قصور(غنی محمود قصوری) آر ایچ سی (رورل ہیلتھ سینٹر) ہلہ پتوکی میں مریض خوار دس بجے تک ایم ایس،لیڈی ہیلتھ وزیٹر ڈسپنسر و پرچی کاٹنے والے بھی غیر حاضر سوائے خاکروب اور نائب قاصد کے سارا عملہ دس بجے کے بعد آتا ہے مریض شدید پریشان وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Blog
-
شجاع آباد : بجلی کے جھولتے کھمبے انسانی جانوں کیلئے خطرہ
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ریلوے اسٹیشن کے قریب جھکا ہوا بجلی کا کھمبا معصوم جانوں سے کھیلنے کے لئے تیار کھڑا ہے ۔بجلی کا یہے کھمبا جو کئ بار حادثات کا سبب بھی بن چکا ہے واپڈا اور انتظامیہ کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے بارہا واپڈا والوں کو باور کرایا گیا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔بار بار کمپلین کرنے کے باوجود غیر زمیداری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے کئی حادثات کے علاوہ اس کھمبے پر لگے میٹرز بھی جلے ہوئے ہیں اور روز بجلی کا خراب رہنا معمول بن چکا ہے.اس کے علاوہ بھی شجاع آباد میں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر جھولتی تاریں اور گرے ہوئے بجلی کے پول واپڈا کی کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہیں اہل علاقہ کا واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی اور فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے
-

ڈائٹ مشروبات ذیابیطس کا شکار بنانے کے لیے کافی ہیں .آسٹریلوی ڈاکٹرز نے خبردار کر دیا
سڈنی:آسٹریلوی ماہرین طب دنیا میں بڑی تیزی سے پھیلنے والے مرض ذیابطس جسے شوگر کا نام بھی دیا جاتا ہے کے بارے میں بڑے ہوش ربا انکشافات کرکے اس کے شکار افراد کی جہاں رہنمائی کی ہے وہاں خطرات سے آگاہ بھی کیا ہے. مصنوعی مٹھاس والے مشروبات یا ڈائٹ سافٹ ڈرنکس موٹاپے یا ذیابیطس سے بچاﺅ میں مددگار ثابت نہیں ہوتیں اور نہ ہی وہ چینی سے بنے مشروبات سے زیادہ صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
آسٹریلیا کے ایک ممتاز میڈیکل سینٹر ایڈیلیڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 2 ہفتے تک مصنوعی مٹھاس کا استعمال ہی معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلیاں لانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔یہ تبدیلیاں جسم کی بلڈشوگر جذب اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بدل دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 2 ہفتے تک 29 صحت مند نوجوانوں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ان میں سے آدھے نوجوانوں کو مصنوعی مٹھاس کے کیپسول دیے گئے جو مقدار میں دن بھر میں ساڑھے 4 ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کے کین کے برابر تھے۔باقی افراد کو عام کیپسول دیے گئے، جن میں کوئی مٹھاس نہیں تھی۔
ماہرین طب نے رضاکاروں کے معدے کے بیکٹریا کا تجزیہ کیا اور جن نوجوانوں نے مصنوعی مٹھاس استعمال کی تھی، ان کے بیکٹریا میں نمایاں تبدیلیاں دریافت کیں جبکہ اس ہارمون کا اخراج کم ہوگیا جو کہ بلڈ گلوکوز لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ محض 2 ہفتے تک مصنوعی مٹھاس کا استعمال ہی بیکٹریا کو متاثر کرکے ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔اس سے قبل ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ڈائٹ یا مصنوعی مٹھاس سے بننے والے مشروبات میں ایسا جز پایا جاتا ہے جو کہ میٹابولک سینڈروم کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور موٹاپے کا امکان ہوتا ہے۔جن افراد میں میٹابولک سینڈروم ہو انہیں امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے امراض لاحق ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
SHAREFacebook Twitter
-

جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا قبل از وقت موت ہے.آسٹریلوی ڈاکٹرز کا دعویٰ
سڈنی :ویسے تو ورزش نہ کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین کی مختلف آرا سامنے آتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں آسٹریلوی ماہرین طب نے انسانی زندگی میں ورزش کے حوالے سے اہم انکشافات کر ڈالے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ورزش سے دوری موٹاپے کا باعث بنتی ہے مگر یہ عادت آپ کو قبل از وقت موت کے منہ میں بھی لے جاسکتی ہے۔
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ساﺅتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تھقیق کے مطابق تمباکو نوشی کے بعد جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا وہ دوسری عادت ہے جس سے کسی کی قبل از وقت موت کی پیشگوئی کی جاسکتی ہے، جس کے بعد ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول لیول کا نمبر آتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ ورزش کی جگہ ٹیلیویژن دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ان میں دماغی امراض الزائمر کا خطرہ 13 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح ایسے افراد میں فالج کا خطرہ 37 فیصد، ذیابیطس ٹائپ ٹو کا 70 فیصد اور ہارٹ اٹیک کا 82 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ تو چند بڑے خطرات ہیں جبکہ پھیپھڑوں، بریسٹ، جگر، معدے، مثانے اور لبلبے کے کینسر کا سامنا ہونے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا صرف جسمانی صحت پر اثرانداز نہیں ہوتا بلکہ ماضی کی رپورٹس میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ عادت ڈپریشن کا خطرہ 150 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔ایسی ہی ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے افراد میں اقدام خودکشی کا امکان 54 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
-

مسلمان بھارت میں غیرقانونی مساجد بنا رہے ہیں جو قبول نہیں .بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کی ہرزہ سرائی
نئی دھلی:مسلمان بھارت میں غیر قانونی مساجد بنا رہے ہیں جو کہ قابل قبول نہیں بی جے پی رکن اسمبلی شری پرویش شرما کے مسلمانوں پر الزامات .مسلمان خوف زدہ حکومت نے جائزہ لینےکے لیے کمیٹی قائم کردی اطلاعات کے مطابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ شری پرویش ورما کے دعوے کی جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی مقرر کردی ہے۔ شری ورما نے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی دہلی میں سرکاری زمینوں پر مسجدیں بن رہی ہیں اور یہی صورت حال پورے بھارت میں ہے. بعد میں ایک دوسرے بی جے پی ایم پی شری منوج تیواری نے اس کی تائید کرتےہوئے کہا کہ دہلی کے دوسرے علاقوں میں بھی غیر قانونی مسجدیں بن رہی ہیں۔
کمیشن نے اس معاملہ میں ایک پانچ رکنی کمیٹی بنائی ہے جس کے صدر معروف حقوق انسانی کے ایکٹیو سٹ اویس سلطان خان ہیں اور ممبران شری گور میندر سنگھ مٹھارو، ڈاکٹر ڈنزیل فرنانڈیز ، انکور اوٹو اور رئیس احمد ہیں۔ کمیٹی کو دس دن میں دہلی کے مختلف علاقوں اور بالخصوص مغربی دہلی کے علاقوں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ کمیشن کو دینی ہے۔ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا کہ دہلی میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کا مسئلہ پرانا ہے لیکن اسے کسی مذہب سے جوڑنا بالکل غلط ہے۔ کمیشن سرکاری زمینوں پر کسی غیر قانونی قبضے کی تایید نہیں کرتا لیکن مسئلے کو جس طرح سے اٹھایا گیا ہے اس سے ایک خاص سماج کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے
-

حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی جس میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دیدی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پخونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے اے پی سی میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اپوزیشن جماعتوں کے حکومت کے خلاف اے پی سی کو کامیاب بنانے کے لئے مولانا فضل الرحمان متحرک کردار ادا کر رہے ہیں. گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر حاصل خان بزنجو ، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالہ سے مشاورت کی گئی. مولانا فضل الرحمان اے پی سی سے قبل اپوزیشن کو ایک ایجنڈے پر متفق کرنا چاہتے ہیں، جے یوآئی کے سربراہ کا اصل مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں ہے، پیپلزپارٹی پارلیمان کے اندر تبدیلی لانا چاہتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے خود ہی ختم ہو جائے گی۔
اے پی سی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ اگر اپوزیشن ایک ایجنڈے پر متفق نہ ہوئی تو احتجاج اور ملین مارچ ہوں گے اور جے یوآئی اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پر بھی غور کریگی۔ مولانا فضل الرحمان اے پی سی سے قبل اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اسلام آباد کا گھیراو کریں گے، جماعت اسلامی اپنی الگ تحریک چلا رہی ہے ، جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شریک ہونے سے انکار کیا ہے.
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.
-

مصر میں حکومت مخالف مظاہروں پراخوان المسلمین کے متعدد کارکن گرفتار
مصر میں حکومت مخالف مظاہروں پر سابق صدر محمد مرسی کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ حکومت مخالف مظاہروں میں شریک تھے اور ان پر مبینہ طور پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے.
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حالیہ گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے مصر کو ایک جیل قرار دیا ہے. حکومت مخالف مظاہروں پر جن آٹھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان کا تعلق اخوان المسلمین سے بتایا گیا ہے. واضح رہے کہ مصری حکومت کی طرف سے اخوان پر 2013 میں پابندی لگائی گئی تھی. واضح رہے کہ سابق مصری صدر محمد مرسی کی وفات کے بعد مصر میں احتجاجی مظاہروںکا سلسلہ جاری ہے.
-

یمن :سیکیورٹی نے فورسزداعش کا سربراہ ابواسامہ المہاجر گرفتارکرلیا
ریاض :سعودی اور یمنی سپیشل فورسز نے مشترکہ آپریشن کر کے یمن میں شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابواسامہ المہاجر کو گرفتار کر لیا۔ کرنل الترکی المالکی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سعودی عرب اور یمنی سپیشل فورس کا مشترکہ سکیورٹی آپریشن تھا ۔ داعش کے مالیاتی امور کے سربراہ اور ان کے کئی رفقائے کار کوکامیاب سکیورٹی آپریشن کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی اتوار تین جون کو یمن کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 20 منٹ پر کی گئی۔
سعودی اور یمنی فورسز کی جانب سے ابواسامہ کا مسلسل تعاقب کیا جا رہا تھا اور اطلاع ملی تھی کہ وہ ایک گھر میں چھپا ہوا ہے جہاں اس کے ہمراہ تین خواتین اور تین بچے بھی تھے۔کرنل الترکی المالکی نے بتایا کہ 10 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن میں گھر میں موجود کوئی بھی خاتون یا بچہ زخمی نہیں ہوئے ۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولہ بارود، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، مختلف ممالک کی کرنسیاں، رابطے کے آلات ، جی پی ایس اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لئے گئے ہیں المالکی نے واضح کیا کہ سعودی عرب داعش کے خلاف عالمی اتحاد اور اپنے اتحادیوں کے تعاون سے دہشت گردی کی بیخ کنی کا مشن جاری رکھے گا۔ الترکی نے کہا کہ تحقیقات کا تقاضا ہے کہ فی الحال دیگر تفصیلات کو ابھی عام نہ کیا جائے، مناسب وقت پر تمام تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا ۔ المالکی کا کہنا تھا کہ ابواسامہ المہاجر کی گرفتارشدت پسند تنظیم داعش کیلئے سخت دھچکہ ثابت ہو گی اور یمن میں اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔
-

ہالینڈمیں ایک اور مسجد کا افتتاح ،مسلمانوں میں خوشی کی لہر
ہالینڈ:یورپ میں اسلام اور مسلمانوں کا اضافہ ،نئی مساجد اور مدارس کا قیام.مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.اطلاعات کے مطابق یورپی ملک ہالینڈ میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وینیلو شہر میں توحید مسجد کا افتتاح کردیا گیا .اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں ترکش محکمہ مذہبی امور کے اہم رہنما علی ارباش بھی شامل ہوئے.اس مسجد کا افتتاح 21 جون کو ہوا .اس مسجد میں 2500 سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے.
ترک محکمہ مذہبی امور کے رہم رکن علی ارباش نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسجد یورپ میں مسلمانوں اور اسلام کی تقویت کا سبب بنے گا. یہ مسجد 3ہزار میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ہے .تازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق اس وقت ہالینڈ میں 9 لاکھ کے قریب مسلمان آباد ہیں.
-

سری نگرسے گرفتار سینئر صحافی غلام جیلانی قادری ضمانت پر رہا
مقبوضہ سری نگر میں دہائیوں پرانے مقدمہ میں گرفتار کئے گئے سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے. انہیں گزشتہ روز نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران رہائش گاہ پر چھاپہ کے دوران حراست میں لیا گیا تھا. غلام جیلانی قادری سری نگر سے شائع ہونے والے اُردو روزنامہ ‘آفاق ‘کے پرنٹر، پبلشر ہیں۔
بھارتی فورسز نے 62 سالہ صحافی کی گرفتاری کے دوران ان کے اہل خانہ کو بھی ہراساںکیا. عدالت نے ان کے کیس کی سماعت 31 جولائی تک مقرر کی ہے. ان کی گرفتاری نوے کی دہائی میں ایک کیس کے سلسلہ می کی گئی ہے. یہ مقدمہ 1992 میں اس وقت کیا گیا تھا جب وہ” جموں کشمیر نیوز” نام کی ایک نیوز ایجنسی چلارہے تھے.
واضح رہے کہ ان کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی صحافتی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا.
