کے دوسرے مرکزی ملزم ناصر جمال کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا اور اسے واقعات کا علم بعد میں ہوا. ذرائع کے مطابق نادر خان نے جی تھری رائفل سے مقتولین کو نشانہ بنایا تھا. گرفتار ملزم ناصر جمال جوکہ مرکزی ملزم نادر خان کا خالہ زاد بھی ہے، کے مطابق نادر خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روزانہ منشیات کے استعمال پر ڈھائی لاکھ روپے لٹاتا تھا اور یہ اسکا روزمرہ کا معمول تھا. والدین کا اکلوتا بیٹا ہونے کے سبب اس نے جائیداد اور والد کے بنگلے بیچ کر اربوں روپے منشیات استعمال، رنگ رلیوں اور عیش و عشرت کے نظر کئے ہیں. وقوعہ کے وقت نادر خان اور مقتولین کے درمیان تنازعہ اراضی کے انتقال پر کھڑا ہوا کیونکہ نادر کے پاس مذکورہ اراضی کا صرف قبضہ تھا لیکن اسکے پاس فروخت کردہ زمین کا انتقال نہیں تھا جبکہ مقتولین اراضی کے انتقال لینے پر بضد تھے. وقوعہ کے وقت نادرخان کے ساتھ اسکی گرل فرینڈ بھی موجود تھی جو واردات کے بعد نادر کے ساتھ ہی ملائشیا فرار ہو گئی. نادر خان کی اسلام آباد ائرپورٹ پر ٹریول ایجنٹ رباب نسیم کے ساتھ ملائشیا کےلئے بورڈنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کی ہے جبکہ ملزم نادر کے حوالے سے کے پی کے پولیس کے اعلی افسران اور ملائشین پولیس حکام کے درمیان مسلسل رابطہ ہے. پولیس ذرائع کے مطابق نادر خان کو منشیات استعمال اور اپنی عیش عشرت جاری رکھنے کے لیے کافی پیسوں کی ضرورت ہے چنانچہ اسکو پاکستان سے رقم کے ٹرانسفر پر کڑی نظر رکھی گئی ہے لیکن ملزم کو اب تک کوئی رقم ٹرانسفر نہیں ہوئی. ملائشین پولیس ملزم کی لوکیشن کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم انہیں اب بھی سو فیصد کامیابی کے لیے کچھ وقت درکار ہے تاھم ڈی پی او چارسدہ اور اسکی ٹیم مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کافی پر امید دکھائی دیتے ہیں.

  • اسرئیل کے جی پی ایس سسٹم پر مسلسل کون حملے کر رہا بڑی خبر

    اسرئیل کے جی پی ایس سسٹم پر مسلسل کون حملے کر رہا بڑی خبر

    اسرائیل کے فضائی نیوی گیشن سسٹم کو کچھ دنوں سے بار بار جام کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں صہیونی حکام سخت پریشان ہی

    تفصیلات کے مطابق ‘دنیا بھر میں ائیر ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے والے سسٹم کو پچھلے چند دنوں سے ہیک کیے جانے اور چھیڑ چھاڑ کی کوشش نے اسرائیلی انتظامیہ کو پریشان کر رکھا ہے.جی پی ایس سسٹم گلوبل جیوگرافک پوزیشننگ سسٹم’ یعنی "GPS” کو گذشتہ تین ہفتوں سے بار بار خرابی کا سامنا ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ نے اس خرابی کے پیچھے روس کا ہاتھ بتایا ہے۔

    اسرائیلی حکام اور انتظامیہ اس مداخلت کی وجہ سے احتیاطی طور پر اپنا شیڈیول تبدیل کر رہے ہیں تاکہ کسی ناخوش گوار وا قع سے بچا جا سکے .ہوائی اڈوں کی ذمہ دار اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ فضائی طیاروں کی درست سمت کی نشاندہی کرنے والے نظام میں خرابی کا سبب معلوم نہ ہونے سے حکام پریشان ہیں، جس کے باعث بعض فلائیٹس کے روٹ تبدیل کردیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام فضائی جہاز رانی کے نظام میں بار بار خلل پیدا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور انہوں نے تنگ آکر بعض فضائی روٹس تبدیل کردیے ہیں۔ ہوائی اڈوں کے حکام نے ہوابازوں کو کہا ہےکہ وہ موجودہ ‘جی پی ایس’ سسٹم پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فنی خرابی سے ابھی تک کوئی نقصان نہیں‌ہوا ہے۔

    اسرائیلی فضائیہ کے ماہرین خلل پیدا کرنے کے مصدر کا پتا چلانے کے لیے تحقیقات کررہےہیں۔

    دوسری طرف بین الاقوامی کمرشل فلائیرز ایسوسی ایشن نے بھی شکایت کی کہ ان کی فلائٹ پر مخصوص علاقے میں سگنل نہیں پہنچ پا رہے.اسرائیل کے بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں ‘جی پی ایس’ کے سگلنل نہیں ہو رہے ہیں۔ البتہ اسرائیلی ریڈیو نے بیان دیا کہ اس مداخلت میں کوئی بیرون ہاتھ شامل ہے ‘جی پی ایس’ سسٹم میں خرابی کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔اور نہ ہی روس نے اس پر اپنا رد عمل دیا ہے،

  • پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہئے.

    فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

    صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں۔ بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    حسن اور حسین نواز کے ساتھ حکومت کیا کرنیوالی ہے، فواد چودھری نے بتا دیا

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی تھی کہ وزیراعظم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی توہین کی اس کا ذکر اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے جس کی بلاول زرداری نے مخالفت کی تھی، بلاول زرداری نے کہا تھا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے

    واضح رہے کہ مذہبی شخصیات کے خلاف بیانات فواد چودھری آئے روز دیتے رہتے ہیں ، رمضان اور عید کے چاند کے معاملہ پر فواد چودھری اور مفتی منیب الرحمان کے درمیان جنگ چھڑی رہی. جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری

    بلاول ہم جنس پرست ،فواد چودھری مینٹل، ایسا کس نے کہا؟