Baaghi TV

Blog

  • بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں‌ گے

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں‌ گے

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کل بدھ 26 جون کو مقبوضہ کشمیر کا دوروزہ دورہ کریں‌ گے. حالیہ دنوں‌ میں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں‌ پر بھارتی حکومت اور عسکری حکام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ 30جون کو طے تھا تاہم اب وہ چند دن پہلے آر ہے ہیں. وہ مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کریں گے.

    امیت شاہ سری نگر میں اعلیٰ‌ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کریں گے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے. اسی طرح وہ اپنے دورہ کے دوران بی جے پی کی مقامی قیادت اور انتہاپسند کارکنان سے بھی ملاقات کریں‌ گے. جموں‌کشمیر کے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے بھی ان کی ملاقات طے ہے.

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ بننے کے بعد مقبوضہ کشمیر کیلئے ان کا یہ پہلا دور ہے.

  • بھارت:سینٹرل آرم پولیس فورس میں 84ہزار سے زائد آسامیاں خالی،بھارتیوں کا بھرتی ہونے سے انکار

    بھارت:سینٹرل آرم پولیس فورس میں 84ہزار سے زائد آسامیاں خالی،بھارتیوں کا بھرتی ہونے سے انکار

    نئی دہلی :بھارتی شہری فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں میں بھرتی ہونے کی بجائے بے روزگار رہنا پسند کرتے ہیں. بھارتی سرحدوں پر لڑمرنے اور ملک کے اندر بے جا ڈیوٹیوں کرنے کو پسند نہیں کرتے .یہی وجہ ہے کہ فوج ،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں میں بڑی تعداد میں کافی عرصےسے خالی پڑی ہیں. صرف ایکے محکمے سینٹرل آرم پولیس فورس (سی اےپی ایف) میں خالی آسامیوں کی تعداد 84ہزار سے تجاوز کرگئ ہے.

    لوگ سبھا میں‌ایوان کو ملک کی داخلی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے حقائق پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل آرم پولیس فورس میں تنخواہ اور مراعات بڑھانے کے باوجود بھارتی نوجوانوں کا اس طرف رجحان نہیں ہے. وفاقی وزیر داخلہ نے کہا اس وقت کل تعداد 84037 ہے اگر بھارتیوں نے سینٹرل آرم پولس فورس میں ملازمت اختیار نہ کی تو یہ تعداد خطرناک حد تک تجاوز کرجائے گی.

  • افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانی دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے. امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا افغانوں کے مابین جلد از جلد مذاکرات کی شروعات چاہتا ہے. افغان امن عمل اور خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات اور کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد میں ہم پاکستان سےعملی اقدامات کی توقع جاری رکھیں گے. واضح رہے کہ امریکہ پر افغانستان سے فوجیں‌ نکالنے کیلئے خود امریکی عوام کی بھی بہت دباؤ ہے اور وہ جلد اس خطہ سے باعزت واپسی چاہتا ہے.

  • خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ فیصلہ، ڈپریشن کا شکار امریکہ بے سروپا اقدامات کر رہا ہے، حسن روحانی

    خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ فیصلہ، ڈپریشن کا شکار امریکہ بے سروپا اقدامات کر رہا ہے، حسن روحانی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی عہدے داروں پر عائد کی گئی پابندیوں کو انتہائی احمقانہ فیصلہ قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک دن قبل نئی پابندیوں کے اعلان کے تناظر میں‌ ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ہماری برداشت کو بزدلی یا کمزوری خیال نہ کرے. ہم اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے آخری حد تک جائیں گے.

    سرکاری ٹی وی پر نشر کئے گئے خطاب میں‌ انہوں نے کہاکہ امریکہ ڈپریشن کا شکار ہو کر اس نوعیت کے بے سروپا اقدامات کر رہا ہے جو خود اس کیلئے سبکی کا باعث بن رہے ہیں. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے اسلئے ان کے خلاف پابندیوں‌کو احمقانہ پن کے سوا اور کچھ نہیں‌ کہا جاسکتا.

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل ایران کے خلاف نئی پابندیوں‌ کا اعلان کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان پابندیوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا ہے. ادھر ایران کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اگر امریکہ باز نہ آیا تو ایران مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور ہم ایسا کرنے سے باز نہیں‌ آئیں گے. حالیہ دنوں‌ میں ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں‌ طرف سے سخت بیان بازی کی جارہی ہے.

  • کارگل محاذ:اسرائیل نے بھارت کی مدد کی تھی .اسرائیلی صحافی کا انکشاف

    کارگل محاذ:اسرائیل نے بھارت کی مدد کی تھی .اسرائیلی صحافی کا انکشاف

    تل ابیب:اسرائیلی صحافی نے پاکستان کے خدشات کی تصدیق و تائید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کارگل کی لڑائی میں اسرائیل نے بھارت کی مدد کی اور فضائیہ کو ایسے گائیڈڈ میزائل دیئے جس نے پاکستانی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشامہ بنایا جس سے پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی.اس خبرسے متعلق انڈیا ٹوڈے نے بھی انکشاف کیا تھا لیکن اب اسرائیلی صحافی کی رپورٹ نے تو اس پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے.صحافی کے مطابق اسرائیل نے بھارت کو کارگل کی جنگ میں ایسی مدد فراہم کی جس نے اس کی نہایت کمزور حالت کو طاقت میں بدل دیا۔ جب بھارتی فضائیہ اپنی زمینی فوج کو پاکستانی پوزیشنز کے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہورہی تھی اور اسکے میزائل بھی ٹھیک نشانے پر نہیں لگ رہے تھے۔

    ایسی حالت میں اسرائیل نے بھارتی فضائیہ کو لیزر گائیڈڈ میزائل فراہم کردیے جو میراج 2000 طیاروں میں لگا دیے گئے۔ ان میزائل کیوجہ سے precision bombing کی گئی جس نے پاکستان کی بلند و بالا پوزیشنز کی برتری کو ختم کردیا جبکہ اسے لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ ماضی قریب میں اور خصوصاً مودی حکومت کے دور میں دونوں ممالک میں قربتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔ اس ضمن میں بھارت اسرائیل سے جنگی ساز و سامان خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے جبکہ اسرائیل سے بھارت کی خریداری دوسرا بڑا ذریعہ ہے

  • لودھراں : ریسکیو 1122 کی امدادی کاروائیاں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 لودھراں نے25 جون 2019 کی کارکردگی بتاتے ھوئے کہا کہ ریسکیو 1122 لودھراں نے 64؟ایمرجنسی کال پر اوسط ایکشن ٹائم 6.9 منٹ برقرار رکھتے ھوئے ریسپانس کیا اور مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیکر ھسپتال منتقل کیا ان ایمرجنسیز میں 49 میڈیکل 08 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،04 الیکٹرک شاک اور 03 کرائم کی ایمرجنسیاں شامل تھیں۔
    جبکہ ریسکیو 1122 لودھراں نے27مریضوں کو بہتر میڈیکل کی سہولیات کی غرض سے چھوٹے ھسپتالوں سے بڑےھسپتالوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے شفٹ کیا.۔

  • صحافیوں‌ کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان

    صحافیوں‌ کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان

    لاہور پریس کلب اور ایمرا نے پچھلے کئی ماہ سے تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اداروں‌ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں‌ کہا گیا ہے کہ نیوز ون، پبلک نیوز، 7نیوزاورسٹارایشیا سمیت جن جن اداروں میں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ لاہور پریس کلب اس ظلم اور بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں متنبہ کرتا ہے کہ وہ رواں ہفتے تنخواہیں ادا کردیں بصورت دیگر ان اداروں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اوران پر لاہور پریس کلب میں تمام ایونٹس کی کوریج پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔

    رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر آصف بٹ نے بھی تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے اداروں‌ کی شدید مذمت کی ا ور کہا ہے کہ ورکرز دشمن سرگرمیاں کسی طور قابل قبول نہیں‌ ہیں. کئی ادارے ایسے ہیں‌ جن میں کام کرنے والے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات ابھی تک نہیں دئیے گئے ہیں اگر ان صحافتی اداروں کے مالکان نے جمعہ والے دن تک ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا نہ کی گی ہے تو ایمرا باڈی کی طرف سے ان ورکرز دشمن مالکان کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے اور گندے انڈے اور ٹماٹروں کا استعمال کیا جائے گا. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہےکہ لاہور بھر کی تمام کوریج اور پریس کانفرنسز میں سے ان نیوز چینلز کے لوگو اور کیمرے کو کوریج سے روکا جائے گا.

  • عطائیوں،جعلی، زائدالمیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف تگڑا آپریشن

    عطائیوں،جعلی، زائدالمیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف تگڑا آپریشن

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے عطائیوں، جعلی، زائد المعیاد، غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنیوالے 12ملزمان کے خلاف پراسکیوشن کی منظوری دیدی ہے، تین کیسز میں ملزمان کو وارننگ جاری جبکہ ایک میں بری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر،ڈاکٹر افضل چوہدری، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد وسیم،ڈرگ انسپکٹرز محمد عامر، اکرم رانا، عطا المطصفیٰ، ممبر کیمسٹ ایسویسی ایشن ظفر اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 16کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے، کمیٹی نے الزام علیہان کا موقف سننے کے بعد 12کیسز عدالتی کاروائی کیلئے مجاز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا، تین کیمسٹس کو آئندہ محتاط رہ کر کاروبار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ کے افسران عطائیت کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن تیز کردیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو غیر رجسٹرڈ، زائد المعیاد، جعلی ادویات کا دھندہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • وہاڑی : ولائتی شراپ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پٹرولنگ پولیس وہاڑی نے بڑی مقدار میں ولائتی غیر ملکی مہنگی شراب پکڑ لی ہے

    تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے مخبری پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گاڑیوں کے چیکنگ کے دوران ایکس ایل آئی کار سے سینکڑوں کی تعداد میں ولائتی غیر ملکی مہنگی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد ہوئی اور کار میں سوار نبیل احمد ، ریحان اور کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ان کا تعلق وہاڑی کے نواحی علاقے چک نمبر 228 ای بی سے ہے پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

  • آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا

    آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا

    آسٹریلیا نے فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 64 رنز سے ہرا دیا. انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا. بیٹنگ کی دعوت پر آسٹریلیا نے 286 رنز کا ہدف دیا لیکن ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کھلاڑی ڈھیر ہو گئے.

    فنچ کی سینچری اور مین آف دی میچ قرار. وارنر نے 53, سٹیو سمتھ نے 38 رنز بنائے. جیسن نے 5 وکٹیں لی اور سٹارک نے 4.

    گزشتہ میچ میں افغانستان نے بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا. آسٹریلیا اور انگلینڈ کا ٹاکرہ بھی کسی جنگ سے کم نہیں. سٹیڈیم کے ٹکٹس پہلے ہی بک گئے تھے اور کئی شائیقین ٹکٹس نہ ملنے پر افسردہ تھے.

    انگلینڈ کے اگلے 2 میچ انڈیا اور نیوزیلینڈ کے ساتھ ہیں اگر انگلینڈ اگلے دونوں میچ ہار جاتا ہے اور پاکستان اگلے تینوں میچ جیت جائے تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے.